پیر, جولائی 7, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 12235

گاڑی کی نمبر پلیٹ 35 لاکھ ڈالر میں کیوں فروخت ہوئی؟

0

دبئی میں چیرٹی کی غرض سے ہونے والی نیلامی میں گاڑی کی نمبر پلیٹ 35 لاکھ ڈالر میں فروخت ہو گئی۔

محمد بن راشد المکتوم گلوبل انیشیٹو کی جانب سے منعقد ہونے والی نیلامی کا مقصد مستحقین کی امداد اور ان کے لیے خوراک کا بندوبست کرنا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق نیلامی میں گاڑی کی تین ہندسوں والی نمبر پلیٹ 35 لاکھ ڈالر جب کہ اسپیشل موبائل فون نمبر 13 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا۔

گاڑی کی پلیٹ کا نمبر A88 ہے جو موسٹ نوبل نمبرز نامی خیراتی نیلامی میں فروخت ہوئی۔

اسی طرح F55 نمبر پلیٹ 10 لاکھ 80 ہزار ڈالر، V66 نمبر پلیٹ 10 لاکھ 80 ہزار ڈالر Y66 پلیٹ 10 لاکھ 30 ہزار ڈالر میں فروخت ہوئی۔

نیلامی میں فروخت ہونے والا اسپیشل موبائل نمبر 549999999 کو ساڑھے 13 لاکھ ڈالر میں نیلام کیا گیا۔

سلمان خان کی بابا صدیقی کی افطار پارٹی میں شرکت، تصاویر وائرل

0

ممبئی: بھارت کے سیاست دان بابا صدیقی کی روایتی افطار پارٹی میں بالی وڈ کے ”دبنگ“ اداکار سلمان خان نے شرکت کی جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق سیاست دان بابا صدیقی کی روایتی افطار پارٹی ہر سال منعقد کی جاتی ہے جس میں بالی وڈ کی بڑی بڑی شخصیات شرکت کرتی ہیں۔

بابا صدیقی کی روایتی افطار پارٹی بالی وڈ کا ایک بڑا ایونٹ بن چکی ہے۔ 2014 میں افطار پارٹی میں سلمان خان اور شاہ رخ خان کے مابین مفاہمت ہوئی تھی۔

اس بار افطار پارٹی میں سلمان خان نے اپنے والد سلیم خان کے ساتھ شرکت کی۔ کورونا وائرس کی وبا کے باعث پچھلے دو سال افطار پارٹی کا انعقاد نہیں کیا گیا تھا۔

بابا صدیقی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ بھارت میں کورونا کی وبا کے سبب دو سال اس کا انعقاد نہیں کیا گیا، دو سالوں میں، میں نے اس پروگرام کو یاد کیا، ہماری فیملی اب پارٹی کے انعقاد کے لیے تیار ہے۔

افطار پارٹی میں بالی وڈ فنکاروں کے علاوہ اہم شخصیات اور سیاست دانوں نے بھی شرکت کی۔

توشہ خانہ کا 30 سالہ ریکارڈ پبلک کیا جائے، جماعت اسلامی کا مطالبہ

0
سراج الحق نے سپریم کورٹ میں الیکشن سے متعلق کیا تجویز پیش کی؟

امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے توشہ خانہ کا 30 سالہ ریکارڈ منظرعام پر لانے کا مطالبہ کر دیا۔

میڈیا کو جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ توشہ خانہ کا گزشتہ 30 سال کا ریکارڈ پبلک کیا جائے قوم جاننا چاہتی ہےوزرائےاعظم نےتحائف سےکتنا،کیسےاستفادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ قوم میں پولرائزیشن خطرناک صورت اختیار کرچکی ہے سیاست میں تشدد جمہوریت کے لیے تباہ کن ہے وزیراعظم منصوبوں کی بجائے جلداورشفاف انتخابات یقینی بنائیں انتخابی اصلاحات کے لیے سیاسی جماعتیں آپس میں مذاکرات کریں۔

سراج الحق نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا مالی و انتظامی لحاظ سےخودمختار ہونا بےحدضروری ہے۔

علاوہ ازیں جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیاجائےگا اور جماعت اسلامی کاآئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔

‘خان صاحب! آپ کو گھبرانا نہیں ہے’

0

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس کا کہنا ہے کہ کراچی نے فیصلہ سنادیا، خان صاحب اب آپ کو گھبرانا نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور و خوبرو اداکارہ مریم نفیس نے ویڈیو اور تصویر شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کل کے تاریخی جلسے پر کراچی نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔

