جمعرات, جون 26, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 4824

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کیلیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع، سماعت آج ہوگی

0

کراچی: سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے درخواست دائر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستیں دیگر پارٹیوں کو دینے کا فیصلہ چیلنج کردیا، عدالت نے معاملے کی اہمیت کے پیش نظر آج ہی سماعت کی درخواست منظور کرلی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی میں ہماری اقلیت کی 1، خواتین کی 2 مخصوص نشستیں بنتی ہیں، الیکشن کمیشن نے غیر آئینی فیصلہ دے کر نشستوں سے محروم کردیا ہے۔

بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن پاکستان کا فیصلہ غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیا جائے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی میں اقلیتی اور خواتین کی تین مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو الاٹ کرنے کی ہدایت کی جائے۔

درخواست میں وفاق، چیف الیکشن کمشنر، صوبائی الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی، ایم کیوایم اور مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدوار کو فریق بنایا ہے۔

واضح رہے کہ سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر دیگر صوبوں میں بھی ہائی کورٹس سے رجوع کر رکھا ہے۔

بہن کی موت کا صدمہ، معروف بھارتی اداکارہ بھی چل بسیں

0

بھارت کی معروف ڈراما آرٹسٹ ڈولی سوہی چھ ماہ سروائیکل کینسر سے جنگ لڑنے کے بعد 48 برس کی عمر میں چل بسیں۔

بھارت کے مشہور ومعروف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی مشہور اداکارہ ڈولی سوہی کو 8 مارچ کو ممبئی کے آپولو اسپتال داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ دار فانی کو خیر باد کہہ گئیں۔

اداکارہ کے بھائی منٹوں کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ڈولی میں 6 ماہ قبل سروائیکل کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور ان کے علاج کا سلسلہ جاری تھا، بیماری اور کمزوری کے باعث انہوں نے اپنے ڈراموں کی شوٹنگ بھی ملتوی کردی تھی۔

اداکارہ کے بھائی منٹوں نے بتایا کہ ان کی دوسری بہن امن دیپ کو ایک ماہ قبل جوائنڈس ہوا جس کے سبب وہ بھی آپولو اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔ ایک روز قبل امن دیپ کا انتقال ہو اور اس کے 24 گھنٹوں کے اندر ہی ڈولی سوہی بھی ہمیں تنہا چھوڑ گئی۔

واضح رہے کہ امن دیپ بھی اداکاری کے شعبے سے وابستہ تھیں مگر دونوں بہنوں میں زیادہ مقبولیت ڈولی سوہی کو حاصل ہوئی۔

عمران ہاشمی نے ایشوریہ کو ایسا کیا کہہ دیا کہ تنقید کی زد میں آگئے؟

دونوں بہنوں کے اچانک ایک ساتھ دنیا سے رخصت ہونے پر خاندان شدید غم میں مبتلا ہے، ڈولی سوہی نے اپنے پیچھے ایک 14 سالہ بیٹی امیلی کو چھوڑا ہے۔

میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک نے 92 برس کی عمر میں منگنی کرلی

0

میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک نے بانوے برس کی عمر میں منگنی کر لی۔

دنیائے ابلاغ کے بے تاج بادشاہ روپرٹ مرڈوک نے چار طلاقوں کے بعد ایک مرتبہ پھر نئی زندگی کا آغاز کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔

مرڈوک روس سے تعلق رکھنے والی 66 برس کی مولیکیکول بایولوجسٹ الینا زوخووا سے چند ہفتوں میں شادی کریں گے، مرڈوک اس سے پہلے چھ منگنیاں کر چکے ہیں اور چھ بچوں کے باپ ہیں۔

روپرٹ مرڈوک اور الینا زوخووا کی ملاقات روپرٹ مرڈوک کی تیسری بیوی وینڈی ڈینگ کے ذریعے ہوئی تھی تاہم اب وہ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں۔

