بدھ, جولائی 2, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 26363

نیول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد

0

کراچی: پاکستانی نیوی کی پاسنگ آٓؤٹ پریڈ شہرقائد میں واقع نیول اکیڈمی میں منعقد ہوئی‘ دوخواتین کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہونے والوں میں شامل ہیں۔

کراچی میں پاک نیوی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی پروقار تقریب میں ایئر چیف مارشل سہیل امان بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے‘ اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمہمانِ خصوصی ایئر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ پاکستان غیر معمولی حالات سےگزر رہا ہے ‘ کیڈٹس اب اپنی عملی زندگی میں داخل ہورہے ہیں ‘ اپنی جان سے بڑھ کرسرحدوں کادفاع کریں۔

cadeet-23

ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ دوست ممالک کے کیڈٹس کو پیشہ ورانہ امور کی تربیت فراہم کرتی آئی ہے اور امید ہے مستقبل میں یہ سلسلہ مزید وسیع پیمانے پر جاری رہے گا۔

تقریب میں نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ بھی موجود تھے اوران کے ہمراہ پاک بحریہ کے اعلیٰ افسران اور دیگر معزز مہمانوں نے بڑی تعدا د میں شرکت کی۔

تقریب میں 70 کیڈٹس نے کمیشن حاصل کیا‘ پاسنگ آؤٹ ہونے والوں میں دوخواتین کیڈٹس بھی شامل ہیں اور یمن سے بھی ایک کیڈٹ شامل ہے۔

cade-2

یاد رہے کہ پاکستان کے اہم ترین جغرفیائی محلِ وقوع کے سبب پاک بحریہ دفاعِ وطن میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے اور پاک چین اقتصادی راہداری کے قیام سے بحریہ کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

پنجاب اورخیبر پختون خوا میں دھندکا راج، 3 افراد جاں بحق

0
Punjab

لاہور : پنجاب کے ساتھ ساتھ پشاور میں دھند کے لپیٹ میں ہیں ، دھند کے باعث فلائٹ آپریشن اور ٹریفک متاثر ہو کر رہ گیا، پنجاب میں چھائی دھند نے تین افراد کی جانیں لے گئی جبکہ واپڈا کا نظام بیٹھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق صبح کے وقت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار ہے، دھند کے باعث ٹریفک اور پروازیں متاثر ہے، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دھند کے باعث لودھراں تھانہ سٹی کی حدود میں ٹریکٹر ٹرالیاں ٹکرا گئیں، خوفناک حادثے میں تین افراد جاں سے گئے جبکہ دو زخمی ہوئے۔

لاہور علامہ اقبال ایئرپورٹ بند ہونے سے جہازوں کی آمدورفت معطل ہے، ملتان ائیر پورٹ پر بھی بین الاقوامی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا، قومی شاہراہوں پر بھی دھند کے راج نے میاں چنوں، خانیوال، ملتان، بہاولپور کو اپنی لپیٹ میں لیے رکھا ہے۔


مزید پڑھیں  : لاہور ،شدید دھند کے باعث ایئرپورٹ بند، نظام‌ِ زندگی مفلوج


شدید دھند کے باعث لاہور سے شیخوپورہ تک موٹر وے ایم ٹو بند رہی ، فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک جانے والی موٹر وے پر بھی گاڑیاں نہ دوڑ سکیں۔

پنجاب کی فضا میں نمی بڑھی تو واپڈا کا نظام بھی جواب دے گیا، بہاولپور، حاصل پور، احمد پور شرقیہ، اوچ شریف ،رنگ پور اور گردو نواح میں بجلی غائب ہوگئی۔

دوسری جانب پشاورمیں بھی حد نگاہ صفر ہونے سے باچا خان ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن درم برہم ہوگیا، صوابی تا اسلام آباد موٹر وے گاڑیاں چلانے کے قابل نہ رہی۔

رانا مزمل نے ذاتی رنجش پر اداکارہ کو قتل کروایا، سی سی پی او لاہور

0

لاہور : سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا گیا، فیصل آباد کے رانا مزمل نے ذاتی رنجش کی بنا پر قسمت بیگ کو قتل کروایا۔

لاہور میں پولیس لائینز قلعہ گجر سنگھ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور کیپٹن امین وینس نے کہا کہ ملزم رانا مزمل نے چار اجرتی قاتلوں حبیب الرحمن، رضوان، عابد اور اعظم کو قسمت بیگ کو اپاہج کرنے کی غرض سے گولیاں مارنے کا ٹارگٹ دیا تھا، ان ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ چنبہ ہاؤس میں ہلاک ہونے والی مسلم لیگی کارکن سمیعہ چودھری کی موت نشے کی ذیادتی کی وجہ سے ہوئی۔ دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

