ایران اور چھ مغربی ممالک کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام پر ہونے والے جوہری معاہدے کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں، جس میں ایران نے یورینیم کی افزودگی کم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
مغربی قوتوں کے ساتھ تعلقات معمول پهر لانے کی پالیسی کے تحت کچھ عرصے تک یورینیم کی افزودگی میں کسی قوم کی کمی نہ کرنے والے ملک ایران نے چھ عالمی طاقتوں سے وعدہ کیا ہے کہ وہ یورینم کی افزودگی میں بتدریج کمی لائے گا۔
امریکہ سے جاری ہونے والی معاہدے کی تفصیلات کے مطابق ایران چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ معاہدے کے مطابق یورینیم کی افزودگی بیس فیصد تک لانے پر رضا مند ہوگیا ہے، ایران ہر چھ ماہ بعد یورینیم کی افزودگی پانچ فیصد کم کرے گا۔