راولپنڈی آر اے بازار چوک کے قریب خود کش دھماکے پر سیاسی قائدین اور رہنمائوں نے سخت مذمت کی ہے ۔
راولپنڈی آر اے بازار قریب ہونے والے خود کش دھماکے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مذمت کی، وزیراعلیٰ پنجاب نے زخمیوں کے بہترین علاج کی ہدایت کی اور دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔
وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے راولپنڈی دھماکے کی بھرپور مذمت کی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے دہشتگردی کی عفریت پروان چڑھی۔
جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی کے گیٹ نمبر پانچ پر کئے جانے والے خود کش حملہ پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اظہار مذمت کیا، سنی اتحاد کونسل کے رہنما صاحبزادہ حامد رضا کی جانب سے راولپنڈی میں خودکش حملے پر اظہار مذمت کیا، انھوں نے کہا کہ مذاکرات کی رٹ چھوڑ کے دہشت گردوں کی خلاف آپریشن کیا جائے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے دھماکے کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت کی کوئی پالیسی ہی نہیں، قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی کی طرف سے راولپنڈی بم دھماکے کی مذمت کی۔
شیعہ علما کونسل پنجاب نے دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کا مطالبہ کردیا، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور رہنما شاہ محمود قریشی کی جانب سے بھی راولپنڈی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، امیر جماعت الدعوة حافظ محمد سعید نے بھی دھماکے کی شدید مذمت کی۔