جمعرات, جون 26, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 4823

کینیڈا میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد قتل

0

کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب سری لنکن فیملی کے 4 کمسن بچوں سمیت 6 افراد کو فائرنگ کرکے موت کی نیند سلادیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں قتل ہونے والے تمام افراد کچھ ہی عرصہ پہلے کینیڈا منتقل ہوئے تھے اور نا معلوم ملزمان کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں مارے گئے افراد میں 35 برس کی ماں اور چار بچے شامل ہیں، پولیس نے فیملی کے ساتھ رہنے والے 19 برس کے سری لنکن طالبعلم کو حراست میں لے لیا ہے۔

غزہ میں جاری جنگ ’تہذیب انسانی کیلیے باعث شرم‘ہے، چین

پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، حراست میں لئے گئے شخص پر قتل کا الزام عائد کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

غزہ میں جاری جنگ ’تہذیب انسانی کیلیے باعث شرم‘ہے، چین

0

بیجنگ: چین نے غزہ میں جاری جنگ کو ’تہذیب انسانی کیلیے باعث شرم‘ قرار دے دیا جبکہ غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے چین کے وزیرخارجہ وانگ ای کا کہنا تھا کہ یہ انسانیت کے لیے المیہ اور تہذیب انسانی کے لیے باعث شرم ہے کہ اکیسویں صدی میں بھی اس طرح سے انسانی تباہی جاری ہے۔

عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ بندی اور وہاں جاری ظلم و جبر کے خاتمے کو اپنی ترجیح بنائے اور اپنی اخلاقی ذمے داری سمجھتے ہوئے فوری انسانی ریلیف کو ممکن بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

خیال رہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے کی جانیو الی کوششوں کے باوجود جنگ چھٹے ماہ میں داخل ہوچکی ہے۔ جس کے نتیجے میں 30ہزار سے زائد بے گناہ فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

سویڈن باضابطہ طور پر نیٹو میں شامل

امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے بھی اسرائیل اور حماس پر زور دیا گیا ہے کہ وہ رمضان کے آغاز سے قبل اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے منصوبے کو قبول کرلے۔

گھر میں آتشزدگی، ماں اور 4 بچے جُھلس گئے، حالت تشویشناک

0

پنجاب کے شہر جہلم میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ماں اور 4 بچے جھلس کر زخمی ہو گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب جہلم کے علاقے ویسٹ کالونی میں پیش آیا جہاں ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی کے نتیجے میں ایک ہی کمرے میں سوئے ہوئے ماں اور اس کے 4 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فائر بریگیڈ اور دیگر ریسکیو ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

جھلس کر زخمی ہونے والوں میں 40 سالہ ماں عطیہ اور ان کے بچے 8 سالہ محمد، 4 سالہ سیرت، 15 سالہ عافیہ، 10 سالہ مریم شامل ہیں۔

فائر بریگیڈ عملے نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا جس کے بعد کولنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام نے آتشزدگی کی وجہ گیس ہیٹر کو بتایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سردی کی وجہ سے ماں اور بچے ایک ہی کمرے میں گیس ہیٹر لگا کر سو رہے تھے کہ کسی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے تمام افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

صدر عارف علوی کو آج الوداعی گارڈ آف آنر دیا جائے گا

0

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کل اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے انہیں آج ایوان صدر میں الوداعی گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔

نئے صدر کے انتخاب کے بعد موجودہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کل اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ اس سے قبل آج انہیں ایوان صدر میں الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے ستمبر 2018 کو صدر پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا اور ان کے عہدے کی پانچ سالہ آئینی مدت گزشتہ سال ستمبر میں مکمل ہوچکی تھی تاہم الیکٹورل کالج مکمل نہ ہونے کی وجہ سے 6 ماہ دوہزار اٹھارہ کوصدرکی حیثیت سےحلف اٹھایاتھا۔

الیکٹرول کالج مکمل نہ ہونے کی وجہ سے وہ 6 ماہ سے زائد عہدہ صدارت پر براجمان رہے۔

واضح رہے کہ نئے صدر مملکت کا انتخاب کل ہوگا جس کے لیے حکومتی اتحاد کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری جب کہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے محمود خان اچکزئی امیدوار ہیں۔

