بدھ, جولائی 2, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 24681

سمندر کی تہہ میں ہونے والی شادی کی انوکھی تقریب

0

میامی : پسند کی شادی کرنے والے  تیراکوں برطانوی تھامس اور امریکی سینڈرا  فلوریڈا کے سمندر کی تہہ میں ازدواجی  بندھن میں بندھ  گئے، زیرِ آب شادی کی انوکھی تقریب میں دوستوں نے بھی شرکت کی۔

 تفصیلات کے مطابق برطانوی فوجی سارجنٹ تھامس اور ماہر امریکی تیراک  نے  فلوریڈا میں زیرِ  سمندر اپنے چند دوستوں کی موجودگی میں شادی کرلی، عروسی جوڑے میں ملبوس سینڈرا اور تھامس نے ایک دوسرے سے عمر بھر کی رفاقت کا وعدہ کیا۔

تیراک جوڑا 2013 میں پہلی مرتبہ ملا جب 31 سالہ تھامس برطانوی آرمی کی جانب سے تیراکی کی تربیت لینے اموری ڈائیو ریسورٹ پہنچے تھے جہاں سینڈرا بہ طور انسٹرکٹر فرائض انجام دیا کرتی تھی اور آگے چل کر دونوں گہرے دوست بن گئے۔

 

تیراکی کی تربیت کے دوران ہونے والی دوستی جلد محبت میں ڈھل گئی اور تھامس سینڈرا کو اپنا دل بیٹھے جس کے بعد چار سالہ رفاقت و محبت میں تبدیل ہو گی اس دوران سینڈرا اپنے محبوب سے ملنے کئی بار برطانیہ دورے پر گئی اور بالآخر جوڑے نے شادی کا فیصلہ کیا۔

 

شادی کے لمحات کو یادگار بنانے کے لیے جوڑے نے شادی کے لیے وہی مقام چنا جہاں پہلی مرتبہ ملے تھے چنانچہ چند دوستوں کے ہمراہ شادی کی رسومات کی ادائیگی کے لیے فلوریڈا کے گہرے سمندر میں اتر گئے جہاں شادی کی رسومات ادا کی گئیں۔

 

سینڈرا کا کہنا تھا کہ اس قبل ہم نے موسم گرما کی تعطیلات میں ایک قدیم چرچ میں شادی کی رسومات کی ادائیگی کا فٰصلہ کیا تھا لیکن اخراجات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمارے ذہن میں یہ انوکھا خیال آیا جس کے باعث ہم نے شادی کے لمحات کو منفرد اور یادگار بنایا۔

شاہ زیب قتل کیس: شاہ رخ جتوئی اسپتال سے رہا

0
Shahzeb murder case

کراچی : شاہ زیب قتل کیس میں سزائے موت پانے والے شاہ رخ جتوئی کو جناح اسپتال سے رہا کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اس موقع پر شاہ رخ جتوئی نے میڈیا کے کسی سوال کا جواب نہیں دیا، رہائی کے وقت شاہ رخ جتوئی نے چہرہ ڈھانپ رکھا تھا۔
یاد رہے کہ آج کراچی ضلع جنوبی کی سیشن عدالت نے شاہ زیب قتل کیس میں ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کی 5 لاکھ فی کس مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھیں اور شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کی رہائی کا حکم دے دیا تھا۔

واضح رہے کہ شاہ زیب کے اہل خانہ اور ملزمان کے اہل خانہ سے صلح ہوگئی تھی، جس کے بعد مجرموں کے سزائیں ختم کر دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ زیب قتل کیس: شاہ رخ جتوئی سمیت دیگرملزمان کی ضمانتیں منظور

خیال رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے 28 نومبر کو شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی اور دیگر کی سزائیں کالعدم قرار دیتے ہوئے کیس سماعت کے لیے سیشن کورٹ بھیجنے کا حکم دیا تھا جبکہ عدالت نے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات بھی ختم کردی تھیں۔

بعدازاں کراچی ضلع جنوبی کی سیشن عدالت نے 19 دسمبر کو کیس کی ازسرنو پہلی سماعت میں صلح نامہ اور کیس کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پرسماعت کا فیصلہ کیا تھا۔

