اسلام آباد : وزیر پیٹرولیم اور قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئندہ چھ ماہ کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ روک دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر پیٹرولیم اور قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش اوگرا نے کی تھی، اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں چودہ فیصد اضافے کی تجویز دی گئی تھی، اوگرا کا کہنا تھا کہ سوئی سدرن اور سوئی نادرن گیس کمپنیوں کو مالیاتی مشکلات کا سامنا ہے لیکن حکومت نے اضافے کو یکسر مسترد کر دیا۔
وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ موجودہ ریٹس سے ریونیو میں کمی کو پوار کیا جا سکتاہے، آئل اور گیس کی تلاش میں کامیابی کی شرح پچپن فیصد ہوگئی ہے، موجودہ دورے حکو مت میں دس لاکھ گیس نئے کنیکشنز دیئے گئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایل این جی کا دوسرا ٹرمینل جون دو ہزار سترہ تک آپریشنل ہوجائے گا۔
گیس کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ گیس لوڈ شیڈنگ کا اطلاق صرف اسلام آباد اور پنجاب میں ہوگا۔
مزید پڑھیں : گیس کی قیمتوں میں36 فیصد اضافہ
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اوگر نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ، گیس کی قیمتوں میں چھتیس فیصد کا اضافہ کیا جائے گا، اضافے سے حاصل ہونے والی زائد رقم گیس انفراسٹکچر سرچارج کی مد میں قومی خزانے میں جمع کروائی جائے گی، اوگرا نے سوئی نادرن کیلئے گیس کی قیمت ستاون روپے نواسی پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔
پاکستان میں گیس کی قیمتیں عالمی منڈی میں خام تیل سے جڑی ہوئی ہیں، عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود گیس کی قیمت میں اضافہ ناقابل فہم ہے