چہرے اور ہاتھوں پر سفید دھبے کیوں پیدا ہوتے ہیں؟

0
سفید دھبے

جلد پہ سفید دھبے نمودار ہو جائیں تو دیکھنے میں بہت برے محسوس ہوتے ہیں، جسے برص کہا جاتا ہے،برص ایک جِلد کی بیماری ہے جسے عام طور پر پھلبہری بھی کہا جاتا ہے۔

یہ بیماری لاحق ہونے کی صورت میں جِلد کی میلانن کم یا ختم ہونا شروع ہو جاتے ہیں بیشتر لڑکے لڑکیاں اور خواتین اس بیماری کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار ہو جاتی ہیں۔

ان دھبوں کے کناروں اور نارمل جلد میں واضح فرق ہوتا ہے، یہاں تک کہ ان دھبوں والی جلد کے بال بھی سفید ہوسکتے ہیں، منہ اور ناک کے اندر کے حصے میں بھی یہ سفید دھبے پائے جا سکتے ہیں۔

عام طور پر جسم کے دونوں اطراف یعنی دایاں اور بایاں حصے متاثر ہوتے ہیں، اکثر دھبے جلد کے ان حصوں پر شروع ہوتے ہیں جو سورج کی روشنی میں آتے ہیں۔

یاد رہے کہ میلانن ان پگمنٹس کو کہا جاتا ہے جن کی وجہ سے جلد میں رنگت پائی جاتی ہے۔ یہ رنگت، سفید، سیاہ، یا سانولی بھی ہو سکتی ہے۔

اس مرض کی وجہ سے پگمنٹس کی پیدائش اور افزائش رک جاتی ہے جس کی وجہ سے برص یا پھلبہری شدت اختیار کرنا شروع ہو جاتی ہے۔

یہ دھبے سیاہ جلد والے افراد میں زیادہ نمایاں ہوتے ہیں, میلانن کی وجہ سے ہی جلد کا رنگ ہلکا یا گہرا ہوتا ہے یعنی اگر جلد کا رنگ سفید ہو تو میلانن کی مقدار کم اور اگر سیاہی مائل ہو تو میلانن کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔

پھلبہری کا مرض جسم کے کسی بھی حصے کو نشانہ بنا سکتا ہے، تاہم یہ زیادہ تر جسم کے ان حصوں پر ہوتا ہے جن پر براہِ راست سورج کی شعائیں پڑتی ہیں جیسا کہ ہاتھ، پاؤں، کہنی، چہرہ، ہونٹ اور گردن وغیرہ۔

علاج :

عوام میں یہ بات مشہور ہو چکی ہے کہ اس مرض کا کوئی علاج نہیں ہے اگرچہ سو فیصد علاج نہ سہی مگر کسی حد تک اس بیماری کا علاج کیا جاسکتا ہے اور برص کے مریض کو لاعلاج قرار نہیں دیا جا سکتا۔

اس مرض کے لاحق ہونے کی صورت میں عام طور پر ادویات کو استعمال نہیں کیا جاتا، جب کہ جِلد کی رنگت کو بہتر بنانے کے لیے مختلف تھراپیز استعمال کی جاتی ہیں۔

برص کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر کسی بھی اچھے ڈرما ٹالوجسٹ سے رابطہ کریں۔

موٹروے پولیس میں ہزاروں ملازمتوں کی آن لائن بھرتیاں

0

اسلام آباد : نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ اینڈ ایم پی) نے سینکڑوں ملازمتوں کے لیے خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کیا ہے، امیدواران آن لائن درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹرویز پولیس میں گریڈ 15 تک کی 2ہزار331خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے گریڈ 7 کے جونیئر پٹرول افسر کی سب سے زیادہ 2100 خالی اسامیوں، گریڈ 15 کے اسسٹنٹ کی چار اسامیوں، گریڈ 14 کے اسٹینوٹائپسٹ کی 35، گریڈ 13 کے فوٹوگرافر کی 46، گریڈ 13 کے یوڈی سی کی 31، گریڈ 11 کے ایل ڈی سی کی 77 اور گریڈ 7 کے پیرا میڈیکل سٹاف کی 37 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی ہے۔

