ہفتہ, جولائی 5, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 12238

پرویز الٰہی نے حملہ کرنے والے کا نام بتادیا

0

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ مجھ پر حملہ کرنے والا سب سے بڑا مجرم حمزہ شہباز ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری پرویز الٰہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز کے کہنے پرسب دوڑے آئے اورمجھ پرحملہ کیا۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ اسپیکر کے ساتھ یہ ہوا ہے یہ شریفوں کی جمہوریت ہے، حمزہ شہباز اور نواز شریف کے کہنے پر میرے ساتھ یہ سب کیا گیا۔

اس سے قبل جب ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کے لیے ہال میں پہنچے تو حکومتی اراکین کی جانب سے ان کی جانب لوٹے اچھالےگئے اور ان کی ڈائس کا گھیراؤ کیا گیا۔

حکومتی اراکین کی جانب سے دوست محمد مزاری کو تھپڑ مارے گئے اور ان کے بال بھی نوچے گئے، سیکیورٹی اسٹاف اور اپوزیشن اراکین نے ڈپٹی اسپیکر کو حکومتی اراکین سے بچایا جس کے بعد وہ واپس اپنے دفتر میں چلے گئے تھے۔

عدالت نے نیب سے مالم جبہ اسکینڈل کیس انکوائری بند کرنے کے منٹس طلب کر لیے

0

پشاور: ہائیکورٹ نے نیب سے مالم جبہ اسکینڈل کیس انکوائری بند کرنے کے منٹس طلب کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق مالم جبہ، بلین ٹری سونامی، بینک آف خیبر انکوائری کیس پر پشاور ہائیکورٹ نے 4 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کر دیا۔

عدالت نے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب عظیم داد کو مالم جبہ کیس انکوائری بند کرنے کی نیب ایکزیگٹو بورڈ میٹنگ کے منٹس طلب کر لیے ہیں، عدالت نے ڈی پی جی نیب کو آئندہ سماعت پر مالم جبہ کیس انکوائری بند کرنے کے ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ کے منٹس پیش کرنے کا حکم دیا ہے، حکم نامے میں عدالت نے لکھا ہے کہ کس کے حکم پر اور کیسے یہ انکوائری بند کی گئی ہے؟

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب کے مطابق نیب آرڈیننس 199 کے سیشن 9 (c) کے تحت نیب نے انکوائری بند کرنے کے لیے پشاور کی احتساب عدالت میں 10 ستمبر 2021 کو درخواست جمع کی تھی، جس میں انکوائری بند کرنے کی استدعا کی گئی تھی، احتساب عدالت نے 2 نومبر 2021 کو نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے مالم جبہ اسکینڈل انکوائری بند کرنے کا حکم دیا۔

اس پر ہائیکورٹ نے نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سے ایگزیگٹو بورڈ میٹنگ کے کمنٹس طلب کر لیے تو ڈی پی جی نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ نیب ایگزیگٹو بورڈ میٹنگ ڈیپارٹمنٹ کا اندرونی معاملہ ہے، اس کے منٹس زاردارانہ ہوتے ہیں، اس لیے اس کو عدالت میں پیش نہیں کر سکتے۔

تاہم عدالت نے کہا کہ کہیں پر یہ نہیں لکھا ہے کہ یہ رازدارانہ ہیں، اس میٹنگ میں پبلک میٹر کے اور بھی فیصلے ہوئے ہیں ان کو رازدارانہ نہیں رکھ سکتے، عدالت کا حکم ہے آپ میٹنگ کے منٹس آئندہ سماعت پر پیش کریں۔

عدالت نے نیب حکام کو بلین ٹری سونامی انکوائری کا عمل مزید تیز کرنے کا بھی حکم دیا۔

مالم جبہ، بلین ٹری سونامی اور بینک آف خیبر کیس میں درخواست گزار کے وکیل علی گوہر درانی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ جب نیب منٹس عدالت میں پیش کرے گا تو پھر پتا چلے گا کہ انکوائری کیوں بند کی گئی۔

