ہفتہ, جون 28, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 22621

حکومت بھارتی مظالم کے خلاف مشترکہ قرارداد لائے، ہم ساتھ دیں گے: شہبازشریف

0
PML N

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت بھارتی مظالم کے خلاف مشترکہ قرارداد لائے، ہم ساتھ دیں گے.

ان خیالات کا اظہار شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کیا. انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیراور فلسطین میں ظلم و زیادتی کی انتہا ہوگئی، بھارت اچھی طرح جانتا ہے کہ جنگ مسئلے کا حل نہیں ہے، ان کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا.

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی ظلم انتہا کو پہنچ چکا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں بے گناہ کشمیریوں کا خون بہہ رہا ہے، کل  14 کشمیریوں کو بھارتی فوج نے شہید کیا.

شہبازشریف نے کہا کہ کشمیر میں ظلم و ستم پر ہم خاموش نہیں رہ سکتے، کشمیر میں جاری ظلم وستم پرمشترکہ قرارداد پیش کی جائے.

ان کا کہنا تھا کہ مغربی دنیا کو کشمیر میں ہونے والے ظلم وستم پرجگانا ہوگا، مقبوضہ کشمیرایک نہ ایک دن آزاد ہوگا اور پاکستان سے مل جائے گا.

مزیدپڑھیں : گولیاں نہتے بہادرآزادی کے متوالوں کے عز م کو دبانہیں سکتیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ بھارتی مظالم کے خلاف حکومت کوٹھوس پالیسی اپنانی ہوگی، حکومت بھارتی مظالم کے خلاف مشترکہ قرارداد لائے ہم ساتھ دیں گے.

شہباز شریف کی نواز شریف کے گارڈز کی کیمرا مینوں پر تشدد کی مذمت

اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ہم کیمرا مین کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہیں، میڈیا سے بھی واقعے پر معذرت کرتا ہوں.

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ اسپیکر جس طرح چاہیں واقعے کی تحقیقات کرائیں.

نجی اسکولوں نے فیسوں میں کمی کے لیٹرجاری کرنا شروع کردیے

0
اسکول فیس میں کمی

لاہور: ایف آئی اے کی جانب سے فرانزک آڈٹ شروع ہونے پر اسکول مالکان نے فیس میں بیس فیصد کمی پر رضامندی ظاہر کردی۔

تفصیلات کے مطابق تمام نجی اسکولوں نے سپریم کورٹ کے حکم پرفیس میں کمی پر رضا مندی ظاہر کردی ہے، والدین کو اطلاع دینا بھی شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق بیکن ہاؤس ،ایل جی ایس ،روٹس اسکول ، رسیورسز اکیڈمی اور ایڈن لاکاس سمیت تمام اسکول فیس 20 فیصد کم کرنےپرراضی ہوگئے ہیں، ان اسکولوں کے مالکان نے ایف آئی اے کو فیس کم کرنے سے آگاہ کردیا ہے۔

کچھ اسکولوں کی انتظامیہ کی جانب سے زیرتعلیم بچوں کے والدین کو فیس میں کمی کے بارے میں لیٹر بھجوادیے گئے ہیں جبکہ باقی اسکول اس سلسلے میں انتظامات کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد کراچی ،لاہور اور سکھر میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے اسکولوں پر چھاپے مار کر ریکارڈ تحویل میں لے لیا تھا، جبکہ 22 بڑے نجی اسکولوں سے متعلق مراسلہ بھی جاری کیا گیا تھا۔

کراچی سمیت سندھ کے شہروں میں سولہ اسکولوں پر چھاپے مارے گئے تھے ، بیکن ہاؤس اور سٹی اسکول کی متعدد برانچوں کاریکارڈ ضبط کیا گیا تھا جبکہ بےویو اکیڈمی ، جنریشن اسکول، فروبل ایجوکیشن سینٹراورسولائزیشن اسکول کا ریکارڈبھی ضبط کرلیا گیا تھا ۔

ایف آئی اے لاہور کے ترجمان نے بتایا تھا کہ لاہور میں تمام نجی اسکولوں کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا ہے، بیکن ہاؤس، لاہورگرامر،روٹس آئی وی اور دیگر کا ریکارڈ ضبط کیا گیا ہے جبکہ تمام اسکولوں کا کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے۔

