بدھ, جنوری 8, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 28926

اٹک: آرمی چیف کا اٹک آرٹلری کور کا دورہ

0

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے اٹک آرٹلری کور کا دورہ کیا اور سالانہ کمانڈنگ آفیسرز کانفرنس میں شرکت کی۔

پاکستان کے آرمی چیف نے جنرل راحیل شریف اٹک آرٹلری کور کا دورہ کیا اورسالانہ کمانڈنگ آفیسر زکانفرنس میں شرکت کی ۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کو مستقبل کے چیلنجز کے تناظر میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا عمل جاری رہے گا۔

عسکری قیادت اپنے ماتحتوں کے لیے قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ جاری رکھے انہوں نے شہدا کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔

پرویز مشرف کیخلاف مقدمہ سیاسی انتقام ہے،عاصمہ جہانگیر

0

سابق صدر سپریم کورٹ بار عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے پرویز مشرف کیخلاف مقدمہ سیاسی انتقام ہے، سابق صدراور انکے حامیوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیئے۔

میڈیا سے گفتگو میں عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ طاقت کے مراکز اس وقت پرویز مشرف کے ساتھ نہیں،اگر طاقت کے مراکز پرویز مشرف کے ساتھ ہوں تو کون انہیں سزا دینے کی جرات کر سکتا ہے۔

انھوں نے کہا آج جو لوگ اچھل اچھل کر پرویز مشرف کیخلاف مقدمے کا مطالبہ کر رہے ہیں، کل ان کے ساتھ تھے۔

سابق صدراور آرمی چیف کاسابق فوجیوں کی تنظیم فرسٹ فورم سےخطاب

0

سابق صدر پاکستان اورو سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ریٹا ئرڈ پر ویز مشرف نے اپنے مقدمے کی کا رروا ئی شروع ہو نےسے ایک دن پہلے سابق فو جیو ں کی تنظیم فرسٹ فورم سے خطا ب کیا۔

سابق چیف آف آرمی اسٹا ف اور سابق صدر مملکت پر ویز مشرف نے اپنے سابقے ادارے کے ریٹا ئرڈ افراد کی تنظیم فرسٹ فورم سے ویڈیو لنک خطا ب میں اپنے دور حکو مت کی اچھا ئیو ں کو گنوایا ان کا کہنا تھا کہ آج ملک کے اصل ایشوز پر بات نہیں کیجا رہی میرے دور حکو مت میں ملک کی حا لت بہتر تھی جب میں نے اقتدار چھو ڑا تو ڈا لر اکسٹھ روپے کا تھا جبکہ آج سو روپے سے زائد کا ہو چکا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ ان کے تما م اقدامات ملک و قوم کیلئے تھے جبکہ آج پا کستان نیچے کیجا نب جا رہا ہے عوام با لخصو ص غریب عوام مشکل میں ہیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے دور حکو مت میں پا کستان ہر اعتبا ر سے ایک مکمل ریا ست کی تصویر پیش کررہا تھا۔

پاکستان میں 2013 کا آخری سورج غروب ہو گیا

0

بہت سی کامیابیوں ، ناکامیوں اور تبدیلیوں کو دامن میں سمیٹے دو ہزار تیرہ کا آخری سورج پاکستان میں غروب ہو گیا. بہت سی ناکامیوں ، کئی کامیابیوں اور تبدیلیوں کو دامن میں سمیٹے دو ہزار تیرہ کا آخری سورج غروب پاکستان میں ہو گیا، پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر کے رخصت ہوئی اور عام انتخابات میں مسلم لیگ ن نے کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائی۔

چھ برس تک مسلح افواج کے سربراہ رہنے والے جنرل اشفاق پرویز کیانی نے آرمی ہاوس کالی کرتے ہوئے مسلح افواج کی کمان جنرل راحیل شریف کے سپرد کی، متحرک عدلیہ کی بنیاد رکھنے والے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہوئے اور ان کی جگہ جسٹس تصدق حسین جیلانی نئے چیف جسٹس بنے۔

