بدھ, مئی 7, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 3832

خوفناک سمندری طوفان : ویڈیو مناظر نے دل دہلا دیے

0
سمندری طوفان

نیبراسکا : خوفناک سمندری طوفان نے امریکا میں تباہی مچادی، سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھ کر لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ملک کے مختلف حصوں میں سمندری طوفان نے بہت نقصان پہنچایا جس میں ایک ایسی عمارت کی تباہی بھی شامل ہے جس میں درجنوں افراد مقیم تھے۔

سمندری طوفان نے امریکہ میں دو ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اس دوران شہریوں کو سختی سے متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں۔

اس کے علاوہ خطرناک طوفان سے اور سیکڑوں مکانات تباہ ہوگئے اوماہا اور نیبراسکا میں ایسے بہت سے مکانات اڑ کر دور جاگرے۔

ریاست نیبراسکا میں ایک ٹرک ڈرائیور نے قریب پہنچ کر ایک بہت بڑے سمندری طوفان کا ہولناک منظر کیمرے میں ریکارڈ کرلیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ یہ کسی فلمی سین کی طرح لگتا ہے۔

صوبہ لنکاسٹر نیبراسکا میں سمندری طوفان ایک صنعتی عمارت سے ٹکرایا، جس کے نتیجے میں عمارت منہدم ہوگئی، اس میں 70 افراد موجود تھے جس میں متعدد زخمی ہوگئے۔

جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویرسے پتہ چلتا ہے کہ اوماہا کے شمال مشرق میں تقریباً 30میل (48.3 کلومیٹر) میں چھوٹے شہر مینٹن کو نقصان پہنچا ہے۔

یہ قابل ذکر ہے کہ قومی موسمیاتی اتھارٹی نے آج ہفتے کو آوہائیو ، کانزاس ، میزوری ، اکلاہوما اور ٹیکساس ریاستوں کے کچھ حصوں میں سمندری طوفان سے انتباہ جاری کیا ہے۔

کھمبی/ مشروم کھائیں اسمارٹ رہیں : حیرت انگیز فوائد

0
کھمبی یا مشروم

کھمبی یا مشروم کو انسانی جسم کے لیے غذائی فوائد سے بھرپور شمار کیا جاتا ہے جو قوت مدافعت کو طاقت دینے اور بیماریوں سے تحفظ فراہم کرنے کے علاوہ جسم کو موٹاپے سے نجات میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق کھمبی یا مشروم خون کے خلیوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے اور سرطان کے خلیوں کے خلاف مدافعت کو بڑھاتی ہے اور مدافعت ختم ہوجانے کے مرض "ایڈز” سے بھی حفاظت کرتی ہے۔

اس کے علاوہ یہ بعض نوعیت کے نفسیاتی مریضوں کے لیے بھی بہت مفید ہے مرد و خواتین متناسب اور خوب صورت جسم کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں انہیں روزانہ کھمبی ضرور کھانا چاہیے۔

mashroom

ماہرین کا کہنا کہ جو خواتین خود کو اسمارٹ رکھنا چاہتی ہیں وہ کھمبی استعمال کرکے ڈائٹنگ کئے بغیر مطلوبہ نتائج حاصل کرسکتی ہیں، کھمبی دیگر غذائی اعتبار اور اپنے اجزا کے باعث انسان کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوئی ہے۔

کھمبی کا سالن نہایت لذیذ اورمزیدار ہوتا ہے کھمبی کھانے کے بہت سے فائدہ ہیں یہ امراض قلب، ذیابیطس، بلڈ پریشر کا بہترین علاج ہے۔

سائنسدانوں کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ اپنے روزانہ کے معمولات میں مشرومز/ کھمبیوں کا استعمال کرتے ہیں ان میں کینسر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ جو لوگ 18گرام مشرومز جو کہ 8/1سے4/1 کپ کے برابر ہوتے ہیں روزانہ استعمال کرتے ہیں ان میں کینسر ہونے کا امکان بہ نسبت ان لوگوں کے جو مشرومز نہیں کھاتے 45فیصد کم ہوتا ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ مشروم میں پروٹین اور وٹامن کی اچھی خاصی قدرتی غذائیت موجود ہے، اس میں موجود سائیکا ڈیلک کمپاؤنڈ بھاری مقدار میں موجود ہوتا ہے جو ڈپریشن کے خاتمے کے لیے دوا جتنا ضروری ہوتا ہے اور مریضوں کو شدید ڈپریشن کی کیفیت سے محفوظ رکھتا ہے۔

