منگل, جولائی 1, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 24676

کیا سبز کرنسی دنیا کا مستقبل ثابت ہوگی؟

0

دنیا بھر میں جہاں بٹ کوائن کی مقبولیت میں بے حد اضافہ ہوتا جارہا ہے وہیں یورپی ملک نیدر لینڈز کے دارالحکومت ایمسٹر ڈیم میں سبز کوائن مقبولیت حاصل کر رہے ہیں جو کسی اور شے سے نہیں بلکہ پلاسٹک سے بنائے جارہے ہیں۔

جی ہاں ہماری زمین کو کچرے کے ڈھیر میں بدلنے والے پلاسٹک کو نیدرلینڈز میں سبز کرنسی میں تبدیل کیا جارہا ہے جسے کئی مقامی کاروباری و تجارتی اداروں نے قبول کرنے کی حامی بھرلی ہے۔

ایک فلاحی تنظیم کی جانب سے شروع کیے جانے والے اس پروجیکٹ کے تحت لوگوں کو سبز بیگز فراہم کیے جاتے ہیں جس میں وہ غیر ضروری پلاسٹک ڈال دیتے ہیں۔

جب یہ پلاسٹک وہ اس تنظیم کے حوالے کرتے ہیں تو انہیں بدلے میں پلاسٹک کے سبز سکے دیے جاتے ہیں جو پلاسٹک ہی سے بنائے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: مستقبل کی سڑکیں پلاسٹک سے تعمیر ہوں گی

یہ سکے مقامی دکانوں سے چھوٹی موٹی اشیا کی خریداری یا ڈسکاؤنٹ کے لیے استعمال ہوسکتے ہیں۔ اس ضمن میں مذکورہ علاقے کی 30 تجارتی کمپنیوں نے ان سکوں کو قبول کرنے کی حامی بھر لی ہے۔

یہ پروجیکٹ پلاسٹک کے حوالے سے لوگوں کی سوچ بھی تبدیل کر رہا ہے۔

سبز کوائن حاصل کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ انہوں نے اب پہلے کی نسبت پلاسٹک کا استعمال کم کردیا ہے جبکہ وہ پلاسٹک کی استعمال شدہ اشیا کو ری سائیکل بھی کرنے لگے ہیں۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق ہر سال 5 سے 14 ملین ٹن پلاسٹک صرف سمندروں میں پھینکا جاتا ہے۔ زمین پر جابجا پڑے پلاسٹک کے ڈھیر اس کے علاوہ ہیں۔

ماہرین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ پلاسٹک کی خطرناک آلودگی سے نمٹنے کے لیے یہ کہنا مشکل نہیں کہ مستقبل قریب میں یہ سبز سکے ہی دنیا کا مستقبل ہوں گے۔

پلاسٹک کی تباہ کاری کے بارے میں مزید مضامین پڑھیں


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

شہزادے ہیری اور میگھن مرکل کی منگنی کی تصاویر منظرعام پر

0
Prince Harry

لندن : برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مرکل کی منگنی کی تصاویرمنظرعام پر آگئیں، آئندہ سال 19 مئی کو یہ جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق شاہی خاندان نے برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مرکل کی منگنی کی تصاویر شائع کردیں۔

برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مرکل نے نیویارک کے مشہور فیشن فوٹوگرافر الیگزی لوبومرسکی سے اپنی منگنی کی تصویریں بنوائیں۔

نیویارک کے مشہور فیشن فوٹوگرافرالیگزی لوبومرسکی لیڈی ڈیانا کی تصویروں کے لیے مشہور فوٹوگرافر ماریو ٹیسٹینو کے سابق اسسٹنٹ رہ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 27 نومبر کو برطانوی شہزادے ہیری نے امریکی اداکارہ میگھن مارکل سے منگنی کی تھی۔


لندن : شہزادہ ہیری کی امریکی اداکارہ میگھن مرکل سے منگنی


شاہی خاندان کی جانب سے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شہزادے ہیری اورمیگھن مرکل کی منگنی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں کی شادی دوہزاراٹھارہ کے موسم بہارمیں ہوگی۔

یاد رہے کہ 2 دسمبر 2017 کو برطانوی شہزادے ہیری کی اپنی منگیترمیگھن مرکل کے ساتھ نوٹنگھم آمد پرعوام نے پرتپاک استقبال کیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

