اتوار, جون 29, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 25461

شوال کا چاند25جون بروز اتوار کو نظرآنے کا امکان، محکمہ موسمیات

0

کراچی : محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ چھوٹی عید 26 جون کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہپاکستان میں شوال کا چاند پچیس جون بروز اتوار نظر آنے کے واضح امکانات ہیں ، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے وزارت مذہبی امور کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند چوبیس جون کی صبح سات بج کر اکتیس منٹ پر پیدا ہوجائے گا، چاند کی عمر پچیس جون کو غروب آفتاب کے وقت چھتیس گھنٹے سے زائد ہوگی جو کہ روئت کے لئے کافی ہے۔

سائنسی ڈیٹا کے مطابق بھی پچیس جون کو ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف ہونے کے باعث میٹھی عید کا چاند واضح دکھائی دے گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

مزیدار چکن تکہ پیزا گھر میں تیار کریں

0

پیزا بچوں اور بڑوں سب ہی کو پسند ہوتا ہے۔ آج ہم آپ کو گھر میں پیزا بنانے کی نہایت آسان ترکیب بتا رہے ہیں جسے بنا کر آپ اپنے اہل خانہ کا دل جیت لیں گی۔

اجزا

پیزا ڈو کے لیے

میدہ: 2 کپ

خمیر: 1 کھانے کا چمچ

کاسٹر شوگر: 1 چائے کا چمچ

ملک پاؤڈر: 1 کھانے کا چمچ

تیل: 4 کھانے کے چمچ

نمک: آدھا چائے کا چمچ

انڈا: 1 عدد

پیزا سوس کے لیے

تیل: 2 کھانے کے چمچ

لہسن: 3 جوئے کٹا ہوا

کٹی ہوئی لال مرچ: 1 کھانے کا چمچ

نمک: 1 چائے کا چمچ

اوریگانو: 1 چائے کا چمچ

کٹی ہوئی پیاز: 1 عدد

چینی: 1 چائے کا چمچ

ٹماٹر کا پیسٹ: 1 کپ

کیچپ: 2 کھانے کے چمچ

ٹوپنگ کے لیے

چکن تکہ چنکس: 1 کپ

پیاز: 1 عدد

شملہ مرچ کے سلائس: 1 عدد

ٹماٹر: 1 عدد

موزریلا چیز: 1 کپ

چیڈر چیز: 1 کپ

کٹی ہوئی لال مرچ: 1 کھانے کا چمچ

زیتون کا تیل: حسب ضرورت

چلی گارلگ سوس: حسب ضرورت

ترکیب

پیزا ڈو کے لیے

میدہ، خمیر، کاسٹر شوگر، ملک پاؤڈر، 4 کھانے کے چمچ تیل، آدھا چائے کا چمچ نمک اور انڈے کو نیم گرم پانی سے گوندھیں اور ڈھک کر ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔

جب میدہ ڈبل ہوجائے تو رول کر کے بیل لیں۔

پیزا سوس کے لیے

پین میں 2 کھانے کے چمچ تیل کو گرم کے اس میں لہسن، 1 چائے کا چمچ نمک، اوریگانو، چینی، کٹی لال مرچ، پانی، کیچپ اور کپ ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر پکالیں، تاکہ گاڑھا ہوجائے۔

اب پہلے پیزا کے ڈو پر حسب ضرورت زیتون کا تیل لگائیں۔

پھراس پر کپ چیز ڈال کر پیزا سوس لگا دیں۔

اب چکن تکہ چنکس، پیاز، ٹماٹر، شملہ مرچ اور چیز ڈال دیں۔

آخر میں کٹی لال مرچ اور چلی گارلک سوس چھڑک کر 20 منٹ کے لیے بیک کرلیں۔

مزیدار چکن تکہ پیزا تیار ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

پاکستان کی جیت پرایسالگ رہاہےعید وقت سےپہلےآگئی‘ میرواعظ عمر فاروق

0

سرینگر: کشمیری رہنما میرواعظ عمر فاروق کا کہناہےکہ پاکستان کی بھارت کے خلاف جیت پر عید سے پہلے عید محسوس ہورہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق کشمیری حریت رہنما میرواعظ عمر فاروق نےکہاہےکہ آئی سی سی چیمپینئز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست پر کشمیر میں عید کا سماں ہےاورہرطرف آتش بازی ہورہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرکشمیری حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق نے اپنے پیغام میں کہاکہ ایسالگ رہاہےعید وقت سےپہلےآگئی ہے۔ انہوں نےبھارت کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح پر پاکستان ٹیم کومبارکباد دی۔