بینک آف خیبر سے متعلق انکوائری کیس میں بیرسٹر مدثر امیر نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت میں ہمارا اسی طرح کا کیس زیر سماعت ہے اس لیے عدالت بینک آف خیبر کیس میں کوئی حکم جاری نہ کرے، کیوں کہ اس کا ہمارے کیس پر اثر ہوگا، کیس 28 اپریل کو سماعت کے لیےمقرر ہے اس کیس کو بھی ان کے ساتھ کلب کیا جائے۔

خیبر پختون خوا حکومت کے سب سے بڑے پراجیکٹ بی آر ٹی سے متعلق نیب نے رپورٹ عدالت میں پیش کی، نیب رپورٹ کے مطابق ہائیکورٹ نے بی آر ٹی پراجیکٹ کے خلاف درخواستوں پر 17 جولائی 2018 کو نیب کو انکوائری کا حکم دیا تھا، 20 جولائی 2018 کو نیب خیبر پختون خوا نے بی آر ٹی پراجیکٹ کے خلاف انکوائری کی منظودی دی اور متعلقہ محکموں سے ریکارڈ قبضے میں لے کر تحقیقات کی۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب کے مطابق نیب نے انکوائری کر کے رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرائی، لیکن اس کے خلاف صوبائی حکومت نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کر لیا اور سپریم کورٹ نے 31 اگست 2018 کو بی آر ٹی انکوائری کی پشاور ہائیکورٹ کا حکم معطل کر دیا، جو اب سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے اس میں مزید کوئی کارروائی نہیں ہو سکتی۔

پاکستانی فاسٹ بولر کو عمران ہاشمی کی فلم میں کام کرنے کی آفر

0

سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ سے فلم کی آفر ہوئی لیکن اسے قبول نہیں کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق فاسٹ شعیب اختر نے غیرملکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ بالی ووڈ فکی فلم گینگسٹر میں عمران ہاشمی کا رول انہیں آفر کیا گیا تھا۔

راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ آج کل فاسٹ بولرز میں شعیب اختر والی بات نہیں، نہ وہ لمبے بال رکھتے ہیں اور نہ ہی تیز گیند بازی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولرز سر پر گیند بھی نہیں مارتے ہیں اس عمر میں بھی اگر تین مہینے ٹریننگ کرلوں تو 150 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرسکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ثقلین مشتاق کیریئر کے دنوں میں سب سے بہترین دوست تھے، ان کی پرسنالٹی بہت تنگ کرنے والی تھی، انہیں پیار سے بہت مارا ہے، وہ دنیا کے سب سے بہترین اسپنر ثابت ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ راہول ڈریوڈ کی کلکتہ 1999 سے زیادہ ایڈمن گلکرسٹ کی 2002 ٹیسٹ میچ کی وکٹ سب سے پسندیدہ وکٹ ہے۔

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ بابر اعظم موجودہ دور میں سب سے بہترین بیٹر ہیں۔

شعیب اختر نے کہا کہ اگر میرے گھٹنے کا آپریشن اور تین ماہ کی ٹریننگ مک جائے تو 145 کلومیٹر فی گھنٹہ سے گیند کروا سکتا ہوں۔

شعیب اختر نے کہا کہ شاید آج بھی 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے گیند کروا دوں، میں نے 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی تیز گیند بازی کی ہے، بلکہ 163 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تیز گیند بھی کروا چکا ہوں۔

تشدد سے پرویز الہٰی زخمی

0

لاہور: پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے دوران ق لیگ کے بزرگ رہنما پرویز الہٰی زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں آج دن بھر ہنگامہ آرائی کی صورت حال رہی، حتیٰ کہ پولیس کو بھی طلب کیا گیا، ہنگامہ آرائی کے دوران ن لیگی اراکین نے پرویز الہٰی کو دھکے اور تھپڑ مارے، جس سے وہ زخمی ہو گئے ہیں۔