خیال رہے کہ آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے فیس 20 فیصد کم کرنے اور موسم گرما کی پچاس فیصد فیس واپس کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرنے کا اعلان کیا تھا۔

نواز شریف کے گارڈز کا کیمرا مین پر تشدد، ایک گارڈ گرفتار، دوسرا فرار

0

اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر نواز شریف کے اسکواڈ نے 2 کیمرا مینوں پر تشدد کیا، جس سے سما ٹی وی کا کیمرا مین بے ہوش ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی اجلاس کے بعد کوریج کرنے والے صحافیوں کو نواز شریف کے اسکواڈ نے دھکے دیے اور دو کیمرا مینوں پر تشدد کیا۔

[bs-quote quote=”کیمرا مین کو زخمی کرنے والے نواز شریف کے گارڈ کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

فوٹیج بنانے پر نواز شریف کے گارڈز کے تشدد سے ہم نیوز اور سما نیوز کے کیمرا مین شدید زخمی ہو گئے، جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا، جب کہ سما نیوز کا کیمرا مین بے ہوش ہو گیا، جسے اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

بے ہوش ہونے والے کیمرا مین کا اسپتال میں معائنہ جاری ہے، معائنے کے بعد میڈیکل رپورٹ جاری کی جائے گی۔ دوسری طرف صحافیوں نے نواز شریف کے ایک گارڈ کو پکڑ لیا، جب کہ ایک گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہو گیا۔

کیمرا مین کو زخمی کرنے والے نواز شریف کے گارڈ کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، تشدد کرنے والا گارڈ پارلیمنٹ کی سیکورٹی کی حراست میں تھا۔

دریں اثنا کیمرا مینوں پر تشدد کے خلاف صحافیوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا، پارلیمنٹ کے گیٹ نمبر وَن پر صحافیوں نے دھرنا دیا، صحافیوں نے مطالبہ کیا کہ گارڈ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ادھر قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران میڈیا نے پریس گیلری سے واک آؤٹ کیا، اسپیکر قومی اسمبلی نے صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دیا۔

کیمرا مینوں پر نواز شریف کے گارڈز کے تشدد کے واقعے پر حکومتی وزرا کی جانب سے مذمتی بیانات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں:  نواز شریف کے خلاف ریفرنسز کی سماعت، سپریم کورٹ کی مہلت کا آخری روز


وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ختم ہو گئی مگر مغلیہ سوچ ختم نہ ہوئی، میاں صاحب غریبوں کی اور بد دعائیں نہ لیں، کیمرا مین کے زخمی ہونے پر بھی میاں صاحب نے رکنے کی زحمت نہ کی، حکومت آزادیٔ اظہارِ رائے پر کامل یقین رکھتی ہے، میڈیا ورکرز کے ساتھ ہیں۔

[bs-quote quote=”سیکورٹی گارڈ کے خلاف پرچے کے اندراج میں مدعی کون بنے گا؟” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″ author_name=”فواد چوہدری کا صحافیوں سے سوال” author_job=”ہم سب مدعی ہیں: صحافیوں کا جواب”][/bs-quote]

فواد چوہدری نے صحافیوں سے سوال کیا کہ نواز شریف کے سیکورٹی گارڈ کے خلاف پرچے کے اندراج میں مدعی کون بنے گا، جس پر صحافیوں نے جواب دیا کہ ہم سب مدعی ہیں۔ فواد چوہدری نے صحافیوں سے کہا کہ آپ کے مطالبات جائز ہیں۔

وزیرِ ریلوے شیخ رشید نے کہا ’نواز شریف کے گارڈز کے صحافیوں پر تشدد کی مذمت کرتا ہوں۔‘

تحریکِ انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا کہ نواز شریف کے گارڈز کے تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، میڈیا پر تشدد میں ملوث گارڈز کے خلاف سخت کارروائی ہو۔

صحافی جو کہیں گے قبول ہوگا: مریم اورنگ زیب

دوسری طرف مریم اورنگ زیب نے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کرنے والے صحافیوں سے ملاقات میں نواز شریف کے چیف سیکورٹی افسر کے خلاف مقدمے کے اندراج پر آمادگی کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ کیمرا مین کو تشدد کا نشانہ بنایا جانا انتہائی قابلِ مذمت ہے۔

