منگل, جون 10, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 19958

گلے کی تکلیف سے نجات کے بہترین نسخے

0
گلے کی سوزش

گلے میں درد ہے تو ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ان ٹوٹکوں پر عمل کرکے دیکھیں تین دنوں میں گلے کی سوزش خود بخود ٹھیک ہوجائے گی۔

موسم کی خرابی، تبدیلی اور سردی کی آمد کے ساتھ ہی گلا خراب ہونا ایک عام کی بیماری ہے جو گلے کی سوزش پیدا کرتی ہے اور گلے میں تکلیف کا باعث بنتی ہے اور کھانا نگلنا بھی انتہائی مشکل ہوجاتا ہے اور تو اور گلے کا درد انسان کو بستر پر کروٹیں بدلنے پر بھی مجبور کردیتا ہے۔

ہربل چائے

گلے میں سوزش اور تکلیف کی صورت میں ہر دو گھنٹے کے بعد گرم پانی پینا انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے مگر اگر آپ گرم پانی پینے سے تنگ آ گئے ہیں تو ہربل چائے کے ٹی بیگ جو بازار میں آرام سے مسیر ہوتے ہیں لے آئیں اور ہر دو گھنٹے بعد ہربل چائے پی لیں، ہربل چائے گلے کی سوزش کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔

دیسی گھی اور کالی مرچ

کالی مرچ جراثیم کا خاتمہ کرتی ہے اور گلے کی سوزش میں انتہائی فائدہ مند ہے، ہر کھانے کے بعد 4 سے 5 دانے کالی مرچ کو پیس کر چائے کی چمچ دیسی گھی گرم کرکے اس میں مکس کریں اور اسے پی لیں یہ گلے کی درد میں فوری راحت کا باعث بنے گا اور بیٹھی ہُوئی آواز کو درست کردے گا۔

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی ساتھی ساتھ چھوڑ‌ گئیں

0

لندن: برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن گہرے صدمے کا شکار ہوگئیں کیونکہ ان کی قریبی ساتھی نے ان کا ساتھ چھوڑ دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی شہزادہ ولیم کی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن کے پرائیویٹ سیکریٹری نے دو سال بعد ان کا ساتھ چھوڑ دیا اور انہوں نے نئے پرائیویٹ سیکریٹری کی تلاش شروع کردی ہے۔

کیٹ کے پرائیویٹ سیکریٹری ان کی ڈائری، میٹنگز وغیرہ کا کام سرانجام دیتے ہیں، انہوں نے کیٹ کا ساتھ چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فلاحی کاموں میں حصہ لے رہے ہیں اس وجہ سے کیٹ کے ساتھ مزید نوکری نہیں کرسکتے۔

کیٹ مڈلٹن اور ان کے پرائیویٹ سیکریٹری کے درمیان کوئی رنجش نہیں آج بھی وہ بہت اچھے دوست ہیں۔

مستقبل کی ملکہ برطانیہ کو رواں سال یہ دوسرا اسٹاف ممبر چھوڑ کر جاچکا ہے اس سے پہلے ان کی پرسنل اسسٹنٹ صوفی ایگنیو اور لورین ہیگے سی بھی چھوڑ کر جاچکی ہیں۔

مزید پڑھیں: برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے لیڈی ڈیانا کی یاد تازہ کردی

اس سے قبل ریبیکا ڈی کوئن بھی 2017 میں کیٹ کو چھوڑ گئی تھیں انہوں نے شاہی محل میں 10 سال فرائض انجام دئیے تھے۔

مس کوئن کا کام کیٹ کی پرائیویٹ سیکریٹری کا تھا وہ اکتوبر 2017 سے شہزادی کے میوزک آلات اور ان کے پراجیکٹ وغیرہ کو دیکھا کرتی تھیں۔

ڈیلی مرر کی رپورٹ کے مطابق مس کوئن کی ذمہ داریوں میں گزشتہ ماہ سے اضافہ ہوگیا تھا جبکہ شہزادی کیٹ آئندہ سال نوجوان بچوں کے حوالے سے کچھ اعلانات کرنے والی ہیں۔

شہزادی کیٹ مڈلٹن نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انتہائی مصروفیت کے باوجود بھی ہماری باتیں غور سے سنتی تھیں اور ہماری مدد میں پیش پیش رہتی تھیں۔

