منگل, جون 24, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 1552

دہائی بعد سعودی وزیر خارجہ کا دورہِ لبنان ، مکمل اسرائیلی انخلا کا مطالبہ

0

لبنان میں نئے صدر اور وزیراعظم کی تقرری کے بعد سعودی عرب کے اعلیٰ سفارت کار نے ایک دہائی میں پہلی بار لبنان کا دورہ کیا ہے۔

وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ انہیں نئی ​​قیادت کی "حفاظت، استحکام اور متحدہ لبنان کی تعمیر کے لیے ضروری اصلاحات پر کام کرنے” کی صلاحیت پر بہت اعتماد ہے۔

انہوں نے امریکہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے لیے ریاض کی حمایت کا بھی اعادہ کیا جس نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ کا خاتمہ کیا اور "لبنانی سرزمین سے اسرائیلی قابض افواج کے مکمل انخلاء” پر زور دیا۔

خلیجی ممالک لبنانی حکومت میں ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ اور اس کے اتحادیوں کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر تشویش کا شکار ہیں اور اس صورت حال نے بالآخر 2021 میں ایک سفارتی بحران کا باعث بنا۔

ایسی اطلاعات ہیں کہ اسرائیل لبنان میں اپنی فوجی موجودگی کو جنگ بندی کی طے شدہ ڈیڈ لائن سے آگے بڑھانے کا منصوبہ بنا رہا ہے اور حزب اللہ نے کہا کہ یہ اقدام "ناقابل قبول” ہے۔

مونالی ٹھاکر کا اپنی طبیعت خرابی پر اسپتال منتقل کیے جانے کی خبروں پر ردعمل

0
مونالی ٹھاکر کا اپنی طبیعت خرابی پر اسپتال منتقل کیے جانے کی خبروں پر ردعمل

نامور بھارتی گلوکارہ مونالی ٹھاکر نے سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے اسپتال منتقل کیے جانے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پچھلے کئی گھنٹوں سے مونالی ٹھاکر سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں کہ انہیں لائیو کنسرٹ میں طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم گلوکارہ نے اب اس پر ردعمل دیا ہے۔

مونالی ٹھاکر نے انسٹاگرام پر اپنے چاہنے والی کی تشویش پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’میڈیا اور میری صحت کے بارے میں فکر مند مداح، امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ میں درخواست کرتی ہوں کہ میری صحت کے بارے میں کوئی غیر تصدیق شدہ خبر شیئر نہ کی جائے‘۔

گلوکارہ نے لکھا کہ ’میں تشویش میں مبتلا لوگوں کی تعریف کرتی ہوں مگر واضح کر دوں کہ مجھے سانس لینے میں دشواری کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں اور اسپتال میں زیرِ علاج نہیں ہوں، میری طبیعت خرابی کی خبریں غلط ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی ایک وائرل انفیکشن کے باعث میری طبیعت خراب رہی لیکن اب میں ممبئی واپس آگئی ہوں اور علاھ چل رہا ہے، میں تیزی سے صحت یاب ہو رہی ہوں۔

مونالی ٹھاکر منگل کی شام 21 جنوری 2025 کوچ بہار میں دنہاٹا فیسٹیول میں پرفارم کر رہی تھیں۔ لائیو پرفارمنس کی ایک ویڈیو میں گلوکارہ کو اسٹیج چھوڑ کر جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

وائرل ویڈیو میں ان کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ میں آپ سے معافی مانگتی ہوں کیونکہ بہت بیمار ہوں۔

خبریں سامنے آئیں کہ مونالی ٹھاکر کو پہلے دنہاٹا سب ڈسٹرکٹ اسپتال لے جایا گیا تھا جبکہ اس کے بعد ان کو علاج کیلیے قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

