منگل, جولائی 1, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 26364

نیویارک فلم فیسٹیول میں اے آر وائی کی فلموں کی نمائش، نامور شخصیات کی شرکت

0

نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے فلم فیسٹیول میں اے آر وائی کے بینر تلے بننے والی فلموں کی نمائش کی گئی جہاں اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

عالمی دنیا میں پاکستان کا روشن پہلو اجاگر کرنے کیلئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی نے نیو یارک میں پاکستان فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا، جہاں دیگر فلموں سمیت اے آر وائی کی چار بہترین فلموں کی نمائش کی گئی، جس میں دوبارہ پھر سے، لاہور سے آگے، ہو من جہاں اور تین بہادر شامل تھیں۔

ملیحہ لودھی پاکستانی مندوب اقوام متحدہ فلم فیسٹیول میں اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال اور صبیحہ خانم سمیت فنکاروں کی شرکت نے فیسٹیول کو چار چاند لگا دیئے۔

iqbal

film-1

اے آر وائی کی فلموں کی نمائش کے دوران سینما ہال لوگوں سے بھر نظر آئے اور جسے جگہ نہ ملی اس نے سیڑھیوں پر بیٹھ کر فلموں کا مزہ لیا۔

film-post-3

film-post-1

فلم فیسٹیول کا آغاز اقوام متحدہ میں ریڈ کارپیٹ ریسیپشن سے کیا گیا جبکہ اس موقع پر شائقین نے فلم انڈسٹری کی دوبارہ بحالی کیلئے اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

film-post-4

اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جا ن ایلیسان نے جو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کو دوروزہ میلے کا اہتمام کرنے پر مبارکباد دی۔

حادثے کے شکار طیارے میں وزیراعظم نواز شریف بھی سفر کر چکے ہیں

0

اسلام آباد : حادثے سے پورے تین مہینے پہلے وزیراعظم نوازشریف قومی ایئرلائن کے طیارے اے ٹی آر کے مسافر تھے۔

تفصیلات کے مطابق سات ستمبر دو ہزار سولہ کو وزیراعظم نواز شریف تباہ ہونے والے اسی طیارے سے چترال روانہ ہوئے، چترال آمد کیلئے جہاز کا خصوصی طور پر معائنہ کرایا گیا، چھوٹے سے چھوٹے اسکرو سے لیکر انجن تک ایک ایک پرزے کی اچھی طرح سے جانچ کی گئی۔

نعروں کی گونج میں وزیراعظم نوازشریف نے چترال میں خوب ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا، لواری ٹنل کی تعمیر، ڈھائی سو بستروں کے اسپتال سمیت سڑکوں کا جال بھچانے کے وعدے کئے، داد سمیٹی اور اسی طیارے سے واپس آگئے۔


مزید پڑھیں : طیارہ حادثہ: جنید جمشید‘ دیگرشہداکی شناخت کا عمل جاری


سات دسمبر کو وہی طیارہ اسی مقام سے بیالیس مسافروں اور عملے کے پانچ افراد کو لیکر واپس آرہا تھا کہ منزل پر پہنچے سے پہلے حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں سارے مسافر شہید ہوگئے۔

سپریم کورٹ آمد ، پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کی چپل ٹوٹ گئی

0

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی کپتان چپل ٹوٹ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ پہنچے اور تیز تیز سیڑھیاں چڑھتے ہوئے انکی کپتان چپل توڑ گئی عمران خان نے چپل ٹھیک کرنے کی کوشش کی لیکن جب سپریم کورٹ سے باہر آئے تو انھیں چپل اتارنی پڑی ۔

پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار جو عمران خان کے ساتھ چل رہے تھے انھوں نے عمران خان کو اپنے جوتے پیش کردیئے جبکہ عثمان ڈار خود بغیر جوتوں کے ساتھ چلتے رہے اور چلتے ہوئے اپنی گاڑی تک آئے۔

جب صحافیوں نے ان سے سوال کیا کہ کیا ماجرا ہے تو عثمان ڈار مسکراتے ہوئے گاڑی میں بیٹھ کر بنی گالہ روانہ ہوگیا۔ .

