بدھ, اپریل 30, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 3788

اسرائیل کیساتھ جنگ بندی: حماس کا بڑا بیان سامنے آگیا

0

حماس کے اعلیٰ سیاسی رہنما خلیل الحیہ نے اسرائیل کیساتھ جنگ بندی سے متعلق ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

خبر رساں ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں حماس کے اعلیٰ سیاسی رہنما نے کہا کہ حماس اسرائیل کے ساتھ پانچ سال یا اس سے زیادہ عرصے کی جنگ بندی پر راضی ہونے کی خواہاں ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اگر 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے ساتھ ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم ہوتی ہے تو حماس ہتھیار ڈال دے گی اور ایک سیاسی جماعت میں تبدیل ہو جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا اب تک اسرائیل کو حماس کو تباہ کرنے میں کامیابی نہیں ملی، اسرائیل حماس کی 20 فیصد صلاحیتوں کو بھی تباہ نہیں کر سکا ہے، اگر وہ (حماس) کو ختم نہیں کر سکتے تو اس کا حل کیا ہے؟ اس کا حل اتفاقِ رائے کی طرف جانا ہے۔

واضح رہے کہ خلیل الحیہ حماس کے اعلیٰ عہدے دار ہیں جو جنگ بندی اور یرغمالوں کے تبادلے کے لیے مذاکراتی عمل میں حماس کی نمائندگی کر چکے ہیں، ان کا لہجہ کبھی مفاہمانہ تو کبھی جارحانہ ہوتا ہے۔

کھاد ساز فیکٹریوں کے لیے خوشخبری

0

حکومت نے کھاد ساز فیکٹریوں کو خریف کے پورے سیزن سے متعلق بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حکومت کھاد ساز فیکٹریوں کو خریف کے پورے سیزن میں گیس فراہم کرنے کے لیے تیار ہو گئی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ خریف کے سیزن میں مجموعی طور پر 34 لاکھ ٹن یوریا کھاد کی ضرورت ہوگئی جب کہ پیداوار کے لحاظ سے ڈھائی لاکھ ٹن یوریا کی قلت ہو سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق خریف سیزن کے لیے کھاد فیکٹریوں سے 50 ہزار ٹن یوریا کھاد اضافی حاصل کی جائے گی جب کہ 2 لاکھ ٹن یوریا امپورٹ کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت خریف کے موسم میں تین بڑی فصلوں کے پیداواری اہداف حاصل کرنا چاہتی ہے جس کے لیے کھاد فیکٹریوں کو بلاتعطل گیس فراہمی کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ایک سمری جلد ای سی سی میں پیش کی جائے گی۔

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

0

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے آزاد ارکان کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کر لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق 8 فروری کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی تھی جس کی شمولیت کو الیکشن کمیشن نے تسلیم کر لیا ہے اور اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو باضابطہ آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو پارٹی پوزیشن سے بھی آگاہ کر دیا ہے۔

دستاویز کے مطابق سنی اتحاد کونسل  میں 82 آزاد ارکان قومی اسمبلی شامل ہوئے جن  میں  پنجاب سے 49 اور کے پی سے 33 ارکان شامل تھے۔

الیکشن کمیشن کی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کو کوئی مخصوص نشست نہیں دی گئی اور ن لیگ (120 نشستیں) کے بعد قومی اسمبلی کی دوسری بڑی جماعت ہے جب کہ پیپلز پارٹی کے 71 ارکان قومی اسمبلی ہیں۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے 21، جے یو آئی کے 11، ق لیگ کے 5، استحکام پاکستان پارٹی کے 4، ایم ڈبلیو ایم، پی کے میپ، بی این پی، پی ایم ایل ضیا، بی اے پی، نیشنل پارٹی کا ایک ایک رکن ہے جب کہ 7 ارکان آزاد ہیں۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے الیکشن کمیشن سے تازہ ترین پارٹی پوزیشن مانگی تھی۔

’مینوں وداع کرو‘: ثمر عباس جعفری نے آواز کا جادو جگا دیا، ویڈیو وائرل

0

پاکستانی ڈرامے ’مائی ری‘ کے مرکزی کردار اور شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار ثمر عباس جعفری کی بھارتی فلم کا گانا گنگنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار ثمر عباس جعفری نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کا مشہور نیا گانا مینوں وداع کرو ‘ گنگناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Samar Jafri (@samarjafri_)

بالی ووڈ فلم امر سنگھ چمکیلا کے گانے ’مینو وداع کو‘ کو اریجیت سنگھ اور جونیتا گاندھی نے گایا ہے، اس کی موسیقی اے آر رحمان نے دی ہے جبکہ اریجیت سنگھ نے ودا کرو کے بول لکھے ہیں۔