رہنما ن لیگ مریم اورنگ زیب نے کہا کہ صحافی جو کہیں گے ہمیں قبول ہوگا، مسلم لیگ (ن) صحافی برادری کے ساتھ ہے، میڈیا کے جو بھی مطالبات ہیں پورے کیے جائیں گے، آلات کیمرے وغیرہ کا نقصان ہوا ہو تو اسے پورا کیا جائے گا۔

مریم اورنگ زیب نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر بھی درج کی جائے گی۔ دریں اثنا صحافیوں نے ن لیگ اور نواز شریف کے خلاف نعرے بازی کی۔

وزیراعظم نے صوبائی وزیر کی اسپتال کے ایم ایس کو دھمکی آمیز کال کا نوٹس لے لیا

0

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے صوبائی وزیر کی اسپتال کےایم ایس کودھمکی آمیزکال کا نوٹس لے لیا.

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے  نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر صحت عامرکیانی سےٹیلی فونک رابطہ کیا ہے.

وزیراعظم نے صوبائی وزیر راجا بشارت کی اسپتال کے ایم ایس سے ٹیلی فونک گفتگو کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے.

واضح رہے کہ وزیرِ قانون پنجاب کی ایم ایس بے نظیر اسپتال سے دھمکی آمیز گفتگو منظرِ عام پر آئی تھی، جس میں‌وزیرِ قانون نے سرکاری اسپتال کے ڈاکٹر کا تبادلہ کرانے کی کوشش کی۔


مزید پڑھیں:  مارچ تک پتا چل جائے گا کہ عمران خان کھلاڑی ہے یا اناڑی ہے: شیخ رشید


قبل ازیں وزیرصحت یاسمین راشد نے بھی واقعے کا نوٹس لینے کا اعلان کیا تھا اور وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی سے رپورٹ طلب کر تھی۔

اس ضمن میں یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ انتظامی اموراور محکمانہ معاملات میں سیاسی مداخلت حکومت کی پالیسی نہیں، قانون کی حکمرانی برقراررکھی جائے گی۔ قانونی کی حکمرانی ہر صورت برقرار رکھی جائے گی۔

دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے راجا بشارت کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کو ر72 گھنٹے کی مہلت دی ہے.

30 مارچ تک پتا چل جائے گا کہ عمران خان کھلاڑی ہے یا اناڑی ہے: شیخ رشید

0

اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ عوام اب انصاف اور سیاست کی جمہوریت چاہتے ہیں.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا شخص اقتدار میں آیا ، جس پرکرپشن کا الزام نہیں. 

شیخ رشید نے کہا کہ 30 مارچ تک پتا چل جائے گا کہ عمران خان کھلاڑی ہے یا اناڑی، پہلی بارایسا شخص اقتدار میں آیا، جس پرکوئی الزام نہیں.

[bs-quote quote=” جب وقت ملتا ہے، وزیراعظم سےعام آدمی کے مسائل کا ذکر کرتا ہوں” style=”style-7″ align=”left” author_name=”شیخ رشید”][/bs-quote]

انھوں نے کہا کہ عمران خان دور میں بابراعوان اوراعظم سواتی نےاستعفیٰ دیا، دہری شہریت کے معاملے میں سپریم کورٹ نے ایک ماہ کا ٹائم دیا ہے.

ان کا کہنا تھا کہ بینظیر بھی شہید ہوگئیں، پھر ان کی وصیت نوکرانی سے نکلی، مجھے بڑا دکھ ہوگا، اگر بلاول کی سیاست کا اختتام ہوجائے.

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کسی کا لحاظ نہیں کریں گے، جب وقت ملتا ہے، وزیراعظم سےعام آدمی کے مسائل کا ذکر کرتا ہوں.

شیخ رشید نے کہا کہ اصل وہ چورہیں، جنہوں نے خزانے کو لوٹا، اب قوم بھگت رہی ہے، وہ سب ٹیکسز کے چور ہیں، جنہوں نے خزانےکو لوٹا.


مزید پڑھیں: آصف زرداری جانتے ہیں کہ اب ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے، شیخ رشید

شیخ رشید نے مزید کہا ہے کہ نوازشریف کے گارڈ کے صحافیوں پرتشدد کی مذمت کرتا ہوں.

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ سواں سے پشاور موڑ تک بغیر سگنل کے دونوں طرف سڑک ہوگی.