روپرٹ مرڈوک نے اپنے کیریئر کا آغاز 1950 کی دہائی میں آسٹریلیا سے کیا تھا، وہ برطانیہ میں دی سن اور دی ٹائمز اخبارات کے مالک ہیں جبکہ وہ امریکی نیوز کمپنی فاکس نیوز، نیویارک پوسٹ اور وال اسٹریٹ جرنل کے بھی مالک ہیں۔

آئی ایم ایف کا وفد 15 مارچ کے بعد پاکستان آئے گا

0

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کا وفد 15 مارچ کے بعد پاکستان آئے گا جو موجودہ اور نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کرے گا۔

اے آر وائی نیوز کو وزارت خزانہ کے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد 15 مارچ کے بعد پاکستان آئے گا جو نئی حکومتم سے پاکستان کے موجودہ اور نئے قرض پروگرام پر بات کرے گا۔ آئی ایم ایف کے موجودہ قرض پروگرام کی آخری قسط سے متعلق بات کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ موجودہ قرض پروگرام کے لیے پاکستان نے تمام اہداف حاصل کیے ہیں اور موجودہ قرض پروگرام کی آخری قسط میں پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف معاشی استحکام کیلیے شہباز حکومت کے ساتھ کام کرنے کا منتظر

ذرائع کے مطابق نئی حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرض پروگرام پر بھی بات چیت کرے گی جس کے لیے نئے معاشی اہداف پر بھی بات چیت ہوگی۔ یہ نیا قرض پروگرام 6 سے 8 ارب ڈالر کا ہو سکتا ہے۔

غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افراد کیخلاف عدالت کا بڑا حکم آگیا

0

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کیلیے ہر ضلع میں علیحدہ تھانہ قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کیس کی سماعت ہوئی۔ 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ اس موقع پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ایس بی سی اے کی جانب سے 10 سال میں 64 ہزار تعمیرات کی اجازت دی گئی۔

عدالت نے کہا کہ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق کثیر تعداد میں کیسز آ رہے ہیں، ایس بی سی اے افسران کی ذمے داری ہے کہیں بھی غیرقانونی تعمیرات نہیں ہونی چاہیے لیکن وہ غیر قانونی تعمیرات روکنے میں بظاہر ناکام نظر آتے ہیں۔

ڈی جی ایس بی سی اے نے عدالت کو آگاہ کیا غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کیخلاف صرف شکایات درج کرا سکتے ہیں ان کے خلاف براہ راست مقدمہ درج نہیں کرا سکتے۔

سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے لیے الگ تھانہ قائم کرنے اور بلڈنگ پلان کی منظوری کے بغیر متعلقہ اداروں کو گیس، بجلی، پانی کے کنکشنز فراہم کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے کہا کہ ایس بی سی اے کے پاس پورے کراچی میں مقدمات کے اندراج کیلیے ایک تھانہ ہے، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، قانون، داخلہ کراچی کے ہر ضلع میں ایس بی سی اے کا الگ پولیس اسٹیشن بنائیں اور دیگر اضلاع میں بھی غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرائیں۔

عدالت نے میئر کراچی، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، داخلہ اور سیکریٹری لینڈ سے جواب اور ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کو پیش رفت رپورٹ کے ساتھ طلب کرتے ہوئے سماعت 24 اپریل تک ملتوی کر دی۔

صرف آج کا ہی نہیں بلکہ ہر دن خواتین کا ہوتا ہے، مریم نواز

0

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاخواتین کے عالمی دن پرکہنا تھا کہ صرف آج کا دن ہی نہیں بلکہ ہر دن خواتین کا دن ہوتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں روایتی تقریر کرنے نہیں آئی، گزشتہ 10 دن میں جو مسائل دیکھے اس پر بات نہیں کرنا چاہتی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ یہ سلسلہ یہاں نہیں رکنا چاہیے میرے بعد بھی خاتون وزیراعلیٰ بنے، انہوں نے کہا کہ صرف آج کا دن نہیں بلکہ ہر دن خواتین کا دن ہوتا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پابندیاں توڑکرآگے بڑھنے والی خواتین کوسلام پیش کرتی ہوں، مجھے اندازہ ہے خواتیں کن کن مراحل سے گزر کر یہاں پہنچتی ہیں۔

پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ارکان آج حلف اٹھائیں گے

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہم نے خواتین کیلئے سیفٹی ایپ متعارف کرائی ہے۔

عدالت کا بچی کو عید سے قبل بازیاب کرانے کا حکم

0

سندھ ہائیکورٹ میں چار سالہ بچی سمیت دیگر شہریوں کی بازیابی کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے بچی کو عید سے قبل بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں چار سالہ بچی عائشہ سمیت دیگر شہریوں کی بازیابی کے لیے کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو پر مشتمل دو رُکنی بینچ نے سماعت کی۔

سماعت کے موقع پر کمسن بچی کی جدائی میں غم سے چور والدین نے عدالت میں آہ وبکا کی اور عدالت کو بتایا کہ میری چار سالہ عائشہ 14 اگست کو مزار قائد سے لاپتہ ہوئی تھی، 6 ماہ میں اس کا کچھ پتہ نہیں چلا جب کہ پولیس بھی کوئی کارروائی نہیں کر رہی۔

اس موقع پر عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ انہوں نے بچی کی بازیابی کے لیے کیا اقدامات کیے؟ تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ جے آئی ٹیز کے متعدد اجلاس ہوچکے ہیں۔ پراسیکیوٹر نے بتایا  کہ اس کیس میں عمیر نامی شخص کو گرفتار کیا گیا، اس سے تفتیش بھی ہوئی لیکن وہ ملوث نہیں۔

عدالت نے پولیس کو بچی کو عید سے قبل بازیاب کرانے کا ٹاسک دیتے ہوئے ڈی ایس پی سے کہا کہ بچی کو بازیاب کرانے کی ذمے داری آپ کی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے بچی کی بازیابی کے لیے تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کرنے اور جے آئی ٹیز اور پی ٹی ایف سیشنز کی ہدایات کیں۔

اسی عدالت میں سچل سے لاپتہ عبدالصمد کے اہلخانہ بھی پیش ہوئے اور عدالت کو آگاہ کیا کہ ان کا بچہ چار ماہ سے لاپتہ ہے لیکن پولیس اس کی تلاش میں تعاون نہیں کر رہی ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اب تک مقدمہ درج کیوں نہیں کرایا گیا؟ جس پر اہلخانہ نے بتایا کہ مقدمہ درج کرانے کی درخواست پر پولیس نے کہا کہ گھر بیٹھ جائیں، عبدالصمد 15 روز میں بازیاب ہو کر گھر آ جائے گا اگر نہ آیا تو اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کریں گے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے بچے کے اہلخانہ کو ہدایت کی کہ وہ آج ہی نماز جمعہ کے بعد سچل پولیس اسٹیشن جائیں اور مقدمہ درج کرائیں اگر انہوں نے مقدمہ درج نہیں کیا تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، جس کے بعد سماعت 28 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں پاکستانی خواتین کا کردار

0

پاکستانی خواتین دفاعِ وطن کے لئے مردو ں کے شانہ بشانہ شاندار خدمات سرانجام دے رہی ہیں پاکستان کی خواتین نے پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے بھی اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان میں یونیفارم میں بھی خواتین نے اپنی صلاحیتیں منوائی ہیں پاکستان آرمی میں پہلے خواتین طِب کے شعبے سے وابستہ تھیں آج خواتین کور آف سگنلز، الیکٹریکل اینڈ مکینکل انجیئرنگ، آرڈیننس، آرمی سروسزکور،میڈیکل کور، ایجوکیشن برانچ،  ایڈمن اینڈ سروسز،  پبلک ریلیشنز، لابرانچز کے علاوہ بحریہ،پاک فضائیہ کے مختلف شعبوں بشمول جی ڈی پائلٹ کےاپنی کارکردگی کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

اس کی پہلی مثال لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر ہیں جو اسلامی دُنیا کی پہلی خاتون سرجن جنرل بنیں، میجر سلمیٰ ممتاز1971ء میں خدمات کےجذبے پر فلورنس نائٹ اینگل سے نوازا گیا۔