ن لیگی ارکان حکومتی ارکان پر ٹوٹ پڑے اور مار مار کر انھیں باہر نکالنے لگے تھے، ن لیگی اور پی پی ارکان ایوان میں وکٹری کے نشان بھی بناتے رہے، انھوں نے ایک ایک کر کے تشدد کے بعد حکومتی ارکان کو باہر نکالا۔

پرویز الہٰی کو تشدد کے بعد اسمبلی میں آکسیجن بھی لگایا گیا، اور فوٹیج میں ان کی کلائی پر پٹی بندھی دیکھی جا سکتی ہے، انھوں نے کہا کہ میرا بازو توڑ دیا گیا ہے، رانا مشہود مجھ پر چڑھا تھا، انھوں نے اتنا مارا کہ مجھے ہوش ہی نہیں رہا۔

پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پولیس داخل، کئی پی ٹی آئی ایم پی ایز حراست میں لے لیے گئے

پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ وہ نعرے لگا رہے تھے کہ مار دو، انھوں نے مجھے حملہ کروا کر مروانے کی کوشش کی ہے، میں کس عدالت کے پاس جاؤں، میرے لیے کوئی عدالت نہیں میں کہاں جاؤں، ویسے عدالتیں رات ایک ایک بجے تک کھلتی ہیں، میں ان کے سوموٹو سے تنگ ہوں۔

واضح رہے کہ آج حکومتی اراکین نے ڈپٹی اسپیکر پر حملہ کر کے ایوان کا تقدس بری طرح پامال کیا تھا، جس کے بعد پولیس کمانڈوز اور اینٹی رائٹ فورس پنجاب اسمبلی میں دوسری بار داخل ہوئی، پولیس نے مزاحمت کرنے والے 3 حکومتی ایم پی ایز واثق عباسی، ندیم قریشی اور اعجاز حجازی کو زیر حراست لے لیا تھا۔

پی ٹی آئی کا آج کراچی میں جلسہ، ملک بھر میں احتجاج ہوگا

0
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کا آج کراچی میں جلسہ ہورہا ہے جب کہ اس کے ساتھ ہی ملک بھر میں احتجاج بھی کیا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی ائی کے سابق وزرا، ایم این ایز، ایم پی ایز اور رہنما مختلف مقامات پر احتجاج کرینگے۔

پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ ان مظاہروں کے دوران کراچی میں ہونیوالے جلسے کی براہ راست کوریج دکھائی جائیگی۔

راولپنڈی میں ہونیوالے مظاہروں میں غلام سرور، راشد حفیظ، راجا بشارت، عدنان چوہدری، راجا ناصر ودیگر رہنما شرکت کرینگے۔

دوران احتجاج کراچی جلسہ لائیو دکھانے کیلیے راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں میں بڑی اسکرینیں نصب کردی گئی ہیں۔

183 جانوروں کو زندہ حالت میں فریز کرنے والا گرفتار

0

ایریزونا: امریکا میں 183 جانوروں کو زندہ حالت میں فریز کرنے والے ظالم شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا میں حکام نے ایک شخص کو جانوروں پر ظلم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے، مائیکل پیٹرک ٹرلینڈ کے گیراج میں موجود فریزر سے 183 مردہ جانور برآمد ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان میں سے کچھ جانوروں کو زندہ حالت میں ہی منجمد کر دیا گیا تھا۔

جمعرات کو مقامی پولیس نے بتایا کہ پولیس حکام اور محکمہ اینیمل کنٹرول کے افسروں نے یہ جانور ایک خاتون کی شکایت کے بعد تین اپریل کو گیراج کے فریزر میں دریافت کیے۔

خاتون نے شکایت کی تھی کہ مائیکل پیٹرک ٹرلینڈ نے ان سے افزائش نسل کے لیے سانپ لیے تھے، جو واپس نہیں کیے گئے۔ پولیس کے مطابق منجمد جانوروں میں کتے، چوہے، خرگوش، چھپکلیاں، کچھوے، پرندے اور سانپ شامل تھے۔

