اتوار, جون 22, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 26597

بھارت کا بیان جھوٹا ہے، سرجیکل اسٹرائیکس ہوئیں تو بھرپور جواب دیں گے، عاصم باجوہ

0

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ بھارتی سرجیکل اسٹرائیکس کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت غلط فہمی میں نہ رہے اگر ایسا کوئی حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے رات کے دو بجے فائرنگ شروع کیا ، اور صبح 6 بجے تک جاری رہا ، پاکستان نے بھارت کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا، جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ رک گیا۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر کراس بارڈر فائرنگ ہوئی، ایل او سی پر سرجیکل اسٹرائیکس کا بھارتی دعویٰ جھوٹ اور بے بنیاد ہے، یہ جھوٹا دعویٰ اپنی عوام کو مطمئن کرنے کی کوشش ہے، بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے نہ کسی قسم کی سرجیکل اسڑائیکس ہوئی اور اگر ایسا حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔


مزید پڑھیں : پاکستان نے سرجیکل اسٹرائیک کے بھارتی دعوی کو مسترد کردیا


ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بدقسمتی کی بات ہے بھارتی ڈی جی ایم او جھوٹ بول رہے ہیں، بھارت کو ایسی حرکتوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ ہم صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ایسا کوئی حملہ ہوا تو ہم تیار ہے۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ہمیشہ ایل او سی پر فائرنگ کی جاتی ہے، یہ ایک اشتعال انگیزی ہے، بھارت کی اشتعال انگیزی کے معاملے کو کچھ اور بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاک روس مشقوں کو متاثر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تو یہ بھارت کی نا سمجھی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ بھارت یہ سب مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے کررہا ہوں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کر رہاہے، پوری دنیا اس پر بول رہی ہیں اور اقوام متحدہ میں ہمارا مؤقف بھی واضح رہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ضرب عضب کامیاب آپریشن ہے، ہوسکتا ہے بھارت کو ہضم نہ ہورہا ہوں، پاکستان نے ضربِ عضب آپریشن میں بہت کامیابیاں حاصل کی ہے اور دہشتگردوں کو شکست دی ہے۔


مزید پڑھیں : بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 2 فوجی اہلکار شہید


یاد رہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے بھمبھر، تتہ پانی، کیل، لیپہ سیکٹروں پر فائرنگ کی ، فائرنگ کا سلسلہ رات ڈھائی بجے شروع ہوا، جو صبح آٹھ بجے تک جاری رہی، بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں دوجوان شہید ہوگئے۔

آئی ایم ایف، پاکستان کو فنڈ زکی آخری قسط بھی جاری

0

اسلام آباد : عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کو تین سالہ پروگرام کے تحت جاری کیے گئے قرض کی آخری قسط 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کلیئرنس دے دی ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت کافی معاشی اصلاحات کی ہیں تاہم ان اصلاحات پر عملدرآمد ابھی نامکمل ہے جس کے بعد تین سالہ پروگرام کے لئے 6.4 ارب ڈالر کے تین سالہ پروگرام کی آخری قسط دس کروڑ اکیس لاکھ ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے قرضے کی یہ اقساط عالمی مالیاتی فنڈ کے حکام کی سخت نگرانی کے بعد ادا کی گئی ہیں تا ہم اب آخری قسط کے جاری ہونے کے بعد پاکستان کو اس پروگرام کے تحت لیے گئے قرضے کی 2020 سے ادائیگی کرنا شروع کرنا ہوگا۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کا 12 واں اور آخری جائزہ بھی مکمل کرلیا گیا ہے جس کے بعد آئی ایم ایف کے مشن چیف ہرالڈ فنگر نے پاکستان کی معاشی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آخری قسط کے اجرا کا فیصلہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد کرلیا ہے۔

تاہم آئی ایم ایف پروگرام کے اختتام کےبعد بھی پاکستان کو معاشی معاملات پراپنی تجاویز دیتا رہے گا اورمعاشی کارکر دگی کو جانچنے کا عمل جاری رکھے گا۔

 

خضدار: مسافر وین اور کار میں تصادم ، 6افراد جاں بحق

0

خضدار: وڈھ کے قریب مسافر وین اور کار میں تصادم ٹریفک حادثے کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ب بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے وڈھ کے قریب مسافر وین اور کار میں تصادم ہوا تھا، جس کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب دونوں گاڑیاں بے قابو ہوکر ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں وین میں آگ لگ گئی اور چھ افراد بری طرح جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