جیل کے باورچی خانوں میں کیسے کام ہوتا ہے؟ سرعام ٹیم کا چھاپہ

0
جیل

لاہور کی تاریخی سینٹرل جیل میں موجود قیدیوں کی کیا حالت ہے اور ان کی اصلاح اور سہولت کیلئے حکومتی سطح پر کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سرعام کی ٹیم نے جیل کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرکے ناظرین کے سامنے حقائق پیش کرنے کی کوشش کی۔

پروگرام کے میزبان اقرار الحسن نے جیل کے نگراں افسر کے ہمراہ جیل کے باورچی خانے کا معائنہ کیا اس دوران وہاں کے انتظامات دیکھ کر تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے جہاں کھانے پکانے کے دوران صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے، اس کی مثال یہ ہے کہ باورچی خانے میں ڈھونڈنے سے بھی ایک بھی لال بیگ نہیں ملا۔

اس حوالے سے پنجاب کے آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے بتایا کہ اس وقت جیلوں میں 65 ہزار قیدی موجود ہیں، ان کی اصلاح کیلئے انہیں مختلف ہنر سکھاتے ہیں تاکہ باہر جاکر وہ ایک بہتر شہری بن سکیں۔

مسلح افراد نے پولیس افسر کو گولیوں سے بُھون دیا

0
پولیس افسر

لاہور : پنجاب کے شہر لاہور میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس افسر شہید ہوگیا، واقعہ مصری شاہ کے علاقے میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مصری شاہ میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے سب انسپکٹر ارشد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

پولیس حکام کے مطابق سب انسپکٹر ارشد اپنی ڈیوٹی ختم کرکے گھر واپس جارہا تھا، راستے میں نامعلوم ملزمان نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کردی، سب انسپکٹر ارشد کو گردن، چھاتی اور پیٹ میں تین گولیاں لگیں۔

پولیس کے مطابق سب انسپکٹر ارشد نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جان دے دی، شہید سب انسپکٹر ارشد لاہور کے باغبان پورہ انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات تھا۔

سب انسپکٹر پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کو ارشد پر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

علاوہ ازیں تھانہ کاہنہ کے علاقے گجومتہ میں گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن احمد زنیر چیمہ کی ایس ڈی پی او کاہنہ کو فوری ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

0

گوجرہ : عالمی ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کی مداخلت کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کا مسئلہ حل کرلیا گیا، حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن ختم کرکے اسے اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

اس حوالے سے سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم اولمپئن منظور الحسن کا کہنا ہے کہ دو فیڈریشنز سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہورہی تھی۔

اولمپئن منظور الحسن نے کہا کہ حکومت نے ہاکی کی بہتری کیلئے بر وقت فیصلہ کرکے اچھا اقدام کیا، وفاقی وزیر احسن اقبال نے سابق اولمپئن سے مشاورت کرکے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ کمیٹی مشاورت کے بعد کل قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کرے گی، ہاکی کوچ رولنٹ اولٹمین کی سربراہی میں 3رکنی سلیکشن کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم اولمپئن منظور الحسن نے مزید کہا کہ کمیٹی میں مجھ سمیت اسپورٹس بورڈ کا ایک نمائندہ بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کا معاملہ ایف آئی ایچ طے کرے گی، جس کو ایف آئی ایچ تسلیم کرے گی ہم اس کو ہی مانیں گے۔

رانا مشہود کا کہنا تھا کہ دونوں گروپس کے پلیئرز اسلام آباد میں کیمپ کریں گے، کل اور پرسوں دوبارہ ٹرائلز ہوں گے ، ٹرائلز کے سلیکشن بورڈ کو رولینٹ اولٹمینز ہیڈ کریں گے۔

ٹریفک میں پھنسی خاتون نے اپنے وقت کو قیمتی کس طرح بنایا؟ ویڈیو وائرل

0

بنگلورو کو بھارت کا آئی ٹی حب بھی کہا جاتا ہے اور ٹیکنالوجی سے شغف رکھنے والے افراد یہاں جاب کرنے کے کافی خواہشمند ہوتے ہیں۔

بھاتی شہر بنگلورو اپنے خوشگوار موسم کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے لیکن یہ شہر سب سے زیادہ اپنے بدترین ٹریفک جام کی وجہ سے بدنام ہے۔ بنگلورو سے طویل ٹریفک جام کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر اکثر وائرل ہوتی ہیں، جس میں لوگ اس ٹریفک جام سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاتے نظرآتے ہیں۔

ایک خاتون کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بنگلورو کے ٹریفک میں پھنسی ہوئی ہے اور اپنے اسکوٹر پر بیٹھی ہے۔

