جمعرات, مئی 8, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 3833

’’کترینہ کیساتھ کام کی آفر، ابرارالحق نے سال کا سب سے مزیدار لطیفہ سنایا!‘‘

0

مشی خان کو گلوکار ابرار الحق کی بات ایک آنکھ نہ بھائی، کترینہ کیف کے ساتھ کام کرنے کی آفر کی بات کو انھوں نے لطیفہ قرار دیدیا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ مشی خان سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اس حوالے سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انھوں نے ابرار کا مضحکہ اڑاتے ہوئے گلوکار کے دماغی توازن پر شبہ بھی ظاہر کیا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ روز روز اتنی مزیدار خبریں سننے کو ملتی ہیں کہ سمجھ نہیں آتی کہ انسان ہنسے، روئے یا کیا کرے، سنا ہے کہ ابرار الحق نے کترینہ کیف کے ساتھ فلم کی آفر ٹھکرا دی۔

انھوں اپنی ویڈیو میں زوردار قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ یہ سال کا سب سے شاندار لطیفہ ہے، یہ فلم آپکو کس سن میں آفر ہوئی تھی ابرار الحق صاحب، آپ کو یہ اتنے سال بعد کیوں یاد آیا؟

مشی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی بات ہے کرنے والی، اس اسٹیج اور اس عمر میں، آپ سمیت متعدد افراد کے پارٹی چھوڑنے کے بعد دماغ میں کچھ ہلچل سی مچی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ایک پوڈ کاسٹ میں معروف گلوکار ابرار الحق نے دعویٰ کیا تھا کہ انھیں بھارتی حسینہ کترینہ کیف کے ساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی جو کہ معروف بھارتی پروڈکشن کمپنی ’ایروس‘ نے کی تھی۔

ابرار کے مطابق انھوں نے فلم کی پیشکش ٹھکرادی تھی کیونکہ انھیں شرائط پسند نہیں آئی تھیں۔ میرے انکار کا سن کر کمپنی کافی حیران ہوئی اور انھوں نے کہا کہ ہمیں آج تک کسی نے منع نہیں کیا۔

نامور بالی وڈ اداکار گرفتار

0
مہادیو بیٹنگ ایپ کیس میں نامور بالی وڈ اداکار گرفتار

ممبئی: بالی وڈ کے نامور اداکار و کاروباری شخصیت ساحل خان کو ممبئی پولیس نے مہادیو بیٹنگ ایپ کیس میں گرفتار کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ساحل خان ’دی لائن بک ایپ‘ نامی بیٹنگ ایپ سے منسلک تھے جو مبینہ طور پر مہادیو بیٹنگ ایپ نیٹ ورک کا حصہ بھی ہے۔ اس سے قبل ممبئی پولیس کی خصوصی تفتیشی ٹیم نے اداکار سے پوچھ گچھ کی تھی۔

ساحل خان کی گرفتاری بمبئی ہائی کورٹ کی جانب سے قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد عمل میں لائی گئی۔

گرفتاری کے بعد اداکار نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے عدلیہ پر پورا یقین ہے۔

دوسری جانب ان کے وکیل مجاہد انصاری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پولیس نے تحقیقات کیلیے ریمانڈ کی استدعا کی اور سیشن کورٹ اور ہائی کورٹ میں مؤقف پیش کیا کہ ساحل خان کے 2000 سم کارڈز اور 1700 بینک اکاؤنٹس ہیں۔

وکیل مجاہد انصاری نے بتایا کہ عدالت نے میرے مؤکل کو دو روز کیلیے پولیس کے حوالے کر دیا جنہیں یکم مئی کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اداکار کا سم کارڈز اور بینک اکاؤنٹس سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہم نے عدالت میں بینک اسٹیٹمنٹ جمع کروائی دی ہیں، میرے مؤکل کو جان بوجھ کر اس معاملے میں پھنسایا گیا ہے۔

ساحل خان ’دی لوٹس بک ایپ‘ کا حصہ ہیں، انہوں نے ویب سائٹ کی تشہیر کی تھی اور اس سے منسلک تقریبات میں شریک بھی ہوئے تھے۔

