ہفتہ, فروری 1, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 19962

لندن میں مسجد کے باہر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

0
Firing

لندن: برطانیہ میں دس مئی کو مسجد کے باہر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم نے لندن کے علاقے آئیفورڈ کی سیون کنگ مسجد کے باہر فائرنگ کی تھی، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانوی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کرلیا، البتہ ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے، پولیس کے مطابق جلد مکمل حقائق منظر عام پر آئیں گے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ دس مئی کو مسجد کے باہر تراویح کے دوران گرفتار ملزم فائرنگ کرکے فرار ہوگیا تھا، لندن میں سیون کنگ مسجد میں تراویح کے وقت مسلح شخص نے مسجد میں گھسنے کی بھی کوشش کی تھی، جسے نمازیوں نے پکڑ کر مسجد سے باہر دھکیل دیا تھا۔

بعد ازاں مسلح شخص نے مسجد کے باہر فائرنگ کی اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا، تاہم پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو دھر لیا۔

لندن: سیون کنگز ہائی روڈ پرتراویح کے دوران مسجد کے باہر فائرنگ

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 15 مارچ کو دو مساجد پر دہشت گرد نے اس وقت داخل ہوکر فائرنگ کی تھی جب بڑی تعداد میں نمازی، نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد میں موجود تھے۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اسلام آباد پہنچ گئے

0

اسلام آباد: ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پاکستان پہنچ گے، دورے کے دوران سول و عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے، جس میں پاک ایران تعلقات، امریکا، ایران کشیدگی، مشرق وسطی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف آج دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں، اپنے دورے کے دوران وہ وزیراعظم عمران خان ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات، امریکا اور ایران کشیدگی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ دورے کے موقع پر پاک ایران وزرائے خارجہ کے درمیان باضابطہ دوطرفہ مذاکرات بھی ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ وزیر اعظم کے دورہ ایران کا فالو اپ ہے، اس موقع پر وزیر اعظم کے دورہ کے دوران ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد اور پیش رفت کا جائزہ لیا جائےگا۔

دورے میں دو طرفہ مسائل کے حل بالخصوص سرحدی سیکیورٹی کے امور زیر غور آئیں گے اور ایران وزیر خارجہ پاکستانی قیادت سے علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی بات چیت کریں گے۔

ملاقاتوں میں مشرق وسطی کی صورتحال اور امت کو درپیش مسائل بھی زیر غور آئیں گے۔ ایران پر امریکی پابندیاں، گیس پائپ لائن منصوبے سمیت دیگر امور پر بھی بات چیت ہوگی۔

ایران کے تباہ کن روئیے کو لگام دی جائے، سعودی عرب کا سیکیورٹی کونسل کے نام خط

خیال رہے ایرانی وزیرخارجہ جوادظریف اسے وقت میں پاکستان کے دورے پر ہیں، جب ایران اور امریکہ میں کشیدگی عروج پرہے۔

واٹس ایپ میں اشتہارات متعارف کرائے جائیں‌ گے، فیس بک کی تصدیق

0
WhatsApp

نیویارک: دنیا کی مقبول ترین مسیجنگ اپلیکشن واٹس ایپ میں اب اشتہارات متعارف کرانے کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ اب زیادہ عرصہ اشتہارات سے پاک نہیں رہے گی۔ فیس بک نے تصدیق کی ہے کہ 2020 سے اس کی زیرملکیت ایپ میں اشتہارات اسٹیٹس کے سیکشن میں نظر آئیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا نیٹ ورک کی جانب سے یہ اعلان فیس بک کی سالانہ مارکیٹنگ کانفرنس میں کیا گیا جس کا انعقاد گزشتہ دنوں نیدرلینڈ میں ہوا۔ کانفرنس میں موجود بی کنکٹ ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایجنسی کے اولیور پونٹے ویلی نے مختلف ٹوئیٹس میں تصاویر پوسٹ کیں جن میں دکھایا گیا کہ اس ایپ میں اشتہارات کس طرح نظر آئیں گے۔

