بدھ, جون 18, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 1932

پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی سے شوہر کے دوستوں کی اجتماعی زیادتی

0
ساہیوال اجتماعی زیادتی

ساہیوال : پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کو شوہر کے دوستوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں چک 6 چودہ ایل میں پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی سے شوہر کے دوستوں کی اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا۔

پولیس نے شوہراقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے 2ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ اقبال نے 7 دسمبر کو سے والدین کی مرضی کے بغیر لو میرج کی تھی، لو میرج کے بعد شوہر اقبال بیوی کو رشتہ دار ندیم کے گھر لے آیا تھا۔

مدعی مقدمے کا کہنا تھا کہ اقبال اگلے روز بیوی کو لے جانے کیلئے آیا تو دوستوں نے اسے کمرے میں بند کردیا اور ملزمان لڑکی سےاجتماعی زیادتی کے بعد موقع سے فرارہوگئے۔

مزید پڑھیں : ڈاکوؤں کی ناکہ لگا کر لوٹ مار اور خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی

یاد رہے چند روز قبل شیخوپورہ ضلع شرقپورشریف میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر لوٹ مار کرنے کے بعد خاتون کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

15کے قریب ڈاکوؤں نے شیخوپورہ روڈ پر واردات میں 20 شہریوں کو نقدی، موبائل فونز سے محروم کردیا تھا، متاثرہ افراد نے بتایا تھا کہ ہمارے ساتھ لٹنے والی خاتون سے 3 ڈاکوؤں نے زیادتی کی، زیادتی کا شکار خاتون روتی ہوئی گھر چلی گئی۔

گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا، 70 فیصد علاقوں میں فراہمی معطل

0
گیس لوڈشیڈنگ

راولپنڈی: شہر کے 70 فیصد علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی، گیس کی قلت سے خواتین کو کھانا بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں سردیاں آتے ہی گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا اور شہرکے ستر فیصد علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

راولپنڈی کے علاقے چکلالہ، گلستان کالونی،محلہ عیدگاہ ،بنی محلہ ڈھوک حسو،ڈھوک کشمیریاں، صادق آباد میں گیس غائب ہوگئی جبکہ خرم کالونی،راولپنڈی کینٹ، خیابان سرسید اور ڈھوک کالاخان میں بھی گیس نہیں آرہی۔

مزید پڑھیں : گیس پریشر کی کمی کا حل نکال لیا گیا

گیس کی عدم دستیابی کے باعث گھروں میں خواتین کھانا پکانے سے محروم اور بچوں کو بغیر ناشتہ بچوں کواسکول بھیجنے پر مجبور ہوگئیں۔

شہر کے متعددعلاقوں میں گیس سپلائی معطل ہونےسےتندوربھی بندہوگئے

خیال رہے ملک میں گیس بحران کے باعث سب سے زیادہ گھریلو صارفین متاثر ہوتے ہیں، گیس دباؤ میں کمی کے باعث کھانا پکانے میں خواتین کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے، اس صورت حال سے بچنے کے لیے بہت سے صارفین پائپ لائن سے گیس کا زیادہ پریشر حاصل کرنے کے لیے کمپریسر لگا لیتے ہیں۔

تاہم گیس پریشر کی کمی کا حل نکال لیا گیا، اس حوالے سے جی ایم سوئی نادرن اسلام آباد عدنان احمد نے کہا کم گیس کے پریشر کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد کو راولپنڈی سے منقطع کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کیلئے اڑھائی ارب کا گریڈ اسلام آباد پیکج دیاگیاہے، اب صارفین کو صبح پانچ سے رات گیارہ تک گیس دستیاب رہے گی ۔

جنوبی افریقا نے پہلے ٹی 20 میں پاکستان کو شکست دے دی

0
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ

جنوبی افریقا نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 11 رنز سے شکست دے دی۔

ڈربن میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقا کی جانب سے دیے گئے 184 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بناسکی۔

کپتان محمد رضوان کی 74 رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔

صائم ایوب 15 گیندوں پر 31 رنز بنا کر نمایاں رہے، بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، عثمان خان 9 اور طیب طاہر 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے جارج لِندے نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

