بدھ, جون 25, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 4819

حیدر آباد میں ملزم نے خاتون وکیل اور بھائی کو قتل کر کے خودکشی کر لی

0
حیدر آباد میں ملزم نے خاتون وکیل اور بھائی کو قتل کر کے خودکشی کر لی

حیدر آباد کے علاقے قاسم آباد میں فائرنگ سے خاتون وکیل اور ان کے بھائی کو قتل کر دیا گیا جبکہ اس ملوث ملزم نے خودکشی کر لی۔

رپورٹ کے مطابق کار سوار ملزم نے پہلے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس سے خاتون وکیل اور ان کا بھائی سڑک پر گر گئے۔ اس کے بعد ملزم نے ان پر فائرنگ کر دی۔

ملزم کی فائرنگ سے خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ بھائی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

کار میں بیٹھے ملزم نے فائرنگ کرنے کے بعد گاڑی میں خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔

سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

0
9 مئی کے مقدمات

لاہور: سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق رجسٹرار آفس نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ درخواست پر سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ سنی اتحاد کونسل کے حامد رضا کی جانب سے اشتیاق اے خان ایڈووکیٹ نے  لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔

 درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ اور نئے شیڈول کا نوٹیفکیشن غیر ائینی ہے  قانون کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں کسی دوسری جماعت کو نہیں دی جا سکتیں۔

عدالت حکم دے کہ پنجاب کی قومی اسمبلی کی مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کی سیٹوں کے مطابق انہیں دی جائیں۔پنجاب اسمبلی میں بھی سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کا فیصلہ اور انتخاب کے حوالے سے شیڈول کالعدم قرار دے اور فیصلے تک نوٹیفیکیشن پر عمل درآمد روکا جائے۔

17 گھنٹے کا طویل روزہ کس ملک میں ہوگا؟

0

رمضان المبارک کی آمد آمد ہے جس میں مسلمان سارہ دن بھوکے رہ کر روزہ رکھیں گے اور عبادات میں مشغول رہیں گے۔

رواں سال دنیا کے زیادہ تر ممالک میں رمضان المبارک ٹھنڈے موسم میں آرہا ہے جس میں پاکستان کے کچھ شہر بھی شامل ہیں۔

ممکنہ طور پر رمضان المبارک کا آغاز 11 یا پھر 12 مارچ کو ہوگا، مختلف ممالک میں روزے کے اوقات کار مختلف ہوتے ہیں اس سال کی حد 12 گھنٹے اور 17 گھنٹے سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔

اس سال کونسے ممالک ہوں گے جہاں کے شہری کم وقت کے روزے رکھیں گے اور وہ ممالک جہاں طویل دورانیہ کا روزہ ہوگا۔

اس سال چلی کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کے دوران اوسطا 12 گھنٹے 44 منٹ کے روزے رکھنا ہوں گے جو کہ مختصر ترین وقت ہے۔

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ، ارجنٹائن اور جنوبی افریقا میں بھی اس سال روزے کا دورانیہ 12 سے 13 گھنٹے ہوگا۔

فن لینڈ، گرین لینڈ اور آئس لینڈ کے مسلمان اس سال سب سے طویل روزہ رکھیں گے، ان ممالک کے شہری ماہ مقدس کے دوران روزانہ اوسطاً 17 گھنٹے روزہ رکھیں گے۔

ایم کیو ایم اور (ن) لیگ کے درمیان اہم ملاقات متوقع

0
ایم کیو ایم اور (ن) لیگ کے درمیان اہم ملاقات متوقع

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے درمیان آج اسلام آباد میں اہم ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ ایم کیوایم اور (ن) لیگ کے قائدین وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے دیے گئے عشایئے سے قبل ملاقات کر سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں صدارتی انتخاب، وزراتوں اور گورنر سندھ سے متعلق بات چیت ہوگی، ایم کیو ایم کی طرف سے خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار شرکت کریں گے۔

دو روز قبل ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا تھا کہ (ن) لیگ کی جانب سے وفاق میں ایم کیو ایم کو 3 وزارتیں دیے جانے کا امکان ہے جس میں پورٹ اینڈ شپنگ، اوورسیز اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارتیں شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ ایم کیو ایم وزارتوں اور کابینہ میں شمولیت پر مشاورت کر کے فیصلہ کرے گی۔