اہل کاروں نے کہا کہ کئی جانوروں کے جسم کی حالت دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وہ زندہ ہی جم گئے تھے، ملزم کو بدھ کے روز ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔

انھوں نے دوران تفتیش اس بات کا اعتراف کیا کہ کچھ جانوروں کو اس وقت فریزر میں رکھا گیا جب وہ زندہ تھے۔

یہ فیملی آرہی ہے یا جارہی ہے؟ تصویری پہیلی بوجھیں

0

آپ اسکرین پر ایک فیملی کا سایہ دیکھ رہے ہیں جس میں مرد اور خاتون نے بچوں کے ہاتھ تھامے ہوئے ہیں، بوجھنا یہ ہے کہ یہ فیملی آرہی ہے یا جا رہی ہے؟

زمانہ قدیم سے ہی انسانی ذہنی صلاحیت کو جانچنے کیلیے پہیلیاں بوجھنے کی سلسلہ جاری ہے اور یہ روایت گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ اپنا انداز بدلتی رہی ہے۔

موجودہ دور کیونکہ ڈیجیٹل دور ہے لیکن اس دور میں نئے انداز کے ساتھ پہیلیاں بوجھی جاتی ہیں، سوشل میڈیا پر آئے روز کوئی نہ کوئی پزل، اعداد وشمار کی بھول بھلیوں اور دماغ گھما دینے والی تصاویر پر مبنی پہیلیاں آتی رہتی ہیں۔

آج بھی ہم آپ کے لیے ایک تصویری پہیلی لائے ہیں جو ایک سائے پر مبنی ہے اور اس میں آپ نے بوجھنا ہے کہ اس تصویر میں موجود فیملی آرہی ہے یا جارہی ہے۔

تصویر میں ایک مرد اور ایک خاتون کا دو بچوں کے ہاتھ پکڑے ہوئے سایہ نظر آرہا ہے جو دیکھنے تو عام سا لگتا ہے لیکن جب یہ بوجھا جاتا ہے کہ بتائیں یہ خاندان آ رہا ہے کہ جا رہا ہے تو تصویر دیکھنے والے کا دماغ گھوم جاتا ہے۔

کیونکہ تصویر بنانے والے نے اس کمال ہوشیاری سے یہ بنائی ہے کہ پہلی نظر میں کسی بھی اینگل سے اس بات کی وضاحت نہیں ہو پاتی کہ یہ فیملی آرہی ہے یا جارہی ہے۔

چلیں اب آپ کی ذہانت کا امتحان ہے آپ بتائیں کہ آپ کو کیا لگتا ہے کہ اس تصویر میں یہ خاندان آرہا ہے یا جارہا ہے؟

کیا آپ اس کو حل کرنے میں کامیاب ہوگئے؟ اپنے جواب نیچے کمنٹس میں لازمی لکھیں۔

پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پولیس داخل، کئی پی ٹی آئی ایم پی ایز حراست میں لے لیے گئے

0

لاہور: پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پولیس داخل ہو گئی، پولیس نے مزاحمت کرنے والے متعدد حکومتی ایم پی ایز کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کو خط لکھے جانے کے بعد پولیس اہل کاروں نے ایوان میں داخل ہو کر کئی حکومتی اراکین اسمبلی کو حراست میں لے لیا اور باہر لے گئے۔

پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے والوں میں خواتین اور اینٹی رائٹ فورس کے اہل کار شامل تھے، پولیس اہل کاروں نے بلٹ پروف جیکٹ پہن رکھی تھیں، پولیس نے ایوان سے مزاحمت کرنے والے پی ٹی آئی کے واثق عباسی، ندیم قریشی اور اعجاز حجازی کو زیر حراست میں لیا۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی پر حملہ کرنے والے اراکین کی رکنیت معطل کرنے پر غور