پاکستان کی فتح، سری نگرمیں جشن، بھارتی فوج نے کرفیولگا دیا


یاد رہےکہ گزشتہ روز : آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی بھارت کے خلاف شاندار جیت پر سری نگر کی فضا بھی پاکستان زندہ باد کےنعروں سےگونج اٹھی تھی۔


بھارت کو 180 رنز سے شکست، پاکستان کرکٹ کا چیمپئن بن گیا


واضح رہےکہ گزشتہ روز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستانی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیاتھا


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

لاہورمیں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 2 دہشت گرد ہلاک

0
Multan

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کےدوران کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی کےمطابق سی ٹی ڈی نے لاہور میں سگیاں پل کےقریب کارروائی کےدوران کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو مارگرایا جبکہ دو دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہناہےکہ ہلاک دہشت گردوں سےاسلحہ،بارودی مواداورڈیٹونیٹرزبرآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نےبتایاکہ دہشت گردلاہورمیں بڑی تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہےتھے۔


شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،8دہشت گرد ہلاک


یاد رہےکہ دو ماہ قبل صوبہ پنجاب کےشہرشیخوپورہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی کےدوران 8دہشت گرد ہلاک جبکہ 4فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔


سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ مال روڈ دھماکےکےسہولت کارسمیت 10دہشت گرد ہلاک


واضح رہےکہ رواں برس 8اپریل کو صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سی ٹی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے10دہشت گرد مارے گئے تھے۔

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

پرتگال کے جنگلات میں آتشزدگی‘62 افراد ہلاک

0

لزبن : پرتگال کے جنگلات میں لگنے والی آتشزدگی میں کم ازکم 62افراد ہلاک جبکہ متعددافراد زخمی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق پرتگالی حکام نے دار الحکومت لزبن سے 200 کلومیٹر شمال میں واقع پیدرو گاؤکرینج نامی علاقے میں لگی اس آگ کو پرتگال کی تاریخ کی سب سے بھیانک آگ قرار دیا۔

پرتگال کے وزیرِ اعظم اینٹونیو کوسٹا کا کہنا ہے کہ جنگلات میں لگنے والی آگ کےباعث 62 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

پرتگالی حکام کےمطابق فرانس نے 3 طیارے بھیجنے کی پیش کش کی ہے جبکہ ہمسایہ ملک اسپین پہلے ہی 2 طیارے بھیج چکا ہے۔

دوسری جانب فرانس کےصدر ایمانویل میکرون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وہ پرتگال کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں جبکہ فرانسیسی عوام کی ہمدردیاں متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں۔

خیال رہےکہ اس سے قبل سیکریٹری آف سٹیٹ فار انٹیرئیر جارج گومز نے کہا تھا کہ تین افراد پھیپڑوں میں دھواں بھرنے جبکہ 16 اپنی گاڑیوں میں ہلاک ہوئے۔

پرتگالی حکومت کے مطابق آگ کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر افراد وہ تھے جو پیڈروگاؤ گرینڈ کے علاقے کوئیمبرا کے جنوب مشرقی سے 50 کلو میٹر دور اپنے گاڑیوں کے ذریعے بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے۔


امریکی ریاست ٹینیسی میں آتشزدگی‘ 10افراد ہلاک


یاد رہےکہ گزشتہ سال دسمبر میں امریکی ریاست ٹینیسی کے مختلف علاقوں میں جنگل میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 10افراد ہلاک جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے۔