یاد رہے، 25 دسمبر 2012 کو قتل کا یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

منفرد ریسٹورنٹ: جہاں ویٹرز گونگے بہرے ہیں

0

ممبئی: بھارت میں انوکھا اور منفرد ریسٹورنٹ ہے جسے قوتِ گویائی سے محروم نوجوان لڑکے اور لڑکیاں چلاتے ہیں اور یہاں کھانے کا آرڈر علامتی زبان میں دینا ہوتا ہے۔

آپ کبھی ایسے ریسٹورنٹ میں گئے جہاں آپ اپنے کھانے کا آرڈر زبان سے بول کر نہیں بلکہ علامتی زبان میں دیں اورویٹر بھی اسے جھٹ پٹ سمجھ کر فوراً  آپ کے آرڈر کی تعمیل کرے۔

جی ہاں! ممبئی میں ’مرچ اینڈ مائم‘ نامی ریسٹورنٹ اپنی نوعیت کا انوکھا ہوٹل ہے جہاں سارا عملہ گونگے بہترے افراد پر مشتمل ہے، مخصوص یونیفارم پہنے خصوصی ویٹرز ہاتھ میں نوٹ بک اور قلم تھامے اشاروں کی زبان میں آرڈر لیتے کر خوش اسلوبی سے اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں۔

ہوٹل کے مالک اسرار کا کہنا ہے کہ ’برطانیہ سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد میں نے ریسٹورنٹ میں نوکری شروع کی اور 20 سال کا تجربہ حاصل کیا‘۔

مزید پڑھیں: روبوٹ ہوٹل: بیٹھے بیٹھے آرڈر دیں اور کھانا ٹیبل پر موجود

اُن کا کہنا ہے کہ ’گونگے بہرے افراد کو عام طور پر کوئی نوکری نہیں دیتا اس لیے ریسٹورنٹ کے قیام کا سوچا، ویسے تو قوتِ گویائی سے محروم افراد کو لے کر چلنا اور کام کے دوران مسکراہٹیں بکھیرنا مشکل کام ہے مگر ہم نے اس کے لیے ماہر کی خدمات حاصل کیں جنہوں نے ملازمین کی تربیت کی‘۔

اسرار کا مزید کہنا ہے کہ ’دو سال کی سوچ بیچار کے بعد ہوٹل کھولنے کا فیصلہ کیا، پہلے پہل تو گونگے بہرے افراد کا ملنا مشکل تھا مگر وقت کے ساتھ ساتھ عملہ ملتا رہا اور اب  250 سے زائد افراد یومیہ ہوٹل آکر محظوظ ہوتے ہیں‘۔

ویڈیو دیکھیں


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

ظافرقتل کیس: عدالت سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

0

کراچی : پولیس نے ظافر قتل کیس میں ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا، عدالت سے ضمانت مسترد ہونے پر جنید شاہ نے فرار ہونے کی کوشش کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے ظافر قتل کیس میں ایک اور ملزم کو حراست میں لے لیا، کراچی سٹی کورٹ کے قریب سے ملزم جنید شاہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

ضمانت مسترد ہونے پر ملزم نے وکلاء کی مدد سے بھاگنے کی کوشش کی لیکن پکڑا گیا، وکلا کی غنڈہ گردی کسی کام نہیں آئی۔

ظافر قتل کیس میں نامزد ملزم جنیدشاہ عبوری ضمانت کے لیے کراچی سٹی کورٹ آیا، عدالت کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد ہوتے ہی وکیل اپنے مؤکل کو بچانے کے لیے پولیس سے الجھ پڑے۔

احاطہ عدالت میں ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، اسی دوران وکلاء نے جنید شاہ کو فرار کرادیا لیکن وکلا کی غنڈہ گردی کسی کام نہ آسکی، پولیس نے بھاگنے والے ملزم جنید شاہ کو سٹی کورٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا۔

یاد رہے کہ سی ویو ریسنگ ٹیک پر خاوربرنی نے جس وقت ظافر پر گولیاں چلائیں تو جنید شاہ بھی خاور کے ساتھ موجود تھا۔

سرکاری تصدیق والے گھروں کو مسمار کیا جارہا ہے، متاثرین کو معاوضہ دیا جائے، فاروق ستار