ایم کیو ایم نے رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس شام 4 بجے پاکستان ہاؤس طلب میں طلب کیا تھا۔ اجلاس میں اراکین رابطہ کمیٹی کو اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سے ہونے والے رابطوں پر بھی اعتماد میں لیا گیا تھا۔

رابطہ کمیٹی اراکین کو ایم کیو ایم کی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے صدارتی انتخاب میں ووٹ کیلیے آصف علی زرداری کے رابطے اور پی پی وفد سے ملاقات میں ہونے والی گفتگو سے بھی آگاہ کیا گیا۔

رمضان المبارک کیلئے دفتری اوقاتِ کار کا اعلان

0
سرکاری اداروں

حکومت بلوچستان نے رمضان المبارک کیلئے دفتری اوقاتِ کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

رمضان میں دفاتر کے اوقات کار پیر سے جمعرات صبح 9 سے سہ پہر 3 بجے تک ہوں گے۔ جمعہ کو دفتری اوقات صبح 9 بجے سے ایک بجے تک ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 6روز کام کرنے والے دفاتر کے اوقات صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے جب کہ جمعہ کو صبح 9 بجے سے دن 12 بجے تک دفتری اوقات کار ہوں گے۔

وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے 2024 کے لیے زکوٰۃ کے نصاب کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، ایک لاکھ 35 ہزار 179 روپے یا اس سے زائد بیلنس کے سیونگ اکاؤنٹس پر زکوٰۃ لاگو ہوگی۔

وزارت نے وضاحت کی ہے کہ زکوٰۃ کی کٹوتی سیونگ اکاؤنٹ اور پرافٹ اینڈ لاس اکاؤنٹ پر کی جائے گی، اور یہ کٹوتی یکم رمضان کو کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایک لاکھ 35 ہزار 179 روپے سے کم بیلنس کے سیونگ کھاتوں سے زکوٰۃ نہیں کاٹی جائے گی۔

سنی اتحاد کونسل کا پنجاب کی مخصوص نشستوں نہ ملنے پر لاہور ہائی کورٹ سے رجوع

0
پیکا ترمیمی ایکٹ 2025

لاہور : سنی اتحاد کونسل نے پنجاب کی مخصوص نشستوں نہ ملنے پر لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل نے پنجاب سے قومی اور صوبائی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

سنی اتحاد کونسل کے حامد رضا کیجانب سے اشتیاق اے خان ایڈووکیٹ نےلاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ اور نئے شیڈول کا نوٹیفکیشن غیر ائینی ہے، قانون کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں کسی دوسری جماعت کو نہیں دی جا سکتیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حکم دے کہ پنجاب کی قومی اسمبلی کی مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کی سیٹوں کے مطابق انہیں دی جائیں اور پنجاب اسمبلی میں بھی سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کا فیصلہ اور انتخاب کے حوالے سے شیڈول کالعدم قرار دے اور فیصلے تک نوٹیفیکیشن پر عمل درآمد روکا جائے۔

کراچی : ٹریڈ بیسڈ حوالہ ہنڈی کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب

0
حوالہ ہنڈی نیٹ ورک

کراچی : ٹریڈ بیسڈ حوالہ ہنڈی کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا، کمپنی کراچی میں کروڑوں روپےمالیت کی چینی کرنسی کی غیرقانونی فروخت میں ملوث نکلی۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ٹریڈ بیسڈ حوالہ ہنڈی کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب کردیا۔

ایف آئی اے نے شرف آباد میں کمرشل ٹاور میں نجی شپنگ کمپنی کے دفتر پر چھاپہ مارا ، جس میں شپنگ کمپنی کا فریٹ فارورڈنگ کی آڑ میں حوالہ ہنڈی نیٹ ورک چلانے کا انکشاف سامنے آیا۔

ایف آئی اے نے کہا کہ امپورٹ دستاویزات میں ردوبدل سےحوالہ ہنڈی نیٹ ورک چلایا جارہا تھا۔