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف وطن واپس آئے اور ان کے خلاف قائم مقدمات میں کارروائی جاری ہے، کراچی سمیت ملک بھر میں دہشت گردی کا سلسہ بھی روکا نہ جا سکا۔ سینکڑوں گھروں کے چراغ بجھا دیے گئے اور ہزاروں بچے یتیم ہوئے۔ رواں سال کے دوران جہاں شوبز سمیت کئی شعبہ ہائے زندگی کی اہم شخصیات ہم سے جدا ہوئیں تو کھیل کے میدانوں میں کئی کامیابیاں بھی پاکستان کے حصے میں آئیں۔

اپنی شناخت پرفخردرست ہےپرکسی کی تذلیل نہ ہو، الطاف حسین

0

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ اپنی شناخت پر فخرکرنا درست ہے تاہم کسی دوسرے کی شناخت کی تذلیل وتحقیرکرنا یا اس بنیادپر ان کے ساتھ نفرت و تعصب اورامتیازی سلوک کرناکسی بھی طورپردرست اورقابل قبول نہیں ہے۔انہوں نے یہ بات ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں برطانیہ کے مختلف کالجوں اوریونیورسٹیوں کے طلبہ وطالبات کو دیے گئے لیکچر میں کہی۔

لیکچر میں مختلف زبانیں بولنے والے طلبہ وطالبات شریک تھے۔ شناخت کے موضو ع پر طلبہ وطالبات کولیکچر دیتے ہوئے الطاف حسین نے کہاکہ دنیامیں جوفردبھی پیدا ہوتاہے وہ اپنی ایک شناخت رکھتاہے۔ یہ شناخت انفرادی بھی ہوتی ہے اوراجتماعی بھی ۔ شناخت کااعتراف اوراس پر فخر کرنانہ توتعصب ہے اورنہ ہی خلاف مذہب اورخلاف شرع ہے۔

انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے اپنی مقدس کتاب قرآن مجید کی سورہء الحجرات میں ارشاد فرمایاکہ ”ہم نے تمہیں ایک مرد اور عورت سے پیداکیا اورتمہیں قوموں اورقبیلوں میں تقسیم کیاتاکہ تمہاری آپس کی شناخت ہوسکے“۔اس آیت ربانی کاواضح مطلب یہ ہے کہ انسانوں کی قبیلوں اورقوموں میں تقسیم اپنی شناخت کی غرض سے ہے اوریہ تقسیم اللہ کی جانب سے کی گئی ہے۔لہٰذا اپنی شناخت سے انکار اللہ تعالیٰ کے فرمان سے انکار ہے۔

الطاف حسین نے کہاکہ کسی بھی شخص کااپنی شناخت کوکھل کرتسلیم کرنا اورخودکوفخریہ پنجابی،پختون، سندھی، بلوچ ، سرائیکی، مہاجر، کشمیری، ہزارہ ، گلگتی یا بلتستانی کہنا کسی بھی طرح نہ تومتعصبانہ عمل ہے اورنہ ہی غلط عمل ہے۔اپنی شناخت پر فخرکرنا تودرست عمل ہے تاہم کسی دوسرے کی شناخت کامذاق اڑانا، ان کی تذلیل اور تحقیر کرنا یا اس بنیادپر ان کے ساتھ نفرت، تعصب اورامتیازی سلوک کرناکسی بھی طور پردرست اورقابل قبول نہیں ہے۔

الطاف حسین نے طلبہ وطالبات سے کہاکہ آپ کومیری یہ تلقین ہے کہ آپ خواہ مہاجرہوں یا سندھی، بلوچ ہوں یاپختون،پنجابی ہوں یا سرائیکی، اپنی شناخت کونہ بھولیں لیکن ساتھ ساتھ یہ عہدبھی کریں کہ آپ کسی شخص کواس بنیاد پر زیادتی ، ناانصافی ، نفرت اورتعصب کا نشانہ نہیں بنائیں گے کہ اسکی شناخت آپ سے مختلف ہے۔ آپ کسی سے اس بنیاد پر نفرت نہیں کریں گے کہ اس کی زبان، رنگ، ملک، مذہب یافقہ آپ کی زبان، رنگت ،قومیت یامذہب سے مختلف ہے۔

