بدھ, جولائی 2, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 24680

برطانیہ نےمصرمیں دومسلح گروپوں کودہشت گرد قراردےدیا

0
Britain

قاہرہ : برطانوی حکومت نے مصر میں دو مسلح گروپوں کو دہشت گرد قرار دے کر انہیں بلیک لسٹ کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی جانب سے دو مسلح گروپوں کو مصر میں سول اور سیکورٹی حکام پر حملوں میں ملوث ہونے پر دہشت گرد قرار دے دیا۔

مصر میں برطانوی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مصر میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے والے کسی دوسرے گروپ کو بھی دہشت گرد قراد دیا جا سکتا ہے۔

برطانوی حکومت کی جانب سے بلیک لسٹ کیے گئے دونوں گروپوں کی سرگرمیوں پر برطانیہ میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مصر میں برطانوی سفیر جون کاسن کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصر کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

خیال رہے کہ مصری حکام کا دعویٰ ہے کہ الحسم اور انقلاب بریگیڈ نامی دونوں مسلح گروپ ملک میں دہشت گردی کی کئی کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ 2013 میں مصر کے منتخب صدر محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد ملک میں دہشت گرد حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

کراچی:نارتھ ناظم آباد کےسپراسٹورمیں فیومیگیشن سے ملازم جاں بحق

0

کراچی : سپراسٹورمیں فیومیگیشن کے بعد گیس بھرنے سے ایک ملازم جاں بحق جبکہ متعدد کی حالت غیر ہوگئی، پولیس نے منیجر سمیت چارافراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کراچی میں نارتھ ناظم آباد کے ڈپارٹمنٹل اسٹورمیں فیومیگیشن سے ایک ملازم سید یحیحی جان سے گیا جبکہ درجن سے زائدافراد کی حالت غیر ہوگئی۔

اسٹورکے فلور مینجر نے بتایا فیومیگیشن سے متعددافرادکی حالت خراب ہوئی جبکہ یحیحی کومتلی آئی تو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ راستے میں دم توڑ گیا۔

گھرکے واحد کفیل کی موت پراہلخانہ پھوٹ پھوٹ کرروتے رہے، یحیحی کے کزن نے واقعہ کو اسٹور انتظامیہ کی نااہلی قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

اسٹورانتظامیہ نےساراملبہ فیومیگیشن کمپنی پرڈال دیا جبکہ حیدری پولیس نے اسٹورمینیجرسمیت چارافراد کوحراست میں لے کرتفتیش شروع کردی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

روہت شرما نےٹی ٹوئنٹی میں تیزترین سنچری کا ریکارڈ برابرکردیا

0
Rohit Sharma

اندور: بھارتی کرکٹر روہت شرما نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ برابر کردیا۔

تفصیلات کے بھارت کے شہر اندور میں کھلیے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھارتی بلے باز روہت شرما نے سری لنکا کے خلاف تیزترین سنچری کا ریکارڈ برابر کردیا۔

بھارتی کرکٹر روہت شرما نے سری لنکا کے خلاف 35 گیندوں پر تیزترین سنچری بنادی، انہوں نے مجموعی طور پر 43 گیندوں پر 10 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 118 رنز اسکور کیے۔

روہت شرما سے قبل رواں برس جنوبی افریقہ کے کرکٹر ڈیوڈ ملر نے بنگلہ دیش کے خلاف 35 ہی گیندوں پر ٹی ٹوئنٹی میں تیزترین سنچری کا ریکارڈ بنایا تھا۔

بھارت نے سری لنکا کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیتنے کے لیے 261 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم 172 رنز ہی بناسکی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال ویسٹ انڈیز مں بھارتی کرکٹر کیل راہول نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 46 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل روہت شرما نے سری لنکا کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

بھارت کلبھوشن کی والدہ اوراہلیہ کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ آج کرے گا، ذرائع

0
india

اسلام آباد : پاکستان کی بہترین سفارتکاری پر بھارت کشمکش کا شکار ہے، بھارت کلبھوشن کی والدہ اوراہلیہ کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ آج کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی دہشتگرد کلبھوشن کی والدہ اہلیہ سے ملاقات کے معاملے پر کشکمش کا شکار ہیں ، بھارت کلبھوشن کی والدہ اوراہلیہ کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ آج کرے گا۔

