بدھ, نومبر 6, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 28421

یوکرائن میں جاری بحران کو حل کرنے کیلئے سہ فریقی اجلاس بلایا جائے، سرگئی لاوروف

0

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ یوکرائن میں جاری بحران کو حل کرنے کے لئے یورپی یونین، یوکرائن اور روس کے ممبران سہ فریقی اجلاس ہونا چاہیے۔

برسلز میں صحافیوں کے ساتھ ایک ملاقات میں روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ روس یوکرائن میں جاری بحران کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا خواہش مند ہے، روسی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ یوکرائن میں جاری بحران کو فوری طورحل کرنے کے لئے سہ فریقی اجلاس بلایا جائے تاکہ اس مسئلے کوجلد حل کرلیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین اور روس یوکرائن کے سب بڑے تجارتی شراکت دار ہیں۔
   

روسی بحری جہاز تباہی پھیلانے والے ہتھیار تلف کرنے کیلئے شام پہنچ گئے

0

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے شام کے کیمیائی اور جوہری ہتھیاروں کو تلف کرنے کے لئے کی جانے والی روس کی کوششوں کوسراہا ہے، اس سے قبل روس کے بحری جہاز شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو سمندر کے وسط میں لے جاکر تلف کرنے کے لئے شام کے ساحل پر پہنچ گئے، تاہم ابھی تک اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا کہ سمندر کے کس حصے میں ان ہتھیاروں کو تلف کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پچھلے دنوں دمشق کےمضافات میں ایک کیمیائی حملے میں سینکڑوں افراد کی ہلاکت کے بعد عالمی طاقتوں کیجانب سے جارحیت کے خطرے کے پیش نظر شام نے اپنے تمام کیمیائی اور جوہری ہتھیاروں کو تلف کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی تھی اور ایک معاہدے کے مطابق اگلے سال کے وسط تک اپنے تمام کیمیائی اور جوہری ہتھیار تلف کرنے کا پابند ہے۔
   

خرطوم: جنوبی سوڈان میں اقتدار پر قبضے کی کوشش ناکام، کرفیو نافذ

0

جنوبی سوڈان میں اقتدار پر قبضے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، صدر کی جانب سے ملک میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی سوڈان کے صدر سلوا کیر نے تختہ الٹنے کا الزام اپنے حریف سابق نائب صدر ریک مچھر کے گروپ پر عائد کیا ہے، جنوبی سوڈان کے صدر سلوا کیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بغاوت کی کوشش سابق نائب صدر کے وفادار فوجیوں کی جانب سےکی گئی۔

اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہم نے اقتدار پر قبضے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے اور سیکیورٹی صورتحال حکومت کے مکمل کنٹرول میں ہے، جنوبی سوڈان کے دارلحکومت جوبا میں شام چھ بجے سے صبح چھ بجے تاحکم ثانی کرفیو عائد کر دیا گیا۔
   

بغداد: دہشت گرد حملوں میں 68 افراد جاں بحق، 84 زخمی

0

عراق ان دنوں بدترین دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، عراق میں جاری دہشت گردی کی تازہ لہر میں اڑسٹھ افراد جاں بحق اور چوراسی کے قریب زخمی ہوئے۔

غیر ملکی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق میں جاں بحق ہونے والوں کی سب سے ذیادہ تعداد بغداد کے جنوبی شہر راشد کے علاقے میں ہوئیں، جہاں دو کار بم دھماکوں میں کم از کم چوبیس افراد جاں بحق جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہو گئے، پولیس ذرائع کے مطابق دارالحکومت بغداد میں ایک کار بم دھماکے اور سڑک کے کنارے نصب بم سے بارہ افراد جاں بحق اور چونتیس کے قریب زخمی ہوگئے۔

ملک بھر میں ہونے والے حملوں کی تعداد ہر آنے والے دن میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، عراق میں ہونے والے تازہ حملوں کی کسی گروپ نے فوری طور پر ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، اقوام متحدہ اورعراقی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق سینکڑوں افراد گذشتہ ماہ جاں بحق ہوچکے ہیں۔
   

میلان: اٹلی میں طلباء پولیس آمنے سامنے،کئی زخمی متعدد گرفتار

0

اٹلی میں طلباء حکومت کے خلاف گلی کوچوں میں نکل آئے، پولیس سے جھڑپوں میں متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اٹلی کے شہر میلان میں طلباء حکومتی پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، طلباء کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے اخراجات میں کمی لائے اور شعبہ تعلیم کے بجٹ میں اضافہ کرے، پولیس نے طلباء کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا، جس کی زد میں آکر کئی طلباء زخمی بھی ہوئے۔

ہاسپیٹلر نمائش آئندہ سال برازیل کے شہرساؤ پاؤلو میں منعقد ہوگی

0

ہسپتال میں استعمال ہونے والی مصنوعات اور سازوسامان سے متعلقہ بین الاقوامی تجارتی نمائش ”ہاسپیٹلر“ آئندہ سا ل مئی میں برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں منعقد ہوگی، جس میں شرکت کیلئے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی( ٹی ڈی اے پی ) نے درخواستیں طلب کر لی ہیں ، ٹی ڈی اے پی کے ایک ترجمان کے مطابق برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں منعقد ہونے والی ”پاسپیٹلر“عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے خواہشمند ادارے 20 دسمبر 2013ء تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں-

حکام کے مطابق عالمی تجارتی میلہ 20 تا 23 مئی 2014ء کو منعقد ہوگا ، جس میں ہسپتال کے آلات، آلات جراحی، ایمرجنسی آلات سمیت علاج معالجے میں استعمال ہونے والے آلات تیار اور برآمد کرنے والے ادارے شرکت کرسکتے ہیں، عالمی نمائش میں شرکت کے ذریعے اپنے کاروبار کو وسعت دی جاسکتی ہے جبکہ اس حوالے سے تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