حکومت کی منظوری کے بعد وزارت مواصلات مذکورہ اسامیوں پر آئندہ ہفتے سے بھرتی کے عمل کا باقاعدہ آغاز کرے گی، سندھ اور بلوچستان کے ڈومیسائل رکھنے والے امیدواروں والوں کو متعلقہ صوبوں میں ہی تعینات کیا جائے گا۔

motorway

اس کے علاوہ پنجاب پولیس میں بھی بھرتیوں کا اشتہار شائع کروا دیا گیا ہے، صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں کانسٹیبلوں ، لیڈی کانسٹیبلوں، ڈرائیورز اور ٹریفک اسسٹنٹ کی گریڈ 7 کی خالی اسامیوں پر بھرتی کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

موٹروے پولیس کی ملازمتوں کے لیے آن لائن درخواست دینے کا طریقہ

امیدواران سب سے پہلے درخواست فارم حاصل کرنے کے لیے این ایچ ایم پی پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کرنے کے لیے اس لنک https://nhmp.gov.pk/careers پر جائیں۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ تمام مطلوبہ معلومات کو درست طریقے سے پُر اور تمام مطلوبہ دستاویزات منسلک کررہے ہیں۔

درخواست جمع کرانے کے بعد موٹروے پولیس کی طرف سے تصدیقی کال یا ٹیکسٹ میسج موصول کرنے کے لیے تیار رہیں۔

اگر آپ تصدیق حاصل کرنے والے خوش قسمت امیدواروں میں شامل ہیں تو انٹرویو کے لیے خود کو جسمانی اور ذہنی طور پر تیار کرنا شروع کر دیں۔

انٹرویو کے لیے اپنے ریکارڈ کی تصدیق شدہ فوٹو کاپیوں کے ساتھ ساتھ اپنے جسمانی اور طبی ریکارڈ کے ساتھ تمام اصل دستاویزات ساتھ لانا یقینی بنائیں۔

حمزہ کی اہلیہ نیمل بن کر مداحوں سے بات کی، نوال سعید

0
نوال سعید

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید نے انکشاف کیا ہے کہ حمزہ کی اہلیہ نیمل خاور بن کر مداحوں سے بات کرچکی ہوں۔

اے آر وائی نیوز کے کرکٹ شو ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں اداکارہ نوال سعید نے شرکت کی اور میزبان وسیم بادامی کے معصومانہ کھیل میں مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

نوال سعید نے بتایا کہ خواتین عمر چھپاتی ہیں یہ الزام درست ہے لیکن میں ان خواتین میں شامل نہیں ہوں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ساتھی اداکاراؤں سے اچھی دوستی ہے، انڈسٹری میں بڑے اچھے اداکار دیکھے ہیں۔

شادی سے متعلق سوال کے جواب میں نوال سعید نے کہا کہ شادی اس شخص سے کروں گی جو اچھا انسان ہو۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کمنٹ کرنے والے اکثر لوگ فارغ ہوتے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ایئرپورٹ پر اکثر مداحوں نے لوگ مجھے حمزہ کی اہلیہ نیمل سمجھ لیتے ہیں دو سے تین مرتبہ ایسا ہوا اور میں نے نیمل بن کر مداحوں سے بات بھی کرلی۔

دبئی کا ورک پرمٹ اور ویزے کا حصول نہایت آسان

0

دبئی : متحدہ عرب امارات نے نجی سیکٹر کی کمپنیوں کے ملازمین کے لیے ورک پرمٹ اور ریزیڈنسی ویزا حاصل کرنے کے عمل کو مزید آسان بنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے "ورک بنڈل” نامی پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے جو مختلف محکموں کی خدمات کو یکجا کرے گا تاکہ ورک پرمٹ اور رہائشی ویزوں کے اجراء کے عمل کے وقت کو کم کیا جاسکے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ ابتدائی طور پر دبئی میں شروع کیا گیا ہے اور اگلے مرحلے میں اس میں توسیع کی جائے گی۔ ”ورک بنڈل“ کے تحت ورک پرمٹ اور رہائشی ویزے کے عمل میں اب 30 دن کے بجائے صرف 5 دن لگیں گے۔

