منگل, جولائی 1, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 26940

کراچی میں سی این جی بحران کا خدشہ، غیر معینہ ہڑتال کا اعلان

0

کراچی : سندھ میں میں سی این جی کی کلو گرام کے بجائے لیٹر میں فروخت کا معاملہ تنازعہ کی صورت اختیا رکر گیا، سی این جی ایسوسی ایشن ن اور کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے ہڑتا ل کا اعلان کر دیا۔

سی این جی ایسوسی ایشن نے اوگرا کی جانب سے سی این جی کی فروخت لیٹر مین نہ کرنے کے خلاف جمعرات سے سی این جی اسٹیشن غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

دوسری جانب کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے بھی اوگرا کی اجازت کے بغیر سی این جی کلو گرام کے بجائے لیٹر میں فروخت کرنے پر ہفتہ تیرہ اگست کو پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری کا کہنا ہے کہ اوگرا کی اجازت کے بغیرسی این جی کی فروخت لیٹر میں شروع کر دی ہے۔جو غیر قانونی ہے اور لیٹر میں سی این جی کی فروخت پہنگی ہو رہی ہے۔جو ٹرانسپورٹرز کا نقصان ہے۔جبکہ سی این جی ایسوسی ایشن لیٹر میں فروخت کرنے پر مصر ہے۔ ،

سندھ میں سی این جی کی لیٹر میں فروخت کا معاملہ شدت اختیار کرگیا

0

کراچی: سندھ میں سی این جی کی فی کلو کے بجائے فی لیٹر فروخت کرنے کے معاملے پر اوگرا اور سی این جی مالکان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔

آل پاکستان سی این جی اسیوسئیشن کی جانب سے سندھ میں فی لیٹر گیس فروخت کرنے کے فیصلے کو اوگرا نے غیر قانونی قرار دیا ہے، اوگرا کے مطابق سندھ میں پنجاب کے برعکس ملکی ذخائر سے گیس فراہم کی جارہی ہے اس لیے اس کی فروخت فی کلو کے حساب سے ہی ہوگی۔

وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق سندھ کے سی این جی مالکان کی کچھ روز قبل وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان سے ملاقات کی تھی جس میں وزیر پیٹرولیم نے سی این جی مالکان کی گیس فی لیٹر فروخت کرنے کے مطالبے کو جائز قرار دیا۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسئیشن کے سرپرست اعلی غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ اوگرا آرڈیننس 2009 زائد المعیاد ہونے کی وجہ سے اب اوگرا سی این جی کی قیمت مقرر کرنے کا مجاز نہیں رہا۔

لیکن دوسری جانب اوگرا کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اور اوگرا کی منظوری کے بغیر قیمت میں تبدیلی خلاف قانون ہے۔ اوگرا حکام کا یہ بھی کہنا لیٹر کے فارمولے کے تحت سی این جی قیمت 42 روپے فی لیٹر ہونی چاہیے جبکہ سی این جی مالکان 48 روپے فی لیٹر فروخت کرنے پر بضد ہیں۔

غیاث پراچہ کا کہا سوئی سدرن گیس کمپنی پبلک ہیرنگ 15 اگست کو ہوگی جس میں یہ سی این جی کی فروخت کا طریقہ کار اور قیمت کا تعین ہو جائے گا۔

مصباح الحق اور یاسر شاہ کا نام لارڈز آنر بورڈ پر درج کردیا گیا

0

لندن : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور لیگ اسپنر یاسر شاہ کا نام لارڈز کے آنر بورڈ پر درج کردیا گیا, یہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کھلاڑیوں کی موجودگی میں ان کے نام بورڈ پردرج کیے گئے۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور یاسر شاہ نے لارڈز میں خوشگوار یادوں کو تازہ کیا، لارڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں کپتان مصباح الحق نے شاندار سینچری بناکر آنر بورڈ پر اپنا نام درج کرایا، لارڈز انتظامیہ نے مصباح کے سامنے ان کا نام آنر بورڈ پر درج کیا۔

مصباح الحق 42 سال 47 دن کی عمر میں بطور سینچری مکمل کرنے والے دنیا کے 9ویں کپتان بھی بن چکے ہیں، اس کے ساتھ مصباح الحق پاکستانی تاریخ کے سب سے عمر رسیدہ کپتان بھی بن گئے ہیں۔