قوم کو پاناما کا معاملہ بھولنے نہیں دیں گے: عمران خان

0

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاناما کیس پر کمیشن کا آپشن ایک بار پھر دو ٹوک مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لارجر بینچ کیس کو سمجھ چکا ہے۔ بہتر ہوگا کہ فیصلہ یہی بینچ کرے۔

آج اسلام آباد سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی دسویں سماعت ہوئی۔ سماعت کے بعد عمران خان نے مسلم لیگ ن کو واضح پیغام دے دیا کہ قوم کو پاناما کا معاملہ بھولنے نہیں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم 8 ماہ سے سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے۔ لارجر بینچ کیس کو سمجھ چکا ہے۔ بہتر ہوگا کہ فیصلہ یہی بینچ کرے۔

عمران خان نے جسٹس ثاقب نثار کو چیف جسٹس نامزد ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاناما کیس کا فیصلہ کرنا ان کی اہم ذمہ داری ہوگی۔

واضح رہے کہ پاناما لیکس کیس کی سماعت میں آج عدالت نے کمیشن بنانے کے حوالے سے فریقین کا مؤقف سنا۔ کیس کی اگلی سماعت جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی ہے۔

وفاق نےکراچی سرکلر ٹرین منصوبے کو سی پیک میں شامل کرلیا

0

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ کی عرضی سن لی گئی، وفاق نے کراچی سرکلر ٹرین منصوبے کو سی پیک میں شامل کرلیا، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وزیراعلیٰ سندھ کو وزیراعظم کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کی کاوشیں رنگ لے آئیں، کراچی سرکلرٹرین منصوبہ سی پیک میں شامل کرلیا گیا، خواجہ سعدرفیق نے وزیراعظم کے فیصلے سے وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہ کردیا۔

وزیراعظم نے کراچی سرکلر ریلوے منصوبےکو سی پیک کا حصہ بناتے ہوئے منصوبہ سندھ کو سونپنے کی منظوری دیدی۔

وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر ریلوے نے وزیراعلی سندھ سے ملاقات کی، ملاقات میں سرکلر ریلوے سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر ریلوے نے مرادعلی شاہ کو کراچی اربن ٹرانسپورٹ کمپنی کا اختیار سندھ کے سپرد کرنے کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا جبکہ میں صوبے میں ریلوے کی بند اسٹیشنز فعال کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔


مزید پڑھیں : سندھ حکومت کا سرکلر ریلوے کو سی پیک میں شامل کرانے کا فیصلہ


یاد رہے کہ گزشتہ ماہوزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سرکلر ریلوے اجلاس ہوا تھا، جس میں کراچی کے شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے پر غور کیا گیا، اجلاس میں کراچی سرکلر ریلوے پروجیکٹ کو سی پیک میں شامل کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ وزیراعظم کو خط لکھیں گے، جس میں کے سی آر کو سی پیک منصوبے میں شامل کرانے کی سفارش کی جائیگی۔

وزیر اعلیٰ سندھ اس حوالے سے وزیراعظم سے ملاقات بھی کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ کیٹی بندر،سرکلرریلوے کو سی پیک میں شامل کرانے کیلئے چین بھی جائیں گے۔

امریکی سینیٹرز کمیٹی نےدہشتگردی کےخلاف پاکستان کےکردارکو سراہا،دفترخارجہ

0

اسلام آباد: دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا کا کہناہےکہ طارق فاطمی سے ملاقات میں امریکی سینیٹرزکمیٹی نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مزیدمضبوط تعلقات چاہتے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کےمعاون خصوصی طارق فاطمی نےامریکی سینیٹرز خارجہ امور کمیٹی کی اعلیٰ قیادت سے کیپٹل ہل میں ملاقات کی۔

طارق فاطمی کی امریکی سینیٹر کمیٹی کے ارکان سے ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور سرحدی کشیدگی پر بات چیت کی گئی۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم کے معاون طارق فاطمی کی اہم امریکی شخصیات سے ملاقاتیں

وزیراعظم نوازشریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے سینیٹرز کمیٹی کو بتایا کہ بھارت کا منفی رویہ اور جنگی جنون خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔

طارق فاطمی نے امریکی حکام کوپاک بھارت کشیدگی اورمقبوضہ کشمیرکی صورتحال اورانسانی حقوق کی خلاف ورزی سےآگاہ کیا۔