0

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ سرکاری سرپرستی میں زمینوں پر آج بھی قبضے ہورہے ہیں جبکہ عام شہریوں کے لیز والے گھروں کو مسمار کیا جارہا ہے، این او سی والے گھروں کے مالکان کو معاوضہ دیا جائے۔

کراچی پریس کلب پر ایم کیو ایم پاکستان کے تحت منعقد ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ’متحدہ قومی موومنٹ قبضہ اور لینڈ مافیا کے خلاف سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور ہم اُن لوگوں کے بھی خلاف ہیں جنہوں نے سرکاری زمینوں پر ناجائز قبضے کیے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’سرکاری سرپرستی میں آج بھی کراچی کی زمینوں پر قبضے ہورہے ہیں اور حکومتِ سندھ اپنے لوگوں کو نواز رہی ہے جبکہ جن لوگوں نے کے ایم سی اور کے ڈی اے سے تصدیق نامہ حاصل کر کے مکان خریدے انہیں مسمار کردیا گیا‘۔

مزید پڑھیں: غیرقانونی تعمیرات : کراچی میں 40 سے زائد شادی ہال مسمار

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ’کسی بھی شہری کو بے گھر نہیں ہونے دیں گے، مسمار کیے جانے والے زیادہ تر گھر لیز ہیں ایسے تمام مالکان کو معاوضہ دیا جائے جن کے پاس تصدیق شدہ دستاویزات موجود تھیں کیونکہ عام آدمی این او سی حاصل کرنے کے بعد ہی زمین خریدتا ہے‘۔

احتجاجی مظاہرہ سے میئر کراچی، اراکین اسمبلی اور دیگر پارٹی قائدین نے بھی خطاب کیا، شرکاء نے مطالبہ کیا کہ ’عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے چائنا کٹنگ کے خلاف کارروائی کی جائے نہ ہی غریب آدمی کو اس کا نشانہ بنایا جائے‘۔

واضح رہے کہ شہر قائد میں سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) رفاہی پلاٹوں پر تعمیر کیے جانے والے مکانوں اور دیگر املاک کو مسمار کررہی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

کلبھوشن کیس: پاکستان کی موثر سفارت کاری نے بھارت کو مشکل میں‌ ڈال دیا

0
india

اسلام آباد : پاکستان کی موثر سفارت کاری نے بھارت کو مشکل میں ڈال دیا۔ بھارت کی جانب سے اب تک دہشت گرد کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کو ملاقات کے لیے پاکستان بھیجنے کا سرکاری اعلان نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ ملاقات کے لیے 25 دسمبر کا دن طے کیا گیا تھا، مگر پاکستان کی اوپن پالیسی کی وجہ سے بھارت تذبذب کا شکار ہوگیا۔ آخری خبریں آنے تک بھارتی ہائی کمشنر کی جانب سے یہ موقف سامنے آیا ہے کہ کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ پاکستان آرہے ہیں، ملاقات 25 دسمبر کو متوقع ہے، مگر سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔

بھارتی ہائی کمشنر کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستانی دفتر خارجہ کو بھی اس ضمن میں جلد مطلع کیا جائے گا۔ پرواز اور دیگر تفصیلات فیصلہ ہونےکے بعد بتائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ  پاکستان کی موثر سفارت کاری نے بھارت کو مشکل میں ڈال دیا تھا اور بھارت کلبھوشن کے اہل خانہ سے ملاقات کے معاملے پر متذبذب نظر آیا۔

اس ضمن میں آج پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے آج کہا گیا تھا کہ ہم بھارتی جواب کے منتظر ہیں، اگر بھارت کلبھوشن سے اس کے اہل خانہ کی ملاقات نہیں چاہتا، تو یہ اس کا فیصلہ ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کلبھوشن سے اس کی فیملی کی ملاقات کی تیاری مکمل ہے، البتہ یوں‌ لگتا ہے کہ ہماری موثر سفارتی کوششوں سے متذبذب  ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کلبھوشن کی والدہ اوراہلیہ کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ آج کرے گا، ذرائع