پولیس ریاست مہاراشٹر میں مالیاتی، رئیل اسٹیٹ کمپنیوں اور مہادیو بیٹنگ ایپ کے پروموٹرز کے درمیان مبینہ غیر قانونی لین دین کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ساحل خان، سوربھ چندراکر اور روی اپل سمیت 31 دیگر ملزم ریڈار پر ہیں۔

’بھارت سمیت تمام میچز پاکستان میں ہوں گے‘

0
کرکٹ آسٹریلیا پاک بھارت سیریز

پی سی بی نے پاکستان میں بھارت کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول آئی سی سی کو بھیج دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2025 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنا ابتدائی شیڈول انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو پیش کر دیا ہے جس میں تجویز دی گئی ہے کہ بھارت سمیت تمام میچز پاکستان میں کرائے جائیں۔

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے ایک پریس کانفرنس میں تصدیق کی کہ بورڈ نے 2025 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول آئی سی سی کو جمع کرا دیا ہے تمام میچز پاکستان میں ہونے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں مکمل چیمپئنز ٹرافی چاہتے ہیں ہم نے شیڈول پہلے ہی آئی سی سی کو جمع کرایا ہے۔ آئی سی سی کی سیکیورٹی ٹیم پاکستان آئی اور وہ انتظامات سے بہت خوش تھی۔

کرکٹ ٹورنامنٹ کا نواں ایڈیشن فروری اور مارچ 2025 میں ہونے والا ہے جس میں آٹھ اعلی درجے کی ایک روزہ بین الاقوامی (ODI) ٹیمیں حصہ لیں گی۔

آئی سی سی کی سیکیورٹی ٹیم نے حال ہی میں ملک کا دورہ کیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ٹیم نے کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم، لاہور کے قذافی اسٹیڈیم اور راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سہولیات اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدہ سیاسی تعلقات کی وجہ سے ٹورنامنٹ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی شرکت غیر یقینی ہے۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کو ٹیم کے پاکستان کا سفر کرنے کے لیے حکومتی منظوری درکار ہوگی، اور موجودہ صورتحال کے پیش نظر، اس طرح کی منظوری ممکن نہیں ہوگی۔

ہر پاکستانی کتنا مقروض ہے؟

0
نئے کرنسی نوٹ

لاہور: سابق وزیر خزانہ پنجاب ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ اس وقت ہر پاکستانی 2 لاکھ 88 ہزار روپے کا مقروض ہے۔

عائشہ غوث پاشا نے ایک تقریب سے خاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بطور قوم آمدن کم اور اخراجات زیادہ کر لیے ہیں، جب ادائیگی ڈالر میں کرنی ہو تو ڈالر چھاپ نہیں سکتے کمانے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے 12 سال میں ماضی کی نسبت دوگنا قرضہ لیا ہے، آئی ایم ایف کو آئندہ 3 سال میں 60 بلین ڈالر ادا کرنے ہیں، بجٹ خسارے کو پورا کرنے کیلیے قرض لیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انکم کو بڑھانے کیلیے ایکسپورٹ کو بڑھانا ہوگا، پبلک کو ریلیف کی ذمہ داری صوبائی حکومتوں کے پاس ہے۔

اسی تقریب میں سابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات کے حل کے بغیر معاشی معاملات ٹھیک نہیں ہو سکتے۔

رضا باقر نے کہا کہ بجٹ خسارے کی ذمہ دار سیاسی جماعتیں اور حکومتیں ہیں، قرضہ اس لیے لیا کہ اخراجات آمدن کے برابر نہیں، خسارے کی وجہ یہ بھی ہے ہیلتھ انڈیکیٹر خطر ناک حد تک پہنچ چکے، پاکستان میں ایک ہزار بچوں میں سے 62 پیدا ہوتے ہی مر جاتے ہیں، پاکستان میں ہیپاٹائٹس 7 فیصد اور بنگلادیش میں صفر فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ 17 سال سے قرضہ بڑھ رہا ہے تو اس میں حکومت کا مسئلہ ہے، خسارے کو کم کرنا کسی ایک جماعت کے بس کی بات نہیں، ایس آئی ایف سی باہر سے سرمایہ لانے کے ساتھ تعلیم پر توجہ دے، خسارہ کم کرنے کی حکمت عملی پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