ان ہاؤس تبدیلی کاکوئی امکان نہیں، شاہ محمود قریشی

0

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ان ہاؤس تبدیلی کاکوئی امکان نہیں، عدالت نےانسانی بنیادپرشریف خاندان کو انڈرٹیکنگ دی ، عدلیہ کےفیصلوں کاہمیں احترام کرناچاہیے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے دھرنے کا خندہ پیشانی سےسامناکیا، ہم نےماضی کی حکومتوں کے بر عکس گرفتاریاں اورتشددنہیں کیا تاہم آج بھی سڑکوں کی بندش سےعوام کومشکلات کاسامناہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک انسانی پہلوہوتاہےاورایک قانونی پہلوہوتاہے، ہم نے دونوں پہلوؤں سے اس کیس کاجائزہ لیاہے اور عدالتوں نے انسانی اورقانونی تقاضوں کے تحت فیصلہ کیا ہے، عدالت نےانسانی بنیادپرشریف خاندان کو انڈرٹیکنگ دی اور اس معاہدےپر دونوں بھائیوں نےدستخط کیے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کااحترام کیا ہے ہماری عدلیہ آزادہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

اس سے قبل معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھاکہ حکومت نےعلاج کےلیے نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینےکا فیصلہ انسانی ہمدردی کی بنیادپر کیا تھا اور آج عدالت نےبھی حکومتی فیصلےکی تائیدکی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

نوازشریف کو علاج کےغرض سے 4 ہفتوں کے لیے باہر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

پی پی، ن لیگ خوفزدہ ہیں کہ حکومت مؤثر کارکردگی دکھانے جارہی ہے، عثمان ڈار

0

اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ خوفزدہ ہیں کہ موجودہ حکومت مؤثر کارکردگی دکھانے جارہی ہے، ہم مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
عثمان ڈار نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ بتائے کہ وزیراعظم کو گھر کیوں بھیجنا چاہتی ہے، ایک کروڑ70لاکھ افراد نےتحریک انصاف کو ووٹ دیا۔

انہوں نے کہا کہ معاشی اعشاریے بھی بہتری کی طرف جارہے ہیں، یہ لوگ خوفزدہ ہیں کہ حکومت کارکردگی دکھانے جارہی ہے، ن لیگ نے ملک کو تباہ کیا، معیشت کو خسارے میں ڈال دیا تھا، پچھلی تین حکومتوں میں یہ ہی ہوتا رہا کہ حکومت جانے والی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی حکومتوں نے اپنی اپنی مدت پوری کی، یوسف گیلانی اگر زرداری کی خوشامد نہ کرتے اور خط لکھ دیتے تو وہ بھی اپنی مدت پوری کرلیتے، نوازشریف بھی اگر پاناما اسکینڈل میں پکڑے نہ جاتے تو مدت پوری کرتے۔

عثمان ڈار نے کہا کہ حکومت نے بھی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر میاں صاحب کو چار ہفتے کیلئے جانے کی اجازت دی تھی، ہم عدالت گئے تو نوازشریف کی روانگی مزید تاخیر کا شکارہوگی، امید کرتے ہیں نوازشریف چار ہفتوں میں علاج کرالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شریف فیملی کے5افراد مفررو ہیں اس لے7ارب کی بات کی، جرمانے کی رقم اپنے لیے نہیں مانگی تھی، یہ پاکستان کی عوام کا پیسا ہے، حکومت کو کسی سہولت کار کی ضرورت نہیں ہے۔
عثمان ڈار نے کہا کہ پیپلزپارٹی یا آصف زرداری سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں، پیپلزپارٹی کے سامنے نواز شریف کی مثال موجود ہے۔

نواز شریف کیلئے بھی ان کے ذاتی ڈاکٹر کو رسائی دی گئی، پیپلزپارٹی ڈاکٹر کا نام بتائے حکومت کو اس کیلئے سفارش کروں گا، وزیر اعظم نے انسانی ہمدری کی بنیاد پر فیصلہ کیا تو انہیں سمجھ نہیں آیا، جب عدالت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فیصلہ دیا تو مٹھائی بانٹ رہے ہیں۔