جاں بحق افراد کا تعلق کراچی سے ہیں جبکہ جاں بحق افراد کی میتیں کراچی ایدھی سرد خانے سہراب گوٹھ پہنچادی گئیں ہیں۔

پاکستان نے سرجیکل اسٹرائیک کے بھارتی دعوی کو مسترد کردیا

0

راولپنڈی : پاکستان نے بھارتی فوج کے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت ایسا کرتا تو منہ توڑ جواب دیتے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بھارتی دعوی کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے کوئی سرجیکل اسٹرائیک نہیں کی گئی ،اگر بھارت نے کوئی سرجیکل اسٹرائیک کی تو اسی انداز میں جواب دیں گے ۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بھارت میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اپنی عوام کو جھوٹی تسلیاں دے رہا ہے بھارت نے کوئی سرجیکل اسٹرائیک نہیں کی البتہ گزشتہ رات سے کراس بارڈر فائرنگ کر رہا ہے جس کا پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔

اسی سے متعلق : بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 2 فوجی اہلکار شہید

واضح رہے اس قبل بھارتی ڈی جی ایم او رنبیر سنگھ نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ خفیہ اداروں نے بھارتی فوج کو معلومات فراہم کیں کہ لائن آف کنٹرول سے دہشت گرد در اندازی کریں گے جس پر پاکستانی حکام کو �����پیشگی آگاہ کرتے ہوئے سرجیکل اسٹرائیکس کی گئیں اور دہشت گردی کا حملہ ناکام بنا یاگیا۔

india-1

پاکستان فضائیہ کی کی جانب سے بھارت کے اس مضحکہ خیز دعوی کو بھی جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کر دیا ہے.،پاک فضائیہ نے کہا کہ بھارت جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ملکی سرحدوں پر مستعد ہیں۔

واضح رہے بھارتی فوج نے بھمبھر، تتہ پانی، کیل، لیپہ سیکٹروں پر بلا اشتعال فائرنگ کی، فائرنگ کا سلسلہ رات ڈھائی بجے شروع ہوا، جو صبح آٹھ بجے تک جاری رہی، بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں دوجوان شہید ہوگئے۔

دل کے لیے صحت مند اندازِ زندگی اپنائیں

0

پاکستان سمیت دنیا بھر میں دل کے امراض سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سمینارز اور آگاہی واک کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں دل کا عالمی دن انتیس ستمبر کومنایا جاتا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں دل کی بیماریوں کے متعلق مکمل آگاہی اور ان سے بچاوُ کیلئے شعور پیداکرنا ہے، دنیا میں لاکھوں افراد ہر سال دل کی بیماریوں کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

اس سال آج کے دن کا عنوان ’ دل کے لیے صحت مند انداز زندگی اپنانا اور ایکسرسائز کرنا‘ تجویز کی گئی ہے۔

heart

ماہرین کے مطابق بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور گلوکوز کا بڑھنا، تمباکو نوشی، خوراک میں سبزیوں اور پھلوں کا ناکافی استعمال، موٹاپا اور جسمانی مشقت کا فقدان دل کے امراض میں مبتلا ہونے کی بڑی وجوہات ہیں۔

اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سیمینارز، ریلیاں اور آگاہی واک کا انعقاد کیا جارہا ہے۔


امراض قلب سے بچاؤ کے حیرت انگیز طریقے


اسلامی طریقہ

اسلام ایک عالمگیر مذہب ہے جس میں زندگی کے ہر شعبے پر گفتگو کی گئی ہے ، اسلام نے ایک دوسرے کے ساتھ اچھے اخلاق کا مظاہر ہ کرنے کا حکم دیا ہے اور اس کے بے شمار طبی فوائد بیان کیے ہیں۔

ماہرین نے ایک تحقیق میں 186 افراد کو شامل کیا گیا اور انکو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا، جن میں ایک گروپ کے افراد کو کہا گیا کہ وہ کسی کے کام کرنے پر اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور شکریہ ادا کریں اور خوش رہیں جبکہ دوسرے گروپ کے افراد کو کہا گیا کہ کوئی بات نہ کریں۔