مزید پڑھیں:مقبوضہ کشمیرکےحل کےبغیرخطےمیں امن ممکن نہیں،طارق فاطمی

یاد رہے کہ تین روز قبل وزیراعظم کےمعاون خصوصی طارق فاطمی نےواشنگٹن میں امریکی نائب وزیر خارجہ ٹونی بلنکن سے ملاقات کی تھی جس میں مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیاتھا۔

طارق فاطمی نےٹونی بلنکن کوکشمیرکی صورت حال سےآگاہ کیاتھا اور کہاتھاکہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیرخطےمیں امن ممکن نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیرحل کرسکتےہیں،مائیک پنس

واضح رہے کہ رواں ہفتےنومنتخب امریکی نائب صدر مائیک پنس نے دعویٰ کیاتھاکہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرسکتے ہیں۔

اے آر وائی کی فلم یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو

0

یوٹیوب پاکستان نے سال 2016 کی ٹاپ 10 ویڈیوز کی فہرست جاری کردی ہے۔ ان ویڈیوز میں اے آر وائی فلمز کی پیشکش ’جوانی پھر نہیں آنی‘، ’ہو من جہاں‘ کا گانا شکر ونڈاں اور اے آر وائی ڈیجیٹل پر پیش کیے جانے والے ڈرامے دل لگی کی آخری قسط بھی شامل ہیں۔

یوٹیوب انتطامیہ نے اس فہرست میں شامل ویڈیوز کا انتخاب صارفین کی جانب سے دیکھنے کے لیے مختص کیے جانے والے وقت، شیئر، تبصروں اور پسندیدگی کی بنیاد پر کیا ہے۔

جاری کی جانے والی فہرست میں دوسرے نمبر پر اے آر وائی فلمز کے زیر اہتمام پیش کی جانے والی فلم جوانی پھر نہیں آنی کو رکھا گیا ہے۔

یہ فلم پاکستانی سینما میں ایک شاندار اضافہ ثابت ہوئی تھی اور اسے نہ صرف سینما میں دیکھا گیا بلکہ شائقین کی بڑی تعداد نے اسے بعد میں یوٹیوب پر دیکھا۔

فہرست میں چھٹے نمبر پر اے آر وائی ڈیجیٹل پر پیش کیے جانے والے ڈرامے دل لگی کی آخری قسط ہے۔

اے آر وائی فلمز کی پیشکش ہو من جہاں کے گانے شکر ونڈاں کو بھی پاکستانیوں نے بے شمار دفعہ سرچ کیا اور اسے دیکھا۔

یہ فہرست میں آٹھویں نمبر پر شامل ہے۔ اس گانے کے رقص کے انداز بے حد مشہور ہوئے تھے اور فاروق ستار سمیت کئی معروف شخصیات نے اس گانے کے اسٹیپس کا مظاہرہ کیا تھا۔

فہرست میں پانچویں نمبر پر ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ڈی جے براوو کا گایا ہوا گانا چیمپئن جبکہ دوسرے نمبر پر طاہر شاہ کا گانا اینجل موجود ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں یوٹیوب پر کافی عرصہ تک پابندی عائد رہی تاہم رواں برس جنوری میں اس پابندی کو ختم کردیا گیا تھا اور پاکستان میں یوٹیوب سروس کو بحال کردیا گیا تھا۔

سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کااعلان

0

کراچی : محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرماکی تعطیلا ت کے لیےتاریخوں کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کےمطابق صوبہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں 22دسمبر سے31دسمبر تک تعطیلات ہوں گی۔ تعلیمی ادارے تعطیلات کے بعد 2 جنوری سے کھلیں گے۔محکمہ تعلیم کے مطابق فیصلے کا اطلاق صوبے بھر کےتمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔


خیال رہےکہ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات کےمطابق اس طرح اسکول 11 دن کےلیےبند رہیں گےاور2جنوری کو تعلیمی ادارے معمول کےمطابق کھلیں گے۔

مزید پڑھیں:محکمہ تعلیم اورصحت کی کارکردگی پروزیراعلیٰ سندھ کی برہمی

یاد رہے کہ رواں سال 20اکتوبر کو وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ تعلیم اورمحکمہ صحت کی کارکردگی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس میں ملیر کالج کی تعمیراور ڈاکٹرز ڈیوٹی سر انجام نہ دینے پر برہمی کا اظہار کیاتھا۔