عثمان ڈار نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت سے گزررہا ہے، مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، کور کمیٹی اجلاس میں مہنگائی کا مسئلہ ایجنڈے میں سرفہرست تھا، اتحادیوں کے تحفظات بھی دور کردیں گے، پی ٹی آئی اپنے منشور کو لے کر آگے بڑھ رہی ہے، کابینہ کے فیصلے میں اتحادی جماعتوں کے وزرا بھی شامل ہیں۔

اسکول بس کو خوفناک حادثہ، خاتون اور بچہ معجزانہ طور پر محفوظ

0
اسکول بس حادثہ

نئی دہلی : بھارت میں اسکول بس میں سفر کرتی خاتون ٹیچر اور طالبعلم خوفناک حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ بچ گئے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے والی کہاوت تو آپ نے سن رکھی ہوگی لیکن بھارت میں ایک خاتون ٹیچر اور طالب علم خطرناک بس حادثے میں معجزانہ طور بلکل محفوظ رہے جو اس کہاوت کے عین مطابق ہے۔

بھارت میں نامعلوم سڑک پر بچوں میں علم کی روشنی پھیلانے والی خاتون ٹیچر اور حصول علم کی غرض سے اسکول جانے والے طالب علم کی بس اچانک ایک گاڑی ٹکرانے کے باعث الٹ گئی لیکن اسکول بس میں سوار خاتون اور بچہ بلکل بحفوظ رہے۔

بس حادثے کا خوفناک واقعہ 9 جولائی 2019 کو بھارت میں پیش آیا جو بس میں لگے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اچانک ایک چھوٹی بس اسکول بس سے ٹکرائی اور اسکول بس الٹ گئی جس کے باعث خاتون ڈھڑام بس دھڑام سے بس کی چھت سے لگی اور پھر نیچے آگری جبکہ بچہ منہ بل نیچے پلٹ گیا۔

حادثے کے نتیجے میں خاتون اور بچے کو یقیناً معمولی زخم آئے ہوں گے لیکن سنجیدہ نوعیت کی چوٹ نہیں لگی تاہم یہ متاثرہ افراد، ان کے اہل خانہ اور ڈرائیور کے لیے یہ ایک تکلیف دہ لمحہ تھا۔

مومو کو سب سے زیادہ کون پریشان کرتا ہے؟ نبیل، خوبصورت یا محمود صاحب

0

کراچی: مومو (حنا دلپذیر) کو سب سے زیادہ کون کرتا ہے پریشان، خوبصورت اور نبیل کے کردار قہقہے بکھیرنے کے لیے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کا مقبول مزاحیہ ڈرامہ ‘بلبلے‘ ایک بار پھر آپ کی اسکرین پر جلد نشر ہورہا ہے، نبیل کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوگئی ہے کیونکہ وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ ہدایت کاری کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔

باخبر سویرا کے میزبان شفاعت علی اور مدیحہ نقوی مومو کے گھر پہنچے اور تینوں کرداروں سے گفتگو کی۔

مدیحہ نقوی نے کہا کہ ہم محمود صاحب کے گھر پہنچے اور پوچھا کہ محمود صاحب کو سب سے زیادہ کون پسند ہے، نبیل کو کون سب سے زیادہ تنگ کرتا ہے، مومو کو کن کن لوگوں سے مسئلہ ہے اور خوبصورت کب خوبصورت موڈ میں ہوتی ہیں۔

میزبانوں کے گھر میں داخل ہوتے ہی محمود صاحب ڈر گئے اور چور چور چلانے لگے، جس پر انہوں نے مدیحہ نقوی کو کہا کہ آپ تو چور نہیں لگ رہی ہیں قسم سے۔

محمود صاحب نے مذاق میں کہا کہ دیکھیں میں شوٹنگ کے لیے آیا تھا تو ان لوگوں نے مجھے باہر نکال دیا اس لیے میں لان میں شوٹنگ کررہا ہوں۔

مومو کا کہنا تھا کہ مدیحہ نقوی کو کہنا تھا کہ تو سنا پُتر تو کیسا ہے، محمود صاحب نے کہا کہ ڈرامہ دو سال نہیں ہوا تو میں نبیل کے پاس گیا اور میں نے کہا کہ نبیل میری زندگی کے یہ دو سال مجھے واپس دے دو۔