ودا کرو کی میوزک ویڈیو کی ہدایت کاری امتیاز علی نے کی ہے جبکہ اس گانے میں فلم کا مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار دلجیت سوسانجھ اور پرینیتی چوپڑا شال ہیں۔

اداکار ثمر عباس جعفری نے کیپشن میں لکھ کہ ’یہ اس سال کی بہترین کمپوزیشن ہونی چاہیے‘  کیا خوبصورت گانا اور لیرکس ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Samar Jafri (@samarjafri_)

ثمر عباس جعفری سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اکثر اپنی گلوکاری کی ویڈیو شیئر کرتے رہتے ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی انہوں نے بھارتی فلم کے گانے ’تجھ میں رب دکھتا ہے‘ گنگانے کی ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

یاد رہے کہ ثمر عباس جعفری نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ میں ’فاخر‘ کا مرکزی کردار نبھایا تھا جس میں ان کے ساتھ لیڈ رول میں عینا آصف شامل تھیں۔

شاداب خان کا نا قابل یقین کیچ، ویڈیو

0

پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ تو نہ جیت سکا لیکن قومی آل راؤنڈر شاداب خان نے کیوی بیٹر کا ناقابل یقین کیچ لے کر شائقین کرکٹ کے دل ضرور جیت لیے۔

قذافی اسٹیڈیم  میں  کھیلے گئے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کے مڈل آرڈر اور جارح مزاج بلے باز مارک چمپن کو کور کی جانب سے فیلڈنگ کرنے والے قومی آل راؤنڈر شاداب خان نے ناقابل یقین کیچ لے کر پویلین واپس بھیج دیا۔

نیوزی لینڈ کی اننگ کا 14 واں جب کہ افتخار احمد کے پہلے اوور کی پانچویں گیند کو مارک چیمپن نے زور دار طریقے سے ہٹ کرتے ہوئے کور پوزیشن کی جانب کھیلا۔

اس موقع پر وہاں فیلڈنگ کرنے والے شاداب خان فوری حرکت میں آئے اور فضا میں اچھل کر نا قابل یقین کیچ لے کر کیوی بیٹر کو 8 رنز پر ہی چلتا کیا۔

 

یہ وہی مارک چیمپن ہے جس نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 42 گیندوں پر برق رفتار 82 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگ کھیل کر کیوی ٹیم کو میچ جتوایا اور سیریز میں واپس لائے تھے۔

اس سے قبل قومی کپتان نے بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔

پاکستان ٹیم ہدف کے تعاقب میں 5 رنز پیچھے رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 174 رنز ہی بنا سکی۔

نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہو گئی ہے اور اسٹار کرکٹر سے محروم مہمان ٹیم نے اسٹاروں سے سجی پاکستانی ٹیم کے سیریز جیتنے کا خواب چکنا چور کر دیا ہے۔

پاکستان کو نو آموز ٹیم سے سیریز کی شکست کی ہزیمت سے بچنے کے لیے پانچویں اور آخری میچ میں لازمی فتح حاصل کرنا ہوگا۔ گرین شرٹس نے آخری بار 2018 میں کیویز سے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی تھی۔

ایک ہفتے میں 60 لاکھ زائرین کی مسجد نبویؐ آمد

0

سعودی عرب میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران مسجد نبوی آنے والے زائرین کی تعداد 59 لاکھ 60 ہزار 724 ریکارڈ کی گئی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امور کی جنرل اتھارٹی نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آنے والوں کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے۔

مسجد نبوی انتظامیہ کے مطابق 5 لاکھ 98 ہزار 939 زائرین نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی۔

انتطامیہ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 9172 معمر اور معذورافراد کو مخصوص خدمات فراہم کی گئیں۔

2 لاکھ 54 ہزار 209 افراد نے ریاض الجنہ میں نماز ادا کی ان میں ایک لاکھ 23 ہزار 932 مرد جبکہ ایک لاکھ 30 ہزار 277 خواتین شامل تھیں۔

سعودی عرب، ٹرانزٹ ویزے پر آنے والے کیا عمرہ کرسکتے ہیں؟

12884 افراد مسجد نبویؐ کی لائبریری میں دستیاب علمی خدمات سے مستفیض ہوئے جبکہ نمائشوں اور عجائب گھروں کا 2 ہزار افراد نے دورہ کیا۔

لوڈشیڈنگ اور بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام کے لئے اچھی خبر آگئی

0
شنگھائی الیکٹرک گروپ

اسلام آباد: پاکستان میں لوڈشیڈنگ اور بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کو ریلیف ملنے کی امید ہے۔

