منگل, جولائی 1, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 26941

اسلحہ رکھنے والے افراد ہیلری کلنٹن کو صدر بننے سے روک سکتے ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ

0

کیلورینا: امریکی صدارت کے خواہشمند ڈونلڈٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسلحہ رکھنے والے افراد ہیلری کلنٹن کو صدر بننے سے روک سکتے ہیں۔

ریاست شمالی کیلورینا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہیلری اپنے ججز کو منتخب کرتی ہیں تو آپ لوگ کچھ نہیں کرسکتے۔


 مزید پڑھیں :  50ری پبلکن رہنماؤں کا ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف کھلا خط


انکا کہنا تھا کہ ہیلری کلنٹن صدارت کی اہل نہیں ہیں، ہیلری نے ذاتی اکاؤنٹ سے 33ہزار حساس سرکاری ای ملیز کیں، انہوں نے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا۔

ٹرمپ کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔


 مزید پڑھیں :  ہیلری کلنٹن داعش کی بانی اور اوباما بدترین صدر ہیں، ٹرمپ


ڈیموکریٹ ہاؤس رکن ڈیوڈسیسی لین نے ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اپنی حریف کے خلاف مسلح بغاوت کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ہیلری کلنٹن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان خطرناک ہے، صدارتی امیدوار کو تشدد پر اکسانے والے بیانات نہیں دینے چاہیے، ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ٹیم ممبر نے ٹرمپ کے بیان کی وضاحت میں کہا کہ ٹرمپ کا مقصد بندوق رکھنے والے افراد کو ووٹ ڈالنے پر آمادہ کرنا تھا۔

اس سے قبل ری پبلکن پارٹی کے اہم رہنماؤں نے ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف کھلا خط تحریر کیا اور ان پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، ری پبلکن پارٹی کے پچاس رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا مزاج اور رویہ کسی طور پر امریکا کا صدر بننے کا اہل نہیں،خط میں لکھا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے بدترین اور خطرناک صدر ثابت ہوسکتے ہیں جبکہ وہ امریکا کی سلامتی کو بھی خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔


 مزید پڑھیں : ڈونلڈٹرمپ نے اپنی حریف ہلیری کلنٹن کو ’شیطان‘ قرار دیدیا


یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی مخالف امیدوار ہیلری کلنٹن کو داعش کا بانی اور شیطان بھی قرار دے چکے ہیں۔

سانحہ کوئٹہ،ڈی آئی جی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

0

کوئٹہ : سانحہ کوئٹہ کے بعد مقامی پولیس میں بڑے پیمانے پرردوبدل کیا گیا ہے جس کے تحت ڈی آئی جی کوئٹہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں دہشتگردی کے المناک واقعہ کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے پولیس اور بیورو کریسی میں بڑا پیمانے پر تبدیلیوں کا عندیہ دیاہے اس سلسلے میں ڈی آئی جی کوئٹہ چودھری منظور سرور کو فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جب کہ دیگر تبدیلیاں بھی جلد متوقع ہے۔

واضح رہے عہدے سے فارغ ہونے والے ڈی آئی جی چودھری منظور سرور نے سول ہسپتال کوئٹہ میں پیر کے روز ہونے والے خود کش دھماکے کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔

یاد رہے پیر کی صبح کوئٹہ کے سول ہسپتال میں خود کش دھماکے میں وکلا سمیت 72افراد شہید اور سو سے زائد زخمی ہوگئے تھے، دھماکا اس وقت ہوا جب وکلاء کی بڑی تعداد منو جان روڈ پر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے بلوچستان بار کے صدر بلال انور کاسی کی میت لینے ہسپتال پہنچے تھے۔

دوسری جانب سانحہ کوئٹہ میں کے باعث ملک بھر میں دوسرے روز بھی فضا سوگوار ہے۔ وکلا کا عدالتی بائیکاٹ بھی جاری ہے۔

نیویارک: اقوام متحدہ کاشامی شہرحلب میں فی الفور جنگ بندی کامطالبہ

0

نیویارک: اقوام متحدہ نے شامی شہرحلب میں فی الفور جنگ بندی کامطالبہ کردیا ہے، اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے جاری شدید لڑائی میں حلب کے بیس لاکھ شہریوں کی زندگی کو شدیدخطرات لاحق ہیں۔