چوری شدہ کریڈٹ کارڈ سے ٹکٹوں کی خریداری، پی آئی اے کا عملہ ملوث

0
پی آئی اے

کراچی:قومی ایئرلائن میں چوری شدہ اور جعلی کریڈٹ کارڈ کے ذریعے مسافروں کو غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک سفر کرانے میں ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ ان چوری شدہ اور جعلی کریڈٹ کارڈ مسافروں کے ٹکٹ بنوانے اور انہیں بغیر چیکنگ بورڈنگ پاس دلوانے میں پی آئی اے کا ملازم خرم شہزاد ملوث ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آبادایئرپورٹ سے6مسافروں کوجدہ کے لیے مبینہ طو رپر پی آئی اے کے ٹریفک ملازم خرم شہزادنے بورڈنگ پاسزجاری کئے، اسلام آبادسے جدہ جانے والی پروازپی کے741پردومسافروں کوٹریفک کے عملے نے بورڈنگ پاسزجاری کئے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جعلی کریڈٹ کار ڈ کے ذریعے ٹکٹس حاصل کرنے والے مسافروں کی چیکنگ ایئرلائن قوانین کے تحت نہیں کی جارہی ،
جعلی کریڈٹ کارڈزسے بک کی جانے والی ٹکٹس کی جاری ہونے والی ای میل اے آروائی نیوز کو موصول ہوگئی ہیں۔

یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ جعلی کریڈٹ کارڈز کے ذریعے مڈل ایسٹ اور یورپ کی ٹکٹس بھی بک کی گئیں جس سے ادارے کو نقصان پہنچا ہے۔

بڈاپسٹ: لیبر قوانین میں ترمیم، ہزاروں افراد کا احتجاج، پولیس کی شیلنگ

0
slave laws

بڈاپسٹ : ہنگری میں مزدوروں سے متعلق نئے قانون کے نفاذ کے بعد ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے حکومت کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ تقریباً 10 ہزار سے زائد افراد ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ میں نئے لیبر لاء میں ترمیم کے خلاف احتجاج کررہے ہیں، ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین نے پارلیمنٹ اور سرکاری ٹی وی کے ہیڈکوارٹر کی جانب پیش قدمی کررہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہنگری کے دارالحکومت میں مزدوروں سے متعلق حکومتی پالیسی کے خلاف ہونے والا یہ چوتھا اور سب سے بڑا احتجاج ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے سرکاری ٹی وی اسٹیشن کے قریب مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے آنسو گیس کے شیل بھی فائر کیے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ نئے لیبر لاء کے تحت کمپنیاں ملازمین سے سال میں 400 گھنٹے اوور ٹائم کا مطالبہ کریں گیں اور اس کی رقم تین برس تک روک سکتی ہیں۔

ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر آربن کا کہنا ہے کہ مذکورہ ترامیم کے سے ملازمین کا فائدہ ہوگا اور کمپنیاں ملازمین کی کمی کو پورا کرسکتی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اتوار کی شب ہونے والے احتجاجی مظاہرے کا اعلان ٹریڈ یونین اور طلبہ نے کیا تھا۔

یورپین اعداد و شمار کی ایجنسی کے مطابق سنہ 2017 میں ہنگری میں بے روز گاری کی شرح 4.2 فیصد تھی جو یورپی ممالک میں سب سے کم ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ایک ماہ سے فرانس سمیت کئی یورپی ممالک میں ’یلو ویسٹ تحریک‘ کے تحت حکومت مخالف پُر تشدد مظاہرے جاری ہیں تاہم ہنگری میں یلو ویسٹ تحریک کے تحت مظاہرے نہیں ہورہے لیکن یہاں بھی حکومتی پالیسیوں کے خلاف چوتھے ہفتے بھی احتجاج جاری ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کے خلاف ہونے والے مظاہروں کا مزید یورپی ممالک میں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

نواز شریف کے خلاف ریفرنسز کی سماعت

0

اسلام آباد: احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف ریفرنسز کی سماعت ہوئی جس میں فریقین کے وکلا کے حتمی دلائل جاری رہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔ سماعت احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے کی۔

دوران سماعت فلیگ شپ ریفرنس میں جبل علی فری زون اتھارٹی سے متعلق نیب کی دستاویزات پر جواب دیتے ہوئے نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ جافزا دستاویزات قانونی شہادت کے مطابق تصدیق شدہ نہیں، دیکھنا ہوگا کیا ان دستاویزات کو شواہد کے طور پر لیا جا سکتا ہے۔