رضاباقر نے بجٹ خسارے اور بڑھتے قرضوں کی وجوہات بتادیں

0

سابق گورنراسٹیٹ بینک رضاباقر نے کہا ہے کہ سیاسی معاملات کےحل کے بغیر معاشی معاملات ٹھیک نہیں ہو سکتے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا خسارہ کیا ہے اور اس کی وجہ کیا ہے، 2007 سے ہمارا قرضہ بڑھتا گیا بجٹ خسارے کی ذمہ دارسیاسی جماعتیں اور حکومتیں ہیں۔

رضاباقر نے بتایا کہ قرضہ اس لئے لیا کہ اخراجات آمدن کے برابر نہیں خسارےکی وجہ یہ بھی ہےہیلتھ انڈیکیٹر خطرناک حد تک پہنچ چکے کیونکہ پاکستان میں ایک ہزار بچوں میں سے 62 پیدا ہوتے ہی مرجاتے ہیں، پاکستان میں ہیپاٹائٹس 7فیصد اور بنگلا دیش میں صفر فیصد ہے

انہوں نے کہا کہ 17 سال سے قرضہ بڑھ رہا ہےتو اس میں حکومت کا مسئلہ ہے خسارے کو کم کرنا کسی ایک جماعت کے بس کی بات نہیں ایس آئی ایف سی باہر سےسرمایہ لانے کے ساتھ تعلیم پر توجہ دے، خسارہ کم کرنے کی حکمت عملی پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ایک ہفتے کے دوران کراچی میں ڈاکوؤں سے 16 مقابلےہوئے! پولیس کا دعویٰ

0

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈاکوؤں سے 16 مبینہ مقابلے ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کا کہنا تھا کہ ان مقابلوں میں 18 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئےہیں۔ گزشتہ ہفتے کے دوران 949 سے زائد ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ملزمان سے 40 کلو 497 گرام منشیات برآمد کی گئی، گرفتار کیے گئے اسٹریٹ کرمنلز سے 141 مختلف اقسام کا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان سے مجموعی طور پر 49 موٹرسائیکلیں اور ایک گاڑی تحویل میں لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں اسٹریٹ کریمنلز کی جانب سے ناکہ لگا کر لوگوں کو لوٹنے کی خبر آئی تھی، ایک شہری کے بھاگنے پر ملزم نے گولی چلادی تھی۔

2 موٹر سائیکل پر سوار 4 ملزمان نے گلی میں لوٹ مار کے دوران ناکہ لگایا تھا۔ ڈاکوؤں کی ناکہ لگا کر لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی مگر وہ پکڑے نہ جاسکے۔

کراچی میں اسٹریٹ کریمنلز کے ہاتھوں متعدد شہری اپنی جان گنوا چکے ہیں جبکہ حکام دعوؤں کے باوجود شہرقائد میں اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے میں ناکام رہے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک

0
سکیورٹی فورسز کا لکی مروت میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک اور 2 زخمی

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران دو دہشتگردوں کو ہلاک کر کے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، فورسز سے فائرنگ کے شدید تبادلے میں دو شر پسند مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی شناخت فہیم نواز عرف گنڈاپوری اور محسن نواز کے ناموں سے ہوئی، ان سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، یہ دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں سمیت ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشتگرد کو ختم کرنے کیلیے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا۔ فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلیے پُرعزم ہیں۔

گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا تھا۔

دہشتگردوں نے سنجاوی روڈ ہرنائی پر مسافر گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی تھی جس پر سکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کی اور شر پسندوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ دوسرے زخمی ہوا تھا، فورسز کے بروقت جواب نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا تھا، علاقے میں شر پسندوں کے خاتمے کیلیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری رہا۔

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

0

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا گیا۔

حکومت نے ن لیگ کے مرکزی رہنما و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کیا ہے جس کا کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جو فوری نافذ العمل ہو گا۔

