اتوار, ستمبر 29, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26720

وزیراعظم میں شرم ہوتی تومستعفی ہوجاتے، عمران خان

0

اسلام آباد: عمران خان نے کہا کہ ہماری تحریک کا مقصد عوام کو ان کے حقوق سے آگاہ کرنا ہے، دنیا میں عزت پانے کیلئے اپنے حقوق جاننا پڑیں گے، حکمران ڈرتے ہیں کہ اگر عوام اپنے حقوق جان گئے تو ان کی دکانداری بند ہو جائے گی۔

اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کے دوران پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان میں صرف اورصرف قائد اعظم محمد علی جناح کو لیڈر مانتا ہوں، انہوں نے ایک نظرئیے کے تحت یہ ملک بنایا تھا مگر ان سیاستدانوں نے بیڑا غرق کردیا، میاں نواز شریف کو کہنا چاہتا ہوں کہ ابھی حوصلہ رکھیں یہ دھرنا ابھی لمبا چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ جتنے مرضی مذاکرات ہو جائیں، ہم تو نوازشریف کا استعفیٰ لئے بغیر واپس نہیں جائیں گے، آج قائد اعظم کا یوم وفات ہے اس لئے آج ہم ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ان کی باتیں کریں گے، ہم آپ کو قائد اعظم کا وہ نظریہ بتائیں گے جس کے تحت انہوں نے یہ ملک بنایا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ میری نواز شریف سے نہیں بلکہ ان کی ذہنیت سے لڑائی ہے، میری لڑائی ان ظالموں سے ہے جو قانون توڑتے ہیں لیکن قانون سے اوپر ہیں۔ عام پاکستانی کے ساتھ ہرروز ظلم ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سے صرف 4 حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن اس پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا کیونکہ حکومت کو علم تھا کہ اگر 4 حلقے کُھل گئے تو ان کا سارا پول کھل جائے گا، مسلم لیگ ن کے رہنماء بھی مانتے ہیں کی دھاندلی ہوئی، سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ بھی مان گئے ہیں کہ اگر چار حلقے کھل گئے تو سارا الیکشن ہی ختم ہو جائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت کو 8 اگست کو سیلاب کا پتا چل گیا تھا لیکن اس نے سیلاب کی روک تھام کیلئے کوئی تیاری نہیں کی، اگر ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھا ہوتا تو سیلاب سے اتنا نقصان نہ ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے ہفتے کے دن کا بڑی بے صبری سے انتظار ہے کیونکہ اس دن ہم یہاں تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں، ہر روز یہاں عوام کی تعداد اور حوصلہ بڑھتا جا رہا ہے، آپ کا جذبہ دیکھ کر میری عمر بیس سال مزید کم ہو جاتی ہے۔

انٹرکامرس ریگولراورپرائیوٹ کے سالانہ نتائج کا اعلان

0

کراچی: انٹرکامرس ریگولر اورپرائیوٹ کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیاگیاہے، امتحانات میں طالبات نے اپنی سبقت برقراررکھی، انٹربوڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی اور ناظم امتحانات عمران چشتی نے کمیٹی روم میں مشترکہ طور پر نتائج کا اعلان کیا۔

نتائج کے مطابق انٹر کامرس ریگولر میں پہلی پوزیشن انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایجوکیشن کے اشش کمارنے 930نمبر لیکرحاصل کی،جبکہ دوسری پوزیشن انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایجوکیشن کی سید ملیکااکبر نے 928نمبراور تیسری پوزیشن خورشید گورنمنٹ گرلز کالج شاہ فیصل کالونی کی کرن جبیں نے921 نمبر لیکرحاصل کی۔

ناظم امتحانات عمران چشتی کے مطابق انٹر کامرس ریگولر میں کامیابی کا تناسب49.06فیصد رہا۔ نتائج کے مطابق انٹر کامرس پرائیوٹ میں پہلی پوزیشن844نمبر لیکرورثا اسلم نے حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن 824نمبر لیکر کنول نوازش اور تیسری پوزیشن 812نمبر لیکر ربا شفیق نے حاصل کی۔ انٹر کامرس پرائیوٹ میں کامیابی کا تناسب54فیصد رہا۔

کراچی میں احتجاج کرنےوالے اساتذہ پرلاٹھی چارج، واٹرکینن کااستعمال

0

کراچی: احتجاج کرنےوالے اساتذہ پرلاٹھی چارج اورواٹرکینن کااستعمال کیا گیا، مظاہرین بلاول ہاؤس کےقریب تنخواہ کی بحالی کیلئےاحتجاج کررہےتھے۔

سندھ بھرسے آئے اساتذہ گذشتہ کئی روز سے کراچی کےعلاقے بوٹ بیسن پردھرنادیئے بیٹھے تھے، تنخواہوں کی بحالی کیلئے کراچی میں احتجاج کرنے والےاساتذہ نے جب بلاول ہاوس کراچی کا رُخ کیا تو پو لیس ا ن پرٹوٹ پڑی اور مظاہرین پرلاٹھی چارج اورواٹرکینن کاآزادانہ استعمال کیا گیا۔