خواجہ حارث نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والی دستاویزات یا تو اصل یا پھرتصدیق شدہ ہوگی، جس ملک سے دستاویزات آئے گی اس ملک کی تصدیق بھی لازم ہے۔ دستاویز کی پھر پاکستانی اتھارٹی بھی تصدیق کرے گی۔ ’پاکستانی قونصل خانہ یا ڈپلومیٹک ایجنٹس اس بات کی تصدیق کرے گا، یہ طریقہ کار اختیار نہیں کیا گیا تو پھر وہ دستاویز ثابت نہیں ہوگی‘۔

انہوں نے کہا کہ کیپٹل ایف زیڈ ای کی ملازمت سے متعلق دستاویز صرف ایک خط ہے، ہم کہتے ہیں یہ جعلی اور من گھڑت دستاویزات ہیں۔ ملزم نے شواہد سے متعلق شقوق پر ہی بات کرنا ہوتی ہے۔

خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ایک مخصوص مدت کے لیے ویزہ لیا یہ تسلیم کرتے ہیں، دستاویز کی حیثیت 161 کے بیان سے زیادہ کچھ نہیں۔

جج نے نیب پراسیکیوٹر سے سوال کیا کہ کیا آپ نے تصدیق کے لیے کوشش کی تھی؟ جس پر پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم نے ایم ایل اے بھیجا تھا کوئی جواب ہی نہیں آیا۔

خواجہ حارث نے کہا کہ میرا جاننا یہ ہے کہ انہوں نے کوئی ایم ایل اے نہیں بھیجا، نواز شریف کی تنخواہ سے متعلق دستاویزات اسکرین شاٹس ہیں۔ یہ اسکرین شاٹس والی دستاویزات بھی تصدیق شدہ نہیں، ان سکرین شاٹس والی دستاویز پر تو کوئی مہر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہتے ہیں نواز شریف کا تنخواہ لینا بہت بڑا مسئلہ ہے، تنخواہ سے متعلق کسی بینک کی دستاویزات پیش نہیں کی گئیں۔ جے آئی ٹی نے جن دستاویزات پر انحصار کیا اس پر نواز شریف کا نام نہیں۔ جے آئی ٹی ممبران یہاں سے گئے اس کام کے لیے اور وہاں کچھ نہیں کیا۔ کیا انہیں کسی نے وضع کیا تھا کہ ایسا نہ کریں۔

خواجہ حارث نے کہا کہ نواز شریف کا عربی میں نام صرف محمد لکھا تھا۔ جج نے کہا کہ عرب ممالک میں تو ویسے بھی سب کو اسی نام سے پکار رہے ہوتے ہیں۔

وکیل نے کہا کہ پیشی کے وقت نواز شریف سے کیپٹل ایف زیڈ ای کی ملکیت کا نہیں پوچھا گیا، نواز شریف نے متفرق درخواستوں میں یو اے ای کا ویزہ ظاہر کر رکھا تھا۔ میں صرف دکھانا چاہتا ہوں کہ ہم نے کچھ چھپا نہیں رکھا۔

گزشتہ سماعت میں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا تھا کہ صادق اور امین والے معاملے پر بات کرنا چاہتا ہوں۔ جس بنیاد پر نواز شریف کو نااہل کیا اس کا عدالت سے تعلق نہیں، سپریم کورٹ نے نااہل کیا اور کرمنل کارروائی کا حکم دیا۔

خواجہ حارث نے کہا تھا کہ فلیگ شپ کی فرد جرم میں کہا گیا کہ بیٹوں کے نام پر بے نامی جائیداد بنائی، فلیگ شپ سرمایہ کاری کے وقت حسن اور حسین نواز بالغ تھے۔ فرد جرم میں کہا گیا حسن نواز 1989 سے 1994 تک زیر کفالت تھے۔

انہوں نے کہا تھا کہ لکھا ہے 1995 سے 1999 تک حسن نواز کے ذرائع آمدن نہیں تھے۔ فرد جرم بھی نہیں کہہ رہی کہ حسن نواز 1994 کے بعد والد کے زیر کفالت تھے۔ کمپنیوں کے قیام اور نواز شریف کے منسلک ہونے میں 5 سال کا فرق ہے۔