پاکستانی سفارتی ذرایع کے مطابق پاکستان کی جانب سے میڈیا کو بھی ملاقات کی کوریج کی اجازت دی جائے گی، میڈیا کو کلبھوشن کی والدہ اوراہلیہ سے سوالات کی اجازت ہوگی، ملاقات کی تصاویر بھی جاری کی جائیں گی، البتہ ملاقات کے دورانیے سے متعلق ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا۔
ذرایع کے مطابق ملاقات دفترخارجہ میں رکھی گئی، کیوں‌ کہ پاکستان کچھ بھی خفیہ نہیں‌ رکھنا چاہتا، بھارتی میڈیا کو بھی کوریج کی اجازت ہوگی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

پاکستان اوپن مینز اسکواش چیمپئن شپ مصر کے کھلاڑی نے جیت لی

0

اسلام آباد : مصر کے کھلاڑی مروان الشوربگی نے پاکستان اوپن مینز اسکواش چیمپئن شپ جیت لی، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے مصحف علی میر اسکواش کمپلکس میں پاکستان اوپن مینز کا فائنل مقابلہ ہوا جسے مصری کھلاڑی مروان الشوربگی نے محمد ابو الغر کو ایک دلچسپ مقابلے میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ٹاپ سیڈ مروان پہلے راؤنڈ سے ہی میں اپنے حریف پر حاوی رہے اور پہلے راؤنڈ میں 11/3سے کامیابی حاصل کی، محمد ابو الغر نے دوسرے راؤنڈ میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11/7سے کامیابی حاصل کرکے میچ 1-1سے برابر کر دیا۔

تیسرے راؤنڈ میں بھی دونوں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم مروان نے 11/8سے یہ راؤنڈ جیت کر میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔

چوتھے راؤنڈ میں بھی وہ اپنے حریف پر حاوی رہے اور 11/6سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے چیمپئن شپ ٹرافی حاصل کی۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان جو کہ پاکستان اسکواش فیڈریشن کے صدر بھی ہیں اس میچ کے مہمانِ خصوصی تھے، انہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

سابق ورلڈ چیمپئنز جہانگیر خان، قمر زمان کے علاوہ اسکواش کے شائقین کی ایک بڑی تعداد نے یہ میچ دیکھا۔

واضح رہے کہ پاکستان اوپن اسکواش چیمپئن شپ جو کہ اسکواش سرکٹ میں 10سال بعد واپس آئی ہے میں 50ہزار ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی تھی۔

چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کا آغاز 17 دسمبر سے ہوا جبکہ مین راؤنڈ 19 دسمبر سے شروع ہوا، اس چیمپئن شپ میں پاکستان کے علاوہ دوسرے ممالک کے 48 بہترین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔


اسکواش مینزچیمپین شپ: کوئی پاکستانی کھلاڑی کوالیفائی نہ کرسکا


واضح رہے کہ پچاس ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کی حامل اس پاکستان اوپن انٹرنیشنل مینز اسکواش چیمپین شپ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی کوارٹر فائنل راؤنڈ تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔

کرسمس پر دہشت گردی کا منصوبہ ، سابق امریکی میرین اہلکار گرفتار

0

کیلیفورنیا : کرسمس پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں سابق امریکی میرین اہلکار کوگرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سان فرانسسکو میں کرسمس پردہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، سیکیورٹی فورسزنے سابق امریکی میرین ایورٹ آرن جیمسن کو دہشتگردی کے الزام میں گرفتارکرلیا ہے۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم کو داعش سے تعلق پر نارتھ کیرولینا سے گرفتارکیا۔

ایف بی آئی حکام کے مطابق چھبیس سال کے ایرون جمیزسن امریکی میرین کاسابق اہلکار ہے، جو کرسمس سے پہلے سان فرانسسکو میں شاپنگ مال، ریستوران اور پبلک مقامات کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ فیس بک پر شدت پسند مواد میں دلچسپی رکھنے کے بعد ملزم کی نگرانی کی جارہی تھی جبکہ ملزم نے نیویارک میں ہونے والے ٹرک حملے کی بھی حمایت کی تھی۔

حکام کا کہنا تھا کہ ملزم نے دوران تفتیش داعش سے تعلق کا اعتراف کیا ہے۔


مزید پڑھیں :  برطانیہ میں کرسمس پردہشت گردی کا منصوبہ ناکام‘ 4 افراد گرفتار


یاد رہے کہ 3 روز قبل برطانیہ میں انسداد دہشت گردی فورس نے دہشت گردی کی سازش ناکام بناتے ہوئے شیفلیڈ سے 3 اور چیسٹرفیلڈ سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا تھا۔

رطانوی پولیس حکام کے مطابق چار مشتبہ افراد کو دہشت گردی ایکٹ 2000 کے سیکشن 41 کے تحت دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ون ڈے ٹیم کا اعلان: کون ہوا ان، کون ہوا آؤٹ!