عالمی ادارے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس شہر کے بیس لاکھ سے زائد افراد کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں اور وہ جنگی فریقین کے محاصرے میں پھنس کر رہ جائیں گے۔

un 1

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ تنظیم کو اس بات پر گہری تشویش لاحق ہے کہ اگر حلب میں بجلی اور پانی کی فوری بحالی ممکن نہیں بنائی گئی تو شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوجائے گا، صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اقوام متحدہ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری فائر بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ نے اپنے اس بیان میں مزید کہا ہے کہ اقوام متحدہ مصائب کے شکار شہر حلب کے شہریوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

un-2

اقوام متحدہ کےادارہ برائے اطفال یونیسیف نے بھی بچوں کو درپیش خطرات سے متعلق خبردار کیا ہے، یونیسیف کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں پانی کی قلت اور بجلی کی بندش سے بچے پانی سے متعلقہ بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ چند دنوں کے دوران حلب میں کم از کم ایک سو تیس عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں اور تاحال جاری لڑائی کی وجہ سے ہسپتالوں، چھوٹے شفا خانوں اور بجلی اور پانی کی فراہمی کے نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

یوم آزادی پرحملے کا خدشہ، دو خودکش بمبارپنجاب میں داخل

0

لاہور: خفیہ اداروں نے پنجاب میں یوم آزادی پر دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کردیا اور سیکیورٹی اداروں کو آگاہ کیا ہے کہ دو خودکش حملہ آور پنجاب میں داخل ہوچکے ہیں اس لیے سیکیورٹی سخت کردی جائے۔

تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے پنجاب میں دہشت گردی کا خطرہ ظاہر کیا ہے، محکمہ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے حکومت کو جاری مراسلے میں کہا ہے کہ دہشت گرد یوم آزادی کے موقع پر تخریب کاری کرنا چاہتے ہیں۔

مراسلے کے مطابق دو دہشت گرد پنجاب میں پہنچ چکے ہیں جبکہ دہشت گردوں کے پاس خودکش جیکٹس بھی موجود ہیں۔ خفیہ اداروں کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان کا ملا فضل اللہ گروپ کارروائی کرنے کا خواہش مند ہے اور یہ کارروائی تیرہ تا 15اگست کے دوران کسی بھی وقت کی جاسکتی ہے۔

مراسلے میں رینجرز، پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو فول پروف سیکیورٹی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ حساس اداروں کی جانب سے یوم آزادی پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے جبکہ شہر میں اضافی نفری تعینات کرنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے۔

 

پاکستان کپ میں دو میچز کا فیصلہ، پی آئی اے اور پی ڈی ایس کلر کامیاب

0

کراچی : اے آر وائی کی شکریہ پاکستان مہم کے تحت پاکستان کپ کےمیچز جاری ہیں۔ ایونٹ کے تیسرے روزپی آئی اے اورپی ڈی ایس کلرکی ٹیمیں کامیاب رہیں۔

تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیٹ ورک قومی کھیل ہاکی کےفروغ میں پیش پیش ہے۔ شکریہ پاکستان مہم کے تحت پاکستان کپ کے میچز عبدالستارایدھی اسٹیڈیم میں جاری ہیں۔

نائن اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے تیسرے روز مزید دو میچز کا فیصلہ ہوگیا۔ پہلے میچ میں پاکستان ائیر فورس اورسوئی گیس کےدرمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔

دونوں ٹیموں نےایک دوسرے کے گول پوسٹ پرحملے کیے۔ پی آئی اے نے پاکستان ائیرفورس کے خلاف دو کے مقابلے میں تین گول سے کامیابی حاصل کی۔

دوسرے میچ میں ٹائٹل فیورٹ سوئی گیس اورپی ڈی ایس کلرکی ٹیمیں مد مقابل آئیں۔ پی ڈی ایس کلرنے ایونٹ کا پہلا اپ سیٹ کرتے ہوئے سوئی گیس کو دو ایک گول سے ہرادیا۔

ایونٹ کے تمام میچز اے آروائی میوزک براہ راشت نشر کررہاہے۔ پاکستان کپ میں آج بھی دو میچز کھیلےجائیں گے۔

 