خواجہ حارث نے کہا کہ شواہد میں ایسا کچھ نہیں کہ نواز شریف کا تعلق ملازمت سے زیادہ ہو، صرف تفتیشی افسر نے کہا کہ نواز شریف مالک تھے۔

خواجہ حارث نے فلیگ شپ ریفرنس کے 3 نکات پر العزیزیہ ریفرنس میں بھی اصرار کیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ بے نامی دار، جے آی ٹی اور ایم ایل اے سے متعلق دلائل وہی رہیں گے۔ عدالت العزیزیہ ریفرنس میں دیے گئے دلائل کو فلیگ شپ کا حصہ بنالے۔

سماعت کے دوران حسن نواز کی برطانیہ میں جائیداد سے متعلق نئی دستاویزات پیش کی گئی تھیں۔ خواجہ حارث نے 3 کمپنیوں کی دستاویزات عدالت کو دکھائیں۔ نواز شریف نے دستاویزات کے لیے برطانوی لینڈ رجسٹری کو درخواست دی تھی۔

نیب نے مجھے کلین چٹ دے دی ہے، وزیراعلیٰ پختونخواہ کا دعویٰ

0
Imran khan

پشاور : وزیراعلیٰ پختونخواہ محمودخان نے دعویٰ کیا ہے کہ نیب نےانہیں کلین چٹ دے دی ہے،  انہوں نے یہ بھی کہا کہ مالم جبہ کیس میں سمری پرمیرےدستخط ہی نہیں ہے،کیس سےکوئی تعلق نہیں بنتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پختونخواہ محمود خان آج مالم جبہ اراضی لیزکیس میں نیب آفس  پیش ہوئے اور انہوں نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ اداروں کااحترام ہےاسی لیےنیب آفس میں پیش ہوا، نیب نے مجھے کلین اینڈ کلیئر چٹ دے دی ہے، کوئی سوال نامہ نہیں دیا گیا، مالم جبہ اراضی لیز کامجھےمعلوم نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مالم جبہ کیس میں سوال جواب ہوئے، سمری پرمیرےدستخط ہی نہیں ہے،کیس سےکوئی تعلق نہیں، انہیں علم نہیں کہ جب لیزہوئی تومیں منسٹرٹور ازم تھا بھی یانہیں۔ مجھےاس لیےبلاگیاکہ میں وزیرسیاحت تھا۔

خیال رہے نیب میں سوات مالم جبہ اراضی کیس میں 275 ایکڑ اراضی لیز پر دینے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ مالم جبہ میں 2014 میں ریزورٹس کے لیے سرکاری اراضی لیز پر دی گئی تھی، جس میں بے قاعدگیوں اور اقربا پروری کی شکایات سامنے آنے پر نیب خیبر پختونخواہ نے تحقیقات شروع کی تھی ۔

خلیجی ریاست، جہاں شادی کا خرچہ صرف 10 درہم

0
UAE

ابو ظہبی : اماراتی حکام نے متحدہ عرب امارات میں جہیز کی لاگت کو 20 ہزار درہم تک محدود کردیا تاکہ نوجوان بغیر مالی مشکلات شادی کرسکیں۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حکام نے نوجوانوں کی معاونت کےلیے شادی میں ہونے والے اخراجات سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے جس کے بعد شادی کےلیے اماراتی شہریوں کو قرض لینے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

اماراتی ریاست راس الخیمہ میں شادی کی تقریبات کو خواتین سے مخصوص کردیا گیا ہے اور جہیز کی مد میں محض 10 درہم خرچ آتا ہے، راس الخیمہ کے بیشتر خاندانوں نے شادیوں میں شاہانہ اخراجات کو کم کردیا ہے۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات قانونی طور پر جہیز کی مد میں 20 ہزار درہم تک رقم خرچ کی جاسکتی ہے جبکہ خاوند اور اہلیہ میں علیحدگی کے بعد 30 ہزار درہم تک رقم دی جاسکتی ہے۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حکومت نے نوجوانوں کی معاونت کےلیے مذکورہ اقدامات اٹھائے ہیں تاکہ انہیں شادی کےلیے قرض لینے کی ضرورت پیش نہ آئے۔

اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ماضی میں صرف جہیز کے لیے ڈیڑھ لاکھ درہم درکار ہوتے تھے تاہم جہیز سے متعلق قانون نافذ ہونے کے بعد جہیز کی مد میں خطیر رقم خرچ کرنے میں کمی آئی ہے۔