اس سے قبل دفترِ خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ کہ بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کے معاملے پر بھارت کی جانب سے تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا، بھارت نے نہ دہشتگرد کی والدہ اور اہلیہ کے فلائٹ شیڈول سے آگاہ کیا نہ یہ بتایا کہ کونسا سفارتکار بھارت کی جانب سے ملاقات کا حصہ ہوگا۔

مزید پڑھیں :  کلبھوشن ملاقات: بھارت کا تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا، دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی دہشتگرد کلبھوشن کی اہلیہ اوروالدہ کو ملاقات کیلئے پچیس دسمبر کی تاریخ دی تھی۔ ویزا بھی جاری کردیا گیا۔ لیکن دوسری طرف خاموشی ہے۔

خیال رہے کہ تین روز قبل پاکستان نے بھارتی د ہشت گرد کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کے لیے ویزا دینے کی ہدایات جاری کی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ کوپاکستان آنے کی دعوت دی، کلبھوشن یادیو سے اہلیہ، والدہ کی ملاقات 25 دسمبرکوہوگی، ملاقات کے لیے جگہ کے تعین کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن سے ملاقات کے وقت بھارتی سفارت کار ساتھ ہوگا جبکہ ملاقات کے دوران پاکستانی سفارت کار بھی موجود ہوگا۔


مزید پڑھیں: بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کی ماں اوربیوی ہفتے کو پاکستان پہنچیں گی


واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو اس وقت پاکستان میں قید ہے، بھارتی دہشتگرد کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد اس نے پاکستان میں دہشتگرد کارروائیاں کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

پاکستان کی فوجی عدالت نےکلبھوشن کوپھانسی کی سزاسنا رکھی ہے، جس پر بھارت نے دس مئی کو عالمی عدالتِ انصاف کا دروازہ کھٹکھٹایا اور سزائے موت پر عملدرآمد روکنے کی درخواست دائر کی تھی۔

جس کے بعد عالمی عدالتِ انصاف نے کلبھوشن کیس میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان بھارت کو کلبھوشن تک قونصلر رسائی دے‘ اور امید ہے کہ پاکستان عالمی عدالت کا مکمل فیصلہ آنے تک کلبھوشن کو سزا نہیں دی جائے گی۔

کلبھوشن کیس کی سماعت آئی سی جے میں اب جنوری 2018 میں ہونے کا امکان ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

قیام امن کےلئےپاکستان کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھاجائے،وزیراعظم

0

کراچی : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، پاک بحریہ ہر قسم کےخطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہے، قیام امن کے لئے پاکستان کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی منوڑہ میں 108ویں مڈشپ مین،17ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی ، وزیراعظم پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان نیول اکیڈمی منوڑہ میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیڈٹس کا اعتماد ملکی مضبوط دفاع کی علامت ہے، کمیشن حاصل کرنےوالےکیڈٹس کومبارکبادپیش کرتاہوں، کیڈٹس نے پاکستان کے نظریے اور سرحدوں کا تحفظ کرنا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کمیشن حاصل کرنےوالوں کےلئےآج انتہائی خوشی کادن ہے، ملک کےدفاع اورقومی سلامتی میں پاک بحریہ انتہائی مؤثرکرداراداکررہی ہے، پاک بحریہ کسی بھی خطرے سےنمٹنےکے لئے تیار ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کی کمبائنڈ نیول فورسزکےساتھ مشترکہ آپریشنز کادنیابھرمیں اعتراف کیا جاتاہے، پاکستان ہمسائے ممالک کےساتھ پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، خطےکےعوام ترقی اورخوشحالی چاہتےہیں، ضرب عضب،ردالفساددہشتگردی کےمکمل خاتمےکےہمارےعزم کااعادہ ہیں، قیام امن کےلئےپاکستان کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھاجائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کادفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، پاکستان بحریہ تیز ی سےاپنی صلاحیتوں میں اضافہ کررہی ہے، پاک بحریہ کی مضبوطی کےلئےوسائل مہیاکرنے کے لئے پر عزم ہیں۔