سینچری مکمل کرنے پر کپتان بہت خوش نظر آئے اور انہوں نے گراؤنڈ میں 10 پُش اپس لگا کر اس لمحے کو دنیائے تاریخ کے لیے یادگار بنا دیا۔

misbah

یاسر شاہ لارڈز ٹیسٹ میں دس وکٹیں حاصل کرکے آنر بورڈ پر نام درج کرانے والے پہلے ایشیائی اسپنر بنے، انتظامیہ نے یاسر کی موجودگی میں آنر بورڈ پر ان کا نام درج کیا۔

yasir-ss

یاسر شاہ نے لارڈز ٹیسٹ میں عمدہ بولننگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے پاکستان کو فتح دلوائی تھی۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سریز میں یاسر شاہ نے 15 ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لے کر 120 سالہ ریکارڈ توڑ کر اعزاز اپنے نام کرلیا تھا۔

یہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ آنر بورڈ پرکھلاڑیوں کا نام انکی موجودگی میں درج کیا گیا ہو۔

CpbWXa6XEAAtzRN

سادہ لباس اہلکاروں کا خاتون کو حبس بے جا میں رکھنا غیر آئینی عمل ہے، ایم کیو ایم

0

کراچی: ایم کیو ایم اراکین اسمبلی نے کورنگی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عامر بیگ نامی شخص کی گرفتاری نہ ہونے پر اس کی بہن کو حراست میں لینا اور حبس بے جا میں رکھنا غیر قانونی اور آئینی عمل ہے۔

کورنگی میں عامر بیگ کے اہل خانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی عامر معین پیرزادہ نے الزام عائد کیا کہ سادہ لباس اہلکاروں نے گزشتہ رات سے کورنگی میں چھاپوں کو سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ گزشتہ صبح گورنگی کے ایک گھر میں سادہ لباس اہلکار عامر بیگ نامی شخص کی گرفتاری کے لیے ایک گھر میں چھاپہ مارا گیا ملزم کی غیرموجودگی پر اہلکاروں نے گھر میں موجود خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی اور اُن کی ہمشیرہ کو ایک گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھا گیا، جو غیرانسانی اور غیرقانونی عمل ہے۔

پڑھیں :   کراچی: کومبنگ، ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 50افراد گرفتار

متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر داخلہ اور کور کمانڈر  سے اپیل کی کہ اس قسیم کے غیر قانونی و غیر آئینی عمل کو رکواتے ہوئے متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔

اس موقع پر متاثرہ اہل خانہ نے بھی میڈیا کے توسط سے وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل کی کہ پولیس کا یہ گورکھ دھندا بند کرایا جائے اور اس قسم کے اقدامات سے گریز کیا جائے‘‘۔

لاہور: کسانوں کا اپنے حقوق کیلئے پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا

0

لاہور : پنجاب اسمبلی کے سامنے کسانوں نے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے پھردھرنا دے دیا۔ جماعت اسلامی کے رہنما بھی دھرنے میں شریک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کا مال روڈ احتجاج روڈ بن گیا، کسان برادری اپنا حق منوانے کیلیےدوبارہ  دھرنا دے کر بیٹھ گئی، پنجاب اسمبلی کے سامنے بیٹھے احتجاجی کسانوں کے ساتھ جماعت اسلامی کے رہنما بھی نکل آئے، دھرنے کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ زرعی مصنوعات پر جی ایس ٹی ختم کیا جائے تمام ٹیوب ویلز کی بجلی پر فلیٹ ریٹ مقرر کیا جائے۔

کسانوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے ٹیوب ویل کے بجلی کے نرخ بھی کم کئے جائیں، حکومت بیرون ملک سے ان اشیاء کی درآمد کرواتی ہے جس سے کسانوں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ کسانوں نے حکومت سے بلاسود قرض کی فراہمی اور سابقہ قرضوں پر سود معاف کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

اس سے قبل : اپنے مطالبات کے حق میں کسانوں کا پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا

مظاہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضلع بہاول نگر میں زرعی کالج اور یونیورسٹی قائم کی جائے۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ کے مہینے میں بھی کسان برادری نے اپنے مطالبات کے حق میں پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا تھا۔

احتجاج کے دوران مشتعل کسانوں نے آلو کی کھیپ کو آگ لگا دی تھی۔ ،اُن کا کہنا تھا کہ فصلوں کی کاشت مہنگی پڑتی ہے جبکہ منافع مڈل مین کمالیتا ہے۔