عبدالباری نے کشف سے محبت کا اظہار کردیا

0
آپا شمیم

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’آپا شمیم‘ میں عبدالباری نے بالآخر اہلیہ کشف سے محبت کا اظہار کردیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’آپا شمیم‘ میں اداکار فہد شیخ (عبدالباری)، زوہا توقیر (کشف)، راحت غنی (سائرہ)، فائزہ حسن (شمیم باجی)، سلیم شیخ، نوین نقوی، سجاد پال، صباحت بخاری، ماہم عامر، احمد رندھاوا ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

’آپا شمیم‘ کی ہدایت کاری کے فرائض ذیشان علی زیدی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی اسما سیانی نے لکھی ہے۔

ڈرامے میں دکھایا گیا ہے عبدالباری اور کشف کی شادی جن حالات میں ہوئی تو اس دوران دونوں کو ایک دوسرے کو قبول کرنا ممکن نہیں تھا، کشف کلاس فیلو کو پسند کرتی تھیں جو رشتہ لانے کے بجائے پڑھائی کے لیے امریکا چلا گیا پھر عبدالباری اور کشف کی شادی ہوگئی۔

تاہم گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ کشف اور عبدالباری ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

اب انسٹاگرام پر عبدالباری نے کشف کے ساتھ شادی کے موقع پر لی گئی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں ساتھ ہی مداحوں سے رائے بھی مانگی ہے۔

فہد شیخ نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’عبدالباری نے بالآخر قبول کرلیا کہ وہ کشف سے کتنا پیار کرتا ہے؟ ٹھیک کیا؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fahad Sheikh (@imfahadsheikh)

مداحوں کی جانب سے بھی جواب دیا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ کشف اور عبدالباری ان کی پسندیدہ آن اسکرین جوڑی ہے۔

’کینیڈا امریکی ریاست بن جائے تو ٹیرف نافذ نہیں کریں گے‘

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کینیڈا کو سخت ٹیرف کا نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی۔

ورلڈ اکنامک فورم میں ورچوئل خطاب کے دوران ٹرمپ نے عالمی رہنماؤں کے سامنے کھل کر کینیڈا سے متعلق اپنے عزائم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے دوٹوک کہا کہ ہمیں کینیڈا کے آئل، گیس، گاڑیوں اور دیگر ایکسپورٹ کی ضرورت نہیں ہے اگر کینیڈا ہماری 51 ویں ریاست بن جائے تو اس پر ٹیرف نافذ نہیں کریں گے۔

ٹرمپ نے یہ کہتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا میں شاید ہی کوئی ایسی قوم ہو” جو تجارت کے معاملے میں امریکا کے ساتھ منصفانہ سلوک کرے، وہ اپنی ٹیرف پالیسی کے ذریعے قومی قرضوں کو "مٹا دیں گے”۔

یوکرین پر روس کے حملے کے بعد ٹرمپ نے ایک بار پھر پیوٹن کے ساتھ فون کرنے کی اپیل کی اور کہا ہے کہ روس مذاکرات کرنا چاہ رہا ہے۔

چین کے بارے میں، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ COVID-19 وبائی امراض کے دوران کشیدہ تعلقات کے باوجود چینی صدر شی جن پنگ کو "ہمیشہ پسند” کرتے ہیں،  ان کی انتظامیہ "چین کے ساتھ بہت اچھا کام کرنے اور چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کی منتظر ہے۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرین پر روس کے حملے کو ختم کرنے میں چین اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

پی ٹی آئی نے چیئرمین پی اے سی کیلیے نام پھر سے تبدیل کر دیا

0
پی ٹی آئی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کیلیے ایک بار پھر نام تبدیل کر دیا۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ پی ٹی آئی نے شیخ وقاص اکرم کا نام چیئرمین پی اے سی سے واپس لے کر جنید اکبر خان کو نامزد کر کیا ہے، حکومت نے شیخ وقاص اکرم کی جگہ کسی اور کو نامزد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ اپریل 2024 میں پی ٹی آئی پی اے سی کیلیے شیر افضل مروت کا نام فائنل کیا تھا جو اُس وقت پارٹی قیادت سے نالاں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: حکمران جماعت کا چیئرمین پی اے سی کیلیے عبوری چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بتایا تھا کہ بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی، پی اے سی کی سربراہی کیلیے انہوں نے شیر افضل مروت کا نام فائنل کیا۔