دبئی

اس پلیٹ فارم کے ذریعے دبئی میں کام کرنے والے غیر ملکی اور کمپنیاں دونوں فائدہ اٹھا سکیں گے، اس سے قبل ویزا کے حصول کے عمل میں 30 دن تک لگ جاتے تھے، جبکہ 16 دستاویزات بھی ضروری تھے۔

مذکورہ پراجیکٹ کا مقصد نجی فرموں کو سہولیات فراہم کرنا ہے جو تجدید، منسوخی، طبی معائنہ، اور فنگر پرنٹنگ سمیت روزگار کی خدمات کو مکمل کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم پیش کرتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ ورک بنڈل پلیٹ فارم ملک میں رہائش اور کام (پرمٹ) کے طریقہ کار کو آسان اور مختصر کرے گا۔

پچھلے مہینے انہوں نے متحدہ عرب امارات کی وزارتوں اور وفاقی اداروں کو حکم دیا کہ وہ کم از کم 2 ہزار طریقہ کار کو کم کریں اور ایک سال کے اندر اندر کارروائی کے لیے درکار وقت کو نصف تک کم کریں۔

ایم کیوایم کا آصف زرداری کو ووٹ دینے کا اعلان

0

ایم کیوایم پاکستان نے صدارتی انتخاب میں آصف زرداری کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

وزیراعظم شہبازشریف سے ایم کیوایم پاکستان کے وفد کی ملاقات پرائم منسٹر ہاؤس میں اتحادی جماعتوں کو دیے گئے عشائیے کے بعد ہوئی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ایم کیو ایم کے تمام مطالبات کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم بھی آصف زرداری کو صدارت کےلیے ووٹ دے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ایم کیو ایم کے کنویئر خالدمقبول صدیقی سے ملاقات کے لیے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پہنچے اور ایم کیوایم سےآصف زرداری کیلئے ووٹ کی درخواست کی۔

بلاول بھٹو کیساتھ صدارتی انتخابات کمیٹی ارکان بھی موجود تھے۔ ن لیگ کےسعدرفیق،اعظم نذیر تارڑ اور ایازصادق بھی خالدمقبول کی رہائش گاہ پہنچئے جب کہ یوسف گیلانی، راجہ پرویزاشرف، خورشیدشاہ، نویدقمر، شیری رحمان پارلیمنٹ لاجز میں موجود تھے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خالد مقبول صدیقی نے صدر مملکت کے لیے آصف زرداری کی حمایت کرتے ہوئے انہیں ووٹ دینے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تعمیروترقی ہمارا اولین ہدف ہےجس کیلئےمل کرکام کریں گے۔

اڑان بھرتے ہی طیارے پر آسمانی بجلی آگری

0
طیارے پر آسمانی بجلی

کینیڈا کے ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے طیارے پر اچانک آسمانی بجلی ٹکرا گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طیارہ 3 مارچ اتوار کی شام تقریباً ساڑھے 7 بجے کینیڈا کے وینکوور انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی۔

ٹیک آف کے چند سیکنڈ بعد ہی اس پر آسماجی بجلی گر گئی جس نے سیاہ آسمان کا روشن کردیا۔

طیارے میں مسافر یہ منظر دیکھ کر صدمے سے دوچار ہوگئے خوش قسمتی سے طیارہ بغیر کسی حادثے کے پرواز جاری رکھنے میں کامیاب رہا۔

ایتھن ویسٹ نامی شہری نے ڈرامائی لمحے کو فلمایا۔

انہوں نے کہا کہ ’میں نے دیکھا کہ ایک طیارہ ٹیک آف کررہا تھا جو لندن ہیتھرو کی طرف جارہا تھا کہ آسمانی بجلی آن گری۔

ایتھن ویسٹ کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ کوئی سنگین مسئلہ نہیں ہوگا لیکن صرف یہ سوچ رہا ہوں کہ کیا انہیں موڑنا پڑے گا کیا مسافروں کو معلوم ہے کہ کیا ہورہا ہے۔