 

کپیل اور جیکولن شریک سفر بن گئے

0

بمبئی : مشہور بھارتی کامیڈین اور دی کپی شو سے پذیرائی حاصل کرنے والے مزاحیہ اداکار کپل شرما نے اپنے ہی شو میں سری لنکن نژاد بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس سے شادلی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما نے اپنے شہرہ آفاق شو کو یادگار بناتے ہوئے دورانِ شو سرلنکن بالی ووڈ حسینہ سے شادی کی جس میں دی کپل شرما کی پوری ٹیم اور اُن کے مداحوں نے شرکت کی۔

kapil-post-6
شو کے دوران جیکولین کپل اور کپل محبت کا اظہار کرتے ہوئے

 

جیکولن فرنینڈس اپنی فلم ’’ڈھشوم‘‘ کی پروموشن کے لیے کپل شو کے اسپیشل پرگراوم میں پہنچی تو کپل نے مختلف طریقوں سے اپنی محبت کا اظہار کرنا شروع کردیا جس کے بعد اداکارہ بھی اُن کی محبت میں گرفتار ہوگئیں۔

kapil-post-5
دورانِ شو کپل کی والدہ اپنے بیٹے اور بہو کے لیے نیک تمنات کا اظہار کررہی ہیں۔

 

جیکولن پروگرام کے دوران کپل کے ساتھ ڈنر کرتی اور پھول دیتی نظر آئیں جبکہ اداکارہ نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی مزاحیہ اداکار کو دورانِ پروگرام شادی کا پیغام دیا جس کے بعد دونوں اداکاروں نے شو کے سیٹ پر ہی شادی کرلی۔ اس دوران کپل کی والدہ بھی سیٹ پر آئیں اور اپنی نئی آنے والی بہو کو دعائیں دیں۔

بھارتی کامیڈین نے اداکارہ کے ساتھ شادی کے بعد مسرت کا اظہار کرتے ہوئے تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شائع کی ہیں اور اپنی شریک حیات کے لیے محبت بھرے الفاظ تحریر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’جیکولن وعدہ کریں کہ شاپنگ اور گھومنے پھرنے کے لیے اپنے ہمراہ لے کر جائیں گی اور وہ انہیں تحفے تحائف پیش کرنے کے ساتھ ساتھ پوری زندگی خوش بھی رکھیں گی‘‘۔

 

kapil-post-2
کپل اپنے نئے دلہن سے اظہار محبت کررہے ہیں


اس قسط کو جلد ناظرین کے لیے پیش کیا جائے گا تاہم پروگرام کے دوران ہونے والی کچھ تصاویر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر تہلکہ مچادیا تاہم دونوں فنکاروں کی جانب سے خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

ملک بھرمیں کریک ڈاؤن، دوغیرملکیوں سمیت 225 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

0

پشاور/ شیخوپورہ / اٹک : ملک کے مختلف شہروں میں قانون نافذ کرنے والوں کا قانون شکنی کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ غیرملکی انٹیلی جنس ادارے کے دو اہلکاروں سمیت سوا دوسو کے لگ بھگ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں دہشت گردوں اور قانون شکنوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ پشاور میں انسداد دہشت گردی کی کارروائی کے دوران دو غیر ملکی انٹیلی جنس اداروں کے اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار ملزمان عتیق اللہ اور صبور کا تعلق افغانستان سے ہے۔ گرفتار ملزمان سے دستی بم، کمپیوٹر اور دیگر آلات برآمد کیے گئے۔ ملزمان سے پشاور کے حساس مقامات کی فوٹیج بھی ملی ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان پشاور میں ایک مکتبہ فکر کے مدرسے کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنارہے تھے۔ دونوں غیرملکی انٹیلی جنس اہلکار لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہ لیتے تھے۔

ادھرشیخوپورہ میں پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کے دوران پچیس افراد کو حراست میں لے کرتفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سےاسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

اٹک کے مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران دوسو کے لگ بھگ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ڈی پی او زاہد نواز مروت کے مطابق آپریشن کے دوران اکتیس خطرناک اشتہاری ملزمان بھی پکڑے گئے جو دہشت گردی اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

 