بخارسٹ: ہزاروں لوگوں کا پارلیمینٹیرینز کے خلاف احتجاج

0

رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ میں ہزاروں لوگوں نے پارلیمینٹیرینز کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

رومانیہ کے عوام پارلیمینٹیرینز کی جانب سے لائے گئے بل کے خلاف احتجاج کررہے تھے، بل کے مطابق ممبران پارلیمینٹ کو کرپشن کے الزامات میں تفتیش سے استثناء قرار دیا گیا ہے، احتجاجی مظاہرین حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے سرکار ی عمارتوں کے باہر جمع ہوگئے، جہاں انہیں منتشر کرنے کے لئے پولیس نے طاقت کا استعمال کیا، جس کی وجہ سے تین مظاہرین زخمی ہوگئے جبکہ چار مظاہرین کو کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
    

   

قاہرہ: حکومت کے خلاف احتجاج اور مظاہرے جاری

0

مصری پولیس نے قاہرہ میں عین شمس یونیورسٹی کے طالب علموں کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا بھرپور استعمال کیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مصر میں قاہرہ کے عین شمس یونیورسٹی کے باہر فوج کی حمایت یافتہ حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کا بھرپور استعمال کیا اور ان کے خلاف سخت کاروائی کی۔

طالب علموں نے پولیس پر جوابی کاروائی کے دوران آنسو گیس کے شیل اور پتھروں کا بھرپور استعمال کیا، مظاہرین نے یونیورسٹی کے کیمپس کے باہر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور کئی گھنٹے سڑک کو بلاک کردیا،  واضح رہے کہ یونیورسٹی کے طالبعلم نے رواں ہفتے کے شروع سے مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور انہیں سیکیورٹی فورسز کی سخت مداخلت کا سامنا ہے۔
   

جمہوری وسطی افریقہ میں ایک چوتھائی آبادی کو خوراک کی کمی کا سامنا

0

دنیا میں جہاں آئے دن نت نئی ٹیکنالوجیز متعارف کرائی جاتی ہیں تو وہیں جمہوری وسطی افریقہ میں جاری تنازعہ کے باعث ایک چوتھائی آبادی کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے، جس کے باعث ہزاروں افراد کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے۔

جمہوری وسطی افریقہ میں جاری تنازعہ نے جہاں ہزاروں افراد کو گھر بار چھوڑنے پر مجبور کردیا ہے تو وہیں پانچ اعشاریہ دو ملین کی ایک چوتھائی سے زائد آبادی غذائی قلت کے باعث بھوک کا شکار ہے، رپورٹ کے مطابق اٹھارہ ہزار افراد کو خوراک کی فراہمی کیلئے اسی ہزار ٹن خوراک کا ذخیرہ رہ گیا ہے، جو دس روز تک کیلئے ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کہ تقسیم کے دوران فسادات کے ڈر سے ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور پانچ دسمبر کے تشدد اور ہلاکتوں کے بعد سے خوراک کا یہ ذخیرہ غیر محفوظ ہوگیا ہے، جس پر ہمیں تحفظات ہیں، بھوک کے شکار لوگوں کا کہنا ہے کہ خوراک کی تقسیم ایک خوش آئند عمل ہے، مگر ہم اس طرح کیمپوں میں نہیں رہنا چاہتے اور نہ ہی یہاں کوئی ہمیں تحفظ فراہم کرنے کو تیار ہے۔

ملک میں جاری افراتفری کے باعث ہم عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ہیں اور ایسی زندگی کسی کو پسند نہیں، دوسری جانب مقتدر حلقے خوراک کی کمی اور تشدد کے ذمہ دار جنگجو گروپوں کو گردانتے ہیں۔
   

دو برطانوی استاد ٹک ٹک رکشے پر دنیا کی سیر کو نکل پڑے

0

دو برطانوی استاد ٹک ٹک رکشے پر دنیا کی سیر کو نکل پڑے، سیر کا مقصد دنیا کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے نک اور رچ دنیا میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور ترقی پزیر ممالک میں تعلیم کے فروغ کیلئے چندہ جمع کرنے کیلئے دنیا کی سیر کو نکل پڑے ہیں لیکن یہ کوئی عام سیر نہیں اور نہ ہی سواری کوئی معمولی ہے، دو استادوں کی سواری تین پہیوں کی ہے۔

انہوں نے سفر کا آغاز اگست دو ہزار بارہ میں کیا تھا اور اب وہ دونوں یورپ، افریقہ، ایشیا اور جنوبی امریکہ میں بیالس ہزار کلومیٹر کا سفر طے کرتے ہوئے بیونس آئرس پہنچے ہیں، اس سفر کیلئے دونوں نے چار سال تک منصوبہ بندی اور رقم جمع کی، انکا کہنا ہے کہ سفر کے ذریعے وہ دنیا میں تعلیم کو درپیش مسائل کی جانب لوگوں کی توجہ مبذول کروانا چاہتے ہیں۔،

اقوام متحدہ کے ملینیم ڈیولپمنٹ گول کے برعکس اب بھی ستاون ملین بچے اسکولوں سے محروم ہے جو کہ ایک بڑی تعداد ہے، تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیساتھ انکا مقصد ٹک ٹک میں سب سے لمبے سفر کا ریکارڈ بنانا ہے، اپنے سفر کے دوران دونوں تعلیم کیلئے چندہ جمع کر رہے ہیں، جو ٹک ٹک ایجوکیشنل ٹرسٹ کے ذریعے ترقی پذیر ممالک میں علم کے فروغ کیلئے استعمال ہوگا۔