خاتون نے عقلمندی کا مظاہر کرتے ہوئے اس لمحے کو ضائع کرنے کے بجائے اسکوٹر پر بیٹھے بیٹھے ہی زوم کے ذریعے اپنے آفس کی آن لائن میٹنگ میں شرکت کی

 

شیئر کی گئی کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون بنگلورو میں ٹریفک کے کلیئر ہونے کا انتظار کرتے ہوئے اپنے اسمارٹ فون پر زوم کال پر میٹنگ میں شریک ہیں۔

آفس میں کام کرنے والی خاتون کی ویڈیو مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر تامل کیپشن کے ساتھ شیئر کی گئی ہے۔ اس میں لکھا ہے ’’سڑک پر بھی کام کریں، اور کیا کرنا ہے؟ سگنل کو دیکھنے کے بجائے وہ سب میری طرف دیکھ رہے ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ بنگلورو شہر میں اکثر لوگ ٹریفک جام میں پھنسے مٹر چھیلتے بھی یکھے گئے ہیں یا ٹریفک میں پھنسے ہوئے فون کالز اٹینڈ کرتے ہیں یہ شہر میں ایک عام سی بات ہے۔

اجے دیوگن نے کاجول سے شادی کیوں کی؟

0

اجے دیوگن نے کاجول کو پرپوز کیے بنا ہی شادی کرلی تھی جبکہ یہ شادی کس وجہ سے ہوئی بالی وڈ اداکار نے بتادیا۔

اداکارہ کاجول اور اے دیوگن کی جوڑی بالی وڈ کی کامیاب جوڑیوں میں سے ایک ہے جو کہ 25 سال سے ایک ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔ ’شیطان‘ کے اداکار کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کاجول سے شادی کرنے کی وجہ آشکار کرہے ہیں۔

ایک پوڈ کاسٹ کے دوران اجے دیوگن نے ان چیزوں پر روشنی ڈالی جنھوں نے دونوں اداکاروں کو اکٹھا کیا اور ان کے رشتے کو مضبوط کرنے میں مدد کی۔

اجے دیوگن نے کہا کہ میں واقعی میں نہیں جانتا ہماری شادی کیسے ہوئی، میرا مطلب ہے کہ ہم پہلی بار ملے اور پھر اکثر ملنے لگے، ہم نے ایک دوسرے کو پروپوز کیے بغیر ہی ہم سفر کے طور پر دیکھنا شروع کر دیا تھا۔ پھر لوگوں نے بھی یہ سمجھ لیا کہ ہم شادی کر لیں گے۔

انھوں نے بتایا کہ ہمارے خیالات ایک جیسے ہوتے ہیں اور ہم جو کچھ بھی کہتے ہیں ہماری اخلاقیات ایک طرح کی ہوتی ہیں اور اس طرح ساری چیزیں ایک بہاؤ میں ہوتی چلی گئیں۔

اجے دیوگن کی یہ پرانی انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ صارفین اس پر ویڈیو مختلف تبصرے کررہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ واقعی بہت افسوسناک ہے۔ آدمی یہ بھی نہیں کہہ سکتا کہ وہ اپنی بیوی سے پیار کرتا ہے پھر وہ متعدد افیئرز کیسے کرے گا۔‘

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’شاید یہ ساتھی اداکاروں، دوستوں اور پھر محبت کرنے والوں کی طرح شروع ہوا ہو۔ ہر کوئی اس وقت تک محبت میں نہیں پڑتا جب تک کہ کوئی ہاں نہ کہے۔‘

پرینکا چوپڑا کا ایشوریا اور سشمیتا سے متعلق اخباری تراشے محفوظ رکھنے کا انکشاف

0
پرینکا چوپڑا کا ایشوریا اور سشمیتا سے متعلق اخباری تراشے محفوظ رکھنے کا انکشاف

ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ پرینکا چوپڑا نے ایشوریا رائے اور سشمیا سین سے متعلق اخباری تراشے محفوظ رکھنے کا انکشاف کر کے سب کو حیران کر دیا۔

پرنیکا چوپڑا نے چھوٹی عمر میں ہی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا تھا، ایشوریا رائے 1994 میں مس ورلڈ بنین تھیں اور سشمیتا سین نے 1994 میں مس یونیورس کا خطاب جیتنے والی پہلی انڈین اداکارہ ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

حالیہ ایک پوڈکاسٹ میں جب ان سے نوجوان اداکارہ سے مقابلہ حسن کی چیمپیئن بننے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ بھارت میں خوبصورتی کے مقابلے بہت محدود ہوتے ہیں، بھارت کی طرف سے جیتنے والوں کی ایک پوری دہائی تھی جو کافی مختلف ہے۔