مظاہرین جمعرات کورکاوٹیں ہٹا کر بلاول ہاؤس چورنگی پہنچ گئے اوراپنے مطالبات کے حق میں احتجاج شروع کردیا، پولیس نے مظاہرین کومنتشرکرنےکیلئےواٹرکینن کااستعمال کیا گیا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج بھی کیاجس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے ۔

پولیس کی کارروائی کے بعد مظاہرین واپس بوٹ بیسن کی طرف چلے گئے،پولیس کی بھاری نفری نے مظاہرین کی جانب سے بوٹ بیس پرلگایاگیا کیمپ بھی اکھاڑدیا۔

دھرنوں میں دہشتگردی کا خطرہ، چھ دہشتگرد داخل،رپورٹ

0

اسلام آباد: سرکاری ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک ِانصاف کے دھرنوں میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد داخل ہوگئے ہیں۔

اےآروائی نیوز کے نمائندے اظہر بن کریم کے مطابق چھ دہشت گرد جن کا تعلق صوبہ خیبر پختونخواہ سے بتایا جارہا ہے دونوں دھرنوں میں داخل ہوچکے ہیں اور وہ دونوں دھرنوں میں دہشت گردی کی  بڑی واردات کرنا چاہتے ہیں۔

سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق تحریک ِ انصاف اورعوامی تحرئک کی جانب سے دئے گئے دھرنوں کی انتطامیہ کو مطلع کردیا گیا ہے کہ انٹیلی جنس ذرائع  سے موصول ہونے والی مصدقہ اطلاعات کے مطابق دھرنوں میں ممکنہ طور پر دہشت گردی کی بڑی کاروائی ہوسکتی ہے اوراس میں کالعدم تنظیم کے ملوث ہونے کے شواہد بھی موجود ہیں، حساس اداروں نے یہ معلومات ٹیلی فون کالز کے ذریعے حاصل کی ہیں۔

پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک ِ انصاف کی جانب سے اسلام آباد میں جاری دھرنوں کو تین ہفتے سے زائد وقت گزرچکاہے ، دھرنوں کی حفاظت کے لئے دونوں جماعتوں نے اپنے کارکنان پر مشتمل کمیٹیاں بھی تشکیل دی ہوئی ہیں۔

موجودہ نظام قائد اعظم کے خوابوں کا باغی ہے، طاہرالقادری

0

اسلام آباد:  طاہرالقادری نے کہا کہ موجودہ نظام  قائد اعظم کے خوابوں اور آئین پاکستان کا باغی ہے۔

اسلام آباد میں انقلابی دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ آج قائد اعظم کا یوم وفات ہے، قائد اعظم نے جو خواب دیکھا تھا وہ سارا کا سارا خواب پاکستان کی آئین میں درج ہے، قرادادِ مقاصد قائداعظم کے خواب تھے۔

انہوں نے کہا کہ آقائے دو جہاں ﷺ نے اس دنیا میں جمہوریت کی بنیاد رکھی،اسلام کہتا ہے ہر انسان معاشرے میں عزت کی زندگی بسر کریں،اسلام برابری اورمساوات کی تعلیم دیتا ہے،موجودہ نظام پاکستان کے آئین سے بغاوت ہے۔

طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ آئین کہتا ہے عوام جسے چاہیں منتخب کریں، لیکن یہ فیصلہ سیاسی جماعتیں کرتیں ہیں قائد اعظم کے خلاف اس پارلیمنٹ میں بغاوت ہورہی ہے،خاندانی لوگ پیسے کے زور پر ٹکٹ لیتے ہیں، حکمرانوں نے عوام کے حقوق چھین لئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 65سالہ تاریخ میں اتنا بڑا دھرنا کبھی نہیں ہوا، عوام نے حمرانوں کو پارلیمنٹ میں آنے پر مجبور کردیا،اعتزاز احسن کی تقریر پر وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں تین مرتبہ معافی مانگی ۔

ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ہم اپنی جدوجہد کوفرانسیسی اورروسی انقلاب کی بنیاد پر آگے بڑھائیں گے، انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف وزیرِاعظم بنتے ہیں تو فوج سے کشیدگی شروع ہو جاتی ہے، عوامی تحریک نے انتخابات میں صرف ایک دو بار ہی حصہ لیا، ہم حقیقی جمہوریت اور انتخابی اصلاحات کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔

نواز شریف کی یوٹیلٹی گیس کمپنیوں کی تشکیل نو کی ہدایت

0

اسلام آباد: وزیرِاعظم نوازشریف نے یوٹیلٹی گیس کمپنیوں کی تشکیلِ نوکی ہدایت کردی ہے۔

وزیرِاعظم کی صدارت میں گیس کی پیداوار سے متعلق صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا جس میں ملک میں تیل اور گیس کے ذخائر کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیئے موثر اقدامات کیئے جائیں اور گیس کمپنیوں کی تشکیلِ نوکی جائے۔ اجلاس کو ملک میں تیل اورگیس کے ذخائر کی تلاش کے لئے پانچ سالہ منصوبوں سے اگاہ کیا گیا۔

