جمعہ, جون 27, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 4864

بھٹو کی پھانسی: سپریم کورٹ کی رائے درست قومی تاریخ کو سمجھنے میں‌ معاون ہوگی، وزیر اعظم

0
پاک چین تعلقات کو مضبوط تجارتی روابط میں تبدیل کرنا ہے، شہباز شریف

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ذوالفقار بھٹو ریفرنس میں سپریم کورٹ کی متفقہ رائے قومی سطح پر تاریخ کو درست تناظر میں سمجھنے میں مددگار ہوگی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ذوالفقار علی بھٹو کو شفاف ٹرائل نہ ملنے کی سپریم کورٹ کی رائے پر آصف زرداری، بلاول بھٹو، پی پی قیادت اور کارکنوں کو مبارک باد دی، انھوں نے کہا ’’تاریخی غلطی کا ازالہ ممکن نہیں مگر سنگین غلطی کے اعتراف سے نئی روایت قائم ہوئی ہے۔‘‘

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عدالت سے ہونے والی زیادتی کو عدالت کا درست کرنا ایک مثبت پیش رفت ہے، کیوں کہ اس قومی سطح پر تاریخ کو درست تناظر میں سمجھنے میں مدد ملے گی۔

سپریم کورٹ نے بھٹو کی پھانسی سے متعلق ریفرنس پر رائے دے دی

شہباز شریف نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ ماضی کی غلطیوں کی درستی اور تلخیوں کے خاتمے سے ہی اتحاد اور ترقی کا سفر تیز ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ذوالفقار بھٹو کی پھانسی کے خلاف صدارتی ریفرنس میں سپریم کورٹ نے متفقہ رائے دی ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کا ٹرائل شفاف نہیں تھا، اور ان کی سزا آئین کے بنیادی حقوق کے مطابق نہیں تھی۔

دنیا کی سب سے بلند عمارت کہاں تعمیر ہورہی ہے؟

0

سعودی عرب کے شہر ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر کیا جائے گا، جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ’architects journal‘ نے بتایا کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سعودی عرب کے شہر ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا جو دنیا کا سب سے بلند ٹاور ہے اور اس کی اونچائی 829.8 میٹر ہے۔

ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور کنگ خالد ایئرپورٹ کے نزدیک تعمیر کیا جائے گا، تاہم اس کے بارے میں مزید تفصیلات کا اعلان ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے۔

دنیا کے بلند ترین ٹاور کی دوبارہ تعمیر کیلیے بولی شروع

نیا ٹاور جدہ میں زیر تعمیر ٹاور سے بھی بلند ہوگا، جس کی بلندی ایک کلو میٹر بتائی جارہی ہے جبکہ یہ ٹاور امریکہ میں بلند ترین ٹاور سے چار گنا اونچا ہوگا۔

رونے دھونے سے کچھ نہیں بدلے گا، چیلنج قبول کرتےہوئے آگے بڑھنا ہے ، شہباز شریف

0
وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معاشی صورتحال پاکستان کے لئے زندگی اورموت کا مسئلہ ہے، رونے دھونے سے کچھ نہیں بدلے گا، چیلنج قبول کرتےہوئے آگے بڑھنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت معاشی صورتحال اور ایف بی آرکی آٹومیشن پراجلاس ہوا ، جس میں معاشی نظام کی اصلاح اورحکومتی اخراجات میں کمی کیلئے جامع سفارشات طلب کرلی گئیں۔

اجلاس میں ایف بی آر کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن اور آٹومیشن کےعمل کے فوری آغازکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے دنیا کا بہترین ماڈل اپنایا جائے۔

وزیراعظم نے بہترین خدمات کےفوری حصول کے امکانات کا جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹریک اینڈٹریس سسٹم کیلئے میرٹ پرقابل لوگ لائےجائیں، وزارت داخلہ اسمگلنگ کےخاتمےکیلئے پوری قوت سے کام کرے گی، مسلح افواج بھرپور معاونت کرے گی اور خود نگرانی کروں گا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معاشی صورتحال پاکستان کےلئےزندگی اورموت کامسئلہ ہے، ماضی میں جو ہوگیا اس سےہم سبق سیکھ کر آگے بڑھیں، رونے دھونے سے کچھ نہیں بدلے گا،چیلنج قبول کرتے ہوئے آگےبڑھناہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ادھار کی زندگی سےنجات حاصل کرنے کی راہ اختیارکرناہوگی، ملک کودرپیش حالات کےسب ذمہ دارہیں جبکہ قابل لوگ ہرجگہ ہیں، آج درست راستے پر سفرشروع کیا تو جلد کامیابی کی منزل سےہمکنارہونگے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ پیشہ ورانہ قابلیت رکھنے والے افسران کو انعامات دیں گے ، ریونیو دینے اورغیرمعمولی ریونیو جمع کرنے والوں کو انعام دینے پر غور ہے۔

وزیراعظم نے شمشاداختر،سیکریٹری خزانہ امداداللہ اورٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ڈیفالٹ سےبچانےکی بنیادہم رکھ کر گئے تھے، ٹیم نےمحنت سے آگے بڑھایا، شمشاداخترکی میرٹ پالیسی سےبہت متاثرہوں۔