اگر صفائی نہ ہو تو کچرا ڈی سی ملیر کے دفتر پر پھینک دیں، مراد علی شاہ

0

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی کے ناقص انتظامات پر ذمہ داران کو جلد از جلد صفائی کی ہدایات کردیں۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی سے ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ طارق روڈ کے علاقے بہادر آباد پہنچیں جہاں انہوں نے تاجروں سے ملاقات کیں اور اُن کی شکایات سُنیں، مراد علی شاہ نے تاجروں سے اپیل کی کہ وہ بھی صفائی کے کام میں اپنا کردار کریں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کو دیکھ کر شہریوں نے مسرت کا اظہار کیا اور اس دوران ایک بچے نے اُن کے ساتھ سیلفی لینے کی اجازت طلب کی جس پر وزیر اعلیٰ نے جواب دیا کہ ’’بیٹا پہلے کام کرنے دو بعد میں تصاویر بنواتے رہیں گے، میں یہی کراچی میں ہوں کام سے فارغ ہوکر دوبارہ اس علاقے میں آوں گا‘‘۔

بعد ازاں وزیر اعلٰی شاہراہ فیصل سے گزرتے ہوئے ملیر پہنچے اور وہاں صفائی کے ناقص انتظامات پر ڈی سی ملیر پر اظہار برہمی کیا،مراد علی شاہ نے صفائی کے لیے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے وہاں کھڑے ملازمین کو ہدایات کیں کہ اگر کچرا صاف نہ ہو تو ڈی سی ملیر کے دفتر کے باہر پھینک دیا جائے‘‘۔

وزیر اعلیٰ نے قائد آباد اور ملیر کے علاقوں میں بارش کے  پانی کی تاحال نکاسی نہ ہونے پر  اتنظامیہ کو ایک گھنٹے کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ واپسی پر مجھے پانی نظر نہیں آنا چاہیے‘‘۔مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ’’اگر دئیے گئے احکامات پر عمل درآمد نہیں ہوا تو متعلقہ افسران کو برطرف کردیا جائے گا، جو کام کرسکتا ہے وہ رُکے ناکارہ لوگوں کی سرکاری محکموں میں کوئی جگہ نہیں ہے‘‘۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے ہمراہ وزیر بلدیات سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

کراچی میں پولیس کا پہلا کومبنگ آپریشن ، 44 افراد زیر حراست

0

کراچی: سانحہ کوئٹہ سول اسپتال کے بعد کراچی پولیس کا پہلا کومبنگ آپریشن ، 44 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

ایس پی اورنگی علی آصف کے مطابق کومبنگ آپریشن سرجانی خدا کی بستی اور اطراف کے علاقوں میں کیا گیا، جس میں ویسٹ زون پولیس کی بھاری نفری اور ریزرو پولیس کے اہلکاروں کو بھی طلب کیا گیا تھا۔

ایس پی اورنگی علی آصف کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش کی جارہی ہے، دوسری جانب غوثیہ کالونی میں رینجرز کا سرچ آپریشن کے دوران تلاشی کا عمل جاری ہے۔

لیاقت آباد سے بھتہ خور گرفتار

دوسری جانب رینجرز نے لیاقت آباد سے ایک بھتہ خور کو گرفتار کرلیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خور کو لیاقت آباد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم فہیم احمد بھتہ خوری کی مد میں رقم کی فراہمی کے لیے مختلف لوگوں کو دھمکیاں دیتا تھا، شہری کی شکایت پر رینجرز نے کارروائی کی اور بھتہ خور کو گرفتار کیا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ شہری 1101 پر ایسی کسی بھی سرگرمی کی اطلاع دے سکتے ہیں جس پر رینجرز فوری کارروائی کرے گی۔

دشمن کی شکست فاش کے دن قریب ہیں، لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض

0

کوئٹہ : کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ دشمن یہ نہ سمجھے کہ وہ ہمارے حوصلے پست کردے گا، قوموں کی زندگی میں مشکل وقت آتا رہتا ہے، دشمن کی شکست فاش کے دن قریب ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں گزشتہ روز کے سانحے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا کہ دشمن ہمیں تقسیم کرنے کی کوشش کررہا ہے ،لیکن ہم تقسیم نہیں ہونگے، ان کا کہنا تھا کہ قوموں کی زندگی میں مشکل وقت آتا ہے، ہم بھی اس وقت اسی حالت سے گزر رہے ہیں۔