نبیل اور مومو جس گھر میں رہائش پذیر اس کے مالک کا کہنا تھا کہ ’مجھے کاسٹ کو گھر میں دینے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوا اس لیے کہ میری اہلیہ خود شوق سے یہ ڈرامہ دیکھتی ہیں۔

نبیل کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں کو تو یہ معلوم ہی نہیں تھا کہ ڈرامہ دو سال کے لیے بند ہوگیا ہے چند لوگوں جب بتایا تو پھر وہ پوچھتے تھے کہ نئی قسطیں کب سے شروع کی جائیں گی۔

خوبصورت (عفت عمر) کا کہنا تھا کہ کچھ ایسا حادثہ بھی ہوا تو ہم سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر ڈرامے کی شوٹنگ کے لیے پہنچے تھے۔

ڈرامے کے ہدایت کار نبیل قریشی کا کہنا تھا کہ جب تک مداح بلبلے کو پسند کرتے ہیں ڈرامہ چلتا رہے گا۔

پاکستان اور آسٹریلیا الیون کے درمیان دو روزہ ٹور میچ ڈرا، اسد شفیق کی سنچری

0

پرتھ : پاکستان اور آسٹریلیا الیون کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا ٹور میچ ڈرا ہوگیا، اسد شفیق سنچری اور کاشف بھٹی نصف سنچری اسکور کرکے نمایاں رہے۔

تفصیلات کے مطابق پرتھ میں ہونے والا ٹور میچ ہار جیت کے فیصلے بغیر ختم ہوا، پاکستان نے گزشتہ روزسات وکٹوں کے نقصان پر 386 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کردی تھی، اسد شفیق 101اور کاشف بھٹی 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

آسٹریلیا الیون نے کھیل کا آغاز کیا تو اس کے دونوں کھلاڑی 6 رنز پر پویلین سے باہر چلے گئے، محمد عباس نے جیک کارڈر کو کوئی رن بنانے کا بھی موقع نہیں دیا جبکہ اگلے ہی اوور میں محمد موسیٰ نے جیڈن گڈُون کو آؤٹ کردیا۔

بعد ازاں میتھیو اسپورز اور جوناتھن مرلو نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی بولرز کو بے حال کردیا، دونوں کھلاڑیوں نے122 رنز کی شاندار شراکت کی۔ یاسر شاہ نے مرلو کو آؤٹ کرکے اس شراکت کو توڑا جوناتھن مرلو نے 78رنز اسکور کیے۔

میزبان ٹیم کے کپتان ٹم پین صرف تین رنز بنا سکے ان کو محمد عباس نے پویلین کی راہ دکھائی، آسٹریلیا کے 165 رنز پر پاکستان کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی، میتھیوز اسپورز58رنز بنا کر محمد موسیٰ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

پاک ٹیم نے ڈینیئل ڈریو اور ٹام او کونل کو بھی جلد ہی گراؤنڈ سے چلتا کیا لیکن بریڈلے ہوپ پچ پر ڈٹ کر کھڑے ہوگئے اور نصف سنچری اسکور کی، انہوں نے مشل پیری کے ساتھ اچھی شراکت قائم کرکے آسٹریلیا الیون کو آل آؤٹ ہونے سے بچا لیا۔

 میزبان ٹیم نے سات وکٹوں کے نقصان پر246 رنز بنالیے تو امپائرز نے کپتانوں کی مشاورت سے دو روزہ میچ کا بغیر ہار جیت کے خاتمے کا فیصلہ کیا۔ یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21نومبر سے برسبین میں کھیلا جائے گا۔

مسجد کی تعمیر میں مصروف سول انجینئر جاں بحق

0

انقرہ: ترکی میں مسجد کی تعمیر کے دوران سول انجینئر ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگیا، متوفی کی میت 33 گھنٹے بعد ملبے سے نکال لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ترک میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ واقعہ جنوب مشرقی ضلع ’شاہنبے‘ میں پیش آیا جہاں زیر تعمیر مسجد کا کچھ حصے اچانک منہدم ہوگیا جس کےنتیجے میں وہاں موجود سول انجینئر ملبےتلے دب گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایمسٹرڈیم میں مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے پہلی بار اذان دی گئی

اطلاع ملنے پرریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں اور امدادی سرگرمیوں کا آغاز کرتے ہوئے ملبے دبے شخص کو نکالنے کے لیے جدوجہد شروع کردی، 250 افراد پر مشتمل ریسکیو ٹیموں نے 33 گھنٹوں کی سخت محنت کے بعد سول انجینئر کی لاش ملبے سے نکال لی اور اسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