انٹیلی جنس ایجنسیوں کےخلاف دیے گئے بیان کی مذمت کرتا ہوں، چوہدری نثار

0

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ ہم سب کو آپس میں اتحاد پیدا کر کے دہشت گردوں کو شکست دینی ہوگی ہماری جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے جس میں کامیابی کے لیے سیاسی جماعتوں کا اتحاد بہت ضروری ہے۔

آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بتایا کہ ملک میں شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کا عمل جاری ہے جس کے تحت اب تک ساڑھے تین کروڑ شناختی کارڈز کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 29 ہزار پاسپورٹس بھی منسوخ کیے جا چکے ہیں۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کے عمل کو تنقید کا شانہ بنایا گیا تاہم اب تک مطلوبہ ہدف سے ایک تہائی کارڈز کی تصدیق کی جاچکی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا کہ ڈرون حملوں میں ہلاک کئی افراد کے شناختی کارڈ 2004 میں پاکستان میں بنائے گئے۔ اسی طرح کئی غیر ملکی غیر متعلقہ افراد بھی یہاں آباد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ کے حل کے لیے ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

چوہدری نثار نے بتایا کہ شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کا عمل جاری ہے اور یہ مقررہ وقت میں پورا کرلیا جائے گا۔اب تک ساڑھے تین کروڑ شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کی جا چکی ہے۔ وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کر رہے تھے۔

 چوہدری نثار علی خان نے وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کے بعد دوبارہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’پچھلے ڈھائی سالوں میں پاکستانی سیکورٹی کی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے ورنہ 2013 میں یومیہ 5 سے 6 دھماکے ہوتے ھے‘‘۔

وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ’’پہلے دھماکہ نہ ہونے پر خبر بنتی تھی اب دھماکہ ہونے پر خبر بنتی ہے، ہم نے اس تمام صورتحال پر سول ملٹری تعلقات بہتر بنائے اور اس میں ہمارے میاں محمد نوازشریف نے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا‘‘۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ’’قوم کو یاد ہے جی ایچ کیو میں 36 گھنٹے حملہ ہوا، نیوی ائیرفورس سمیت ملک کی اہم املاک پر حملے کیے گئے جس کے بعد سول ملٹری نے ایک پیچ پر رہتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا‘‘۔

وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کا ماننا ہے کہ ’’مذاکرات کے ذریعے تمام مسائل حل کیے جاسکتے ہیں اس لیے ہم نے طالبان کے خلاف پہلے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جس کے بعد طالبان پہاڑوں سے اترے اور ہم سے دو تین نشتیں کیں مگر اس دوران ہمیں اندازہ ہوگیا کہ ہمارے ساتھ کھیل ہورہا ہے‘‘۔

چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ’’ کوئٹہ دھماکہ اندوہناک واقعہ تھا مگر اس کے بعد کل اسمبلی میں انٹیلی جنس اور سیکوریٹی ایجنسیز کے لیے ایسے الفاظ استعمال کیے گئے جو اُن کی تضحیک ہے اگر اس طرح کی آواز کسی دوسرے ملک کی اسمبلی سے آتی تو وہ بھی قابل مذمت تھی‘‘۔

بطور وزیر داخلہ انٹیلیجنس ایجنسیوں کےخلاف دیے گئے بیان کی مذمت کرتا ہوں، کاش اس ایوان میں دشمن ملک کے ایجنسیوں را اور این ڈی ایس کے خلاف اٹھتی مگر مجھے بہت افسوس ہوا کہ جمہوری لوگوں نے ملٹری کے خلاف اتنا زہر اگل دیا‘‘۔

اس موقع پر میں صرف یہ التماس کرتا ہوں کہ ’’ہمیں اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے خطرات کا سامنا ہے، ہمیں آپس میں اتحاد کر کے دشمن کی ہرسازش کو ناکام بنانا ہوگا‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم سب کو مل کر آپریشن ضرب عضب کی مکمل حمایت کرنی ہوگی‘‘۔

کوئٹہ دھماکے کے حوالے سے چوہدری نثار نے کہا کہ ’’اس سانحے کے کچھ شواہد ملے ہیں انٹیلی جنس اداروں کو جلد از جلد تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے‘‘۔

ہماری جنگ ایک مخصوص نظریے سے ہےجسے ہرصورت شکست دیں گے: وزیراعظم

0

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف نے قومی اسمبلی میں سانحہ کوئٹہ پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہماری جنگ ایک مخصوص نظریے سے ہے جسے پاکستان میں امن وامان پسند نہیں ہے۔