ایوان میں پولیس کے داخل ہونے پر تحریک انصاف کے ارکان نے شدید رد عمل ظاہر کیا، خواتین ارکان نے لڑائی لڑی اور پولیس اہل کاروں کو لوٹے مارے، اسمبلی میں ارکان اور پولیس اہل کاروں میں دھکم پیل اور تلخ کلامی بھی ہوئی۔

واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو ایک خط لکھ کر کہا تھا کہ تشدد میں ملوث ارکان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، اور مزید پولیس اہل کار اسمبلی میں تعینات کیے جائیں۔

ڈپٹی اسپیکر نے خط میں لکھا کہ انھیں عمر بٹ، واثق عباسی، ندیم قریشی اور شجاع نواز نے تشدد کا نشانہ بنایا، انھوں نے لکھا میں نے ہائیکورٹ کے حکم پر اجلاس کی صدارت کی لیکن حکومتی ارکان نے تشدد کا نشانہ بنایا، اور زود و کوب کر کے اجلاس میں امن و امان کو سبوتاژ کیا گیا۔

واضح رہے کہ آج پنجاب اسمبلی میں صورت حال اس وقت سخت کشیدہ ہو گئی جب ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو ایوان میں داخل ہونے کے بعد پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ان کے بال کھینچے گئے، اور تھپڑ مارے گئے۔

سعودی عرب: زیورات کا کاروبار کرنیوالوں کیلیے بڑی خبر

0

سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ مملکت میں رائج قانون کے مطابق سعودی مہر کے بغیر سونے کے بسکٹ اور قیمتی پتھر جڑے زیورات کی فروخت جرم ہوگا۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے اس حوالے سے کہا ہے کہ سعودی مُہر کے بعد زیورات میں کوئی ترمیم یا اضافہ بھی غیر قانونی ہوگا اور اس پر سزا ہے۔

پبلک پراسیکیوشن کے مطابق جو بھی شخص سونے کے زیورات میں ملاوٹ یا وزن میں کمی بیشی یا قیمتی پتھروں میں ردوبدل کرے گا یا کسی بھی قسم کی جعلسازی کا مرتکب ہوگا اور معیار سے کھیلنے کی کوشش کرے گا اسے دو برس تک قید اور چار لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی۔

پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ یہی سزا اس شخص کو بھی دی جائے گی جو سعودی مہر لگانے کے بعد زیورات میں کوئی تبدیلی کرے گا یا قیمتی پتھروں میں ردوبدل سے کام لے گا یا ردوبدل یا ملاوٹ کے علم کے باوجود زیورات کا لین دین کرے گا۔

روس کے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق سی آئی اے سربراہ کا بیان

0

جارجیا: امریکی سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا خطرہ محض دھمکی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے امریکا کی جنوبی ریاست میں جارجیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں جمعرات کے روز ایک تقریر میں کہا کہ یوکرین میں روسی جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے خطرے کو ہلکا نہیں لیا جا سکتا۔

روس کی جانب سے جوہری ہتھیار استعمال کر سکنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں برنز نے کہا کہ روس کی طرف سے ٹیکٹیکل یا کم تباہی پھیلانے والے جوہری ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال کو ہلکا نہیں لیا جا سکتا۔

انھوں نے فوجی کارروائی میں ناکامیوں کا حوالہ دیتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ان کے حکومتی رہنماؤں کی ممکنہ مایوسی کا ذکر کیا، تاہم برنز نے کہا کہ سی آئی اے کو روس کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی تیاری کرنے کے زیادہ عملی شواہد کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

فروری میں روسی افواج کے یوکرین پر حملہ کرنے کے فوراً بعد، صدر پیوٹن نے حکم دیا تھا کہ ان کے ملک کی جوہری فورسز کو انتہائی چوکس سطح پر رکھا جائے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے گزشتہ ماہ خبردار کیا تھا کہ ’جوہری تصادم کا امکان جو کبھی ناقابل تصور تھا، اب امکانات کے دائرے میں لوٹ آیا ہے۔‘