واٹس ایپ کے نائب صدر کرس ڈینیئل نے کئی ماہ قبل ہی اس بات کی تصدیق کردی تھی کہ اشتہارات کی اس اپلیکشن میں آمد ہورہی ہے تو یہ نئی پیشرفت حیران کن نہیں۔ درحقیقت یہ زیادہ حیران کن ہے کہ اب تک آئی او ایس اور اینڈرائیڈ پر اشتہارات دکھانے کا سلسلہ شروع کیوں نہیں ہوا کیونکہ پہلے 2019 کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ اس سال اشتہارات اس ایپ کا حصہ بنیں گے۔

اکتوبر 2018 میں واٹس ایپ کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ کمپنی اس سروس کے ذریعے پیسے کمانے کے لیے تیار ہے اور کاروباری اداروں کو اشتہارات چلانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیس بک واٹس ایپ سے آمدنی کے حصول کی تیاری کررہی ہے اور اس مقصد کے لیے ایپ کے اسٹیٹس سیکشن میں اشتہارات دکھائے جائیں گے۔

ہواوے موبائلز پر گوگل اور اینڈرائڈ سسٹم بند

انہوں نے بتایا کہ فیس بک واٹس ایپ فار بزنس ایپ سے بھی آمدنی کے حصول کا منصوبہ تیار کررہی ہے جو کہ فی الحال کاروباری اداروں کے لیے مفت ہے۔ فیس بک کی جانب سے کاروباری اداروں سے اس پلیٹ فارم میں اشتہارات دکھانے کے عوض فیس لی جائے گی اور یہ اشتہارات واٹس ایپ میں کمپنیوں کی پروفائل سے لنک ہوں گے۔

کابل، طالبان کے زیر قبضہ امریکی گاڑی کو افغان فوج نے راکٹ حملے میں تباہ کردیا، 8 افراد ہلاک

0

کابل: طالبان کے زیر قبضہ امریکی گاڑی کو افغان فوج نے راکٹ حملے میں تباہ کردیا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کی جانب سے قبضہ کی گئی امریکی گاڑی پر افغان فوج نے راکٹ داغے جس کے نتیجے میں چار جنگجو ہلاک ہوگئے جبکہ راکٹ لگنے سے 2 افغان فوجی اور 2 شہری بھی ہلاک ہوئے، دوسری گاڑیوں میں سوار متعدد طالبان زخمی بھی ہوئے۔

طالبان ترجمان نے زیر تسلط امریکی وین کے افغان فوج کے راکٹ حملے میں تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں ہلاک ہونے والے طالبان جنگجو نہیں بلکہ 2 افغان فوجی اور دو شہری تھے۔

افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان جنگجوؤں نے ایک امریکی گاڑی کو چرا لیا تھا، افغان فوج نے طالبان کا تعاقب کرتے ہوئے امریکی گاڑی پر راکٹ داغے جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 4 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

مزید پڑھیں: کابل، نیٹو کے فضائی حملے کی زد میں آکر 18 افغان پولیس اہلکار ہلاک

افغان حکام کے مطابق طالبان جنگجو چوری شدہ امریکی گاڑی میں بارود بھر کے لے جارہے تھے جسے افغان فوج نے راکٹ سے نشانہ بنایا، دھماکے میں 10 شہری اور 5 فوجی بھی زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی غزنی میں پولیس نے ایک گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا تو گاڑی میں سوار جنگجوؤں نے گاڑی کو دھماکے سے اڑادیا تھا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔

چیئرمین نیب کے خلاف چلنے والی خبر حقائق کے منافی ہے، ترجمان

0

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو کے ترجمان نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے خلاف چلنے والی خبر کی تردید کردی۔

ترجمان نیب کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نیوز ون پر چیئرمین نیب کے حوالے سے حقائق کے منافی، من گھڑت ، بے بنیاد اور جھوٹی خبر چلائی گئی جس کا مقصد جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ساکھ کو مجروح کرنا ہے۔

اعلامیے کے مطابق نیب نےدباؤ،بلیک میلنگ کوپس پشت رکھ کراپناکام کیا، ایک بلیک میلرگروہ کے2افرادکوگرفتار کیا اور اُن کے خلاف ریفرنسز کی منظوری بھی دی، بلیک میلرگروہ کے خلاف ملک بھر میں 42 مقدمات درج ہیں۔