مریم نفیس نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب! اب آپ کو گھبرانا نہیں ہے کیونکہ پاکستان تم سے پیار کرتا ہے اور پاکستان آپ کو چاہتا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے باغ جناح گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کا پرچم تھامے اپنی تصویر بھی شیئر کی، ادکارہ کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے خوب پزیرائی مل رہی ہے اور صارفین پوسٹ پر اپنا اظہار خیال کررہے ہیں، اب تک اس پوسٹ کو چالیس ہزار سے زائد افراد لائک کرچکے ہیں۔Imageاس سے قبل مریم نفیس نے کراچی میں ہونے والے احتجاج میں بھی شرکت کی تھی، بعد ازاں انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب، ہم پاکستانی عوام آپ کو واپس لائیں گے۔

ہانیہ عامر کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

0

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئی ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کے چرچے ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ اپیلی کیشن انسٹا گرام پر ہانیہ عامر نے اپنی دو نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن وہ خوبصورت اور خوش نظر آ رہی ہیں۔

تصاویر کئی گھنٹے پہلے پوسٹ کی گئی جنہیں اب تک 2 لاکھ سے زائد مداح پسند کر چکے ہیں۔ ہانیہ عامر انسٹا گرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔

ہانیہ عامر اور فرحان سعید اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ”میرے ہمسفر“ میں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔ ڈرامے کی قسط ہر جمعہ رات 8 بجے نشر کی جاتی ہے۔

”میرے ہمسفر“ کی دیگر کاسٹ میں صبا حمید، زویا ناصر، عمر شہزاد، ثمینہ احمد اور وسیم عباس شامل ہیں۔ ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دیے ہیں جب کہ اس کی مصنفہ سائرہ رضا ہیں۔

جانئے وہ معمولی عادت جو ‘ جان لیوا’ بیماریوں سے بچائے

0

موتیوں جیسے دانت کے باعث انسان کی مسکراہٹ دلکش دکھائی دیتی ہے اگر وہ پیلے ہوجائیں یا خراب ہونے لگے تو متاثرہ شخص لوگوں کی توجہ حاصل نہیں کرپاتا۔

آج ہم آپ کو سستے اور آسان ٹوٹکے بتائیں گے تاکہ جو اعتماد دانتوں کی بیماریوں کے باعث آپ کھو چکے ہیں تاکہ وہ واپس لوٹ سکے۔

تحقیقی اور طبی ماہرین کے مطابق وہ افراد جو دن میں تین بار برش کرتے ہیں اُن کو شوگر کا مرض لاحق ہونے کے خطرات 14 فیصد کم ہوجاتے ہیں۔امریکا کی ایک یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ دانت برش کرنا انسانی صحت کے لیے مفید ہےجبکہ وہ لوگ جو دانت برش نہیں کرتے وہ کینسر جیسے خطرناک مرض میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چمکدار دانتوں کے لیے آسان گھریلو ٹوٹکا

ماہرین کے مطابق دانت صاف نہ کرنے کی وجہ سے مسوڑھوں کی بیماری ہوتی ہے جو منہ کے کینسر کے خطرات کو بڑھا دیتے ہے جبکہ پیٹ کا کینسر بھی امکان ہوسکتا ہے۔

یہاں یہ با ت بھی جاننا بے حد ضروری ہے کہ اگر آپ دن میں دو سے زیادہ مرتبہ دانت برش کرتے ہیں اور چار منٹ سے زیادہ وقت صرف کرتے ہیں ، تو اس سے آپ کے دانتوں پر موجود اس قدرتی تہہ کو نقصان پہنچتا ہے جو دانتوں کی حفاظت کرتی ہے۔

امپورٹڈ حکومت کیخلاف عمران خان کی کال پر لندن میں بڑا مظاہرہ

0

لندن: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی کال پر امپورٹڈ حکومت کے خلاف لندن میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عمران خان کی کال پر اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد لندن پارک میں پہنچی اور احتجاجی مظاہرہ کیا، اس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک رہی۔

مظاہرین سابق وزیر اعظم نواز شریف کی رہائش گاہ ایون فیلڈ پہنچ گئے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم کسی کے غلام نہیں، پوری قوم اور اوورسیز پاکستانی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

دوسری جانب پیرس کے دل میں عمران خان سے اظہارِ یکجہتی کا تاریخ ساز مظاہرہ کیا گیا۔ پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور موجودہ حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تبدیلی صرف عمران خان لاسکتا ہے۔

کچھ روز قبل لندن کے علاقے ایون فیلڈ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے سامنے تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے کارکن آمنے سامنے آگئے تھے۔

پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے خلاف لندن میں پی ٹی آئی کارکنان نے ایون فیلڈ کے سامنے احتجاج کیا اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے سامنے مارچ کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنان نے ’امپورٹڈ گورنمنٹ نامنظور’ کے نعرے لگائے۔

تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی خبر ملتے ہی مسلم لیگ (ن) کے کارکن بھی بڑی تعداد میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر پہنچ گئے۔ پارک لین کے باہر لیگی کارکنوں نے جمع ہو کر نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے۔

اس دوران لیگی حامیوں اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تلخ جملوں کا بھی تبادلہ ہوا۔ کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے لندن پولیس بھی ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر پہنچ گئی۔

‘پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے’

0

وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو خط لکھ کر پیغام دیا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی وزیر اعظم مودی کو جوابی خط لکھا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نے پاکستانی ہم منصب کو مبارکباد کا خط لکھا تھا۔ مودی نے خط میں پاکستان سےتعمیری تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

جوابی خط میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے اور انڈیا کے ساتھ پُرامن تعلقات کا خواہاں ہے۔

چند روز قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم منتخب ہونے پر شہباز شریف کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی خواہش ہے کہ خطے میں امن اوراستحکام ہو تاکہ ہم ترقیاتی چیلنجزاور لوگوں کی فلاح وبہبود پرتوجہ مرکوز کر سکیں۔

جوابی ٹوئٹ میں بھارتی وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ پاکستان بھارت سےامن اور باہمی تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہا ں ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر سمیت باقی تنازعات کا پرامن حل ناگزیر ہے، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں سب جانتے ہیں، آئیے امن قائم کریں اور اپنے لوگوں کی سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ دیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے شہباز شریف کو امپورٹڈ ‘جیمز بانڈ’ قرار دے دیا

0

لاہور: رہنما پی ٹی آئی عثمان ڈار نے دیامر بھاشا ڈیم کا دورہ کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عثمان ڈار نے شہباز شریف کو امپورٹڈ جیمز بانڈ مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص روز صبح پی ٹی آئی حکومت کے منصوبوں کےجائزے کیلئےکھجل خوارہو رہا ہے، یہ لمبے بوٹ پہننا بھول گیاتھا ورنہ ڈیم پر ڈرامہ پورا دیکھنےکو ملتا۔

رہنماپی ٹی آئی عثمان ڈار نے اپنے ٹوئٹ میں امپورٹڈ حکومت نامنظور کا نعرہ لکھتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ جیمز بانڈ کہتا تھا کہ عمران خان نےایک اینٹ بھی نہیں لگائی۔

https://twitter.com/UdarOfficial/status/1515679470396620806?s=20&t=N3b53Y7x1XzdroPVwK6E8g

واضح رہے کہ آج وزیر اعظم شہباز شریف نے دیامر بھاشا ڈیم کا دورہ کیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دیامر بھاشا ڈیم نواز شریف کے دور میں شروع کیا گیا، ڈیم بنانے سے ملکی معاشی ترقی میں اضافہ ہوگا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مشکلات اور آفات کے باوجود منصوبے کی جگہ پر زندگی نظر آتی ہے، اب ہم منصوبے کو بھرپور طریقے سے آگے لے کر چل سکیں گے۔ منصوبہ پاکستان کو توانائی فراہم کرنے کے لیے بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی سے سبق حاصل کرنے کے ساتھ ہمیں پانی کو ممکنہ حد تک ضائع ہونے سے بچانا ہے، ہمارے پاس وسائل نہیں ہیں۔ ہمیں قوم سے جھوٹ نہیں بولنا، اچھی باتیں بھی حقائق میں آئیں گی اور ناخوشگوار باتیں بھی۔

‘غیرت مند جج ضمانت منسوخ کر دے تو ڈمی وزیراعظم نہیں ہو گا’

0

سابق وزیر اطلاعات و رہنما تحریک انصاف فوادچوہدری نے کہا ہے کہ غیرت مند جج دونوں ضمانتیں کینسل کر دے تو ملک میں ڈمی وزیراعظم نہیں ہو گا۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں فوادچوہدری نے لکھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز 40 ارب کی منی لانڈرنگ جرم میں ضمانت پر ہیں جس دن فردجرم عائدہوناتھی عدالت نے لمبی تاریخ دی۔۔جاؤ وزیراعظم بن جاؤ!

انہوں نے کہا کہ غیرت مندجج دونوں ضمانتیں کینسل کر دے تو ملک میں ڈمی وزیراعظم نہیں ہوگا۔

قبل ازیں فوادچوہدری نے ٹوئٹ کیا کہ صدر نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تردید کی ہے گورنر کو ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدرکے دفتر تک ایسی کوئی سمری نہیں پہنچی، عمر چیمہ گورنر پنجاب کے طور پر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