دوسری جانب ملزم مزمل کا کہنا ہے کہ اس کا قسمت بیگ کے قتل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اسٹیج کے مشہور آرٹسٹ نسیم وکی نے کہا کہ یہ ذاتی نوعیت کا معاملہ ہے ورنہ فنکاروں کے ساتھ ایسے واقعات نہیں ہوتے۔

یاد رہے اس سے قبل اداکارہ قسمت بیگ کے قتل کیس میں گرفتار ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اداکارہ قسمت بیگ کو پروموٹر مزمل نے قتل کرایا،فائرنگ کیلئے پانچ لاکھ روپے دیئے۔ اداکارہ نے فیصل آباد میں ڈرامہ کرنے لسے انکار کیا تھا، جس پر سبق سکھانے کیلئے فائرنگ کرائی۔


مزید پڑھیں : ڈرامہ کرنے سے انکار پرسبق سکھانے کیلئے قسمت بیگ پرفائرنگ کرائی،ملزم نے اعتراف


مرکزی ملزم مزمل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قسمت بیگ کو قتل کرنے کی نیت سے فائرنگ نہیں کرائی تھی، صرف زخمی کرنا چاہتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے مرکزی ملزم رانا مزمل ہے، جس کی اداکارہ کے ساتھ دوستی تھی، پولیس کاخیال ہےکہ ملزم کوقسمت بیگ کی دوسروں سے دوستی پسند نہیں تھی۔

واضح رہے کہ لاہور کی اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ کو دو روز قبل ہربنس پورہ کے علاقے میں تھیٹرسے واپسی پر نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔

شریف برادران کےاحتساب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،بلاول بھٹو

0

لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ پاناما کیس عدلیہ کا حقیقی امتحان ہے، شریف برادران کے احتساب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے مطالبات منظورنہ ہوئے تو آگے تک جائیں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے ایک بار پھر ن لیگ کو جتا دیا، بلاول بھٹو نے کہا شریف برادران کے احتساب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، نواز لیگ پیپلزپارٹی کے بل کو منظور کرانے میں ٹال مٹول کررہی ہے۔

چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پاناما کیس عدلیہ کا حقیقی امتحان ہے, وزیراعظم دنیا کے سب سے بڑے کرپشن اسکینڈل پانامالیکس میں ملوث ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جمہوری احتساب متعارف کرانے کے لیے ان کے چار مطالبات کافی آگے تک جائیں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو سے وزیر اعلی سندھ نے بھی ملاقات کی ،وزیر اعلی نے بلاول بھٹو کو وزیر اعظم نواز شریف کے سعد رفیق کے ذریعے بھیجے جانے والے پیغام سے آگاہ کیا۔


مزید پڑھیں : مطالبات نہ مانے تو لانگ مارچ کریں‌ گے، بلاول کی دھمکی


یاد رہے کہ بلاول بھٹو اس سے پہلے بھی اپنے چار مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں ستائیس دسمبر سے دما دم مست قلندرکا اعلان کرچکے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنے چار مطالبات کیلئے کمیٹی بناؤں گا جو یہ مطالبات لے کر آگے بڑھے گی اوراگر ن لیگ نے 27 دسمبر تک اس کمیٹی کی باتیں نہ مانیں تو ہم ہنستے ہوئے اور ناچتے ہوئے آپ کو نکالیں گے اور آپ روتے ہوئے جائیں گے اور واپس نہیں آئیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب میں 4کمپنیاں بند کرنے کا عندیہ دیدیا

0

نیویارک : امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب میں اپنی چار کمپنیوں کو بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔

دی ٹرمپ آرگنائزیشن کے جنرل کونسل ایلن گارڈن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ کوئی ایسا معاہدہ نہیں، جس کی رو سے ٹرمپ وہاں کاروبار کرنے پابند ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ کارپوریٹ سیکٹر میں فیکٹریاں لگنا اور بند ہونا معمول کی روٹین ہوتی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق نو منتخب امریکی صدر کا سعودی عرب میں کمپنیاں بند کرنے کا مقصد مخالفین کی تنقید سے بچنا ہے۔


مزید پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ نے کاروبارسےعلیحدگی کا اعلان کردیا


یاد رہے چند روز قبل نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو کاروبار سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پراپنے جاری بیان میں انہوں نے بتایا کہ کاروبار سے الگ ہونے کا اعلان وہ دسمبر کی 15 تاریخ کو ایک نیوز کانفرنس میں کریں گے۔