ہم سب کی طرح فلسطینیوں کو بھی جینے کا حق ہے،ترک وزیرخارجہ

0

انقرہ : ترک وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کو بتاتے ہیں آپ اکیلے نہیں ہم آپ کے ساتھ ہیں، ایسارویہ ناقابل قبول ہےاورنہ ہم برداشت کرینگے، ہمیں کوئی ڈرا نہیں سکتا۔

تفصیلات کے مطابق ترک وزیرخارجہ مولود چاوش اوگلو کا کہنا ہے ہم سب کی طرح فلسطینیوں کوبھی جینےکاحق ہے، فلسطینیوں کوکئی دہائیوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مولود چاوش کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کوبتاتےہیں آپ اکیلےنہیں ہم آپ کےساتھ ہیں، اوآئی سی نےیکطرفہ طورپرامریکی فیصلے کو مسترد کردیا، امریکا نے ممبرز کو خبردار کیا تھا کہ قرارداد کیخلاف ووٹ دیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ امریکہ کا ایسارویہ ناقابل قبول ہے اور نہ ہم برداشت کرینگے، ہمیں کوئی ڈرا نہیں سکتا۔


مزید پڑھیں : جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا قانون نہیں چلےگا، ترک وزیر خارجہ


گذشتہ روز بھی ترک وزیرخارجہ نے ٹرمپ کی امداد بند کرنے کی دھمکی کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹرمپ کے متنازعہ فیصلے کوتسلیم کرانے کیلئے امریکی دھمکیاں اور دباؤ کو کوئی بھی ریاست کو قبول نہیں کریگی۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ یہ سمجھتا ہے کہ وہ طاقتور ہے، اسی لیے وہ ٹھیک ہے لیکن اب جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا قانون نہیں چلے گا۔

خیال رہے کہ امریکی صدر نے دھمکی دی تھی کہ امریکہ اربوں ڈالر کی امداد دیتا ہے، جن ممالک نے یروشلم کو دارالخلافہ تسلیم کرنے کے حق میں ووٹ نہ دیا تو انہیں اس کا خمیازہ بھگتناپڑے گا۔

اس سے قبل اقوام متحدہ میں امریکا کی مستقل مندوب نیکی ہیلی نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا تھا کہ جمعرات کو اقوام متحدہ میں امریکا کے یروشلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنے کے خلاف ووٹ دیا جائے گا اور ہمارے آئینی حق پر شدید تنقید بھی کی جائے گی، ایسے کرنے والے ممالک کے نام ہم نوٹ کریں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

مزیدار کیلے کی کھیر تیار کریں

0

کیلا ایک غذائیت بخش پھل ہے جو فوری توانائی پہنچانے کا سبب بنتا ہے۔ آج ہم آپ کو کیلے کی نہایت لذیذ کھیر بنانے کی آسان ترکیب بتا رہے ہیں۔


اجزا

کیلے: 4 یا 5 عدد

دودھ: نصف لیٹر

بالائی: 1 پاؤ

چینی: آدھ کلو

بادام کی گری: آدھی چھٹانک

کیوڑا: 1 بڑا چمچ

پستہ: آدھا چھٹانک


ترکیب

کیلے چھیل کر موٹے موٹے قتلے کرلیں۔

پتیلے میں دودھ ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں اور دھیمی آنچ پر پکنے دیں۔

جوش آجائے تو پھینٹی ہوئی بالائی اور الائچی کے دانے ڈال دیں۔

اب چینی شامل کرلیں اور چمچ چلاتے رہیں۔

شیرہ گاڑھا ہوجائے اور دودھ اور بالائی یکجان ہوجائیں تو کیلوں کے قتلے ڈال دیں۔

چند منٹ تک پکنے دیں، اب کیوڑا ڈالیں اور دم پر رکھا رہنے دیں۔

دودھ پک کر تقریباً آدھا لیٹر رہے اور یہ بھی خیال رہے کہ کیلا بالکل دودھ میں گھل نہ جائے۔

کسی کھلے برتن میں نکالیں، چاندی کا ورق لگائیں اور پستہ بادام چھڑکیں۔

مزیدار کیلے کی کھیر تیار ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

قراردادکی منظوری سے ڈونلڈٹرمپ کے فیصلے کو بڑا دھچکا لگا،خورشیدشاہ

0
khursheed shah

اسلام آباد : قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ قراردادکی منظوری دنیامیں امن کیلئےنیک شگون ہے، فلسطین کےحق میں ووٹ سےثابت ہوااقوام عالم کاضمیر زندہ ہے، قراردادکی منظوری سےڈونلڈٹرمپ کےفیصلے کو بڑا دھچکا لگا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ نے اقوام متحدہ میں فلسطین کے حق میں قرارداد منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دنیا نے انتشار کے خلاف ووٹ دے کرامن کا راستہ چنا، قراردادکی منظوری دنیامیں امن کیلئےنیک شگون ہے۔

خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ فلسطین کےحق میں ووٹ سےثابت ہوا اقوام عالم کاضمیر زندہ ہے، اقوام عالم کا ضمیر نہ خریدا جاسکتا ہے نہ طاقت سے ڈرایا جاسکتا ہے۔


مزید پڑھیں :  یروشلم سے متعلق امریکی فیصلے کو اقوام متحدہ نے مسترد کردیا


قائد حزب اختلاف نے کہا کہ قرارداد کی منظوری سے ڈونلڈٹرمپ کے فیصلے کو بڑا دھچکا لگا۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اہم اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے تل ابیب سے امریکی سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کے فیصلے کے خلاف قرار داد کو کثرت رائے منظور کرلیا گیا تھا۔

امریکی متنازع فیصلے کے خلاف قرارداد کے حق میں 128 اور مخالفت میں 9 ووٹ ڈالے گئے جب کہ 35 ممالک نے جنرل اسمبلی اجلاس میں رائے دہی سے اجتناب کیا۔


مزید پڑھیں : امریکا نے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرلیا


واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متنازعہ علاقے یروشلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا جب کہ امریکا یروشلم کے خلاف آنے والی قرارداد کو اقوام متحدہ میں پہلے ہی ویٹو کرچکا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

نیند کی حالت میں ہمارے جسم کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟

0

نیند کو عارضی موت بھی کہا جاتا ہے۔ ہم میں سے بہت سے افراد نیند میں باتیں کرتے ہیں اور چلتے پھرتے ہیں، لیکن جب وہ جاگتے ہیں تو انہیں ہرگز یاد نہیں رہتا کہ انہوں نے نیند کے دوران کیا کیا۔

آج ہم آپ کو بتارہے ہیں کہ نیند کی حالت میں ہمارے جسم کے ساتھ کیا کیا غیر معمولی عوامل پیش آتے ہیں جنہیں جان کر آپ یقیناً حیران ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں: نیند کے دوران اونچائی سے گرنے کا احساس کیوں


مفلوج ہوجانا

جب ہم گہری نیند میں ہوتے ہیں تو ہم تقریباً مفلوج ہوجاتے ہیں اور چلنے پھرنے کے قابل نہیں رہتے۔

گو کہ نیند کے دوران ہمیں چلنے پھرنے کی ضروت نہیں ہوتی، لیکن اس کا تلخ تجربہ ان افراد کو ہوتا ہے جو نیند میں چلنے کی بیماری کا شکار ہوتے ہیں۔

ایسے افراد جب گہری نیند سے جاگتے ہیں تو چند منٹ تک حرکت کرنے سے معذور ہوتے ہیں اور اس دوران ان کے گرنے اور چوٹ لگنے کا اندیشہ بھی ہوتا ہے۔


آنکھوں کی تیز حرکت

گہری نیند کے دوران بند پپوٹوں کے نیچے ہماری آنکھیں نہایت تیزی سے حرکت کرتی ہیں۔ یہ حرکت دراصل اس خواب پر توجہ مرکوز رکھنے کے لیے ہوتی ہے جو ہم نیند کے دوران دیکھ رہے ہوتے ہیں۔


جسم کی نشونما

سونے کے دوران ہمارے جسم کی نشونما اور افزائش ہوتی ہے۔ اس دوران ہماری ہڈیاں، پٹھے، بال اور خلیات وغیرہ بڑھتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق سوتے ہوئے ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہننے چاہئیں تاکہ جسم کو بڑھنے اور نشونما پانے میں کوئی دقت نہ ہو۔


حلق بند ہونا

ہمارے جاگنے کے دوران حلق کو کھلا رکھنے والے اعصاب دوران نیند سست پڑجاتے ہی جس سے حلق سے ہوا کی آمد و رفت کا راستہ تنگ ہوجاتا ہے۔

یہ عمل خراٹوں سمیت دیگر ناخوشگوار آوازوں کا سبب بنتا ہے۔


دانت پیسنا

بعض افراد جب نیند سے سو کر اٹھتے ہیں تو ان کے جبڑوں میں شدید درد ہوتا ہے او وہ سوجے ہوئے بھی ہوتے ہیں۔