تفصیلات کے مطابق شنگھائی الیکٹرک گروپ پاکستان میں توانائی بحران کو ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، چینی گروپ نے پاکستان کے تھر کول بلاک-1 میں سرمایہ کاری کی ہے۔

شنگھائی الیکٹرک گروپ کے چیئرمین Mr. Wu Lei نے اپنے حالیہ دورہ میں وزیراعظم پاکستان اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے عہدیداران سے ملاقاتیں کیں، ان ملاقاتوں میں انہوں نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کوششوں کو سراہا اور مزید غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی جانب ترغیب دی گئی۔

یہ الیکٹرک گروپ معروف چینی گروپ ہے، جو توانائی کے آلات تیارکرنے میں مہارت رکھتا ہے۔

شنگھائی الیکٹرک گروپ نے پاکستان میں کوئلے پرمبنی پاور پراجیکٹ میں اپنی سرمایہ کاری کو بڑھانے اور غیرملکی پاور پلانٹس کو کوئلے پر منتقل کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

اس ممکنہ سرمایہ کاری سے پاکستان کا درآمدی کوئلے پر انحصار کم ہوگا اور توانائی کے درآمدی بل کو کم کرنے کیساتھ ساتھ سستی توانائی فراہم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

سروسز اسپتال کے عملے پر شہری کا نومولود تبدیل کرنے کا الزام

0

لاہور: سروسز اسپتال کے عملے پر شہری نے نومولود بچہ تبدیل کرنے کا الزام لگایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سروسز اسپتال کے عملے پر شہری نے نومولود بچہ تبدیل کرنے کا الزام لگایا ہے، شہری نے پولیس اور انتظامیہ کو درخواست دے دی جس پر سروسز اسپتال کی انتظامیہ نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔

شہری نے درخواست میں کہا کہ اسپتال کی فائل پر بیٹے کی پیدائش درج ہے، آپریشن کے ایک روز بعد بتایا گیا کہ بیٹی ہوئی ہے، میرا بچہ مبینہ طور پر تبدیل کیا گیا جس میں اسپتال عملہ ملوث ہے۔

شہری کی درخواست پر لاہور کی سروسز اسپتال انتظامیہ نے 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی، کمیٹی نے ڈی این اے تجویز کیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈی این اے کیلئے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو خط لکھ دیا، الزام ثابت ہوا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

سعودی عرب میں پبلک بس ڈرائیورز کیلئے نیا قانون ؟

0

سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے بس ڈرائیوروں کے لیے یونیفارم کی شرط کو لازم کردیا ہے، یکساں یونیفارم کے نظام کا اطلاق 25 اپریل 2025 سے ہوگا۔

خبر رساں ادارے سبق نیوز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کی جانب سے انٹرنیشنل بس سروس، اسکول بس اوردیگر کمرشل بسوں کے ڈرائیوروں کے لیے یکساں یونیفارم کے ضوابط متعین کیے گئے ہیں۔

ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق بس سروس سے تعلق رکھنے والے ادارے اور افراد یونیفارم کے ضوابط معلوم کرنے کیلیے اتھارٹی کی ویب سائٹ tga.gov.sa پروزٹ کرسکتے ہیں۔

سعودی عرب، ٹرانزٹ ویزے پر آنے والے کیا عمرہ کرسکتے ہیں؟

ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ذمہ دار نے بتایا کہ بسوں کے ڈرائیوروں کے لیے یونیفارم کے ضوابط متعین کرنے کا مقصد اس شعبے کو منظم اور خدمات کے معیار میں اضافہ کرنا ہے۔

ملزم نے چھریوں سے وار کر کے سابقہ بیوی کو قتل کر دیا

0

کراچی: لانڈھی مانسہرہ کالونی میں ملزم نے چھریوں سے وار کر کے اپنی سابقہ بیوی کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں سابق شوہر نے چھری کے وار سے خاتون کو قتل کردیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی شناخت زہرہ کے نام سے ہوئی ہے اور اسے اس کے سابق شوہر نے قتل کیا، خاتون گھر سے نکلی تھی کہ ملزم نے حملہ کردیا، مقتولہ کا آبائی تعلق گھوٹکی سے ہے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

دوسری جانب مقتولہ کے شوہر صدیق نے بتایا کہ زہرہ گارمنٹس فیکٹری میں کام کرتی تھیں، وہ آج بھی صبح گھر سے فیکٹری کام کیلئے نکلی تھی، سابق شوہر ابراہیم نے راستے میں روکا اور دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

شوہر صدیق نے مزید بتایا کہ زہرہ کو سابق شوہرنے چھریوں کے وار سے قتل کیا، ابراہیم  نے  زہرہ کو 6 سال قبل طلاق دی تھی۔