امریکی سینٹ پینل نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے بن غازی میں امریکی قونصلیٹ پر حملے کو حکومت کی غفلت قرار دے دیا۔
امریکی سینٹ پینل کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد امریکی کانگریس میں نئی بحث چھڑ گئی ہے، رپورٹ کے مطابق لیبیا کے شہر بن غازی میں گیارہ ستمبر دو ہزار بارہ کو امریکی کونسلیٹ پر ہونے والے خودکش حملے کو ناکام بنایا جاسکتا تھا اگر حکومت اور خفیہ ادارے قبل ازوقت ممکنہ خودکش حملے سے کونسلیٹ کو الرٹ کردیتے۔
امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان میری ہارف نے سینٹ پینل کی رپورٹ پر فوری ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور حساس اداروں کے پاس کوئی ایسی مصدقہ اطلاعات نہیں تھی کہ خودکش بمبار بن غازی میں امریکی کونسلیٹ کو نشانہ بنائینگے۔
انہوں نے امریکی سینٹ پینل کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے بے بنیاد قراد یا ہے، یاد رہے کہ بن غازی کونسلیٹ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں امریکی سفیر کرسٹوفر اسٹیون سمیت تین امریکی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