ترجمان کے مطابق گروہ کے لوگ نیب اور ایف آئی اے کے جعلی افسران بن کر لوگوں کو بلیک میل کرتے ہیں، نیوز ون کی خبر بھی بلیک میلنگ کے زمرے میں آتی ہے تاکہ ریفرنس سے فرار کا راستہ اختیار کیا جائے۔

نیب ترجمان کے مطابق بلیک میلر گروہ  کا سرغنہ  فاروق کوٹ لکھپت جیل میں قید ہے جبکہ بقیہ ممبر بھی جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے، نیوز ون نے اپنی خبر کی تردید اور اسےحقائق کے منافی تسلیم کیا اور چیئرمین نیب سے دل آزاری پر معذرت بھی کی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزون چینل کاسی ای او عمر کرپشن کیس میں نیب کی حراست میں ہے۔

سونے کی قیمتوں میں کمی

0

کراچی / اسلام آباد: مقامی صرافہ بازاروں میں ڈالر کے ریٹ کم ہونے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں 620 روپے کی کمی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 620 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھاؤ 70 ہزار 830 روپے تک پہنچے اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی ہوئی۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی کم ہونے کے بعد 60 ہزار 750 روپے تک پہنچ گئی۔

چیئرمین آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت 880 روپے رہی۔

کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کے صرافہ بازاروں میں سونے کی لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔ دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں چاندی کی فی تولہ خرید و فروخت 870 روپے کے ساتھ ہوئی۔

یاد رہے کہ دو روز سے بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمتوں میں کمی ہورہی تھی البتہ پاکستان میں ڈالر کے ریٹ بڑھنے کی وجہ سے مقامی صرافہ بازاروں پر زیادہ اچھے نتائج نظر نہین آرہے تھے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی، مزید 2 نوجوان شہید

0
مقبوضہ کشمیر

سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی دہشت گردی عروج پرہے، بھارتی فوج نے کلگام میں مزید دو بے گناہ نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے کلگام کے علاقے میں گھر گھر تلاشی کے دوران دو نوجوانوں کو گھروں سے باہر نکال کر پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر انہیں شہید کردیا۔

نوجوانوں کی شہادت کی خبر سُن کر اہل علاقہ احتجاج کے لیے باہر نکلے تو بھارتی فوج نے علاقے میں کرفیوں نافذ کردیا اور مظالم کو چھپانے کے لیے انٹرنیٹ و موبائل سروس بھی بند کردی جبکہ علاقے میں اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی۔

مقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ چند روزمیں سات کشمیری نوجوانوں کوشہید کیا گیا، مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج کیاجارہاہے۔

مزید پڑھیں: رمضان المبارک میں بھارتی مظالم میں‌ تیزی، 2 ہفتوں میں 12 کشمیری نوجوان شہید

یاد رہے کہ 19 مئی کو کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی افسر نے انکشاف کیا تھا کہ رمضان المبارک کے آغاز کے بعد سے فورسز نے 2 ہفتوں کے دوران مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 12 کشمیریوں کو ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایا، ماہِ مبارک کے آغاز سے اب تک 15 کے قریب بے گناہ نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔

بھارتی فوج نے بھی کشمیر کے جنوبی اور شمالی علاقوں میں کیے جانے والے سرچ آپریشن اور نوجوانوں کی شہادت کی تصدیق کی۔ سرکاری اعداد وشمارکے مطابق ان نوجوانوں کو10 سے 18 مئی کے دوران محاصرے اور سرچ آپریشن کے نام پر 6 نام نہاد کارروائیاں کر کے شہید کیا گیا۔

"گھر والوں نے بھی ووٹ نہیں دیا”: پانچ ووٹ حاصل کرنے والا بھارتی امیدوار رو پڑا

0

دہلی: حالیہ بھارتی انتخابات ایک آزاد امیدوار کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے، صدمے سے کیمرے کے سامنے رو پڑا۔

تفصیلات کے مطابق نیٹو شڑا نامی آزاد امیدوار نے جالندھر سے الیکشن لڑا اور بھرپور مہم چلائی، مگر جب ووٹوں کی گنتی ہوئی، تو پتا چلا کہ اسے صرف پانچ ووٹ پڑے ہیں.