بعدازاں مئی 2024 میں حکومت نے کمیٹی کی سربراہی سنی اتحاد کونسل کو دینے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ سنی اتحاد کونسل نے شیخ وقاص اکرم کو چئیرمین پی اے سی کیلیے نامزد کیا تھا۔

2 جولائی 2024 کو وفاقی حکومت نے پہلی بار پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کیلیے اپوزیشن سے چار نام مانگے تھے۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا تھا کہ چیف وہپ طارق فضل کی جانب سے قوم اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کو خط لکھا گیا تھا جس میں ان سے عہدے کیلیے چار مانگے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق خط میں لکھا گیا تھا کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلیے سینئر اور تجربہ کار لوگوں کے نام دیے جائیں، باہمی رضا مندی سے ناموں میں چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا تھا کہ خط کی کا پی پی ٹی آئی چیف وہپ عامر ڈوگر کو ارسال کر دی گئی تھی۔

ویڈیو: طالب علم نے کالج کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی

0
طالب علم نے کالج کی تیسری منزل سے چھلانگ لگادی

بھارت میں گیارہویں جماعت کے طالب علم نے کالج کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آندھراپردیش کے ناریانہ کالج کے 16 سالہ طالب علم انن تپور اچانک کلاس سے نکل کر کوریڈور میں آیا اور نیچے چھلانگ لگادی جس کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی ہے۔

طالب علم کی جانب سے چھلانگ لگانے کی کوشش کے دوران اس کے ساتھی فوری اٹھ کر بھاگے لیکن جب تک وہ نیچے گر چکا تھا۔

پولیس کے مطابق طالب علم چھٹی کرکے اگلے روز کالج پہنچا تھا لیکن اس کے اس اقدام کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

طالب علم کے والد نے بیٹے کی خودکشی کرنے کی وجہ کالج کی فیس ادا نہ کرنا بتائی ہے، والد کا کہنا ہے کہ میں نے کالج کی انتظامیہ سے کہا تھا کہ جب اپنے بیٹے کو چھوڑنے کے لیے آؤں گا تو فیس جمع کروادوں گا۔

والد نے بتایا کہ میرے خیال میں انتظامیہ کی جانب سے فیس ادا نہ کرنے پر بیٹے کو تنگ کیا گیا ہوگا تاہم میں اس حوالے سے یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتا۔

کالج انتظامیہ کی جانب سے طالب علم کی خودکشی پر کوئی بیان نہیں دیا گیا ہے۔

ساؤتھ پورٹ حملہ کیس، تین بچیوں کے نوعمر قاتل کو 52سال قید کی سزا

0

لندن: ساؤتھ پورٹ میں حملہ کرکے تین بچوں کو قتل کرنے والے قاتل لڑکے کو عدالت نے 52 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

ساؤتھ پورٹ کے قاتل ایکسل روداکوبانا نامی نوعمر مجرم کو 3 بچیوں کے قتل کے جرم میں کم از کم 52 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، اب وہ ممکنہ طور پر اپنی ساری زندگی جیل میں گزارے گا، مجرم نے گزشتہ برس جولائی میں چاقو کے وار کر کے3 بچیوں کو قتل کیا تھا۔

برطانوی شہر میں ٹیلر سوئفٹ تھیمڈ ڈانس کلاس میں کے دوران 17 سالہ ایکسل نے تین کمسن لڑکیوں کو چھری کے وار سے قتل کیا تھا، مجرم کے چاقو حملے میں 6 بچے اور 2 افراد زخمی بھی ہوگئے تھے۔