تحقیق کار پروفیسر پال ملز کا کہنا تھا کہ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی کہ دوسروں کا شکریہ ادا کرنے والے مریضوں کا موڈ خوشگوار رہا، جس کے باعث وہ کم تھکے اور کم دباؤ کا شکار ہوئے جبکہ ان کی حالت دوسرے گروپ کے افراد کے مقابلے میں نسبتا بہتر رہی۔

شادی شدہ افراد آپس میں بات کریں

ایک اور تحقیق میں ماہرین نے اوسط عمر کے 281 شادی شدہ افراد کو اپنی سٹڈی کا حصہ بنایا، جس سے انہیں معلوم ہوا کہ گفتگو انسانی جذبات، رویے یا مزاج اور نفسیات پر گہرشادی شدہ حضرات کے لئے دل کے دورہ سے بچنے کا مشکل ترین طریقہ ے اثرات مرتب کرتی ہے۔ ماہرین کے مطابق مثبت گفت و شنید سے میاں بیوی میں 8.5فیصد تک امراض قلب کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔

خشک میوہ جات کا استعمال

ماہرین کے مطابق روزانہ سرسٹھ گرام خشک میوہ جات کھانے سے خون میں اضافی کولیسٹرول کی سطح میں غیر معمولی کمی لائی جاسکتی ہے۔ ان میوہ جات میں عام غذا کی نسبت صحت مند چکنائی والےاجزاء، فائبر اور وٹامن موجود ہوتے ہیں، جو دل کےامراض سےبھی محفوظ رکھتے ہیں۔

heart1

لیموں سے اپنے دل کی صفائی کیجئے

لیموں کے رس کا باقاعدہ استعمال نہ صرف دل کے امراض میں مبتلا ہونے سے محفوظ رکھتا ہے بلکہ دل کے امراض میں مبتلا افراد کے علاج کےلیے مددگار ثابت ہوتا ہے۔

اس میں موجود پوٹاشیم ہائی بلڈ پریشر، چکر آنا، متلی، وغیرہ کو کنٹرول کرکے دماغ اور جسم کو سکون پہنچاتا ہے اور ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کوبھی کم کر دیتا ہے۔

تیس منٹ کی تفریح آپ کو دل کے دورے سے بچا سکتی ہے

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگرہفتے میں صرف تیس منٹ کسی پُرفضا مقام پرگزارئےجائیں تو اس سے نہ صرف ذہنی تناؤ کم ہوتا ہے بلکہ دل کے عارضے کا خطرہ بھی ٹل سکتا ہے۔

تحقیق سے معلوم ہوا ہےکہ کسی پارک یا پرفضا مقام پرگزارا گیا ایک گھنٹہ بھی ہائی بلڈ پریشر کو روکتا ہے اور ڈپریشن کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

کوئنزلینڈ یونیورسٹی کے ماہرین ماحولیات کے مطابق ہفتے میں صرف آدھاگھنٹہ کسی پارک میں گزارا جائے تو ڈپریشن کے واقعات میں سات فیصد اور ہائی بلڈ پریشر میں نو فیصد کمی واقع ہوسکتی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کو رائے ونڈ میں جلسے کی اجازت دے دی

0

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ تحریک انصاف رائے ونڈ میں مقررہ تاریخ کو جلسہ کرنے کے لیے آزاد ہے،تاہم دونوں فریقین طے شدہ ضابطہ اخلاق پر عملداری کو یقین بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کو رائے ونڈ میں جلسہ کرنے سے روکنے کے لیے درخواستوں کی سماعت ہوئی،کیس کی سماعت تین رکنی بینچ نے قائم مقام چیف جسٹس شاہد حمید ڈار کی سربراہی میں کی جس نے متفقہ طور پر تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے رائے ونڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی۔

لاہور ہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ اور حکومت کا فرض ہے کہ وہ ہر شہری کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرے ،کسی بھی شخص یا جماعت کا احتجاج کرنا بنیادی حق ہے جسے روکا نہیں جا سکتا اس لیے جلسہ شروع ہونے سے ختم ہونے تک کارکنوں کو اکٹھا اور منتشر ہونے کا موقع فراہم کیا جائے اور جلسے کے شرکاء کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

فیصلے میں تحریک انصاف سے کہا گیا ہے کہ کارکنان کو نظم و ضبط کی پابندی کا پابند بناتے ہوئے جلسے میں ایسے اشتعال انگیز یا قابل اعتراض بیان بازی سے پرہیز کیا جائے جس سے انتشار کا خدشہ ہو اور امن وامان کی صورت حال بگڑ جائے۔

ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ تحریک انصاف اور متعلقہ ڈی سی او کے درمیان طے پانے والے ضابطہ اخلاق پر عملدار کو دونوں جانب سے یقینی بنایا جائے۔

روس نے حلب پربمباری نہ روکی تو مذاکرات معطل کردیں گے،امریکا

0

واشنگٹن : امریکا نے روس کی جانب سے شام میں بمباری نہ روکنےکی صورت میں مذاکرات معطل کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔

وزیرخارجہ جان کیری نے روسی وزیرِ خارجہ سرگے لارورف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، گفتگو میں شامی تنازعے کے حوالے سے بات چیت کی گئی اور روس کو متنبہ کیا کہ روس نے شام کے شہر حلب پر بمباری نہ روکی تو روس کیساتھ شام کی صورتحال پر ہونے والے مذاکرات معطل کردیں گے۔

کیری نے روسی اور شامی فوج کی جانب سے حلب میں اسپتالوں ،پانی کی سپلائی کے نیٹ ورک اور شہریوں کو نشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار کیا۔


مزید پڑھیں : حلب میں فضائی بمباری سے 81 افراد جاں بحق 250زخمی


دوسری جانب روس کا کہنا ہے کہ شامی فوجیں حلب میں عام شہریوں کو کم سے کم نقصان پہنچا کر شہر سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر رہی تھیں۔

syria

شام میں امریکا اور روس میں جنگ بندی کا معاہدہ گزشتہ ہفتے ختم ہوگیا تھا، جس کے بعد سے شامی فوج کی کاروائیوں میں اب تک دو سو سے زائد شہری جاں بحق ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکہ نے شامی فوج کے ایک اڈے پر فضائی بمباری کی تھی، جس میں اسّی سے زائد شامی فوجی ہلاک ہوگئے تھے، اس حملے کے تین روز بعد اقوام متحدہ کے ایک امدادی قافلے کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد امریکا نے روس اور شامی فوج پر اس حملے کا الزام عائد کیا تھا۔


مزید پڑھیں : حلب میں جنگ بندی پر اتفاق رائے کے قریب پہنچ گئے ہیں، جان کیری


واضح رہے کہ جان کیری اور سرگئی لاروف کے درمیان 9 ستمبر کو شام میں متحارب فریقوں کے درمیان جنگ بندی کے لیے ایک سمجھوتا طے پایا تھا لیکن یہ جنگ بندی صرف سات روز تک ہی برقرار رہ سکی تھی۔

وزیر اعلیٰ سندھ اور نیوی کے اعلیٰ حکام کے درمیان اہم ملاقات

0

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وائس ایڈمرل شاہ سہیل مسعود اور ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور پاکستان نیوی کے وائس ایڈمرل شاہ سہیل مسعود اور ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملکی دفاع کے حوالے سے اہم امور زیر بحث آئے جن میں ‘اورماڑہ’ میں شپ یارڈ کا قیام،پاک چین اقتصادی راہداری ،کیٹی بندر اور ساحلی سیاحت شامل ہیں۔

ملاقات کے دوران میں کیٹی بندر اور ساحلی سیاحت کے فروغ کے لیے اُٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ وائس ایڈمرل شاہ سہیل مسعود کا کہنا تھا کہ بحریہ ساحلی سیاحت کے لیے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اوراورماڑہ میں شپ یارڈ کے قیام کی خواہش سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو آگاہ کیا۔

وزیراعلی سندھ نے بحری وائس ایڈمرل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ساحلی علاقوں کی تزئین و آرائش اور تعمیر و ترقی سندھ حکومت کا اولین ایجنڈا ہے اور سندھ حکومت ساحلی سیاحت کے فروغ کے لیے اہم اور دیرپا اقدام ہنگامی بنیادوں پراُٹھا رہی ہے۔

علاوہ ازیں دوطرفہ ملاقات میں ‘اورماڑہ شپ یارڈ’ کے قیام اور وہاں قائم نیول بیس کے حوالے سے کی گئی گفتگو میں کئی اہم پراجیکٹس کی تعمیر میں سندھ حکومت کے تعاون اور سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور نمٹائے گئے۔