0
inzimam
inzimam

لاہور: دورہ نیوزی لینڈ کے لئے قومی ون ڈے ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، انجری کے باعث عماد وسیم اور جنید خان کو ڈراپ کر دیا گیا ہے، ان کی جگہ محمد نواز اورعامر یامین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے جانب سے سرفراز احمد کی قیادت میں‌ نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے والی پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے. چیف سیلیکٹر انضام الحق کا کہنا تھا، عماد وسیم کو گھٹنوں‌ میں تکلیف کی وجہ سے ڈراپ کیا گیا ہے. باقی کھلاڑیوں‌ نے فٹنس ٹیسٹ کلیئرکرلیا ہے، صہیب مقصود کی کافی عرصے بعد ٹیم میں‌ واپسی ہوئی ہے۔
انضمام الحق کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال کارکردگی کے لحاظ سے اچھا گیا، محنت کررہے ہیں، امید ہے 2018 میں‌ بھی اچھے نتائج آئیں‌ گے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹین کے آنے سے کرکٹ اور تیز ہوجا ئےگی، انضمام الحق

ان کا کہنا تھا کہ سب کے لیے یکساں‌ مواقع ہیں، ہمارے دروازے کسی کے لیے بند نہیں، ہم پرفارمینس کی بنیاد پر فیصلہ کرتے ہیں. فرسٹ کلاس پر ہماری نظر ہے۔
نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے والی پندرہ رکنی ٹیم اظہرعلی، فخرزمان، امام الحق، بابراعظم، شعیب ملک، محمدحفیظ، حارث سہیل، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد نواز محمد عامر، حسن علی، عامر یامین اوررومان رئیس پر مشتمل ہے۔
انجری کے باعث ڈراپ ہونے والے عماد وسیم کی جگہ محمد نواز نے لی ہے، جب کہ انجرڈ جنید خان کی جگہ عامر یامین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

موسمِ سرما کی سوغات، تل کے لڈو اب گھر پر بنائیں

0

خشک میوہ جات موسمِ سرما کا ایک انمول تحفہ ہے ، تل بھی موسمِ سرما کی خاص سوغات میں سے ایک ہے، سردیوں میں تلوں کا استعمال بکثرت ہوتا ہے ، لوگ انہیں بھون کر، لڈوبناکر استعمال کرتے ہیں،تل بطورغذا اور دوا استعمال کیا جاتا ہے۔

تل کے لڈو بنانے آسان ترکیب ،جس سے آپ باآسانی لڈو گھر پر تیار کرسکیں گی۔

اجزا

سفید تل : ایک کپ

گڑ: دو کھانے کے چمچہ

گھی یا تیل : ایک چائے کا چمچہ

ترکیب

سب سے پہلے دودھ میں زعفران بھگو کر رکھ دیں۔

اب تل کو ایک پین میں ڈال کر ہلکی آنچ پر بھونیں اور مستقل چمچہ ہلاتے رہیں یہاں تک تلوں کی رنگت سنہری ہوجائے اور پھر نکال لیں، اب اس ہی برتن میں میں گڑ ڈال کر چولہے پر رکھیں اور چمچہ چلاتے رہیں جب گڑ میں جھانگ اٹھنے لگے تو چولہا بند کرکے اتار لیں۔

گڑ جمنے سے پہلے ہی اس میں زعفران والا دودھ ڈال دیں اور ملائیں پھر اس میں کھویا اور تل ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

اب ہتھیلیوں پر ہلکا سا تیل لگا کر اس آمیزے سے چھوٹے چھوٹے لڈو بنالیں۔.

مزیدار تل کے لڈو تیار ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