 جنوبی افریقا نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ڈیوڈ ملر نے 40 گیندوں پر 82 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی ان کی اننگز میں 4 چوکے اور 8 بلند و بالا چھکے شامل تھے، ملر نے سفیان مقیم کو تین گیندوں پر تین چھکے بھی لگائے۔

جارج لِندے نے 24 گیندوں پر 48 رنز کی اننگز کھیلی اور تین چوکے اور چار چھکے لگائے۔

کپتان ہینرک کلاسن 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، وین ڈر ڈوسن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، ریزا ہینڈرکس 8 رنز بنا کر ابرار احمد کا نشانہ بنے۔

پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے اور چار اوور میں 53 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کرسکے، شاہین آفریدی نے تین اور ابرار احمد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت لیا اور پاکستان کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔

جنوبی افریقی کپتان ہینرک کلاسن کا کہنا تھا کہ نئے کھلاڑیوں کے لیے بہترین موقع ہے، پاکستان کے پاس زبردست بولنگ اٹیک ہے، جیتنا آسان نہیں ہوگا۔

محمد رضوان نے کہا تھا کہ ٹاس جیتنے یا ہارنے سے اتنا فرق نہیں پڑتا، بابر اعظم نے جنوبی افریقہ میں ہمیشہ اچھا پرفارم کیا ہے، کوشش ہوگی جنوبی افریقہ کو کم سے کم اسکور تک محدود رکھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کی قیادت کپتان محمد رضوان کریں گے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

پہلے ٹی 20 میچ کے لیے ٹیم میں صائم ایوب اور عثمان خان کو بھی شامل کیا گیا ہے، طیب طاہر، محمد عرفان خان، عباس آفریدی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

فاسٹ بولر میں شاہین آفریدی اور اسپیڈ اسٹار حارث رؤف شامل ہیں۔

پاکستان نے دو اسپنرز بھی کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے جن میں سفیان مقیم اور ابرار احمد شامل ہیں۔

کےالیکٹرک کے سروس ایریا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں، نیپرا رپورٹ جاری

0

بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے زیرانتظام علاقوں میں ہلاکتوں کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں، کےالیکٹرک کے سروس ایریا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے 2023-24 میں شہریوں اور بجلی کمپنیوں کے ملازمین کی ہلاکتوں کا ڈیٹا جاری کیا ہے، نیپرا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کےالیکٹرک کے سروس ایریا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں، مالی سال 2023-24 میں بجلی کمپنیوں کے زیرانتظام علاقوں میں 140 مہلک حادثات ہوئے۔

نیپرا رپورٹ میں بتایا گیا کہ کےالیکٹرک کے سروس ایریا میں سب سے زیادہ 34 ہلاکتیں ہوئیں، کےالیکٹرک کے انتظامی علاقوں میں 32 شہری اور 2 ملازمین کی ہلاکتیں ہوئیں۔

گزشتہ مالی سال میں آئیسکو کے زیر انتظام علاقوں میں 26 ہلاکتیں ہوئیں، پیسکو 20، لیسکو 18 اور گیپگو کے زیر انتظام علاقوں میں 9 مہلک حادثات ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق حیسکو9، کیسکو 9 اور فیسکو کے زیر انتظام علاقوں میں 7 مہلک حادثات ہوئے، اس کے علاوہ سیپکو 5 اور میپکو کے زیر انتظام علاقوں میں 3 ہلاکتیں ہوئیں۔

نیپرا رپوٹ میں بتایا گیا کہ بجلی کمپنیاں سیفٹی کے معیارات پر پورا اترنے میں بری طرح ناکام رہی ہیں، اس قسم کے واقعات روکنے کے لیے سیفٹی معیارات پر سختی سے عمل کیا جائے۔

بھارت میں 180 سال پرانی مسجد کو غیر قانونی قرار دے کر شہید کر دیا گیا

0
بھارت میں 180 سال پرانی مسجد کو شہید کر دیا گیا

بھارتی ریاست اتر پردیش میں مقامی انتظامیہ نے 1839 میں تعمیر کی گئی تاریخی فتح پور نوری مسجد کو غیر قانونی قرار دے کر شہید کر دیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حکام نے دعویٰ کیا کہ مسجد کا ایک حصہ سڑک پر تعمیر ہے اور علاقے سے تجاوزات کے خاتمے کیلیے بلڈوزر تعینات ہیں۔