وزیر اعلیٰ سندھے نے دوران ملاقات پاکستان کے دفاع میں نیوی کے کردار اور جرات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک نیوی ملک کے دفاع کے لئے انتہائی اہم اور مضبوط فورس ہےجس کی بہادری اور پیشہ وارانہ مہارت کے باعث دشمن کو ہماری طرف آنکھ اٹھانے کی بھی ہمت نہیں،جس پہ جتنا فخر کیا جائے کم ہے۔

 

سوناکشی سنہا کا انتہائی دلچسپ انکشاف

0

ممبئی: بالی وڈ کی دبنگ اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ ’فورس ٹو ‘ میں جان ابراہم کے ہم پلہ انتہائی مضبوط کردار ادا کررہی ہیں، جان انہیں ایک مخصوص نام سے کیوں پکارتے ہیں اس کی وجہ بھی بتادی۔

خود کو سوشل میڈیا پر’ شوٹ گن جونیئر‘ کے نام سے پہچانے جانے کی خواہش مند سوناکشی آنے والے دنوں میں جان ابراہم کے ہمراہ بالی وڈ فلم ’فورس ٹو ‘ جلوہ گر ہوں گی۔ ان کے مطابق یہ فلم دو ’ہیروز‘ کی فلم ہے اوروہ اور جان ابراہم یکساں ایکشن میں نظرآئیں گے۔

وہ زمانہ اب ختم ہورہا ہے جب سوناکشی سنہا کو ان کے وزن یا کپڑوں کی وجہ سے خبروں میں جگہ ملتی تھی ۔ اکیرا کے بعد ان کی ایک اور ایکشن فلم فورس ٹو اب لائن میں موجود ہے جس کے سبب ان کی اداکارانہ صلاحیتوں اور سب سے بڑھ کر ایکشن سے متعلق صلاحیتوں پر بات کی جارہی ہے۔

sonakshi-post-1

ایک سوال کے جواب میں سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ مجھے ایکشن پر مبنی کردار ہی پسند ہیں کیوں کہ ان میں ’میری اصل ‘ صلاحیتیں نظر آتی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ وہ کوئی روتی دھوتی لڑکی نہیں بلکہ ایک ایتھلیٹ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کیا ہوا وہ لڑکی ہے ، اگر ’اکیرا‘ سے ثابت نہیں ہو اکہ لڑکیا ں بھی ایکشن سین کرسکتی ہیں تو فورس ٹو سے لوگوں کی غلط فہمی دور ہوجائے گی۔

sonakshi-post-2

فورس ٹو کی ہدایت کاری کے فرائض ابھینے دیو انجام دے رہے ہیں اور اس فلم میں سوناکشی جان ابراہم کےہم پلہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کا کردار ادا کرتی نظر آرہی ہیں۔

جان ابراہم سے پہلی ملاقات کے تاثر کے حوالے سے پوچھے گئےسوال کے جواب میں سوناکشی کا کہنا تھا کہ ’’ابراہام سے پہلی ملاقات انتہائی زبردست تھی ‘ ان کا حسِ مزاح بہت عمدہ ہے۔ میں نے ایک غلطی کی کہ ان کے سامنے سے چاکلیٹ بار اٹھالی‘ آج تک وہ مجھے اسی نام سے پکارتے ہیں‘‘۔

سندھ آرمز ترمیمی بل 2016 منظور

0

کراچی : حکومت سندھ نے سندھ آرمز ترمیمی بل دوہزار سولہ منظور کرلیا ہے، شناختی کارڈ اور دیگر کوائف کے بغیر فروخت پر پابندی لگادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے اسلحہ فروخت کی غیر محفوظ فروخت ختم کردی، سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت ہوا، جس میں پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نے سندھ آرمزترمیمی بل دوہزار سولہ ایوان میں پیش کیا جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

ترمیمی بل کے مطابق اسلحہ ڈیلر خریدار کے تمام دستاویزات کا ریکارڈ رکھنے کا پابند ہوگا، فروخت کے فوری بعد دو آزمائشی فائر کرکے خول فارنزک لیب میں جمع کرانے ہوں گے۔

بل کے مطابق ڈیلر ہتھیار فروخت کرنے سے پہلے نادرا سے تصدیق شدہ انگوٹھے کا نشان لینے کا بھی پابند ہوگا جبکہ ہتھیاروں کیلئے بیلسٹک دستخط لازمی قرار دی گئی ہے۔

سندھ آرمز ترمیمی ایکٹ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