پیر, اکتوبر 7, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 27004

نجی ایئرلائن بھی قومی ایئرلائن کےنقش قدم پرچل پڑی

0

دبئی : دبئی سے پشاورآنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز نو گھنٹے بعد بھی منزل پرنہ پہنچ سکی۔دبئی ایئرپورٹ پرموجود مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے۔نجی ایئرلائن بھی قومی ایئرلائن کےنقش قدم پر چل پڑی۔،طیاروں کی تاخیر معمول بن گئی ۔دبئی سے پشاورکیلئے اڑان بھرنےوالی نجی ایئرلائین کی پرواز نو گھنٹے بعدبھی منزل کی جانب روانہ نہ ہوسکی۔

طیارےکو رات تین بجے پشاور کےلئے پروازکرناتھی۔صبح سات بجے مسافروں کو جہازمیں بٹھایاگیادوگھنٹے گزرجانے کے بعدنو بجے دوبارہ آف لوڈکرالیاگیا۔دبئی ایئرپورٹ پرموجود مسافروں کو شدید مشکلات کا سامناہے۔ عیدکی خوشیاں اپنوں کے ساتھ منانے والوں کا دیار غیر ایئرپورٹ پر کوئی پرسان حال نہیں، نجی ایئرلائن کا عملہ بھی طیارے کی روانگی سے متعلق کچھ بتانے سے قاصرہے۔

اوکاڑہ کے مکینوں نے دہشت گرد کی تد فین نہ ہو نے دی

0

اوکاڑہ :گزشتہ دنوں رائے ونڈ میں ہونےوالے آپریشن کےدوران مارے جانے والےدہشت گرد کی تدفین اوکاڑہ میں اہل محلہ نے نہ ہونے دی ,رائیونڈ میں پولیس آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشتگرد کی تدفین معمہ بن گئی۔ اہل علاقہ نے تدفین نہ ہونے دی ۔

ستاون ایس پی پاکپٹن گاؤں کا رہائشی دہشت گرد ذوالفقار ولد نذیر کی لاش پوسٹ مارٹم کےبعد لاہور سے اس کے ورثا پاک پتن تدفین کے لئے لے آئے ۔جہاں دیہادتیوں نے قبرستان پہنچ کر دہشت گرد کی تدفین نہ ہونےدی ،اس کےورثا ہلاک دہشتگرد ذوالفقار کی میت اس کے سسرالی گائوں لے آئے لیکن وہاں بھی گائوں والوں نے اس کی تدفین نہ ہونےدی ۔

دیہاتیوں کا کہناتھا کہ وہ دہشت گرد کو کسی بھی صورت اوکاڑہ کی سرزمین پر دفن نہیں ہونے دیں گے ۔ ورثا کو گائوں والوں کی شدید مذمت کا سامنا کرنا پڑا ۔ جس کےبعد ورثا لاش کو اٹھا کر نامعلوم مقام کی طرف لے گئے۔

بنوں: مقابلےکےدوران طالبان کمانڈرمطیع اللہ ہلاک ،ولی اللہ گرفتار

0

بنوں میں مقابلےکےدوران اہم عسکریت پسند کمانڈرمطیع اللہ مارا گیا۔ جبکہ کمانڈر ولی اللہ گرفتارکرلیاگیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جانی خیل کے فرنٹیئر ریجن میں سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور مشتبہ شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقابلے کے بعدسیکیورٹی فورسزنےشدت پسندکمانڈر ولی اللہ کو گرفتار کرلیا ۔

ولی اللہ متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ولی اللہ کوتفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایف آر جانی خیل میں بھی چھاپہ مار کارروائی کی۔جس پر روپوش ہوئے دہشت گرون نے فائر کھول دیا۔فائرنگ کے تبادلے میں عسکریت پسند کمانڈر مطیع اللہ ہلاک ہوگیا۔

چھاپوں کے دوران بائیس ملزمان گرفتار،فائرنگ سے تین دہشت گرد ہلاک

0

کراچی : منگھو پیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہوا زخمی زشخص جان بچانے کی کوشش میں تھانے جاپہنچا،پولیس و رینجرز نےمخلتف کارروائیوں میں بائیس ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ فائرنگ سے تین دہشت گرد ہلاک ہوئے،

تفصیلات کے مطابق کراچی میں منگھوپیر سلطان آباد میں مسلح ملزمان نے کار کا تعاقب کرتےہوئے فائرنگ کی جس سے ایک شخص جاں بحق اور ا یک زخمی ہوگیا ۔ زخمی شخص جان بچانے کیلئے کار پر فرار ہوکرنیوکراچی بلال کالونی تھانے جاپہنچا ۔ویسٹ زون پولیس نے چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں بیس ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتارکیا

لیاقت آبادمیں پولیس کے شکایتی کیمپ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ سے خاتون سمیت دو افرادزخمی ہوئے ۔ رینجرزاور پولیس نے منگھو پیراجتماع گاہ میں مشترکہ کارروائی میں تین دہشت گردہلاک اور دو کو گرفتار کر لیا ۔

ملزمان سےبھاری مقدارمیں دھماکا خیزمواد اور خودکش جیکٹس بھی برآمد ہوئے ۔ دہشت گرد ناظم آبادمیں رینجرز ہیڈکوارٹر پرحملے کےماسٹرمائنڈتھے اور پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس، انیسواں مرحلہ لیتھونیا کے راموناس نے جیت لیا

0

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا انیسواں مرحلہ لیتھونیا کے راموناس نے جیت لیا۔ اٹلی کے ونسینزو نیبالی کو مجموعی برتری حاصل ہے۔

