بدھ, اپریل 30, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 3792

بھارت میں ریلوے مسافروں کو چند روپوں میں کھانا فراہم کرنے کا اعلان

0

انڈین ریلوے نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے جنرل کوچ میں سفر کرنے والے مسافروں کو صرف 20 روپے میں کھانا فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی ریلویز نے ملک میں چلنے والی جنرل کوچ کے مسافروں بڑی سہولت مہیا کرنے کے لیے ایک بڑی پیش قدمی کی ہے۔ ریلوے بورڈ کے سینئر افسر نے بتایا کہ 100 اسٹیشنوں کے تقریباً 150 پلیٹ فارم پر کھانے کا کاؤنٹر کھولا گیا ہے جبکہ آنے والے دنوں میں اس میں مزید توسیع کی جائیگی۔

جنرل کوچ سے سفر کرنے والے خواتین و حضرات کو پلیٹ فارم پر کفایتی نرخ پر کھانا فروخت کرنے کی تیاری مکمل ہوچکی ہے، مسافروں کو صرف 20 روپے میں پوری اور سبزی دی جائے گی۔

اس کے علاوہ 50 روپے میں کھانے کا ایک پیکٹ بھی دیا جائے گا جس میں چپاتی اور سبزی وغیرہ بھی فراہم کی جائے گی۔

مذکورہ ٹرین کے صرف دو منٹ ٹھہرنے اور رش کی وجہ سے غریب مسافروں کو کئی بار بھوکا رہنا پڑتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ریلوے نے کفایتی شرح پر کھانا دینے کا فیصلہ کیا۔

بھارتی ریلوے افسر کے مطابق آئی آر سی ٹی سی کے ساتھ مل کر ریلوے نے مسافروں، خصوصاً غیر ریزرو ڈبوں میں سفر کرنے والوں کی خدمت کے لیے یہ اقدام کیا ہے۔

اہلکار کا کہنا ہے کہ 100 اسٹیشنوں کے تقریباً 150 پلیٹ فارم پر کھانے کے کاؤنٹر کھولے گئے ہیں اور اس سہولت کو آئندہ مزید بڑھایا جائے گا۔

بڑھتی کشیدگی کے دوران امریکی وزیرخارجہ چین پہنچ گئے

0

تائیوان پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکی اعلیٰ سفارت کار بلنکن نے چین کا دورہ کیا ہے۔

سینیٹ سے غیرملکی امدادی پیکج کی منظوری کے بعد یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کو امریکا اربوں ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔

ایک جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے امدادی پیکج کے بل پر دستخط کیے تو دوسری جانب بڑھتی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن تین روزہ دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔

بلنکن بدھ کو شنگھائی پہنچے ہیں اور توقع ہے کہ وہ جمعہ کو بیجنگ جانے سے قبل اپنے ہم منصب وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ بات چیت کے لیے شہر کے کاروباری رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اور صدر شی جن پنگ کے ساتھ ممکنہ ملاقات بھی کریں گے۔

بیجنگ اور واشنگٹن نے کہا ہے کہ یہ دورہ بات چیت کو مضبوط بنانے اور اپنے دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے بارے میں ہے۔

یہ دورہ امریکی سینیٹ کی جانب سے ایک بڑے غیر ملکی امدادی پیکج کے حق میں ووٹ دینے کے چند گھنٹے بعد اور صدر جو بائیڈن کی جانب سے قانون پر دستخط کرنے سے کچھ ہی دیر پہلے شروع ہوا ہے۔

کیا اوشین برار واقعی دلجیت دوسانج کی خفیہ بیوی ہیں؟

0
کیا اوشین برار واقعی دلجیت دوسانج کی خفیہ بیوی ہیں؟

ممبئی: بھارتی اداکارہ اوشین برار نے نامور پنجابی گلوکار دلجیت دوسانج کی خفیہ بیوی ہونے کی خبروں پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ روز قبل دلجیت دوسانج کی اوشین برار کے ساتھ تصویر منظرِ عام پر آئی تھی جس میں اداکارہ کو گلوکار کی بیوی قرار دیا گیا۔

تاہم بعد میں پتا چلا کہ یہ گلوکار کی اہلیہ نہیں بلکہ دوست ہیں۔ دونوں نے 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ’مختیار چڈھا‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