واضح رہےکہ آتشزدگی کےنتیجے میں زخمی ہونے والے 20 افراد میں سے متعدد فائر فائیٹرز ہیں تاہم ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

یمن میں فضائی کارروائی‘ 24 شہری ہلاک

0

صنعاء:یمن کے شمالی علاقے میں ہونے والے فضائی حملے کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق فضائی کارروائی سعودی سرحد کے قریب واقع یمن کے شمالی صوبے صعدہ کی مصروف مارکیٹ مشنق میں کی گئی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ یہ مارکیٹ یمن میں کثرت سے استعمال ہونے والی نشہ آور پتی قات کی اسمگلنگ کا مرکز ہے جبکہ سعودی عرب میں اس کے استعمال پر پابندی ہے۔

خیال رہے کہ سعودی اتحادی فوجی گزشتہ دو برس سے حوثی باغیوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے جو باغیوں کے زیرقبضہ علاقوں میں زمینی کے علاوہ فضائی کارروائی بھی عمل میں لارہے ہیں۔


یمن: فضائی حملوں اور جھڑپوں میں 176 ہلاک


یاد رہےکہ حوثی باغیوں کے زیرقبضہ شہرصعدہ میں 2015 میں سعودی اتحادیوں نےبھاری بم باری کی تھی جس کے بعد اس علاقے میں ایک اور بڑی کارروائی کہا جارہا ہے۔

واضح رہےکہ اتحادی فوجیوں نے اکتوبر 2016 میں باغیوں کے مرکز صنعاء میں حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی جہاں 140 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

انیس جون 92 کے شہداء کے لواحقین کو انصاف دیا جائے، خالد مقبول صدیقی

0

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے 19 جون 1992ء کی 25 ویں برسی کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ 19، جون 1992ء کو ایم کیو ایم اور مہاجروں پر شب خون مارا گیا۔

اس دن ایم کیو ایم کے سینکڑوں کارکنان کو حق پرستی کا علم بلند کرنے کی پاداش میں نہ صرف بے دردی سے شہید و لاپتہ کیا گیا بلکہ سینکڑوں مہاجروں کو پابند سلاسل کردیا گیا جوکہ تاحال اسیری کی کرب ناک زندگی گزرنے پر مجبور ہیں۔ 25 سال گزرجانے کے باوجود آج تک 19 جون 1992ء کے شہداء کے لواحقین اور لاپتہ و اسیر کارکنان کے اہل خانہ کو انصاف نہیں مل سکا۔

انہوں نے کہا کہ 1992ء کے بعد آنے والی حکومتوں نے بھی مہاجر قوم اور انکی واحد نمائندہ جماعت ایم کیو ایم (پاکستان) کو تختہ مشق بناکر مسلسل اذیت و تکالیف کا شکار رکھا گیا اور یہ سلسلہ آج بھی ہنوز جاری ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 19 جون 1992ء کا دن مہاجر قوم کے لئے سیاہ باب کی حیثیت رکھتا ہے، 19 جون کو شروع ہونے والے ریاستی جبر میں 20 ہزار سے زائد کارکنان شہید و لاپتہ اور ہزاروں اسیر ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی اپنے اس موٴقف کا اعادہ کرتے ہیں کہ یہ تحریک شہیدوں، اسیروں اور لاپتہ کارکنان کی امانت ہے اور ہم ان کی قربانیوں کو کبھی رائیگان نہیں جانے دینے کا عہد کرتے ہیں۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ارباب اقتدار سے مطالبہ کیا کہ 19 جون 1992ء سمیت تمام سانحات میں شہید ہونے والے مہاجروں کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ایم کیو ایم (پاکستان) کے اسیر و لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ کو بھی انصاف فراہم کیا جائے اور انکے پیاروں کو ان سے ملوایا جائے۔

