پیر, اکتوبر 7, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 27003

کوئٹہ :باچا خان چوک پر دھماکہ ایک شخص جاں بحق، دس زخمی

0

کوئٹہ : باچا خان چوک پر دھماکہ ایک شخص جاں بحق دس افراد  زخمی،تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے باچا خان چوک پر زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اودس افراد زخمی ہو گئے ، ہلاک و زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیاہے،

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا،مذکورہ مقام پر تجارتی مراکز ہونے کے باعث کافی رش تھا ،اور لوگ عید کی خریداری میں مصروف تھے،اسپتال منتقل کئے جانے والے چار افراد میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے

کراچی :فائرنگ سے رینجرز اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق

0

کراچی : مختلف علاقوں میں فائرنگ سے رینجرز اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے رینجرز سے مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد بھی مارے گئے۔گذشتہ روز گلشن اقبال میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے اہلسنت و الجماعت کے تین کارکنان کو آہوں سسکیوں میں سپردخاک کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ہفتہ اتوار کی درمیانی شب فرنٹیئر کالونی میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے رینجرز اہلکارسمیت تین افراد کو زخمی کردیا بعد میں رینجرز اہلکار نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ دیا۔فائرنگ کے واقعے کے بعد رات گئے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا،

آپریشن کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو دہشت گرد مارے گئے، ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک دہشتگرد گذشتہ روز سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے میں ملوث تھے، ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا اور ملزمان پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں بھی ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے آئی ای ڈی ، بارودی مواد اور دستی بم بھی ملے ہیں۔

گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ پر شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکوہلاک ہوگیا، محمود آباد اور بلدیہ گلشن غازی میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔لسبیلہ پل کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ۔

دوسری جانب گذشتہ روزگلشن اقبال کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے اہل سنت و الجماعت کے کارکنان مولانا ہارون،مولانا احتشام اور قاری حفیظ کی نماز جنازہ ابرار مسجد گلشن اقبال میں اداکردی گئی نماز جنازہ میں اہلسنت و الجماعت کے مرکزی قائدین اور کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر علاقے میں کشیدگی تھی جس کے باعث سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

لاہور:مبینہ پولیس مقابلے میں زیرِحراست چارڈاکوہلاک ،دوفرار

0

لاہور: مبینہ پولیس مقابلے میں زیرِ حراست چارڈاکوہلاک ہوگئےجبکہ دوفرارہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں چارڈاکوؤں کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے پڑے۔

پولیس کے مطابق علی حسن ،عثمان ،نور خان عرف سہیل نامی چاروں ڈاکو زیرِحراست تھے۔ جنہیں تفتیش کے لئے لے جایاجارہاتھا کہ ساتھی ڈاکووں نے انہیں چھڑانے کے لئے پولیس پر فائرنگ کردی۔

پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس سے زیرِ حراست چاروں ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ساتھی فرارہوگئے۔ پولیس نے چاروں ڈاکوؤں کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیں۔ جبکہ فرار ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہی ملزمان نے کچھ روز قبل مزنگ کے علاقے میں ایک دکان میں ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران موٹر وے پولیس کے سب انسپکٹر کامران شہزاد کو قتل کردیا تھا۔

پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ضربِ عضب جاری

0

پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ضربِ عضب جاری ہے اور پاک فوج دہشتگردوں کے خلاف کامیابی کیساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ پاک فوج کی جانب سے پندرہ جون سے دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے جاری آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کو اہم کامیابیاں مل رہی ہیں ۔

میرانشاہ سے دہشتگردوں کا صفایا کرنے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے میر علی میں زمینی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کےمزیدپانچ ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے جبکہ آٹھ دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آپریشن ضرب میں اب تک پانچ سو سے زائد دہشتگرد ہلاک ، دہشت گردوں کے سیکڑوں ٹھکانے تباہ اور بارودی سرنگ بنانے والی فیکٹریوں کا خاتمہ کیا جاچکا ہے۔سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو نیست و نابود کرنے کے لیے میر علی میں دریائے ٹوچی کی دوسری جانب خوشحالی اور حسوخیل کی جانب پیش بھی قدمی شروع کردی ہے ۔

عید الفطر:ملک بھرمیں قیدیوں کی سزاؤں میں کمی

0

   عید کی خوشی میں حکومت کی جانب سے ملک بھر میں قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کر دی گئی جس کے نتیجے میں معمولی جرائم میں قید متعدد قیدیوں کو رہا کر دیا گیا،فیصل آباد میں عید پر سزاؤں میں کمی کے بعد تینوں جیلوں سے ایک سو ننانوے قیدیوں کو رہائی مل گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل سے ایک سو بیاسی، سینٹرل جیل سے چودہ اور بورسٹل سے تین قیدی رہا کئے گئے۔ قصور مین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین قریشی نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا اور جیل کے مخلتف حصوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے خواتین قیدیوں میں کپڑے اور عید کے تحائف پیش کیے۔