180 سال پرانی مسجد اس سڑک سے پہلی کی ہے جسے ہندو انتہا پسند انتظامیہ تجاوزات قرار دے رہی ہے۔ تاریخی فتح پور نوری مسجد نسلوں کی عبادت گاہ رہی ہے اور مقامی مسلم کمیونٹی کیلیے اہمیت رکھتی ہے۔

حکام کے مطابق مسجد غیر قانونی تعمیر کی وجہ سے گرائی گئی، یہ کارروائی عوامی انفراسٹرکچر میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات سے نمٹنے کیلیے قواعد و ضوابط کے مطابق ہے۔

اس اقدام نے مقامی آبادی میں غم و غصے کو جنم دیا ہے۔ مظاہرین نے حکومت سے فیصلے پر نظر ثانی کرنے اور متبادل حل تلاش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فتح پور نوری مسجد کے انہدام نے بھارت میں تاریخی اور مذہبی مقامات کے ساتھ سلوک پر بڑھتی ہوئی بحث میں اضافہ کیا ہے۔

مذکورہ کارروائی کے دوران علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

مودی حکومت کے دوران بھارت میں کئی ایسے واقعات پیش آئے جن سے مسلمانوں کی مذہبی آزادی اور ان کے مذہبی مقامات جیسے مساجد پر اثرات پڑے۔

فیض حمید کے کورٹ مارشل پر شاہد آفریدی نے کیا کہا؟

0
شاہد آفریدی

سابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے کورٹ ماشل پر سابق کپتان شاہد آفریدی کا بھی بیان آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے لکھا کہ فیض حمید کیخلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی باقاعدہ کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے جس سے موجودہ قیادت کے خود احتسابی کے بیانیے کو تقویت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ کارروائی سے تاثر زائل ہوگا کہ طاقت ور احتساب سے بالاتر ہے۔

واضح رہے کہ جنرل (ر)  فیض حمید کے خلاف 12 اگست 2024 کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل شروع ہوا، اگلے مرحلے میں سابق آئی ایس آئی چیف کو باضابطہ طور پرچارج شیٹ کردیا گیا۔

الزامات میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزیاں کرکے ریاست کے تحفظ اور مفاد کو نقصان پہنچانا، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور افراد کو ناجائز نقصان پہنچنانا شامل ہیں۔

فیض حمید کے خلاف انتشار اور بدامنی کے پرتشدد واقعات میں ملوث ہونے کی علیحدہ تفتیش بھی جاری ہے۔

ان واقعات میں نو مئی سے جڑے واقعات بھی شامل تفتیش ہیں، پرتشدد واقعات میں مذموم سیاسی عناصر کی ایما اور ملی بھگت بھی شامل تفتیش ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے فکہ یلڈ جنرل کورٹ مارشل کے دوران لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو قانون کے مطابق تمام حقوق فراہم کیے جارہے ہیں۔

نیتن یاہو نے شام کے نئے حکمرانوں کو دھمکی دیدی

0

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے شام کے نئے حکمرانوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ کبھی ایران کی مدد کرتے ہیں تو انہیں ‘بھاری قیمت’ ادا کرنی پڑے گی۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے شام کے نئے حکمرانوں کو دھمکی دی کہ وہ معزول صدر بشار الاسد کے نقش قدم پر نہ چلیں اور ایران کو ملک میں خود کو دوبارہ قائم کرنے کی اجازت دیں۔

تل ابیب سے ایک ویڈیو بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ اگر یہ حکومت ایران کو شام میں دوبارہ قائم ہونے کی اجازت دیتی ہے یا ایرانی ہتھیاروں یا کسی دوسرے ہتھیار کو حزب اللہ کو منتقل کرنے کی اجازت دیتی ہے یا اگر وہ ہم پر حملہ کرتی ہے تو ہم سختی سے جواب دیں گے، اور ہم ان کی بھاری قیمت چکائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’پچھلی حکومت کے ساتھ جو ہوا وہ اس کے ساتھ ہوگا۔‘‘