پرنیکا چوپڑا نے کہا کہ میں نے محسوس کیا کہ امریکا میں ان مقابلوں کی ساکھ خراب ہے لیکن مجھے اُس وقت دلچسپی تھی جب بھارت نے حصہ لیا تھا، ہماری پوری فیملی یہ مقابلے دیکھتی تھی اور بہر مزا آتا تھا۔

بالی وڈ اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے یاد ہے 1993 یا 1994 میں مس ورلڈ اور مس یونیورس (ایشوریا رائے اور سشمیتا سین) دونوں انڈیا سے تھیں اور میں نے ان کی کامیابی کی خبروں کے اخباری تراشے محفوظ رکھے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اخباری تراشے محفوظ رکھنے کا مطلب یہ نہیں تھا کہ میں ان جیسی بننا چاہتی ہوں بلکہ خوشی تھی کہ میں نے ان کو عالمی سطح پر دیکھا تھا۔

پرینکا چوپڑا نے 2000 میں پہلی بار مس ورلڈ کا مقابلہ حسن جیتا تھا جب ان کی عمر صرف 18 سال تھی۔ اداکارہکے بھائی سدھارتھ چوپڑا نے ان کی اجازت کے بغیر مقابلے کیلیے تصاویر بھیج دی تھیں۔

بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کیخلاف کامیابی پر کیا کہا؟

0
بابر اعظم

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ بیٹنگ میں 15 سے 20 رنز کم بنائے تھے، شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پانچویں ٹی 20 میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 179 رنز کے تعاقب میں کیوی ٹیم آخری اوور میں 168 رنز پر آل آؤٹ ہوئی اور پاکستان نے 9 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز 2-2 سے برابر کردی۔

شاہین شاہ آفریدی کو شاندار بولنگ پر میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

میچ کے بعد کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پوری سیریز میں مختلف کمبی نیشن آزمائے، ورلڈ کپ سے پہلے سب کھلاڑیوں کو آزمانا چاہ رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کامیابی کے باوجود ٹیم میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بولنگ کے آغاز میں فاسٹ بولرز کو سوئنگ میں مدد مل رہی تھی لیکن پاور پلے کے بعد جب اسامہ میر نے بولنگ شروع کی تو محسوس کیا کہ یہ پچ اسپنرز کو زیادہ مدد فراہم کر رہی ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے آٹھ بولرز استعمال کیے جن میں چار اسپنرز تھے، عماد وسیم تجربہ کار بولر ہیں اور وہ پاور پلے کے بعد بھی اچھی بولنگ کرتے ہیں، شاہین آفریدی نے اہم مواقعوں پر وکٹیں حاصل کیں۔

حفاظتی ٹیکے کیوں ضروری ہیں ؟ ویکسی نیشن سے متعلق غلط فہمیاں

0
حفاظتی ٹیکے

دنیا بھر میں ویکسی نیشن یا حفاظتی ٹیکوں سے اب تک لاکھوں زندگیاں بچائی جا چکی ہیں، اس کے باوجود ہمارے خطے میں اس حوالے سے شدید نوعیت کی غلط فہمیاں پھیل چکی ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ کئی سالوں سے جاری پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کو متعدد مشکلات کا سامنا رہا ہے جس کی وجہ سے حکومتی سطح پر سخت اقدامات کیے گئے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں پی ایچ ڈی ان پیڈز نیوٹریشن ڈاکٹر ابراہیم یوسف نے حفاظتی ٹیکوں یا ویکسنیشن کی افادیت سے ناظرین کو آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں تعلیم کی کمی ہے اور عوام کو معلومات بھی ٹھیک طرح سے فراہم نہیں کی جاتی بلکہ مختلف توجیحات پیش کرکے لوگوں کو گمراہ کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے بدگمانیاں پیدا ہوتی ہیں اور پڑھے لکھے لوگ بھی اس کا شکار ہوجاتے ہیں۔

ڈاکٹر ابراہیم یوسف نے کہا کہ حکومت اس حوالے سے اچھا کام کررہی ہے پولیو ٹیم گھر گھر جاکر قطرے پلوا رہی ہے لیکن غلط فہمیوں اور افواہوں کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد بہانے کرکے بچوں کو حفاظتی ٹیکے یا ویکسین نہیں لگواتے۔

واضح رہے کہ حفاظتی ٹیکوں یا قطروں کے بارے میں شکوک و شبہات اتنے ہی پرانے ہیں جتنا کہ خود ویکسی نیشن۔

ماضی میں لوگ مذہبی وجوہات کی بنیاد پر ویکسی نیشن کو شک کی نگاہ سے دیکھتے تھے یعنی اسے ناپاک سمجھتے تھے یا پھر اسے اپنی مرضی کے خلاف گردانتے تھے۔