مزید پڑھیں:سندھ، نہ اساتذہ نہ طالبات، اپنی نوعیت کا انوکھا اسکول

واضح رہے کہ گزشتہ روزشہری کی شکایت پر اوباڑو میں سیکنڈ سول جج نے گرلز پرائمری اسکول خانپور محلہ پر اچانک چھاپہ ماراتھا۔ چھاپے کے دوران انکشاف ہوا کہ اسکول کئی برسوں سے بند تھا اور اسکول میں نہ تو اساتذہ ہیں اور نہ ہی کوئی طالبات موجود ہیں۔

کراچی:گورنرسندھ سے کورکمانڈرلیفٹنٹ جنرل نوید مختارکی ملاقات

0

کراچی : گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی سے کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی، گورنرسندھ نے کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی امن کیلئےکوششوں کو سراہا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کی کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں صو بےمیں امن وامان کی مجموعی صورتحال اور کراچی آپریشن پر تفصیلی تبادلہ خیال گیا۔

گورنرسندھ نے کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی امن کیلئے کوششوں کو سراہا، کورکمانڈر نے گورنر سندھ کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


مزید پڑھیں : وزیر اعلی سندھ کی کور کمانڈر کراچی لیفٹینیٹ جنرل نوید مختار سے ملاقات


گذشتہ روز وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاھ نے کور کمانڈر کراچی لیفٹینیٹ جنرل نوید مختار سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں باہمی امور اور امن امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کراچی آپریشن کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

خیال رہے کہ سندھ کے نئے گورنر ریٹائرڈ جسٹس سعید الزماں صدیقی تین ہفتےگذر جانے کے باوجود تاحال مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

سرکاری ذرائع اور معالجین کا کہنا ہے کہ کہ گورنر کی طبیعیت اب بہتر ہے، انہیں سینے میں انفیکشن کے باعث سانس لینے میں دقت کا سامنا تھا جس کے باعث 79 سالہ گورنر سندھ کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہان طبیعت کی بحالی کے بعد وی آئی پی روم میں منتقل کردیا گیا تھا۔

اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی میں 3 ماہ کی توسیع کردی گئی

0

اسلام آباد : آئین کے آرٹیکل دوسو پینتالیس کے تحت اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی میں تین ماہ کی توسیع کردی گئی۔

چیف کمشنر اسلام آباد ذوالفقار حیدر کی سمری وزارت داخلہ نے منظور کرتے ہوئے اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی میں تین ماہ کی توسیع کا نوٹفیکشن جاری کیا۔

اسلام آباد میں خصوصی اختیارات کے تحت فوج کے ساڑھے تین سو جوانوں کی تعیناتی چار دسمبر کو ختم ہوئی تھی، جس کے بعد اسلام آباد میں آرمی کی تعیناتی میں تین ماہ کی توسیع کردی گئی۔

توسیع تین مارچ دوہزار سترہ تک کی گئی ہے، آرمی کے جوان اسلام آباد میں کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے بطور ریپڈ رسپانس فورس کے موجود رہیں گے۔


مزید پڑھیں : دھرنا نزدیک آتے ہی، اسلام آباد میں فوج کے اختیارات میں 90 روز کی توسیع


خیال رہے کہ اکتوبر میں عمران خان کا دھرنا نزدیک آتے ہی حکومت کو فوج کے خصوصی اختیارات میں اضافہ کرنے کا خیال آگیا، اسلام آباد میں فوج کے خصوصی اختیارات اگست میں ختم ہوچکے تھے، سمری ارسال کیے جانے کے باوجود حکومت ٹال مٹول سے کام لے رہی تھی لیکن دھرنا آیا تو حکومت نے پچھلی تاریخوں کا لیٹر جاری کرتے ہوئے فوج کے اختیارات میں توسیع کردی تھی۔

فوج کے اختیارات میں تین ستمبر سے تین دسمبر تک 90 روز کی توسیع کی گئی تھی، 23 اگست کو تیار کیے جانےوالا نوٹی فکیشن دو ماہ اور تین دن بعد جاری کیا گیا تھا۔