کمپنی کراچی میں کروڑوں روپےمالیت کی چینی کرنسی کی غیرقانونی فروخت میں ملوث نکلی ، کمپنی مقامی تاجروں اور ڈیپارٹمنٹل اسٹورز کو کروڑوں روپے مالیت کی کرنسی فروخت کرتی تھی۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ کمپنی مالک بیرونِ ملک سے کراچی میں ساتھیوں کے ذریعے نیٹ ورک چلارہا تھا، کمپنی دفتر سے امپورٹ کے عوض حوالہ ہنڈی اور چینی کرنسی کی مبینہ فروخت کا ریکارڈ برآمد ہوا۔

ترجمان نے کہا کہ کمپنی عملہ برآمد امپورٹ دستاویزات اور مشکوک ادائیگیوں پرحکام کومطمئن نہ کرسکا، برآمد امپورٹ دستاویزات اور اس کےعوض ادائیگیوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی میں انکوائری رجسٹرڈ اور ملازمین سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

طلبا کے لیے آئی پیڈ اور لیپ ٹاپ اسکیم : وزیراعلیٰ مریم نواز نے بڑی خوشخبری دے دی

0
مریم نواز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیف اسکالر شپ کا جامع پلان طلب کرتے ہوئے آئی پیڈ اور لیپ ٹاپ اسکیم کے لئے اسٹوڈنٹ سروے کرانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس میں ہائیر ایجوکیشن اسکالر شپ اور آئی پیڈ اسکیم کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پیف کی نا مکمل بریفنگ پر اظہار ناپسندیدگی کرتے ہوئے پیف اسکالر شپ کا جامع پلان طلب کر لیا۔

وزیراعلیٰ نے اسکالر شپ اسکیم کا از سر نو جائزہ لے کر مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا آئی پیڈ،لیپ ٹاپ اسکیم کے لئے اسٹوڈنٹ سروے کرانے کا حکم دے دیا۔

مریم نواز نے کہا کہ طلبا کی ضرورت کا تعین کرکے آئی پیڈ اور لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کریں گے ، شعبہ تعلیم کو بے مقصد اور بے سمت نہیں ہونا چاہیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ہائر ایجوکیشن سمیت دیگر اداروں کو جدیدخطوط پر استوار کیا جائے گا۔

صدارتی الیکشن میں زرداری کو کتنے ووٹ پڑیں گے؟ فیصل کریم کنڈی کا بڑا دعویٰ

0
فیصل کریم کنڈی

کراچی : پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ صدارتی الیکشن میں زرداری کو400 ووٹ پڑیں گے اور ایم کیو ایم بھی آصف زرداری کوووٹ دے گی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ صدر کےلئے درکار نمبر گیم سے زیادہ ہمارے پاس موجود ہے، صدارتی الیکشن کے بعد ضمنی ،سینیٹ اور چیئرمین،ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب بھی ہونا ہے۔

فضل الرحمان کے بیانات کے حوالے سے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کہتے ہیں ان کا کےپی میں مینڈیٹ چھینا گیا ہے، جس جماعت نے ان کا مینڈیٹ چوری کیا وہ اسی کیساتھ بیٹھے ہیں، فضل الرحمان کےپی میں احتجاج نہیں کرتے سندھ میں کررہے ہیں۔

رہنما پی پی نے کہا کہ الیکٹورل ریفارمز کمیٹی بنے حکومت اور اپوزیشن مل کر کام کرے، ہمیں آج قانون سازی کرنی چاہیے ، شور شرابے میں قانون سازی ہوگی تو اپوزیشن پھر گلا نہ کرے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فضل الرحمان کا مینڈیٹ کےپی میں چوری ہوا چیخیں ان کی سندھ اور بلوچستان میں نکل رہی ہیں، وفاق اور صوبے آپس میں لڑیں گے تونقصان کے پی کےعوام کا ہوگا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ٹائیگر فورس والی روش ختم کرنی چاہیے،دھمکیوں سے کام نہیں چلتا، دھمکیاں تو پہلے بھی دی گئیں مگر اس سے کچھ حاصل نہیں ہوا، اصل مقصد یہ ہونا چاہیے کہ کےپی اور فاٹا کے عوام کو حق ملے۔