نیول چیف کی بحریہ کرکٹ ٹیم کے سابق رکن فخرزمان کومبارکباد

0

کراچی : چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی میں بھارت کو عبرتناک شکست دینے پر پاکستان ٹیم اور پوری قوم کو شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے پاکستان ٹیم اور قوم کو ایونٹ میں کامیابی پرمبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے خصوصی طورپرکپتان سرفرازاحمد اورفخرزمان کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے نوجوان کھلاڑی فخرزمان کی کارکردگی کو سراہا، واضح رہے کہ نوجوان کھلاڑی فخرزمان تقریباً سات سال تک پاکستان نیوی اور پاک بحریہ کی کرکٹ ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔

کراچی: سینٹرل جیل سرچ آپریشن، قیدیوں کے قبضے سے موبائل فون برآمد

0

کراچی: سینٹرل جیل میں رینجرز، پولیس اورایف سی نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا، اس دوران قیدیوں کے قبضے سے موبائل فون، ٹی وی، سی ڈیز سمیت نقدی رقم اور اہم چیزیں برآمد کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل میں ہونے والا مشترکہ آپریشن 12 گھنٹوں سے زائد جاری رہا، سیکیورٹی فورسز نے مختلف بیرکس میں تلاشی کے دوران قیدیوں کے قبضے سے 300 سے زائد موبائل فونز برآمد کیے۔

سرچ آپریشن کےدوران قیدیوں کے قبضے سے لاکھوں روپے جبکہ ایک قیدی کے پاس سے 7 لاکھ روپے بھی برآمد کیے گئے، مختلف بیرکس میں ہونے والے آپریشن میں ٹی وی، ایل سی ڈیز  بھی برآمد کی گئیں۔ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ قیدیوں سے اتنی بڑی تعداد میں سامان برآمد ہوا کہ اُس سے کمرے بھر گئے۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے سینٹرل جیل سے کالعدم جماعت کے دو کارندے (قیدی) فرار ہوگئے تھے، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے قیدیوں کے فرار ہونے کا ذمہ دار جیل انتظامہ کو ٹہرایا جبکہ تفتیشی ٹیم کی ابتدائی رپورٹ میں بھی یہ بات سامنے آئی کہ ملزمان عملے کی ملی بھگت سے فرار ہوئے۔

پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست، بھارتی عوام آپے سے باہر

0

ممبئی: چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی عوام نے غصے میں آکر اپنا ٹی وی توڑا تو کسی نے کھلاڑیوں کی تصاویر نظر آتش کرڈالیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی چیمئنز ٹرافی میں پاکستان کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کی شکست کے بعد حکومت نے کھلاڑیوں کے گھروں پر ممکنہ حملوں کے پیش نظر سیکیورٹی سخت کردی۔

بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی کے گھر پر اسپیشل کمانڈوز تعینات کردیے گئے اور انہیں احکامات دیے گئے ہیں کہ اگر کوئی بھی مشتعل شخص حملے کی کوشش کرے اُسے ناکام بنا دیں۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے غصے سے بھرے کرکٹ شائقین کی تصاویر بھی شائع کی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی عوام اپنے ہی کھلاڑیوں جن کی کل تک تعریف کرتے نہیں تھک رہے تھے آج اُن ہی کی تصاویر نظر آتش کرنے لگے۔

دوسری جانب کھلاڑیوں کے گھروں پر مشتعل افراد کے ممکنہ حملوں کے پیش نظر مقامی حکومتوں نے خصوصی کمانڈوز کے دستے تعینات کردیے گئے ہیں، وکٹ کپیر مہندرا سنگھ دھونی کے گھر پر پولیس کے خصوصی دستے حفاظت کے لیے پہنچ چکے ہیں۔

یاد رہے ماضی میں بھی پاک بھارت میچ میں بھارتی ٹیم کی شکست کے بعد کھلاڑیوں کے گھروں پر مشتعل افراد کی جانب سے حملے کیے جاچکے ہیں، کوکلتہ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت میں شدید ہنگامے پھوٹ پڑے تھے جس کے بعد مختلف علاقوں میں آرمی طلب کی گئی تھی۔

ویڈیو دیکھیں