اس سے قبل وزیرِاعظم نوازشریف نے حویلی آزاد کشمیر میں متاثرینِ سیلاب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے تباہی پردلی افسوس ہے، متاثرین کودی جانیوالی رقم معاوضہ نہیں امداد ہے، مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، پرویزالٰہی

0

لاہور: چوہدری پرویز الٰہی نےسیلاب سے متاثرہ علاقے قادر آباد کا دورہ کیا اورنقصان کا ذمہ دارحکومت کوٹھہرایا۔

چوہدری پرویزالٰہی مسلم لیگ ق کے کارکنوں کے ہمراہ قادر آباد پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا، اس موقعے پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ دریاؤں کے حفاظتی پشتوں کی بروقت مرمت کرائی جاتی تو آج اتنے بڑے پیمانے پر تباہی نہ ہوتی، مسلم لیگ ق کے رہنماء نے کہا کہ قادرِآباد بیراج سے ملحقہ علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے لیکن کوئی بھی حکومتی شخصیت متاثرین کی مدد کو نہیں پہنچی، یہ لوگ بے یارو مددگار پڑے ہیں۔

چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے نریندر مودی کو آموں کا تحفہ بھجوایا، جواب میں سیلابی ریلا چھوڑا گیا جوکہ حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، انہوں نے متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا اورعزم ظاہر کیا کہ وہ متاثرین سیلاب کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

ستمبرکے اختتام تک حکومت نہیں ہوگی، ڈاکٹرطاہرالقادری

0

اسلام آباد: علامہ طاہرالقادری نےحکومت کے خاتمے کی ڈیڈ لائن دے دی، انہوں نے کہا کہ رواں ماہ میں ہی حکومت ختم ہوجائےگی۔

اسلام آباد میں اپنے کنٹینرمیں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری نے ایک مرتبہ پھر حکومت کے خاتمے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ فتح یاب ہوکرجائیں گےاور حکومت ستمبرکے اختتام تک ختم ہوجائےگی۔

ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ہم اپنی جدوجہد کوفرانسیسی اورروسی انقلاب کی بنیاد پر آگے بڑھائیں گے، انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف وزیرِاعظم بنتے ہیں تو فوج سے کشیدگی شروع ہو جاتی ہے، عوامی تحریک نے انتخابات میں صرف ایک دو بار ہی حصہ لیا، ہم حقیقی جمہوریت اور انتخابی اصلاحات کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے پارلیمنٹ میں جمہوریت کے چیمپئنز بننے والوں پرحیرت کااظہارکیا،ان کاکہناتھا پہلےفیصلے جی ایچ کیو اور اب این ایچ کیو یعنی نوازشریف ہیڈ کوارٹراورآرایچ کیو یعنی رائے ونڈ ہیڈ کوارٹر میں ہوتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹرطاہرالقادری کاکہناتھا کہ انہوں نے زندگی بھر ٹیکس ادا کیا ہے۔

الطاف حسین نےکراچی تنظیمی کمیٹی کوغیرفعال کردیا

0

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی تنظیمی کمیٹی کوفوری طور پرغیر فعال کردیا ہے، تنظیمی کمیٹی کے تمام دفاتربھی بند کردئیے گئے ہیں۔

ایم کیوایم میں تنظیمی تبدیلیاں جاری ہیں اورالطاف حسین نے اگلے احکامات تک کراچی تنظیمی کمیٹی کو غیرفعا ل اورکسی بھی کارکن کے کام کرنے پر پابندی لگادی ہے جبکہ کے ٹی سی کے تمام دفاتربھی بندکردیئے گئے ہیں، الطاف حسین نے چند روزقبل تنظیمی کمیٹی غیرفعال کرنے کااعلان کیا تھا۔

ایم کیوایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی تنظیمی کمیٹی کی بحالی یا غیر فعال رکھنے کے حوالے سے مشاورت جاری ہے، تنظیمی کمیٹی نے الطاف حسین سے بات چیت کے لئے بھی درخواست کی تھی ۔

مشکل کی گھڑی میں متاثرینِ سیلاب کوتنہا نہیں چھوڑیں گے،وزیرِاعظم

0

آزاد کشمیر: وزیرِاعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں متاثرینِ سیلاب کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ملک منفی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔

وزیرِاعظم نواز شریف نے اپنے دورے کے دوران حویلی آزاد کشمیر میں متاثرینِ سیلاب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے تباہی پردلی افسوس ہے، متاثرین کودی جانیوالی رقم معاوضہ نہیں امداد ہے، مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

نواز شریف نے کہا ہے کہ دھرنوں سے فرصت ملنے کے بعد مظفرآباد آؤں گا۔

  وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ حکومت متاثرین کے دکھ درد کم کرنے کی بھرپور کوششیں کر رہی ہے، متاثرین کے مکانات کی تعمیرِ نو اورکاروبار کی بحالی میں حکومت تعاون کرے گی، جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس دس لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

  وزیرِاعظم نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت منفی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا، ملک میں مثبت اور تعمیری سیاست ہونی چاہئے۔