امریکی قانون کے تحت ایسی کوئی شرط نہیں کہ صدر کاروبار نہیں کر سکتا، تاہم ماضی میں امریکی رہنما عہدۂ صدارت کے دوران اپنی کاروباری مصروفیات کو بالائے طاق رکھتے چلے آئے ہیں۔

نائجیریا : مداگالی میں 2خود کش دھماکے، 56 افراد ہلاک، 177زخمی

0

ابوجا: نائجیریا کے شہر مداگالی میں دو خود کش دھماکوں میں 56افراد ہلاک اور 177 زخمی ہوگئے۔

نائجیریا کی اداما ریاست کے شہر مداگالی کے مصروف ترین مارکیٹ میں دو خواتین خودکش بمبار نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا،جس کے نتیجے میں 30 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ مزید چھبیس افراد نے اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑدیا جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد چھپن ہوگئی ہے، زخمیوں کو مقامی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق دو خواتین جو مارکیٹ میں خریدار بن کر آئی تھی، خودکش دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیکر سرچ شروع کردی۔

سرکاری حکام نے شہریوں سے اپیل خون کی عطیات کی اپیل کی ہے۔


مزید پڑھیں : نائجیریا میں دوخودکش حملے، 60 ہلاک درجنوں زخمی


یاد رہے کہ رواں سال فروری میں نائیجیریا میں یکے بعد دیگرے دو خودکش حملوں میں 60 افراد ہلاک اور 78 زخمی ہوئے تھے، یہ حملہ بھی خواتین نے کیا تھا۔

خیال رہے کہ گذشتہ 7 سال سے نائیجیریا میں جاری خانہ جنگی اور مسلح کشیدگی میں اب تک 20000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ خود کش دھماکوں کیلئے خواتین کو استعمال کیا ہے اس سے قبل بھی اس طرح کے حملوں کے لئے خواتین اور بچوں کو استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بلندی کی جانب گامزن

0
panama case verdict

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ساتویں کاوباری روز ہنڈریڈ انڈیکس میں مسلسل تیزی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس پینتالیس ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ بلندی کی جانب گامزن ہے۔ آج بھی مارکیٹ کا آغاز تیزی سے ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں چھ سو چالیس سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

اسٹاک مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ اور کمپنیوں کے بہتر مالیاتی نتائج کی امید پر اسٹاک میں مسلسل تیزی دیکھی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں : پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے حصص کی فروخت کی نیلامی ملتوی

ماہرین کا کہنا ہے کہ کورین آٹو کمپنی کی جانب سے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کے اعلان کے سبب سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا جس کے سبب نہ صرف مقامی بلکہ عالمی سرمایہ کاروں کی جانب سے شئیرز کی فروخت کے بجائے خریداری کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

گزشتہ روز بھی شیئر بازار میں تیزی دیکھی گئی تھی اور مارکیٹ کپیلٹلائزیشن نوے کھرب سے تجاوز کرگئی تھی۔

سوارمحمد حسین شہید (نشان حیدر) کا آج یوم شہادت ہے

0

کراچی : نشان حیدر پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز ہے، یہ اب تک پاک فوج کے 10 شہداء کو مل چکا ہے جنہوں نے وطن کی خاطر بہادری کی تاریخ رقم کی، ان میں ایک نام سپاہی سوارمحمد حسین شہید کا بھی ہے جنہوں نے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواں مردی سے مقابلہ کیا اور شہادت کا عظیم مقام ان کے حصے میں آیا۔

جام شہادت نوش کرنے والے بری فوج کے جوان سوار محمد حسین نے بہادری کی کئی داستانیں رقم کیں اور نشان حیدر سے سرفراز ہوئے۔

سوارمحمد حسین شہید پنجاب کے علاقے گوجرخان کے قریب ڈھوک پیر بخش میں اٹھارہ جون انیس سو انچاس کو پیدا ہوئے. انہوں نے تین ستمبرانیس سوچھیاسٹھ کو سترہ برس کی عمرمیں پاکستان آرمی میں ڈرائیورکی حیثیت سے شمولیت اختیارکی۔ اور ڈرائیور ہونے کے باوجود 1971 کی عملی جنگ میں بھر پور حصہ لیا۔

sawar-post-02

1971کی جنگ میں سیالکوٹ میں ظفر وال اور شکر گڑھ کے محاذ جنگ پر مسلسل پانچ دن تک دشمن کی گولہ باری کے باوجود اگلے مورچوں تک اسلحہ پہنچاتے رہے، ان کی نشاندہی پر ہی پاک آرمی نے ہندوستان کی فوج کے 16 ٹینک تباہ کیے۔