اس واقعے سے متعلق  میڈیا سے بات کرتے ہوئے نیٹو شڑا صدمے سے رو پڑا، اس کا کہنا تھا کہ پانچ ووٹ پڑنے کا دکھ نہیں، اصل دکھ یہ ہے کہ اسے دھوکا دیا گیا.

امیدوار نے روتے ہوئے کہا کہ اس کے اپنے خاندان میں نو ووٹ ہیں، مگر صرف پانچ ووٹ ملنے کا مطلب ہے کہ خاندان والوں نے بھی ووٹ نہیں‌دیا.

مزید پڑھیں: ایک بار پھر مودی سرکار، بھارتی انتخابات میں بی جے پی کی واضح برتری

نیٹو شڑا نے کہا ہے کہ اس نے مجبوری کی حالت میں الیکشن لڑا اور آئندہ وہ کبھی الیکشن نہیں لڑے گا، پانچ ووٹ ملنے پر کوئی کیا الیکشن لڑا.

جذبات کے شدت میں وہ یہ بھی کہہ گیا کہ اس کے ساتھ دھاندلی ہوئی ہے، مشینوں میں‌ گڑبڑ کی گیا ہے.

خیال رہے کہ آج بھارتی میں 7 مراحل میں ہونے الے انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کا اعلان کیا گیا، جس کے مطابق بی جے پی نے واضح اکثریت حاصل کر لی ہے.

جنوبی پنجاب کے دارالحکومت کا اعلان وزیراعظم جلد کریں گے، طارق بشیر چیمہ

0

ملتان: جنوبی پنجاب ایگزیکٹو کونسل کےسربراہ طارق بشیر چیمہ نےاعلان کیاہے کہ جولائی سےجنوبی پنجاب سول سیکریٹریٹ فعال کردیاجائے گا جبکہ جنوبی پنجاب کے دارالحکومت کا اعلان وزیراعظم جلد کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلقات عامہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنوبی پنجاب ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ طارق بشیر چیمہ کا کہنا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے کے اپنا وعدے کو عملی شکل دینی شروع کردی اور  وزیر اعظم جلد ہی دارالحکومت کا اعلان بھی کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کاگیٹ وےمیاں چنوں ہوگا جبکہ جولائی سے جنوبی پنجاب کا سول سیکریٹریٹ  بھی فعال ہوجائے گا۔ طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے لیے بورڈ آف ریوینیو ، پبلک سروس کمیشن اور تمام محکموں کے اسپیشل سیکریٹریز تعینات کیے جائیں گے۔

صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری اور دیگر ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کی مخالفت کرنے والی سیاسی جماعتیں سیاسی خودکشی کریں گی، انہوں نے وزیر اعلی عثمان بزدار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انکی قیادت میں پنجاب کے مسائل بہتر طریقے سے حل کیے جا رہے ہیں۔

پاکستانی عدالتی تاریخ میں بڑا انقلاب، ای کورٹ سسٹم متعارف، اب ویڈیو لنک پر سماعت ہوگی

0
آئل

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے فراہمیِ انصاف کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ای کورٹ سسٹم متعارف کرادیا جس کا باضابطہ آغاز آئندہ ہفتے سے ہوگا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ ویڈیو لنک پر پہلی سماعت کراچی رجسٹری میں کرے گا۔

ای کورٹ سسٹم کے تحت وکلاء بذریعہ ویڈیو لنک دلائل دیں گے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ای کورٹ سسٹم کے ذریعے وکلاء اور سائلین کو کیس کی پیروی میں نہ صرف سہولت ہوگی بلکہ اس اقدام سے وقت اور پیسے دونوں کا ضیاع روکا جاسکتا ہے۔ کراچی رجسٹری میں 27 مئی کو ہونے والی ویڈیو لنک سماعت میں وکلا پرنسپل سیٹ اسلام آباد سے دلائل دیں گے۔

سپریم کورٹ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ای کورٹ سسٹم زیر التوا مقدمات کا بوجھ ختم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالتی تاریخ میں پہلی مرتبہ انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے ای کورٹ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

اعلامیے کے مطابق وکلا اپنا کیس بغیر کسی تاخیر کے پیش کرسکیں گے اور وہ اپنے شہر میں رہتے ہوئے دوسرے شہر میں ہونے والی سماعت پر دلائل بھی دے سکیں گے۔