اس سے قبل کراچی کی پاکستان نیول اکیڈمی منوڑہ میں پاسنگ آؤٹ کی شاندارتقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو گارڈآ ف آنر پیش کیا گیا اور وزیراعظم نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

ایک سوآٹھویں مڈشپ مین اورسترہویں شارٹ سروس کمیشن کورس کےایک سوتین افسران پاس آؤٹ ہوئے، کمیشننگ پریڈمیں سترہویں شارٹ سروس کمیشن کورس کے چھبیس افسران سمیت ستاون پاکستانی جبکہ چھیالیس برادر ممالک کے افسران شامل تھے ۔

پاس آ وٹ ہونے والوں میں دوست ممالک بحرین، اردن، قطر، مالدیپ اور سعودی عرب کے کیڈٹس شامل ہیں۔

پاکستان نیول اکیڈمی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ دوست ممالک کے بائیس سو سے زائد افسران یہاں سے تربیت حاصل کرچکے ہیں، تین برادر ممالک سعودی عرب،قطراوربحرین کےموجودہ نیوی سربراہان اورکویت، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے پانچ ریٹائرڈ نیول چیفس بھی پاکستان نیول اکیڈمی سےتربیت یافتہ ہیں۔

تقریب میں گورنر،وزیراعلیٰ سندھ سمیت سول وعسکری حکام نے بھی شریک کی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

قیمتی جانوں کےنذرانےدینےوالےشہدا قوم کےہیروہیں‘ شہبازشریف

0
Shehbaz Sharif

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے مہمند ایجنسی میں سرحد پار سے دہشت گرد حملے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہید اہلکاروں نے وطن پر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سرحد پار سے دہشت گرد حملے میں 3 سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس اور لواحقین سے تعزیت کی۔

شہبازشریف نے کہا کہ شہید اہلکاروں نے وطن پر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کی ہیں، قیمتی جانوں کے نذرانے دینے والے شہداقوم کے ہیرو ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سرحد پار سے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کو شہداکی عظیم قربانیوں پر فخر ہے۔


پاک افغان بارڈر: سرحد پار سے حملہ، تین اہل کار شہید


خیال رہے کہ گزشتہ روز پاک افغان بارڈر پرسرحد پار سے دہشت گردوں نے ایف سی اہل کاروں پر حملہ کیا تھا، جس میں‌ لانس نائیک سمیت تین اہل کار شہید ہوگئے تھے جبکہ جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ 13 نومبر کوپاک افغان بارڈر پر پاکستانی چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں کیپٹن جنیدحفیظ اورسپاہی رحم شہید اور 4 زخمی جبکہ 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

گھر کے گارڈن کی صفائی کرنے والا ننھا روبوٹ

0

گھر کے گارڈن میں اگ آنے والی خودرو جھاڑیاں اور پودے بعض اوقات پودوں کو نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتے ہیں، تاہم اگر آپ اس پریشانی کا شکار ہیں تو یہ ننھا سا روبوٹک ویکیوم آپ کے لیے خاصا کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔

کچھ عرصہ قبل گھریلو استعمال کے لیے بنائے جانے والے ننھے روبوٹک ویکیوم رومبا کے تخلیق کاروں نے اس روبوٹ کو مزید جدید شکل دیتے ہوئے اسے گارڈن روبوٹ کی شکل دے دی ہے۔

یہ روبوٹ اپنے اوپر نصب شمسی توانائی کے ننھے پینل کی مدد سے کام کرتا ہے۔

اس کے اندر موجود سینسرز گارڈن میں خودرو پودوں کی شناخت کرتے ہیں۔ اس کے بعد یہ روبوٹ خود کار طریقے سے چلتا ہوا ان پودوں کے اوپر سے گزرتا ہے اور اس دوران انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکتا ہے۔

یہ ننھا روبوٹ دیکھ بھال کے حوالے سے بھی نہایت آسان ہے تاہم اس کی قیمت 300 ڈالرز یعنی 31 ہزار پاکستانی روپے ہے۔