دس دسمبرشام چار بجے دشمن کی مشین گن سے نکلنے والی گولیاں سوارحسین کے سینے میں جا لگیں جس سے وہ بھی شہداء کے قافلے میں شامل ہوگئے۔ جس وقت سوار محمد حسین کی شہادت ہوئی ان کی عمر محض 22 سال اور 6 ماہ تھی۔

sawar-post-03

دشمن کو دندان شکن جواب دینے اور ارض وطن کی خاطرجان کا نذرانہ پیش کرنے والے اس بہادر سپوت کا خون بھی تزئین گلستان میں شامل ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیاجائے گا۔

nishan-e-haider

ان کی اسی بہادری کے اعتراف میں پاک فوج نے انہیں اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا۔ یاد رہے کہ نشان حیدر پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز ہے۔

sawar-post-04

یہ اعزاز حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہہ کے نام سے منسوب ہے جن کا لقب حیدر تھا اور ان کی بہادری ضرب المثل ہے۔ یہ اب تک پاک فوج کے 10 شہدا کو مل چکا ہے جنہوں نے وطن کی خاطر بہادری کی تاریخ رقم کی۔

 یاد رہے سوار محمد حسین وہ پہلے سپاہی ہیں جنہیں یہ اعزاز ملا، قبل ازیں پہلے نو اعزاز پانےوالے تمام فوجی افسران تھے۔

پولیس کی کارروائی، مکروہ دھندے میں ملوث گورکن گرفتار

0

کراچی: عزیز آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قبرستان سے مردے نکال کر قبریں فروخت کرنے والے گورکن کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عزیز آباد انویسٹی گیشن ٹیم نے کراچی کے علاقے عزیزآباد میں واقع یاسین آباد قبرستان میں کارروائی کرتے ہوئے فیاض نامی گورکن کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس حکام نے کہا کہ ملزم قبریں فروخت کرنے کے مکروہ دھندے میں ملوث ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم  کے خلاف ایک مقامی شخص نے ایف آئی درج کروائی جس کے بعد سے گورکن کی تلاش جاری تھی تاہم آج جیسے ہی وہ قبرستان میں داخل ہوا خفیہ اطلاع ملتے ہی کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے نتیجے میں ملزم گرفتار ہوا۔


پڑھیں: ’’ دہشت گردوں کو چھاپے کی اطلاع دینے والا اہلکار گرفتار ‘‘


پولیس افسران کے مطابق شہری کی جانب سے شکایت درج کروائی گئی تھی کہ ملزم تازہ قبروں میں سے مردے نکال کر انہیں فروخت کرتا اور قبر کو 15 سے 20 ہزار روپے میں فروخت کرتا تھا۔

دوسری جانب پولیس نے شیر شاہ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ ، منشیات بھی برآمد کی گئی ہے۔

طیارہ حادثہ: کئی شہدا کی تدفین ،غائبانہ نماز جنازہ

0

اسلام آباد: سانحہ حویلیاں کو تیسرا دن شروع ہوگیا ،شہداکے لواحقین نے سپریم کورٹ سے شفاف تحقیقات، اے ٹی آر طیاروں کی بندش،پی آئی اے کی اعلیٰ قیادت کی برطرفی کا مطالبہ کردیا،مختلف شہروں میں شہدا کی غائبانہ نماز جنازہ اور قرانی خوانی کی گئی۔

سانحہ حویلیاں کے دوسرے دن کے اختتام پر لواحقین پمزا سپتال کے باہر سراپا احتجاج ہوگئے۔لواحقین نے سپریم کورٹ سے شفاف تحقیقات،پی آئی اے چیئرمین اور ایم ڈی کی برطرفی اور اے ٹی آر طیاروں کی بندش کے مطالبات کیے۔ لواحقین نے امدادی رقم دگنا کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

حادثے میں شہید حاجی تکبیر خان کی میت چترال لائی گئی جہاں ان کی تدفین کی گئی، بدقسمت طیارے کے عملے کے رکن سمیع اللہ کی تدفین ان کے آبائی علاقے ڈی جی خان میں کی گئی۔

حادثہ میں شہید اے ایس ایف کے کمانڈو احسن غفار کی راولپنڈی کے علاقے جاتلی میں تدفین کی گئی۔

سانحہ حویلیاں میں شہید ہونے والوں کی سکھر اور فیصل آباد میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ راولپنڈی میں شہدا کے بلند درجات کے لیے قرآن خوانی کی گئی۔

دریں اثنا خیبر پختونخوا اسمبلی میں طیارہ حادثے کی اعلیٰ سطح تحقیقات کے لیے متفقہ قرارداد منظور کی گئی۔