حالیہ انٹرویو میں اوشین برار نے کہا کہ میرے خیال سے کوئی نہیں چاہتا تھا کہ میں دلجیت کے ساتھ فلم کی پروموشن کروں حالانکہ میں اس کی مرکزی کردار تھی، میں اس رویے کی وجہ سے تاحال بے خبر ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ ہو سکتا ہے اُس وقت میں صرف 19 سال کی تھی اور دلجیت کے ساتھ ڈیبیو پروجیکٹس کیے تھے، سچ کہوں تو اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ان کے ساتھ کام کرنے میں بہت اچھا وقت گزارا، 19 سال کی تھی اور انہوں نے فلم کے کردار کو سمجھنے میں شوٹنگ کے دوران میری بہت مدد کی تھی۔

وائرل تصویر کے بارے میں اوشین برار نے کہا کہ وہ نہیں جانتی کہ لوگ نہیں گلوکار کی بیوی کیوں سمجھتے ہیں۔

مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

0
مدیحہ رضوی

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی۔

اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری کی شادی کی تصدیق بھی کردی ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں اور مداح انہیں شادی کی مبارکباد دے رہے ہیں۔

اداکارہ کی شادی کی تقریب میں قریبی عزیز، رشتے دار اور ان کی دونوں بیٹیاں بھی شریک تھیں۔

اداکارہ نے دوسری شادی کس سے کی ہے اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

تاہم کچھ شوبز میڈیا پیجز کے مطابق مدیحہ رضوی نے دوسری شادی دوست و لکھاری جنید علی پرویز سے کی ہے۔

واضح رہے کہ مدیحہ رضوی نے 2014 میں اداکار حسن نعمان سے شادی کی تھی، ان کی پہلی شادی محض 8 سال ہی چل سکی، جوڑے کی دو بیٹیاں  ہیں۔

مدیحہ رضوی

یاد رہے کہ مدیحہ رضوی سینئر اداکارہ دیبا بیگم کی صاحبزادی ہیں۔

مدیحہ رضوی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

شریف نیّر: پاکستانی فلموں کے معروف ہدایت کار

0

پاکستانی فلمی صنعت کے لیے ہدایت کار شریف نیّر نے بے مثال کام کیا اور شائقین کو یادگار فلمیں دیں۔ ان کا فلمی کیریئر بہت کام یاب رہا۔ آج ہدایت کار شریف نیّر کی برسی ہے۔

شریف نیّر نے ہدایت کار نذیر کے معاون کی حیثیت سے فلم لیلیٰ مجنوں سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ اس فلم میں لیلیٰ کا کردار سورن لتا نے اور مجنوں کا کردار نذیر نے نبھایا تھا۔ بحیثیت ہدایت کار شریف نیرّ نے پہلی فلم یادگار بنائی۔ اس کے ہیرو بھی اداکار نذیر تھے۔ 1952ء میں ان کی فلم بھیگی پلکیں سے پاکستان میں شریف نیّر نے اپنا کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ بعد میں انھوں نے کئی فلموں کے لیے ہدایت کاری کی جن میں محفل، معصوم، عشق پر زور نہیں، نائلہ، لاڈو، ناز، دوستی، ایک تھی لڑکی شامل ہیں۔

شریف نیّر نے 1965ء میں ریلیز ہونے والی فلم نائلہ کے لیے بہترین اردو فلم اور بہترین ہدایت کار سمیت 8 نگار ایوارڈز حاصل کیے تھے۔ اس کے علاوہ 1971ء میں ریلیز ہونے والی فلم دوستی نے بھی بہترین اردو فلم اور بہترین ہدایت کار کے لیے آٹھ نگار ایوارڈ اپنے نام کیے۔

شریف نیّر 19 اگست 1922ء کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے اور 24 اپریل 2007ء کو اسی شہر میں‌ وفات پائی۔ ہدایت کار نے بھارتی فلموں کی معروف رقاصہ ککو کی بہن سے شادی کی تھی۔ ہدایت کار شریف نیّر لاہور کے گارڈن ٹاؤن کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب موٹرسائیکل اسکیم سے متعلق بڑی خبر

0
ای بائیکس اسکیم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طلبا کو موٹرسائیکل فراہم کرنے کی اسکیم میں 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا نے پورٹل پر رجسٹریشن کرا لی۔

پی آئی ٹی بی ریکارڈ کے مطابق 16ہزار سے زائد آن لائن درخواستیں جمع کی جاچکی ہیں اور اب تک ساڑھے 13ہزار طلبا نے پیٹرول بائیکس کیلئے اپلائی کیا ہے جب کہ 3800 طلبا نے الیکٹرک موٹرسائیکلز کیلئےدرخواست دی ہے۔