غازی انتپ میڈیکل یونیورسٹی کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ’کورکٹ کوکان‘ نامی شخص کی لاش کو اسپتال لایا گیا جس کے جسم کے تمام حصوں پر زخم کے نشانات تھے جب کہ سر پر گہری چوٹیں لگیں جو موت کا سبب بنیں۔

اب طیارے بھی بیٹری سے اڑیں گے

0

واشنگٹن : الیکڑ طیارے میں 14 الیکٹرک موٹریں نصب کی گئی ہیں جس میں دو موٹریں بڑے سائز کی ہیں جو جہاز کو اڑانے کا کام کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق ناسا مستقبل کے الیکڑک طیارے کو منظر عام پر لے آیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی خلائی ادارے ناسا نے کیلیفورنیا کے اپنے ایک مرکز میں ایک نئے ہوائی جہاز کی رونمائی کی ہے۔

یہ جہاز مکمل طور پر بجلی پر کام کرے گا اور اس میں کوئی دوسرا ایندھن استعمال نہیں کیا جائے گا۔اس تجرباتی جہاز کو میکس ویل ماڈل ایکس 57کا نام دیا گیا ہے۔

میکس ویل کے متعلق بتایا گیا کہ اس میں 14 الیکٹرک موٹریں نصب کی گئیں ہیں جن میں سے دو موٹریں بڑے سائز کی ہیں جو جہاز کو اڑانے کا کام کریں گی ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ الیکڑک طیارے کی آئندہ برس امریکی ریاست ساؤتھ کیلیفورنیا کے ایڈورڈ ایئرفورس بیس سے آزمائشی پرواز کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکس 57 درحقیقت اٹلی کا تیار کردہ ٹیکنم پی 2006 ٹی ڈبل انجن طیارہ ہے لیکن ناسا نے اس طیارے کے انجن کو تبدیل کرکے اس میں الیکڑک انجن نصب کیا ہے۔

باکسر محمد وسیم میکسیکو کے باکسر کو پچھاڑنے کے لیے تیار

0

اسلام آباد: پاکستان کے پروفیشنل باکسر محمد وسیم میکسیکو کے گینگان لویز کو پچھاڑنے کے لیے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی باکسر محمد وسیم حریف ریسلر کو پچھاڑنے کے لیے بے چین ہیں، ایم ٹی گلوبل نے فائٹ کی تیاریاں شروع کردیں، محمد وسیم المعروف فالکن کے لیے منفرد طرز کا باکسنگ ٹرنکس تیار کرلیا گیا۔

ٹرنکس میں قمتی سوار وسکی ہیرے اور سانپ کی کھال سے فالکن لکھا گیا ہے، محمد وسیم کل اسکاٹ لینڈ سے دبئی کے لیے روانہ ہوں گے۔

محمد وسیم اور میکسیکو کے گینگان لوپز کا ٹکراؤ 22 نومبر کو ہوگا، گینگان لوپز 46 باؤٹس میں سے 36 میں کامیاب رہے اور 10 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

باکسر محمد وسیم کے حریف تین مرتبہ ڈبلیو بی سی لائٹ فلائی ویٹ کے عالمی چیمپئن رہ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: دبئی، پاکستانی باکسر محمد وسیم نے پروفیشنل باؤٹ جیت لی

باکسر محمد وسیم نے کہا کہ میکسیکن فائٹر تجربے میں مجھ سے آگے ہیں، میری اس مقابلے کے لیے تیاری مکمل ہے، گینگان لوپز کو ہرا کر پاکستان کا نام روشن کروں گا۔

واضح رہے کہ 14 ستمبر کو باکسر محمد وسیم نے دبئی میں منعقدہ پروفیشنل باؤٹ جیتی تھی، محمد وسیم نے فلپائنی باکسر کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا تھا۔

یاد رہے کہ محمد وسیم ایک سال بعد رنگ میں دوبارہ اترے تھے، جیت سے ان کی رینکنگ میں بہتری آئے گی۔

خیال رہے کہ دبئی میں پروفیشنل باؤٹ جیتنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے باکسر محمد وسیم کے لیے پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