ایسا اس لیے ہوتا ہے کیونکہ وہ نیند کی حالت میں دانت پیسنے کی عادت کا شکار ہوتے ہیں جسے برکسزم کہا جاتا ہے۔ تاہم یہ عمل ہر شخص کے ساتھ رونما نہیں ہوتا۔


دماغ کی کہانیاں

سائنس کی تمام تر ترقی کے باوجود نیند کے دوران آنے والے خواب تاحال ایک اسرار ہیں۔ تاہم ماہرین اس کی ایک سادہ سی توجیہہ پیش کرتے ہیں کہ نیند کی حالت میں جب ہمارا دماغ پرسکون ہوتا ہے تب وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو استعمال کرتا ہے۔

ہمارا دماغ ہمارے اندر موجود مختلف معلومات، ماضی کی یادیں، حال میں گزرے ہوئے واقعات، مستقبل کے خوف اور لاشعور میں بیٹھی ہوئی باتیں، ان سب کو ملا کر ایک نئی کہانی تخلیق دے ڈالتا ہے جو خواب کی صورت ہمیں نظر اتی ہیں۔

مزید پڑھیں: ان خوابوں کا کیا مطلب ہے؟


زور دار دھماکے کی آواز

بعض افراد نیند کے دوران محسوس کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی ہے۔ اس آواز سے ان کی آنکھ کھل جاتی ہے اور جاگنے کے بعد وہ بے حد خوفزدہ اور گھبرائے ہوئے ہوتے ہیں۔

لیکن حقیقت میں ایسا کچھ بھی نہیں ہوتا، ایسے موقعے پر حقیقی زندگی بالکل معمول کے مطابق ہوتی ہے۔

یہ ایک قسم کا سنڈروم ہے جو جسمانی طور پر تو نقصان نہیں پہنچاتا البتہ نفسیاتی و دماغی طور پر بہت سی الجھنوں میں مبتلا کرسکتا ہے۔


دماغی آرام

نیویارک کی روچسٹر یونیورسٹی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق جب ہم سوتے ہیں تو اس دوران ہمارا دماغ دن بھر میں جمع کی گئی معلومات کا جائزہ لیتا ہے۔

دماغ ان تمام معلومات میں سے بے مقصد معلومات کو ضائع کردیتا ہے۔

اس طرح دراصل دماغ اپنے آپ کو چارج کرتا ہے تاکہ اگلے دن تازہ دم ہو کر آپ کے اندر کی تخلیقی صلاحیتوں کو بیدار کرسکے۔

مضمون بشکریہ: برائٹ سائیڈ

نیند سے متعلق مزید مضامین پڑھیں


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

دہشت گردوں کو پناہ دینےسےپاکستان کوبہت کچھ کھونا پڑے گا‘ مائیک پنس

0
Mike Pence

کابل: امریکی نائب صدرمائیک پنس کا کہنا ہے کہ امریکہ کی شراکت داری سے پاکستان کو بہت کچھ حاصل ہوگا جبکہ دہشت گردوں کو پناہ دینے سے پاکستان کو بہت کچھ کھونا پڑے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائب امریکی صدر مائیک پنس نے افغانستان کا غیراعلانیہ دورہ کیا اور افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔

امریکی نائب صدر مائیک پنس نے افغان صدر سے ملاقات سے متعلق کہا کہ افغان الیکشن کمیشن 2018 کے پارلیمانی انتخابات کی تیاری کررہا ہے۔

مائیک پنس کا کہنا تھا کہ یقین ہے کہ ہم افغانستان میں فتح سے زیادہ قریب ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو درپیش خطرے کے خاتمے تک امریکی فورسز افغانستان میں رہیں گی۔


امریکہ نے پاکستان کو اربوں ڈالر دیئے ہیں، نتائج چاہئیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا مطالبہ


اس موقع پر امریکی نائب صدر مائیک پنس کا کہنا تھا دہشت گردوں کو پناہ دینے کے دن ختم ہوگئے، پاکستان کو امریکہ کی شراکت داری سے بہت کچھ حاصل ہوگا لیکن پاکستان کو دہشت گردوں کو پناہ دینے سے بہت کچھ کھونا پڑے گا۔