اور ہاں، اگر آپ اس کو استعمال کرنے کا اراداہ رکھتے ہیں تو اپنے لان کے گرد باڑھ لگانا نہ بھولیں، ورنہ یہ روبوٹ ٹہلتا ہوا پڑوسیوں کے گارڈن میں بھی جا سکتا ہے اور ان کے ضروری و غیر ضروری پودوں کو بھی اکھاڑ سکتا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

مہرایکسپریس کا انجن گنےکی ٹرالی سےٹکرا گیا‘ 2 افراد زخمی

0
Bhakkar railway

بھکر: صوبہ پنجاب کے علاقے شاہ عالم میں مہرایکسپریس کا انجن گنے کی ٹرالی سے ٹکرا کر پٹڑی سے اترگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے نواحی علاقے شاہ عالم کے قریب روالپنڈی سے ملتان جانے والی مہرایکسپریس کا انجن گنے کی ٹرالی سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں مہرایکسپریس کا انجن پٹڑی سے اتر گیا جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیوراوراسسٹنٹ ڈرائیورزخمی ہوگئے۔

ریلوے حکام کے مطابق ایمرجنسی بریک لگانے سے ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی تاہم ٹرین کا انجن پٹڑی سے اتر گیا جس سے ٹریک کو نقصان پہنچا۔

حادثے کے بعد کندیاں، کوٹ ادو سیکشن کے درمیان ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی اس کے علاوہ روالپنڈی، ملتان اور کراچی ٹریک پرٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے بعد دیگر ٹرینوں کو قریبی ریلوے اسٹیشنز پرروک دیا گیا جبکہ ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے جسے مکمل ہونے میں 8 سے 10 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔


کالاشاہ کاکوکےقریب ٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سےاترگئیں


یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے شیخوپورہ کے علاقے کالاشاہ کاکو کے قریب مسافرٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سے اترگئی تھیں، تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

افغانستان کی بد امنی کا نقصان پاکستان کوہورہا ہے‘ اعزازچوہدری

0
Aizaz Chaudhry

واشنگٹن : امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے جو کام کیا دنیا کے سامنے ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے نائب امریکی صدر مائیک پنس کے پاکستان سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن کے لیے ہمیشہ مثبت کردارادا کیا۔

اعزازچوہدری نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے جو کام کیا دنیا کے سامنے ہے، دہشت گرد پاکستان سے بھاگ رہے ہیں۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ افغانستان کی بد امنی کا نقصان پاکستان کوہورہا ہے، افغانستان کی سلامتی پربہت کام ہونا باقی ہے۔

اعزاز چوہدری نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ پاکستان کے بہتر تعلقات ہونا ضروری ہیں، دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے امریکہ پاکستان کا ساتھ دے۔


دہشت گردوں کو پناہ دینےسےپاکستان کوبہت کچھ کھونا پڑے گا‘ مائیک پنس


خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی نائب صدرمائیک پنس کا کہنا تھا کہ امریکہ کی شراکت داری سے پاکستان کو بہت کچھ حاصل ہوگا جبکہ دہشت گردوں کو پناہ دینے سے پاکستان کو بہت کچھ کھونا پڑے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز نائب امریکی صدر کے بیان پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بہت کرلیا، اب افغان جنگ امریکی اور اتحادی فوج کو لڑنی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ‘ 2 فلسطینی شہید‘ 30 زخمی

0
Israeli army

غزہ : اسرائیلی فوج نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید جبکہ 30 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق غزہ میں فلسطینی عوام امریکہ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف احتجاج کررہے تھے کہ اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر دی۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے احتجاج کرنے والے 2 مظاہرین شہید جبکہ 30 افراد زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے دونوں افراد کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ اس موقع پر اسرائیلی جارحیت اور ٹرمپ کےخلاف زبردست نعرے بازی بھی کی گئی۔

خیال رہے کہ دو روز قبل اسرائیلی فوج نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پرفائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 80 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


اسرائیلی فورسزکی فائرنگ‘ 4 فلسطینی شہید‘ 160زخمی


یاد رہے کہ گزشتہ ہفتےامریکہ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرین پراسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 4 فلسطینی جاں بحق جبکہ 160 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