شام کے نئے عبوری وزیراعظم محمد البشیر نے الجزیرہ کو ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں بتایا کہ ان کے ملک کو تقریباً 14 سال کی جنگ کے بعد امن اور استحکام کی ضرورت ہے۔

البشیر نے تقرری کے چند گھنٹوں بعد اپنے پہلے انٹرویو میں کہا اب وقت آگیا ہے کہ یہ لوگ استحکام اور سکون حاصل کریں۔

خاتون نے ہونٹوں پر لپ اسٹک کی جگہ ’ہری مرچ‘ لگالی، ویڈیو وائرل

0
وائرل ویڈیو

انٹرنیٹ پر میک اپ کے لیے مختلف ٹپس دی جاتی ہیں اور لوگ اس پر عمل بھی کرلیتے ہیں لیکن کچھ طریقوں پر عمل کرکے نقصان بھی ہوسکتا ہے۔

دہلی میں مقیم خاتون انفلوئنسر نے ویڈیو شیئر کرنے کے بعد آن لائن غم و غصے کو جنم دیا ہے جس میں اس کے غیر روایتی ہونٹ پلمپنگ کو دکھایا گیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں شوبھانگی آنند اپنے ہونٹوں کو موٹا کرنے کے لیے ہری مرچوں کا استعمال کر رہی ہیں۔

انسٹاگرام ویڈیو جس نے 22 ملین سے زائد ویوز حاصل کیے ہیں، شوبھانگی آنند کو ہری مرچ کو آدھے حصے میں کاٹتے ہوئے اور اپنے ہونٹوں کے اندرونی حصے کو رگڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

خاتون کو تکلیف بھی ہورہی ہے لیکن وہ ہری مرچوں کو ہونٹوں پر رگڑنے میں مصروف ہے اور بعد میں درد سے کراہ بھی رہی ہے۔

کیپشن میں خاتون نے ناظرین سے سوال کیا کہ کیا وہ اسے آزمانا چاہیں گے۔

تاہم ویڈیو نے صارفین کو پریشان اور تشویش میں مبتلا کر دیا ہے بہت سے لوگوں نے اسے ایک لاپرواہ اور ممکنہ طور پر خطرناک بیوٹی ہیک کے طور پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ویڈیو نے ہری مرچوں کو ہونٹوں کے پلمپر کے طور پر استعمال کرنے کی حفاظت اور احتیاط کے بارے میں ایک گرما گرم بحث کو بھی جنم دیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا خوبصورتی کے نامناسب معیارات کو حاصل کرنے کا نامناسب طریقہ یہ ہے۔

دوسرے صارف نے لکھا کہ ’انٹرنیٹ پر مشہور ہونے کے لیے کچھ بھی کرلیا۔

بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہوگا تو میرے لیے سرپرائز نہیں، فیصل واوڈا

0

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہوگا تو میرے لیے سرپرائز نہیں، فیض حمید کے کرائم کے ثبوت جمع کرلیےگئے۔

اے آر وائی کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ آرمی چیف نے ایک بنیاد رکھی ہے کہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں، سپہ سالار نے اپنے ادارے کے تگڑے انسان کو بھی ٹرائل میں کھڑا کیا، فیض حمید نے جو کرائم کیے تھے اس کے ثبوت ایک جگہ کرلیے گئے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف فیض حمید شواہد اور گواہیاں دے چکے ہیں، ایسا نہیں ہوسکتا کہ فوج اپنے فوجی کا ٹرائل کرے اور دوسرے کا نہ کرے۔

انھوں نے بتایا کہ ارشد شریف کا کیس بھی ابھی باقی ہے، آگے ابھی بہت کچھ ہونا ہے ہوسکتا ہے سزائے موت نہ ہو عمرقید ہوجائے، پشاور میں سب سے پہلے پی ٹی آئی نے احتجاج کیا تھا اس وقت فیض حمید کورکمانڈر تھے۔