عدالت نے مجرم کو سزا سنادی ہے، جج نے تصدیق کی کہ قاتل کے انتہا پسندانہ عزائم کے باوجود اسے عمرقید کی سزا نہیں دی جاسکتی کیونکہ حملے کے وقت وہ 17 سال کا تھا۔

ایکسل روداکوبانا جو کہ 18 سال کا ہوچکا ہے جج نے اسے ایک ساتھ سزا سنانے کا حکم دیا اور یہ بات تسلیم کی کہ نوعمر مجرم کو کبھی بھی رہا نہیں کیا جا سکتا، جسے مجموعی طور پر 52 سال قید کی سزائیں سنائی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ برطانوی شہر ساؤتھ پورٹ میں چاقو سے حملے اور تین بچوں کی ہلاکت کے بعد پُرتشدد مظاہرے شروع ہوگئے تھے، مقامی مسجد کے باہر مظاہرین نے جلاؤگھیراؤ کیا تھا اور حملے کی کوشش کی تھی۔

عالمی میڈیا کا کہنا تھا کہ ساؤتھ پورٹ میں پولیس کی کئی گاڑیاں جلا دی گئی تھیں جبکہ 22 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے، شہری حملہ آور سے متعلق فیک نیوز وائرل ہونے پر مشتعل ہوئے تھے، بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے حملہ آور کو مسلمان ظاہر کیا گیا تھا۔

پاکستان سے سوئیڈن جانے کے لیے کتنا بینک اسٹیٹمنٹ درکار ہوتا ہے؟

0
سوئیڈن شینگن ویزا

پاکستان سے سوئیڈن شینگن ویزا کے لیے کم از کم بینک اسٹیٹمنٹ، جنوری 2025

پاکستانی شہریوں کے لیے یورپی ملک سوئیڈن سیاحت کی غرض سے جانے کے لیے قلیل مدتی شینگن ویزا حاصل کرنا ہوتا ہے۔

سوئیڈن پوری دنیا سے سیاحوں کی ایک قابل ذکر تعداد کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے کیونکہ یہ تاریخی، قدرتی اور ثقافتی پرکشش مقامات کا ایک دلچسپ امتزاج پیش کرتا ہے۔

کچھ ممالک کے شہریوں کو سوئیڈن میں ویزا فری داخلے کی اجازت ہے جبکہ زیادہ تر کو ملک کی تلاش کے لیے قلیل مدتی شینگن ویزا درکار ہوتا ہے۔

سوئیڈن  سفارت خانہ پاکستان اور افغانستان کے شہریوں اور پاکستان میں قانونی طور پر مقیم افراد کے لیے شینگن ویزا کی درخواست کا انتظار کرتا ہے۔

مالی ذرائع کا ثبوت

درخواست دہندہ کو ویزا کے لیے درخواست دیتے وقت مختلف ضروریات کو پورا کرنا ہوتا ہے۔ جن میں سے ایک کافی فنڈ کا ثبوت ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ زائرین کے پاس سویڈن میں اپنے قیام کے اخراجات برداشت کرنے کے لیے کافی رقم ہے۔

درخواست دہندہ کو مالی ذرائع اور رہائش کے ملک سے تعلق کا ثبوت پیش کرنا ہوگا یعنی درخواست گزار کی پاکستان میں ذاتی سماجی اور معاشی حیثیت کیا ہے۔

سوئیڈن وزٹ ویزا کے لیے کم از کم بینک اسٹیٹمنٹ

درخواست دہندگان کو ویزا درخواست کے ساتھ بینک اسٹیٹمنٹس جمع کرانے کی ضرورت ہے جو پچھلے چھ مہینوں کے لین دین کو ظاہر کرتے ہیں جس پر بینک کے ذریعہ دستخط شدہ اور مہر لگی ہوئی ہو۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سویڈن میں قیام کے اخراجات کو برداشت کرنے کے لیے ایک سیاح کے لیے روزانہ مطلوبہ رقم 450 ایس ای ہے۔