کے پی کابینہ سے متعلق پی پی رہنما نے بتایا کہ کے پی کابینہ کی لسٹ نکال لیں ورکرز کو کچھ نہ ملا رشتےداروں کو سب مل گیا، خیبر پخونخوا کے وزیر اعلیٰ کارویہ ٹائیگرفورس والا ہے، جب صوبے ،وفاق آپس میں لڑیں گے نقصان خیبرپختونخوا کا ہوگا، ہم چاہتے ہیں خیبر پختونخوا میں ترقی ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل نے خواتین کی فہرست جمع نہیں کرائی تھی، سنی اتحاد کونسل کا لیڈر بھی آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑا تھا۔

فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے حوالے سے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے محموداچکزئی اور مولانا فضل الرحمان کیساتھ کیا کچھ نہیں کیا ، سیاسی قیامت کی نشانی ہے کہ مولانافضل الرحمان اور بانی پی ٹی آئی ساتھ بیٹھے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے ہمیشہ سب کو ایک ساتھ چلانے کی بات کی ہے، اپوزیشن اور حکومت کو ایک ٹیبل پر بٹھانے کی بات کریں گے، ملک کو سیاسی گرداب سے نکالنے کیلئے جماعتوں کو ساتھ بیٹھنا ہو گا۔

انھوں نے بیک ڈور رابطوں کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پی پی کسی جماعت سے بیک ڈور رابطے نہیں کر رہیں ، ہم چاہتے ہیں سندھ میں اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں۔

فیصل کریم کنڈی نے بتایا مولانا فضل الرحمان سے بھی ووٹ کی درخواست کی ہے، پی پی تجاویز دے سکتی ہے مگر ایم کیو ایم سے ن لیگ کے اپنے معاملات ہیں، ہم سندھ میں ایم کیو ایم کو اپوزیشن کے طور پر ساتھ لے کر چلیں گے۔

رہنما پی پی نے دعویٰ کیا کہ آصف زرداری 400 سے زائد ووٹ لیں گے اور محمد خان اچکزئی 200 ووٹ لے سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے ہمیشہ مفاہمت کی بات کی ہے، صدر بننے کے بعد آصف علی زرداری اپنا اہم کردار ادا کریں گے، ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کے لیے تمام جماعتوں کو ایک ٹیبل پر بیٹھنا پڑے گا۔

نشئی شوہر نے شادی کے چند ہفتوں بعد بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا

0
معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد

بھارت: ریاست راجستھان میں شادی کے چند ہفتوں بعد نئی نویلی دلہن کو شوہر نے تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ بھارت کی ریاست راجستھان کے ضلع جھالاوان میں پیش آیا جہاں شوہر نے نشے کی حالت میں اپنی بیوی کو ہی قتل کردیا۔

بھارتی پولیس کے مطابق راجا رام اور سنیتا کی منگنی ایک سال قبل ہوئی تھی لیکن بعد میں سنیتا کی فیملی نے منگنی توڑ دی، منگنی ٹوٹنے کے باوجود دونوں ایک دوسرے سے رابطے میں رہے اور انہوں نے 10 فروری کو گھر سے بھاگ کر مندر میں شادی کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس ہفتے پیر کے روز راج رام نشے کی حالت میں گھر آیا اور اپنی بیوی سے لڑائی کرنے لگا، اس جھگڑے کے دوران راجا رام نے اپنی نئی نویلی دلہن کو تیز دھار آلے سے حملہ کرکے  موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راجا رام نے سنیتا کو قتل کرنے کے بعد اپنے سسرال والوں کو اس کی موت سے آگاہ کیا اور فرار ہوگیا، پولیس نے والدین کی شکایت پر آیف آئی آر درج کرکے ملزم کی تلاشی شروع کردی۔

سنیتا کے والدین کی جانب سے شکایت درج کی گئی اور بتایا کہ راجا رام نشے کا عادی تھا، دونوں کے درمیان آئے روز جھگڑا رہتا تھا اور  وہ سنیتا کو مارتا پیٹتا رہتا تھا۔