اسلام آباد میں آج ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں سول اورعسکری قیادت نے قومی ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

اجلاس کے حوالے سے پارلیمنٹ کواعتماد میں لیتے ہوئےوزیراعظم نے کہاکہ ہماری جنگ ایک مخصوص نظریے سے ہے ،اسی نظریے نے پاکستان کی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کو شہید کیا ،صفوراگوٹھ میں اسماعیلی برادری کو نشانہ بنایا اور اے پی ایس میں ہمارے معصوم بچوں کو لہولہا ن کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کشمیر کا مسئلہ عالمی برادری کے سامنے اجاگر کررہا ہے اور کشمیریوں کے لیے عالمی حمایت کی راہ ہموار کررہا ہے اور یہ ان عوامل میں سے ایک ہے جس کے سبب ہمارےدشمن ہمیں نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کوئٹہ حملہ باقاعدہ منصوبہ بندی سے کیا گیا، پہلے بلال انورکاسی کو نشانہ بنایا گیا اوراس کے بعد جب وکلاء برادری جمع ہوئی تو دھماکہ کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گمراہ عناصر ہمارے دشمن ہوگئے ہیں ،ان سے پاکستان کو ترقی دیکھی نہیں جارہی ، یہ عناصرہمارے آئین ، عوام اور قومی سلامتی کے اداروں کے دشمن ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ترقی کے امکان سامنے آرہے ہیں بالخصوص پاک چین اقتصادی راہداری کے ثمرات دشمنوں کو پسند نہیں آرہے، یہ ذہن پاکستان بالخصوص بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری برداشت نہیں کرسکتا۔

نواز شریف نے اس امر پرزوردیا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں متحد رہنے کی ضرورت ہے ، ہمارا اتحاد ہی شیطانی قوتوں کو منہ توڑ جواب دے سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے ادارے سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ سرحدوں کے اندر زندگی کو محفوظ بنان ان کی ذمہ داری ہے اور وہ اسکے لیے سخت اقدامات اٹھانے میں حق بجانب ہیں۔

آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان پوری قوم کا ایجنڈا ہے جسے ہر صورت مکمل کیاجائے گا، مسلح افواج اور انٹلی جنس ادارے دن رات کام کررہے ہیں اور سینکڑوں منصوبوں کو ناکام بنایا ہے۔

نارتھ کراچی میں سیکیورٹی گارڈ نے بینک ڈکیتی کو ناکام بنا دیا

0

کراچی : نارتھ کراچی میں سکیورٹی گارڈ نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بینک ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنا تے ہوئےایک ڈاکوکو گرفتار کرلیا جب کہ دو ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں واقع نجی بینک میں تین ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی نیت سے بینک کے مرکزی دروازے پر کھڑے سیکیورٹی گارڈ کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر گارڈ کو قابو کرنا چاہا تا ہم گارڈ نے کمال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ڈکیت کو پکڑ لیا۔

ایک ڈاکو کے پکڑے جانے کےبعد اس کے دوساتھیوں نے فائرنگ کردی جس کے جواب‌ میں بینک کے اندر موجود گارڈز نے بھی فائرنگ کر کے دونوں ڈاکوؤں کو اپنے ساتھی کو تنہا چھوڑ کربھاگنے پر مجبور کردیا۔


CCTV Footage: Security guard stops a bank robbery by arynews

اے آر وائی کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ملزم نے بینک میں داخل ہونے کے لیے سیکیورٹی گارڈ کی آنکھ میں مرچیں ڈالیں تا ہم گارڈ نے ملزم کو قابو کرکے بینک ڈکیتی کو ناکام بنا دیا۔

اے آر وائی کے رپورٹر کے مطابق نارتھ کراچی کے سیکٹر 5 چی میں واقع بینک میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہونے والے ملزمان میں سے ایک ملزم کو سیکیورٹی کی گارڈ کی بہادری کے باعث پکڑا جا سکا تھا جسے شہریوںنے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ڈی ایس پی اجمیر نگری الطاف حسین کے‌حوالے کردیا تھا۔

ڈی ایس پی الطاف حسیننے دوران تفتیش گرفتار ملزم سے اُس کے ساتھیوں کے نام جاننے میں کامیاب رہے اور فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے پانچ ساتھیوں کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا گیا جہاں اس ڈکیت گروہ سے مزید تشیوش جاری ہے جن سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