فلائیٹ لیفٹینٹ عائشہ فاروق پہلی پاکستانی خاتون فائٹر پائلٹ تھیں فلائینگ آفیسر مریم مختیار شہید کو فرض شناسی کے اعزاز میں تمغہ بسالت سے نوازا گیا اس وقت پاکستانی خواتین اقوامِ متحدہ کی چھتری تلے امن مشن کا حصہ ہیں۔

عالمی امن کے لئے شاندار خدمات پر اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستانی ویمن پیس کیپرز کی خدمات کو انتہائی متاثر کُن اور قابلِ تقلید قرار دیا، 2020 میں اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستانی خواتین کے 15 رکنی امن دستے کو بہترین کارکردگی پر تمغوں سے نوازا تھا۔

اس کے علاوہ اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ آف پولیس، سیدہ شہر بانو نقوی نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے، فروری 2024  کو لاہور کے اچھرہ بازار کے مشتعل ہجوم سے ایک خاتون کو بحفاظت نکالا تھا، پاکستانی خواتین نے قوم کی عزت اور وقار میں اضافے کے لیے بے پناہ خدمات سر انجام دی ہیں۔

مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق، انہیں ملنی چاہئیں، مشاہد حسین

0

ن لیگ سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مشاہد حسین سید نے اسمبلی کی مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کی حمایت کر دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ن لیگ سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق ہیں اور انہیں ملنی چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں نواز شریف کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا سب سے پہلے مطالبہ بھی میں نے ہی کیا۔ عام انتخابات کے بعد اب عام معافی دی جانی چاہیے۔

مشاہد حسین سید نے مزید کہا کہ بلوچستان کے لاپتہ افراد پر کمیٹی میں رپورٹ پیش کی گئی، لاپتہ افراد کہیں کے بھی ہوں انہیں بازیاب کیا جائے، ایم کیو ایم کے 500 سے زائد افراد بازیاب ہو گئے، صرف 13 رہ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے اور بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے باعث پی ٹی آئی امیدواروں نے آزاد حیثیت اور مختلف انتخابی نشانات کے ساتھ الیکشن لڑا تھا۔

نتائج کے بعد مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم الیکشن کمیشن نے کونسل کو مخصوص نشستیں دینے سے انکار کرتے ہوئے یہ نشستیں دیگر جماعتوں کو الاٹ کر دیں۔

سنی اتحاد کونسل نے اپنی حاصل کردہ جنرل نشستوں کے تناسب سے مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے قانون کا دروازہ کھٹکٹا لیا ہے اور عدالتوں میں درخواستیں دائر کر دی ہیں جو زیر سماعت بھی ہیں۔

مودی کا ہندوستان، خواتین کے حقوق کا دشمن

0

مودی کا ہندوستان خواتین کے حقوق کا دشمن بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج دُنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جا رہاہے، مگر مودی کے ہندوستان میں ہوا کی بیٹی پر زمین تنگ ہوچکی ہے، بھارتی پارلیمنٹ میں خواتین کی نمائندگی صرف 11 فیصد ہے جبکہ ملازمت میں نمائندگی صرف 19 فیصد ہے۔

سٹیٹسٹا کے مطابق ہندوستان کو عورت کے لیے دنیا کا سب سے خطرناک ملک قرار دیا گیا ہے بھارتی نیشنل کمیشن برائے خواتین کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال میں خواتین کے خلاف جرائم کی 28 ہزار شکایات موصول ہوئیں، سب سے زیادہ شکایات ہراسگی کی موصول ہوئیں جن کی تعداد 8 ہزار سے زائد تھیں۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق روزانہ سفر کرنے والی خواتین میں سے 80 فیصد کو جنسی ہراسگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، بھارت میں روزانہ خواتین سے 86 زیادتی کے واقعات پیش آتے ہیں جن میں سے دہلی 6 واقعات کے ساتھ سرِ فہرست ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیاح خواتین بھی بھارت میں محفوظ نہیں، امریکہ سمیت کئی ممالک نے کئی بار اپنے شہریوں کو بھارت سفر کرنے کے خلاف وارننگ جاری کرچکے ہیں۔