آپ ظلم کوظلم کہیں اور مظلوم کی حمایت کریں خواہ وہ کسی بھی علاقہ، زبان یا مذہب سے تعلق رکھتا ہو۔اسی جذبہ سے مہاجروں، سندھیوں، پنجابیوں، پختونوں، بلوچوں، سرائیکیوں، کشمیریوں، گلگتی اور بلتستانیوں میں حقیقی بھائی چارہ جنم لے گا، پاکستانیت فروغ پائے گی اورقومی اتحاد ویکجہتی میں اضافہ ہوگا۔ اس موقع پرسوال جواب کاسیشن بھی ہواجس کے دوران طلبہ وطالبات نے لیکچر کے موضوع کے حوالے سے الطاف حسین نے مختلف سوالات بھی کئے جن کے انہوں نے تفصیلی جواب بھی دیے۔

 

سال 2013 : کراچی اسٹاک مارکیٹ تیزی کے باعث بلندیوں کی جانب گامزن رہی

0

کراچی اسٹاک مارکیٹ رواں سال زبردست تیزی کے باعث بلندیوں کی جانب گامزن رہی، سیاسی استحکام اورغیر ملکی سرمایہ کاری کے باعث ہنڈریڈ انڈکس اٹھ ہزار تین سو سے زائد پوانٹس بڑھ پچیس ہزاردو سو اکسٹھ پوانٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

سال دوہزار تیرا کے دوران کراچی اسٹاک مارکیٹ ہنڈریڈ انڈکس اٹھ ہزار تین سو چھپن پوانٹس اضافے کے بعد انچاس فیصد بڑھ گیااور پچیس ہزار دو سو اکسٹھ پوانٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا، امریکہ یورپ سمیت کئی ممالک سے بڑھتے معاشی تعلقات نے مارکیٹ سرمائے میں ایک ہزار اٹھ سو ارب روپے کا نمایاں اضافہ کیا، غیر ملکی سرمایہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ میں چالیس کروڑ ڈالرزسے زائدکی غیر معمولی سرمایہ کاری کی ،تاہم اوسط یومیہ کاروباری حجم تیئس کروڑاسی لاکھ شیئرز تک محدود رہا۔

سال دوہزارتیرامیں تین نئی کمپنیزکامارکیٹ میں اندااج ہوسکا، شیئرز پر کپیٹل گین ٹیکس دس فیصد پر برقرار کھا گیا،دس لاکھ سے زائد مالیت کے شیئرز پر ادھا فیصد لیوی ٹیکس عائد کردیا گیا،ایف بی ار اور ایف ائی ائے نے ٹیکس چوری پر ممبران سے مشترکہ تحقیقات کیں۔

ممبرشپ کارڈ کی قیمت گر کر ساڑھے چار کروڑ رہہ گئی،سال دوہزار تیرا میں دو ممبران ڈیفالٹ کرگئے،این ائی ٹی کو ریڈمشن کا سامنا رہا اور ادارے نے تیرا ارب مالیت کے شیئرز فروخت کرریئے،چھوٹے سرمایہ کاروں زیادہ سرگرم نہ ہوسکے۔

سال دوہزار تیرا میں ڈاون سائزنگ کے تحت مارکیٹ کے پچیس چھوٹے درجے کے ملازمین کو برخاست کردیا،اسٹاک مارکیٹ کی قدئم ثقافتی عمارت منھدم کرکے نئی عمارت کی بنیارکھ دی گئی،ایف بی ار اور ایف ائی ائے نے ٹیکس چوری پر ممبران سے مشترکہ تحقیقات کیں۔

ابوظہبی ٹیسٹ : سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 204 رنز پرڈھیر ہوگئی

0

ابوظہبی پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے روز پاکستانی شاہینوں نے سری لنکا کے کھلاڑیوں کی پہلے دن ہی لنکا ڈھا دی، صرف204 رنز پر تمام کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، پاکستانی بالر جنید خان نے اپنی جادوئی بولنگ سے پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔

جبکہ بلاول بھٹی نے بھی 3 کھلاڑیوں کو گراؤنڈ سے باہر جانے پر مجبور کیا ، دنیا کے بہترین اسپنر سعید اجمل نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، سری لنکا کی بیٹنگ پاکستانی شاہینوں کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ سری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 65 اوورز کا سامنا کر سکی ۔    

 

آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی

0

جنوبی افریقہ کے جاک کیلس نے کیرئیر کا اختتام دنیا کے بارہویں بہترین بیٹسمین کے طور پر کیا، جنوبی افریقہ نے بھارت سورماؤں کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر آئی سی سی رینکنگ میں اپنی پوزیشن مزید بہتر کرلی ہے، بھارتی ٹیم سیریز ہارنے کے باوجود دوسرے اور ایشیز سیریز میں چار میچ ہارنے کے بعد بھی انگلینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

قومی ٹیم سری لنکا کو شکست دے کر ٹاپ تھری میں آسکتی ہے، بولرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے رونن فیلنڈر پہلے اور ہم وطن ڈیل اسٹین دوسرے نمبر پر ہیں، جادو گر اسپنر سعید اجمل چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔

بیٹسمین رینکنگ میں اے بی ڈی ویلیئرز کی ٹاپ پوزیشن مستحکم ہے، ویسٹ کے شیو نرائن چندرپال دوسرے اور نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر تیسرے نمبر پر براجمان ہیں، جنوبی افریقہ کے جاک کیلس نے بھارت کے خلاف شاندار سینچری  بنا کر کیرئیر کا اختتام دنیا کے بارہویں بہترین بیٹسمین کے طور پر کیا،  پاکستانی کپتان مصباح الحق ایک درجہ تنزلی کے بعد نویں نمبر پر آگئے، یونس خان دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

 

پاکستان کرکٹ ٹیم منفرد ریکارڈ ، کوئی بھی بائیں ہاتھ کا بیٹسمین شامل نہیں

0

پاکستان کرکٹ ٹیم نے گیارہ سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں کسی بھی بائیں ہاتھ کے بیٹسمین کو شامل نہ کرکے منفرد ریکارڈ قائم کردیا۔

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ابو ظہبی ٹیسٹ میں دوہزار دو کے بعد یہ منفرد ریکارڈ بنایا ہے، قومی ٹیم میں کوئی بھی بائیں ہاتھ کا بیٹسمین شامل نہیں ہے۔

اس سے قبل دوہزار دو میں لاہور میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم میں کوئی بھی لیفٹ ہینڈڈ بیٹسمین موجود نہیں تھا۔

اس ٹیسٹ کی خاص بات انضمام الحق کی ٹرپل سینچری تھی، جس نے پاکستان کو اننگز اور تین سو چوبیس رنز سے فتح دلائی۔

کراچی:فائرنگ کے مختلف واقعات،انسپکٹرسمیت4 افراد جاں بحق

0

کراچی میں قتل وغارتگری تھمنے میں نہیں آرہی، آج فائرنگ کے مختلف واقعات میں انسپکٹرسمیت چارشہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔

شہرقائد میں سرگرم قاتلوں نے مزید گھروں کے چراغ گل کر دیئے، میٹروول سائٹ میں نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں انسپکٹر بہاؤ الدین بابرجاں بحق ہوگئے۔

ان کی شہادت پر ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات نے کہا کہ قاتلوں کو چن چن کر پکڑیں گے، انچارج سی آئی ڈی چوہدری اسلم نے کہا کہ بہاؤ الدین بابر نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں میں بھرپور حصہ لیا۔

ڈاکٹر شیرازعلی خواجہ سینیئرمیڈیکل لیگل افسر نے کہا کہ انسپکٹر بابرکو آٹھ گولیاں لگیں جو ان کی موت کاسبب بنی، ایک اور واقعے میں بلدیہ داؤد گوٹھ میں ٹریفک پولیس کانسٹیبل غلام حسین کے گھر میں گھس کر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سےاُن کا بیٹا عدنان جاں بحق جبکہ خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

سائٹ ایریا میں ہی ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی ارشد وہرہ کی گاڑی پر بھی حملہ کیا گیا تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے، ادھر ملیر، بلدیہ سعیدآباد میں فائرنگ سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