کمانڈر سدرن کمانڈ نے کہا کہ پاکستان کیخلاف اندرونی اور بیرونی دشمن قوتیں کارفرما ہیں، اندرونی دشمن بہکے اور بکے ہوئے ہیں، ہم سب کو تمام تفرقات کا خاتمہ کرکے اکٹھے ہونا ہوگا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دشمنوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے، سی ایم ایچ کے دورہ کے موقع پر انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ پاکستان کا پرچم ہمیشہ بلند رہے گا، اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے۔

 

پاکستان کشمیر میں دراندازی کررہا ہے، بھارت کا مضحکہ خیز الزام

0

ہ

نئی دہلی: الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق بھارت نے پاکستان پر کشمیر میں دراندازی اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کرلیا جواب میں پاکستان نے الزامات مسترد کردیے۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے وہاں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو کشمیر کے معاملے پر طلب کیا اور پاکستان پر لائن آف کنٹرول کی خلاف وزری کرتے ہوئے کشمیر میں کالعدم تنظیم لشکر طیبہ کی دراندازی کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج کیا اور احتجاجی مراسلہ بھی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔

جواب میں ہائی کمشنر عبدالباسط نے دراندازی کا بھارتی دعویٰ بےبنیاد قرار دیااور کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی بھی قسم کی دراندازی یاتخریبی کارروائی کے لیےاستعمال نہ ہونے پر پورے عزم کے ساتھ قائم ہے۔

عبدالباسط کا کہنا تھا کہ ایل او سی کے آرپار جس قسم کی رکاوٹیں قائم کی گئی ہیں ان کے ہوتے ہوئے کسی قسم کی مداخلت یا دراندازی ممکن نہیں، بھارت عالمی دنیا کی کشمیر سےتوجہ ہٹانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایل او سی پر کسی قسم کی دراندازی ممکن نہیں دراصل مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے اس قسم کے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں۔

دفتر خارجہ نے بھارتی الزام مسترد کردیا

اس حوالے سے دفتر خارجہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی الزام سے متعلق تفصیلات جمع کررہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستانی اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا، لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا بھارتی الزام مسترد کرتے ہیں۔

ترک صدر روس پہنچ گئے، عالمی سیاست میں بڑی سیاسی تبدیلی

0

سینٹ پیٹرز برگ: ترک صدر رجب طیب اردگان پہلی ناکام فوجی بغاوت کے بعد اور امریکا و یورپی یونین سے خراب تعلقات کے باوجود روس پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب اردگان ناکام فوجی بغاوت کے بعد پہلے غیر ملکی دورے پر روس پہنچے ہیں۔ اس دورے سے عالمی سیاسی منظر نامے میں ہلچل مچ گئی ہے۔ سینٹ پیٹرز برگ پہنچنے پر روسی صدر ولادی میر پوٹن نے ترک صدر کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور  دونوں رہنماؤں کے درمیان طویل ملاقات ہوئی۔

پڑھیں :   ترکی میں بغاوت کی کوشش عوام نے ناکام بنادی، 250 سے زائد افراد ہلاک

بعدازاں پیوٹن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترکی پر عائد سیاحتی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا  کہ انہوں نے مزید کہا کہ ’’وہ ترکی کے ساتھ معاشی تعلقات اور رابطوں کی بحالی کے لیے تیار ہیں‘‘۔ مغربی رہنماؤں کی جانب سے ترک صدر کے اس دورے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ دوسری جانب ناکام فوجی بغاوت کے بعد ترک حکومت کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں پر یورپی یونین اور امریکا کی جانب سے طیب اردگان کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں :   ترکی : بغاوت کے الزام میں 6 ہزارسے زائد افراد گرفتار

اس تنقید کے باعث طیب اردگان مغربی ممالک سے نالاں ہیں اور انہوں نے امریکا سے ترک نژاد مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کو ترکی کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور ملک میں ہونے والی فوجی بغاوت پر انہیں ذمہ دار ٹھرایا تھا۔

واضح رہے کہ ترکی کی حکومت کی جانب سے روسی طیارے کو نشانہ بنانے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ تھے اور دونوں ممالک نے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