درخواست دہندگان کو اپنے بینک اکاؤنٹ میں 13500 ایس ای کے رکھنا ضروری ہے اگر وہ 30 دن تک سویڈن میں رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ 23 جنوری 2024 تک، ایک ایس ای ڈی 25.44 روپے کے برابر ہے لہذا پاکستانی درخواست دہندگان کو ویزا اپلائی کرتے وقت بینک اکاؤنٹ میں تقریباً 350,000 روپے کا ہونا ضروری ہے۔

گوگل نے 7اکتوبر حملے کے بعد اسرائیلی فوج کو ’’اے آئی ٹولز‘‘ بیچے، واشنگٹن پوسٹ

0

امریکا کے معروف اخبار واشنگٹن پوسٹ نے کہا ہے کہ گوگل نے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے بعد اسرائیلی فوج کو ’’اے آئی ٹولز‘‘ بیچے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن پوسٹ نے لکھا کہ امریکی ٹیک کمپنی گوگل نے اپنے حریف ایمازون کو شکست دینے کیلئے ٹیک فراہم کرنے کی جلدی کی، گوگل نےغزہ جنگ کے ابتدائی ہفتے سے ہی اسرائیلی فوج کے ساتھ کام کیا ہے۔

امریکی اخبار نے لکھا کہ گوگل کے ملازمین نے اسرائیلی افواج کو اے آئی ٹولز تک براہ راست رسائی دی، گوگل نے گزشتہ سال 50 سے زائد ملازمین کو نوکری سے برخاست کردیا تھا۔

 

اسرائیلی میڈیا نے غزہ میں اپنی فوج کی ناکامی کا اعتراف کرلیا

 

واشنگٹن پوسٹ نے لکھا کہ نوکری سے فارغ کیے جانے والے ملازمین وہ تھے جنھوں نے اسرائیلی فوج کو رسائی دینے پر احتجاج کیا تھا۔

گوگل کو اے آئی ٹولز کی فراہمی کے حوالے سے امریکی روزنامے کا مزید کہنا تھا کہ ملازمین نے احتجاج کیا تھا کہ اسرائیلی فوج ڈیٹا اور اے آئی ٹولز کا غلط استعمال کررہی ہے۔

اسرائیلی حکومت یرغمالیوں کی رہائی کیلیے مخلص نہیں، سابق آرمی چیف

غزہ کی طرح یوکرین جنگ بھی ختم کروائیں گے، ٹرمپ

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو مقتل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت اس جنگ کو ختم کروانے کے لیے تیزی سے کام کر رہی ہے۔

ڈیوس میں منعقدہ عالمی اقصادی فورم سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین قتل کا میدان بنا ہوا ہے واشنگٹن بیرون ملک طاقت اور امن و استحکام کو واپس لانے کے لیے تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے نیٹو کے ارکان سے دفاعی اخراجات کو ان کی جی ڈی پی کے 5 فیصد تک بڑھانے کی اپنی اپیل کو دہراتے ہوئے کہا کہ ایسا برسوں پہلے ہونا چاہیے تھا۔

ٹرمپ کی جانب سے 5 فیصد کی اپیل گزشتہ 2 فیصد کے وعدے سے زیادہ ہے اور نیٹو اتحاد کے بہت سے ارکان کے لیے اسے پورا کرنا ناممکن سمجھا جاتا ہے۔

ٹرمپ نے یوکرین پر روس کے حملے کو ختم کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا لیکن انہوں نے کچھ تفصیلات پیش کیں کہ وہ ایسا کیسے کریں گے۔

ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عہدہ سنبھالنے سے پہلے میری ٹیم نے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کے معاہدے پر بات چیت کی، جو ہمارے بغیر ممکن نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان امن کے تصفیے کو محفوظ بنانے کے لیے ہماری کوششیں اب امید کے ساتھ جاری ہیں اور اسے کرنا بہت ضروری ہے۔

امریکی صدر نے یوکرین کو قتل گاہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے ختم کرنے کا وقت آگیا۔