پاکستان کوبتادیادہشتگردوں کےخلاف فیصلہ کن کارروائی کرناہوگی،ٹرمپ


خیال رہے کہ 3 روز قبل امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سالانہ کروڑوں ڈالر امداد دیتے ہیں، پاکستان کو بتا دیا دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنا ہوگی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

ملکی خوشحالی کےلیےکراچی کا امن ناگزیرہے‘ گورنرسندھ

0
Karachi

لندن : گورنرسندھ محمد زبیرنے کہا ہے کہ ملکی خوشحالی کے لیے کراچی کا امن ناگزیر ہے، رینجرز کےخصوصی اختیارات کے لیے پارلیمنٹ سے قانون پاس کیا۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں گورنرسندھ محمد زبیر نے ہائی کمیشن استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں امن کے لیے ایک سیاسی جماعت کوجبرسے روکنا پڑا کیونکہ اس کا سربراہ ملک ملک دشمن سرگرمیوں ملوث تھا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ کی تقسیم کی سازش ناکام بنانے کا کریڈٹ بھی حکومت کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر کے خلا ف 2013 میں شروع ہونے آپریشن کے ثمرات مل رہے ہیں ، میرٹ پرکام کرتے ہوئے عوام کو امن اورسکون دیا۔

گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ کراچی کا روشن مستقبل سی پیک سے جڑا ہوا ہے۔


سال 2017 ، کراچی میں مختلف واقعات میں 429افراد کا قتل


خیال رہے کہ کراچی جرائم کے انڈکس پر چھٹے نمبر سے بانوے نمبر پر توآ گیا لیکن یہ اس سال بھی ٹارگٹ کلنگ نہ رک سکی۔

یاد رہے کہ سال 2017 میں 429 افراد کو مختلف واقعات میں قتل کیا گیا، جن میں 46 افراد کی ٹارگیٹ کلنگ بھی شامل ہے، جبکہ گزشتہ سال قتل ہونے والوں کی تعداد 504تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

ملتان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 2 دہشت گرد ہلاک

0
Multan

ملتان : صوبہ پنجاب کے شہرملتان میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹرٹیرازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر جلال پور پیر والا میں ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں پانچ دہشتگرد وں نے پناہ لے رکھی تھی۔

دہشت گردوں نے اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ سے 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں نے ملتان اور گردونواع میں پولیس افسران کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت اجمل کے نام سے ہوئی ہے اور ان کے قبضے سے ایک رائفل، پسٹل اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ مقابلے کے بعد فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب شروع کر دیا گیا ہے اور انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔


فیصل آباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘3 دہشت گرد ہلاک


یاد رہے کہ رواں ماہ 3 دسمبر کو سی ٹی ڈی نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

یروشلم پرامریکی فیصلے نے امت مسلمہ کو متحد کردیا، فلسطینی سفیر

0

اسلام آباد : پاکستان میں فلسطین کے سفیر ابو ولید علی نے کہا ہے کہ امریکی متنازع فیصلے نے امت مسلمہ کو متحد کر دیا ہے البتہ خود امریکا پوری دنیا میں تنہا ہو گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام لبیک یا اقصیٰ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا، فلسطین کے سفیر ابو ولید علی کا کہنا تھا امریکا نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ کرکے خود کو تنہا کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریکا کے اس متنازع فیصلے نے امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کردیا ہے اور مسلم امت میں ایک نئی روح پھونک دی ہے جس کا مظہر آج کی یہ کانفرنس بھی ہے جس کا جوش و جذبہ دیدنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا نے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرلیا

انہوں نے مزید کہا کہ قبلہ اول کی آزادی انسانی ہی نہیں بلکہ ایمانی مسئلہ بھی ہے جس کے لیے فلسطینی صدر محمود عباس نے جہاں تمام اسلامی ممالک کو اعتماد میں لیا وہیں خادم الحرمین شریفین سے بھی بات کی جنھوں نے یروشلم کے مسئلے پر مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔

 اسی سے متعلق : یروشلم سے متعلق امریکی فیصلے کو اقوام متحدہ نے مسترد کردیا

خیال رہے کہ اقوام متحدہ میں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ترکی اور یمن کی جانب سے امریکی فیصلے کے خلاف جمع کرائی گئی قرارداد پر ووٹنگ ہوئی جس میں 128 ممالک نے امریکی فیصلے کو مسترد کردیا جب کہ محض 9 ممالک نے امریکا کی حمایت کی۔