ایک لاکھ طلبا نے پورٹل پر رجسٹر کیا ہے اور درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 29 اپریل ہے۔ موٹرسائیکل اسکیم کیلئے مزید درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔ لاہور، ملتان، فیصل آباد، بہاولپور، راولپنڈی کے طلبا درخواستوں کے اہل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل کی ڈاؤن پیمنٹ حکومت پنجاب دےگی اور ماہانہ اقساط پرمارک اپ بھی حکومت پنجاب اداکرے گی۔

بانی پی ٹی آئی نے جو ہمیں پڑھایا آج بھی یاد ہے وہ شاید بھول گئے، فیصل واوڈا

0
فیصل واوڈا

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم و بانی پی ٹی آئی نے جو ہمیں پڑھایا آج بھی یاد ہے لیکن وہ شاید بھول گئے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں فیصل واوڈا نے کہا کہ میں آزاد حیثیت سے سینیٹر منتخب ہوا ہوں، ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کی جانب سے حمایت پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ نظام میں جہاں خرابی ہے اس سے سب فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن میں کسی کے پاؤں پکڑ کر اور کیسز معاف کروا کر نہیں آیا، میرے پاس بانی پی ٹی آئی کی سیٹ تھی جو خیرباد کیا تو سیٹ بھی واپس کی۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ناکامی کے بعد ہی آپ کامیابی کی طرف بڑھتے ہیں، میں نے دیکھ لیا آپ سسٹم کے اندر ہی سسٹم کے خلاف کھیل سکتے ہیں، اصول پاکستان میں کہاں چلا ہے کوئی اصول کے مطابق نہیں چلتا، نظام کی توثیق کا عمل کہاں ہے احتساب کا عمل کہاں ہے؟

گزشتہ ماہ فیصل واوڈا نے اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے بارے میں پیشگوئی کی تھی کہ علی امین گنڈاپور مدت پوری نہیں کر پائیں گے، ان کے خلاف رمضان کے بعد حالات مشکل ہوں گے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بارے میں پتا نہیں کہ موجودہ اسمبلیوں کی مدت کتنی ہے، سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دےکر آیا ہوں، کم عمری میں ایک ہی ٹکٹ پر تین عہدے ملے۔

سابق وزیر نے کہا تھا کہ ملک میں بہت کچھ ہوا ہے، وہ چاند پر حکومت بنائیں تو زیادہ بہتر ہے، بانی پی ٹی آئی چاند پر حکومت بنا سکتے ہیں، اگر وہ میری پہلے باتیں مان لیتے تو صورت حال بہتر ہوتی۔

ناروے جانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

0
ناروے

ناروے کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ غیر ملکیوں کیلئے مستقل رہائشی اجازت نامے کیلیے مالی معاونت کی شرط کو ختم کریا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومت کے اس فیصلے کے بعد غیر ملکیوں کیلئے ناروے کی شہریت حاصل کرنا مزید آسان ہوگی، جس سے لوگوں کو وہاں آسانی کے ساتھ رہنے اور آباد ہونے کی اجازت ملے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ناروے کی حکومت نے گزشتہ 12 ماہ کے اندر درخواست دہندگان کیلیے مالی معاونت  کی پہلے سے لازمی شرط کو ختم کر دیا ہے۔

پچھلے ضابطوں کے تحت، 18 اور 67 سال کی عمر کے افراد کو پچھلے سال کےدوران مستحکم آمدنی کا مظاہرہ کرنے اور مستقل رہائشی اجازت نامہ حاصل کرنے کیلیے حکومتی مالی امداد حاصل کرنےسے گریز کرنے کی ضرورت تھی۔

تاہم، ایک حالیہ ترمیم نےمستحکم آمدنی برقرار رکھنےکی شرط کو برقرار رکھتے ہوئے، سماجی خدمات ایکٹ کے تحت مالی امداد حاصل کرنے پرپابندی ہٹادی ہے۔

مستقل رہائشی اجازت نامہ لوگوں کو ناروے میں غیر معینہ مدت تک رہنے اور کام کرنے کا حق دیتا ہے۔

درخواست دہندگان کے پاس ناروے میں کم از کم تین سال کیلیے ایک درست رہائشی اجازت نامہ ہونا چاہیے اور اہلیت کے اضافی معیار پر بھی پورا اترنا چاہیے۔