چوہدری پرویز الٰہی اس سے قبل نائب وزیراعظم رہ چکے ہیں۔ آئین میں نائب وزیراعظم کاعہدہ موجود نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرقانون قیصرامام نے کہا ہے کہ آئین میں ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کی کوئی شق نہیں، ڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ آئین کے مطابق نہیں ہے ڈپٹی وزیراعظم کےعہدے کیلئے پارلیمنٹ کو آئین میں ترمیم کرنا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ پرویزالہٰی کا ڈپٹی وزیراعظم کا نوٹیفکیشن بھی آئینی و قانونی نہیں تھا ڈپٹی وزیراعظم کا نوٹیفکیشن عدالت میں چیلنج ہوسکتا ہے جس کے پاس اختیار ہی نہ ہو ایسا عہدہ بنانا غیرآئینی ہے یہ کر کے آئین وقانون سمیت پورے سسٹم کا تماشہ بنایا گیا۔

ویڈیو: ’’آٹو رکشا‘‘ میں شعیب اختر نے کی ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی

0

سابق قومی اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کرائی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران قذافی اسٹیڈیم میں ہزاروں شائقین کرکٹ کی موجودگی میں رواں سال جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کرائی گئی۔

میچ میں اننگ بریک کے دوران سابق قومی اسپیڈ اسٹار شعیب اختر رکشے پر گراؤنڈ میں نمودار ہوئے۔ ان کے ہاتھوں میں ٹی 20 ورلڈ کپ کی چمچاتی ٹرافی تھی۔۔

انہوں نے خوبصورتی سے سجے رکشے میں ٹرافی کو اٹھا کر پورے اسٹیڈیم کا چکر لگایا اور شائقین نے اس انداز کو سراہتے ہوئے ان کا بھرپور استقبال کیا۔

 

ورلڈ کپ ٹرافی دنیا کے مختلف ممالک کا سفر کرتے ہوئے گزشتہ دنوں اسلام پہنچی تھی جہاں وہ ایبٹ سے ہوتی ہوئی لاہور آئی۔

 

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی ٹرافی کو ڈبل ڈیکر بس کے ذریعے پاکستان مونومنٹ پہنچایا گیا تھا۔ اس موقع پر پی سی بی کے عہدیدار بھی موجود موجود تھے۔

’کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے والے کرکٹرز کو ڈیوائس سے مانیٹر کیا جائے گا‘

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں شروع ہوگا اور ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا میچ پاک بھارت ٹاکرا 9 جون کو نیویارک میں ہوگا۔

ویڈیو: ارجیت سنگھ بھی ماہرہ خان کے دیوانے، گانا گاکر سب کو حیران کردیا

0

پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کے دیوانے پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود ہیں اور کیوں نا ہوں وہ ایک مقبول اداکارہ سمیت اسٹائل آئیکون اور ہر دلعزیز شخصیات میں سے ایک ہیں۔

گزشتہ روز دبئی میں ایمی گالہ ایوارڈز کا رنگا رنگ میلہ سجایا گیا جس میں پاکستان کی اداکارہ ماہرہ خان نے بھی شرکت کی، اس تقریب میں ماہرہ خان نے باس لیڈی کی طرح سوٹ زیب تن کیا ہوا تھا۔

تاہم اس تقریب کے بعد بھارت اور پاکستان کے مقبول و معروف گلوکار ارجیت سنگھ کا کانسرٹ ہوا جس میں گلوکار نے ماہرہ خان کیلئے ’ظالما‘ گانا گا کر سب کو حیران کردیا۔

ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ پہلے ارجیت سنگھ نے پاکستانی اداکارہ کا تعارف کرایا، انہوں نے کہا کہ اس کراوڈ میں ایک خاتون ہیں جنہیں آپ سب جانتے ہیں، بعدازاں بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ ماہرہ خان کا نام لے کر ان کا تعارت کرواتے ہیں، اور اداکارہ کیلئے ’ظالما‘ گانا گاتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

واضح رہے کہ بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کی فلم رئیس میں ’’ او ظالما‘‘ کے بول پر مبنی اس گیت کو ارجیت سنگھ نے گایا تھا، اس گانے میں ماہرہ خان اور شاہ رخ خان کی شاندار کیمسٹری کے خوب چرچے تھے۔

فلم ’رئیس‘ میں شاہ رخ خان نے ایک گجراتی گینگسٹر، ماہرہ خان نے ان کی اہلیہ جبکہ نوازالدین صدیقی نے پولیس اہلکار کا اہم کردار ادا کیا تھا۔