اس موقع پر سیشن جج نے اکیس قیدیوں کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا ۔ یہ قیدی معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث تھے۔ کراچی میں مقدمات کا سامنا کرنے والے قیدیوں کی ایک بڑی تعداد نے عید سے قبل رہائی کی درخواست دی ہے تاکہ وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں تاہم ان کی درخواستیں التوا میں ہیں کیونکہ مختصر وقت میں ان درخواستوں کو نارمل وقت میں نمٹانا ججوں کے لیے مشکل ہو گی۔

احساس ویلفیئرٹرسٹ کاغزہ مستحقین کیلئے امدادی پروگرام

0

لاہور :اے آر وائی کیو ٹی وی لاہور اسٹوڈیوز نے خواجہ غریب نوازویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ اور احساس ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے تحت غزہ کے مستحقین اور ضرورتمندوں کی امداد کیلئے پروگرام کیا گیا۔

اے آر وائی کیو ٹی وی لاہور اسٹوڈیوز نے خواجہ غریب نوازویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ اور احساس ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے تحت غزہ کے مستحقین اور ضرورتمندوں کی امداد کیلئے پروگرام کیا گیا۔

جس میں ملکی و غیر ملکی سطح پر امداد جمع کی گئی۔ امدادی پروگرام میں علماء و مشائخ نے حقوق العباد اور انسانی ہمدردی کے حوالے سے خطاب کیا جبکہ نعت خوانوں نے گلہائے عقیدت بھی پیش کیے۔

فوج کو آئین کے تحت بلائیں گے، سعدرفیق

0

اسلام آباد : وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان محاذ آرائی ترک کر دیں حکومت اسلام آباد اور دیگر شہروں میں فوج کی مدد آئین کے تحت ہی لے گی۔ اسلام آباد میں فوج کو سول انتظامیہ کہ مدد کیلئے بلائے جانے پر تحریک انصاف کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے کے فیصلے پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان کو چاہیئے کہ وہ دہشت گردی کےخلاف حکومت اورفوج کاساتھ دیں،

عمران خان کو سمجھنا چاہیئے کہ محاذ آرائی کی پالیسی سے وہ صرف ملک وقوم کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اسلام آباد میں فوج بلائی جائے یا کسی اور شہر میں اسے بلایا آئین کے تحت ہی جائے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ فوج کو اپنی ذمہ داریوں کے انجام دہی کے لئے قانون اور آئین کا تحفظ دینا حکومت کا فرض ہے،

ہمارے جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں،۔۔انہیں جہا ں بھی سول انتظامیہ کی مدد کیلئے قانونی تحفظ کی ضرورت ہوگی فراہم کیجائے گی، پرویز رشید نے کہا کہ قوم نے انتشار کی سیاست گیارہ مئی کو مسترد کر دی تھی اب انتشار کا سونامی مارچ بھی جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔،

تیسرا ٹیسٹ، بھارت اورانگلینڈ آج مدمقابل ہونگے

0

ساؤتھ ہمٹن : بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا میچ آج سے ساؤتھ ہمٹن میں شروع ہورہا ہے۔ بھارت کو پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں میزبان ٹیم انگلینڈ کیخلاف ایک صفر کی سبقت حاصل ہے۔ میٹ پرائر کی جگہ انگلش ٹیم میں جوز بٹلر بطور وکٹ کیپر ڈیبیو کرینگے۔

ادھر بھارتی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی متوقع ہے۔روہت شرما کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا جائیگا۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ناٹنگھم ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلہ بغیر ختم ہوا تھا ۔ لارڈز کے تاریخ ساز میدان میں بھارتی ٹیم نے اشانت شرما کی شاندار بولنگ کی بدولت انگلینڈ کو اٹھائیس سال بعد شکست دی ہے۔

زہریلی شراب پینے سے تیرہ افراد جاں بحق

0

رحیم یار خان: لیاقت پور میں گزشتہ روز زہریلی شراب پینے سے مزید تین افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد تیرہ تک جا پہنچی ہےاور سولہ افراد ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں زہریلی شراب نے کئی گھروں میں صف ماتم بچھادی۔ جمعہ کی رات زہریلی شراب پی کر ہلاک ہونیوالوں کی تعداد میں مزید تین افراد کا اضافہ ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قصبہ الہ آباد کا رہائشی موسی خیال مبینہ طور پر گھر پر دیسی شراب بنا کر فروخت کرتاہے۔ جمعہ کی رات جب لوگوں نے موسی خیال سے خریدی ہوئی شراب پی تو انکی طبیعت بگڑ گئی۔

زہریلی شراب سے متاثر سولہ افراد کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے تاہم ان میں سے بھی بعض افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ غازی محلہ کے ایک ہی گھر کے چار افراد زہریلی شراب پینے سے موت کی نیند سوگئے۔

طاہرالقادری اورعمران خان قومی مفادات کی سیاست کریں، نواز شریف

0

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ جمہوریت کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی، طاہرالقادری اور عمران خان قومی مفادات کی سیاست کریں۔

وزیراعظم نواز شریف سےمسلم لیگ(ن)کے رہنماؤں راناخالد،چوہدری مجیداورمحمد کرامت نے جدہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ جمہوریت کےخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی،طاہرالقادری اورعمران خان جتنےمنصوبےبنالیں، بڑامنصوبہ سازاللہ ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملک کواس وقت اتحادکی ضرورت ہے، طاہرالقادری اورعمران خان قومی مفادات کی سیاست کریں۔