سینیٹر کا کہنا تھا کہ فیض حمید اس لیول تک کیسے پہنچے اس میں انھیں وزیراعظم ہاؤس کی پشت پناہی حاصل تھی، بانی پی ٹی آئی کیساتھ کیساتھ اوربھی کئی لوگ اس میں آئیں گے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ مراد سعید، حماد اظہر کیوں بھاگے ہوئے ہیں اور بھی کئی نام ہیں، بی بی بانی پی ٹی آئی کی جان کیوں لینا چاہتی ہیں کیونکہ مقبولیت ہے، ہمیں دعائیں کرنی ہیں کہ پھانسی کی سزا نہ ہوعمرقید کی سزا ہوجائے۔

انھوں نے کہا کہ بی بی بانی پی ٹی آئی کو بچاسکیں نہ فیض حمید کو بچاسکیں، حواریوں علی امین گنڈاپور جیسے لوگوں نے بھی پوری کوشش کرلی

فیصل واوڈا نے کہا کہ فیض حمیدکوبچانےکی کوشش تھی اسی لیے24نومبرکواحتجاج کی کال دی گئی، دہشت گردی کی بنیاد پر احتجاج کرنے ہیں تو 3 یا 13 میں نہیں رہیں گے۔

انھوں نے کہا کہ کفن پوش واقعی میں کفن باندھ لیں توبہتر رہےگا، پی ٹی آئی کی پریس ریلیزیں ہیں انھیں لے ڈوبی ہیں۔

نامور اداکار کو تقریب میں بلانے کے بہانے اغوا کیے جانے کا انکشاف

0
مشتاق خان کو تقریب میں بلانے کے بہانے اغوا کیے جانے کا انکشاف

ممبئی: بلاک بسٹر فلم ’ویلکم‘ میں قابلِ ذکر کردار ادا کرنے والے معروف بالی وڈ اداکار کو نامعلوم ملزمان کی جانب سے اغوا کر کے بھاری رقم کا مطالبہ کیے جانے کا انکشاف سامنے آگیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی کامیڈین سنیل پال کے بعد اب اداکار مشتاق خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں حال ہی میں ایک تقریب میں بلانے کے بہانے اغوا کیا گیا تھا۔

مشتاق خان کے بزنس پارٹنر شیوم یادو نے میڈیا سے گفتگو کی اور بتایا کہ ان کے دوست حال ہی میں کس مشکل سے گزرے۔ ان کے مطابق اداکار کو 20 نومبر کو میرٹھ میں ایک ایوارڈ شو مدعو کیا گیا تھا، ملزمان نے انہیں ایڈوانس رقم ادا کی اور فلائٹ کے ٹکٹ بھی بھیجے تھے۔

شیوم یادو نے بتایا کہ جب مشتاق خان دہلی میں ایئرپورٹ پہنچے تو انہیں ایک کار میں بیٹھنے کو کہا گیا اور بعد میں انہیں مضافاتیعلاقے میں لے جایا گیا جو بجنور کے قریب کہیں تھا۔

ان کے مطابق اغوا کاروں نے اداکار کو تقریباً 12 گھنٹے تک تشدد کا نشانہ بنایا اور ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا، ملزمان نے مشتاق خان اور ان کے بیٹے کے اکاؤنٹ سے 2 لاکھ روپے سے زیادہ رقم حاصل کی۔

’صبح سویرے جب مشتاق خان نے اذان سنی تو انہیں معلوم ہوگیا کہ آس پاس مسجد ہے۔ وہ اس جگہ سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوئے اور مقامی لوگوں کی مدد سے گھر واپس پہنچے۔‘

شیوم یادو نے بتایا کہ کل میں بجنور گیا اور ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی، ہمارے پاس فلائٹ ٹکٹ، بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات اور ایئرپورٹ کے قریب سی سی ٹی وی فوٹیجز موجود ہیں۔

مشتاق خان کے بزنس پارٹنر کے مطابق اداکار کی گھر واپسی پر ہم نے اپنے چند قریبی دوستوں سے اس واقعے کے بارے میں بات کی، جب کامیڈین سنیل پال کا معاملہ میڈیا میں آیا تو انہوں نے ہمیں اس کے بارے میں آگاہ کیا۔

شیوم یادو کے مطابق اداکار خیریت سے ہیں اور چند روز میں میڈیا سے اس بارے میں گفتگو کریں گے۔