ٹور ڈی فرانس کے انیسویں مرحلے میں سائیکلسٹ کو بارش کے سبب مشکلات کا سامنا رہا۔۔ دو سو آٹھ کلو میٹر طویل سفر پر کئی سائیکلسٹ حادثے کا بھی شکار ہوئے۔

لیتھونیا کے رائڈر راموناس کو ریس کےابتدا میں حریف رایڈرز نے ٹف ٹائم دیا لیکن آخری بارہ کلو میٹر میں فاتح سائیکلسٹ نے غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے بازی اپنے نام کرلی۔

لیتھیونین رائڈر نے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے تینتالیس منٹ اور اکتالیس سیکنڈز میں سب سے پہلے کیا۔ اٹلی کے ونسینزو نیبالی پچیاسی گھنٹے انتیس منٹ اور چھبیس سیکنڈز کے ساتھ لیڈ کررہے ہیں اور وہ ٹائٹل جیتنے کے قریب ہیں۔

پہلا موقع ہے کہ پوری قوم ایک پلیٹ فارم پر ہے، ڈاکٹر قدیر

0

معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کا آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے کہنا ہے کہ انیس سو پینسٹھ کی جنگ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ پوری قوم ایک پلیٹ فارم پر ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کیا۔

ڈاکٹر عبد القدیر خان نے اے آر وائی کے دفتر کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے حاجی عبد الروف سے ملاقات کرتے ہوئے اے آر وائی نیٹ ورک کے بانی و سرپرست حاجی عبدالرزاق کے انتقال پر تعزیت کی۔ اس موقع پر اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ حاجی عبد الرزاق انکے بہترین دوست اور ہمدرد انسان تھے۔

آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے ڈاکٹر قدیر خان کا کہنا تھا کہ 1965 کی جنگ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ پوری قوم متحد ہے۔

محسن پاکستان نے بجلی کے حالیہ بحران پر سخت برہمی کا اظہارکیا۔

ڈاکٹر اے کیو خان اسپتال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ اسپتال غریب ،مستحقین اور نادار افراد کی خدمت کے جذبے کے تحت تعمیر کیا جارہا ہے۔

کینیڈا: پاناما جانے والا طیارہ دھمکی کے بعد واپس اتار لیا گیا

0

ٹورنٹو: کینیڈا سے پاناما جانےوالے طیارے میں سوار مسافر کی جہاز کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد طیارے کو واپس ائیر پورٹ پر اتار لیا گیا۔

مسافرطیارہ کینیڈاکے شہر ٹورانٹوسے پاناما جارہا تھا کہ طیارے میں موجود مسافر نے طیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی جس سے طیارے میں افراتفری پھیل گئی۔

کنٹرول ٹاور کو طیارے سےدھمکی کی اطلاع موصول ہوتے ہی طیارے کو امریکی جیٹ طیاروں نے ایسکورٹ کر لیا جبکہ طیارے کوواپس ٹورانٹو ائیرپورٹ اتارنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

طیارے کے بحفاٖظت ائیرپورٹ اترنے پر سیکیورٹی حکام نے دھمکی دینے والے شخص کو حراست میں لےلیا۔طیارے میں عملے سمیت ایک سو اکیاسی مسافر سوار تھے۔

کارفنانسنگ کیلئےگاڑیوں کی عمرمیں اضافہ

0

.اسٹیٹ بینک نےکارفنانسنگ کیلئےگاڑیوں کی عمرمیں اضافہ کردیا۔اب پانچ سال کے بجائے نوسال تک کی پرانی گاڑیوں پر قرضہ حاصل کیاجاسکےگا

اسٹیٹ بینک نےکمرشل بینکوں کوہدایت جاری کردی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق بینکس اب نو سال تک کی پرانی گاڑیوں کی خریداری کے لیے قرضہ فراہم کرسکیں گے۔

نو سال سے پرانی گاڑیوں کیلئے بینکس تین سال کی مدت کا قرضہ فراہم کریں گے جب کہ عام طور پر گاڑیوں کیلئے قرضے کی مدت تین سے پانچ سال تک ہوتی ہے۔

کار ڈیلرز کے مطابق بینکوں کی جانب سے پرانی گاڑیوں کی عمر کی حد بڑھانے سے سیکنڈ ہینڈ گاڑیوں کے کاروبار میں تیز ی آئے گی اور خریدار دو سے تین لاکھ روپے سستی گاڑی خرید سکے گا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کار فنانسنگ کے شعبے کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ قرضہ آسان شرائط پر دینے کے علاوہ سود کی شرح کو بھی کم کیا جائے۔

بنوں میں مقابلہ، مطلوب شدت پسند کمانڈر ولی اللہ گرفتار

0

بنوں: سیکیورٹی فورسز نےمقابلے کے بعد انتہائی مطلوب شدت پسند کمانڈر ولی اللہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایف آر جانی خیل میں چھاپہ مارا جہاں موجود شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کو دیکھ کر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے تبادلے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے اہم شدت پسند کمانڈر ولی اللہ کو گرفتار کرلیا جسے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

0

لاہور: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزم ایس پی سکیورٹی علی سلمان اور ان کے محافظ کی عبوری ضمانت میں 9 اگست تک توسیع کردی۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزم ایس پی سکیورٹی علی سلمان اور ان کے محافظ کی درخواست کی سماعت کی۔

ملزمان کے وکیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایس پی سکیورٹی علی سلمان اور ان کے محافظ تفتیش میں پوری طرح معاونت کر رہے ہیں، عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت میں 9 اگست تک توسیع کردی۔