درخواست منظور ہوجانے کے بعد، وصول کنندگان کو ایک رہائشی کارڈ ملے گا جو ان کی مستقل رہائشی حیثیت کے ثبوت کےطور پر کام کرے گا اور یہ دو سال تک کارآمد ہوگا۔ اس سے پہلے مستقل رہائشی اجازت ناموں کی تصدیق پاسپورٹ پر چسپاں اسٹیکرز کے ذریعے کی جاتی تھی۔

’میں بریانی نہیں کہ ہر کسی کو اچھی لگوں‘ حنا رضوی ناقدین پر برس پڑیں

0
حنا رضوی

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ حنا رضوی ناقدین پر برس پڑیں۔

سینئر اداکارہ سنگیتا کی بہن اداکارہ حنا رضوی نے اپنے شوہر عمار احمد خان کے ہمراہ ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی شادی اور  تنقید کرنے والوں سے متعلق گفتگو کی۔

اداکارہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری شادی اور مجھ پر تنقید کرنے والے چند ہی لوگ ہیں جنہوں نے جعلی اکاؤنٹس بناکر  تنقید کرکے توجہ حاصل کرنا چاہی، وہی چند جعلی اکاؤنٹس والے مختلف پوسٹوں اور ویڈیوز میں جاکر میری شادی اور  جسامت پر تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں۔

حنا رضوی کا کہنا تھا کہ ان کی شادی پر ایسے بھی کمنٹس کیے گئے کہ دیکھتے ہیں ان کی شادی کتنا عرصہ چلتی ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ ایسے کمنٹس کرنے والے یہ بتائیں کہ پہلے ان کی کتنی شادیاں تھیں جو ناکام ہوئیں؟ یا ان کے شوہر نے پہلے کتنی شادیاں کیں جو طلاق پر ختم ہوئیں؟

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں بریانی نہیں ہوں کہ ہر کسی کو اچھی لگوں یا ہر کسی کو خوش رکھ سکوں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل سوشل میڈیا انفلوئنسر عمار احمد خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ حنا رضوی نے اپنی شادی کی تقریبات کی تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیں تو چند صارفین نے نامناسب تبصرے کیے تھے۔

ان ذاتی نوعیت کے تبصروں میں حنا کے وزن اور ان کی عمر کو نشانہ بنایا گیا تھا جن میں سے چند ایک کے جوابات اداکارہ نے خود بھی کمنٹس کے ذریعے دیے تھے۔

انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں! وسیم اکرم

0

انڈین پریمیئر لیگ میں ٹیموں کی جانب سے بہت زیادہ رنز بنانے اور ہدف کا تعاقب کرنے پر وسیم اکرم نے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی اسپورٹس چینل سے گفتگو میں سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ آئی پی ایل کے اس سیزن میں بولرز تباہ ہورہے ہیں۔ خدا کا شکر ہے میں اس دور میں کرکٹ نہیں کھیل رہا ہوں، اس وقت 20 اوورز میں 270 رنز بن رہے ہیں، یعنی 50 اوورز کے کھیل میں 450 یا 500 رنز بن سکتے ہیں۔

بنگلورو اور حیدرآباد کے میچ کا حوالہ دیتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اگر اتنے زیادہ رنز ایک بار بنتے تو ٹھیک تھا لیکن ایسا تین چار بار ہوا ہے۔ جس سے پتہ چلتا ہے کہ بیٹنگ کتنی مضبوط ہوچکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ 5 اوورز میں 100 رنز بنانا غیر قانونی ہے، ایسا کس طرح ہورہا ہے؟ بولرز کے لیے ایسا ہی ہوگیا ہے کہ پیسے لیں اور یہاں خود کو تباہ کرلیں۔ میں اس فارمیٹ میں بولرز کے لیے یہی محسوس کرتا ہوں۔

پاکستان کے سابق کپتان نے سن رائزر حیدرآباد کو فرنچائز کرکٹ میں سب سے زیادہ تباہ کن فریق قرار دیا۔ فاسٹ باؤلنگ آئیکون نے جنوبی افریقہ کے ہینرک کلاسن کی بھی خصوصی تعریف کی۔

انھوں نے کہا کہ ہینرک کلاسن میرے پسندیدہ کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اگر آپ وائٹ بال کرکٹ کی بات کریں تو ان کی چھکے لگانے کی صلاحیت ناقابل یقین ہے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ عبدالصمد فنشر کے طور پر اس ٹیم میں اچھا کام کر رہے ہیں، وہ اپنا کردار بخوبی نبھا رہے ہیں۔ کمنز کی بطور کپتان موجودگی حیدرآباد کی ٹیم کو پرسکون بنادیا ہے۔