مریم اورنگزیب کو سینئر صوبائی وزیر بنانے کا فیصلہ

0
مریم اورنگزیب

لاہور : ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب کو سینئر صوبائی وزیر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ عظمیٰ بخاری انفارمیشن اینڈ کلچر کی وزیرہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی پچیس رکنی کابینہ کی تقریب حلف برداری آج گورنرہاؤس میں ہوگی ،ذرائع نے کہا ہے کہ ن لیگ کی رہنمامریم اورنگزیب کو سینئر صوبائی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مریم اورنگزیب کےپاس پلاننگ اینڈڈیولپمنٹ،انوائرمنٹ،جنگلات کی وزارتیں ہوں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ عظمیٰ بخاری انفارمیشن اینڈ کلچر کی وزیرہوں گی ، عاشق حسین کرمانی کومحکمہ زراعت کامحکمہ ، کاظم پیرزادہ کو محکمہ آبپاشی کامحکمہ اور رانا سکندر حیات کو اسکول ایجوکیشن کامحکمہ دیاجائےگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شافع حسین کو محکمہ انڈسٹریز کی وزارت اور شیر علی گورچانی کو مائنز اینڈ منرل کی وزارت دی جائے گی۔

پہلی بار سکھ برادری سےتعلق رکھنے والے ایم پی اےکووزیر بنایا جائے گا، رمیش سنگھ آڑورہ کو منارٹیز کےوزیر ہوں گے۔

اس کے علاوہ طاہرخلیل سندھو کو ہیومن رائٹس کامحکمہ دیاجائےگا، سلمان رفیق محکمہ اسپیشلائزڈہیلتھ کامحکمہ سنبھالیں گے جبکہ خواجہ عمران نذیر محکمہ پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ ہوں گے۔

ذیشان رفیق کو محکمہ بلدیات کا وزیر اور صہیب برتھ کومحکمہ مواصلات کاوزیر بنایاجائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی ملاقات

0

وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی ملاقات ہوئی ہے جس میں قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ہے جس میں قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

اس موقع پر آرمی چیف نے شہباز شریف کو وزرات عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ اور سیکیورٹی امور سے متعلق بات چیت بھی کی گئی۔

اننت امبانی کی شادی کے جشن میں کرینہ کپور کے شادی کے ہار کی دھوم

0

بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریبات میں کرینہ کپور اپنے ولیمے کا ہار پہن کر پہنچ گئیں، جو سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

یکم تا 3 مارچ سوشل میڈیا پر مکیش امبانی کی فیملی نے دھوم مچائے رکھی اور اس کی وجہ مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اوربزنس مین ویرین مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل ہونے والی تقریبات تھیں۔

بالی وڈ ستاروں کے علاوہ متعدد عالمی شہرت یافتہ شخصیات کو بھی بھارت کے شہر جام نگر میں منعقد اس تین روزہ جشن میں مدعو کیا گیا جن میں بِل گیٹس، قطری وزیراعظم، مارک زکر برگ اور ایوانکا ٹرمپ و دیگر افراد بھی شامل ہیں۔

پری ویڈنگ تقریبات میں جہاں تمام معروف شخصیات نے سب کی توجہ حاصل کی وہیں کرینہ کپور نے جشن کے تیسرے روز کو مزید خاص بناتے ہوئے 12 سال قبل پہنا گیا ہار پہن کر سب کو اپنی جانب متوجہ کرلیا۔

کرینہ کپور نے دلکش سنہرے جوڑے کے ساتھ ریتو کمار کا ہار پہنا اور اپنی خوبصورتی کے جلوے بکھیر دیئے۔

صحیفہ جبار کراچی کے کھانوں کی شوقین نکلیں

کرینہ کپور کے ہار نے ہر کسی کی توجہ حاصل کرلی، جبکہ سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرینہ کا یہ ہار ہو بہ ہو 2012 میں انکے ولیمے کی تقریب میں پہنے گئے ہار سے مشابہت رکھتا ہے۔

امریکی ڈالر کی قیمت سے متعلق بڑی پیشگوئی سامنے آگئی

0
مفتاح اسماعیل امریکی ڈالر

کراچی : سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پیش گوئی کی ہے کہ ڈالر کی قدر جولائی تک کچھ بڑھ جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘ہر لمحہ پرجوش’ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈالر کی قیمت کے حوالے سے کہا کہ ڈالر کی قدر جولائی تک کچھ بڑھ جائے گی۔

مفتاح اسماعیل نے پیٹرول کی قیمت سے متعلق کہا کہ عالمی سطح پر قیمتیں نہ بڑھیں تو پیٹرول کی قیمت برقرار رہے گی۔

سابق وزیرخزانہ نے بتایا کہ نوازشریف کے ساتھ کام کیا ہے میری سوچ مختلف ہے، میری اور شاہدخاقان عباسی کی سوچ ملتی ہے، پاکستان میں بنیادی اصلاحات اورراہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

ایم کیوایم کی سیٹوں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میں نے سنا ہےایم کیوایم کو نیشنل اسٹیڈیم کی بھی6،7 نشستیں ملنےوالی تھیں، ایم کیوایم کےساتھ جو گزشتہ الیکشن میں ہاتھ ہوااس بارسود سمیت واپس لیا ہے۔

معاشی صورتحال کے حوالے سے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ معاشی اعشاریے بہترہیں،مہنگائی مزید نہیں بڑھے گی، جنوری سے مہنگائی بڑھنے کی شرح رک گئی ہے،م مجھے یقین نہیں ہےکہ حکومت 5سال پورے کرے گی۔

آئی ایم ایف کی شرط پر سرکاری ملازمین کے لیے نئی اسکیم ، بڑی خبر آگئی

0
بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے

اسلام آباد : آئی ایم ایف کی شرائط پرعملدرآمد کرتے ہوئے نئی حکومت یکم جولائی سے نئی رضاکارانہ پنشن اسکیم لانے کی تیاری کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئی حکومت میں بھی آئی ایم ایف کی شرائط پرعملدرآمد جاری ہے، سرکاری ملازمین کے لیے نئی اسکیم کی تجویز سامنے آگئی۔

سرکاری ملازمین کو حکومتی پنشن کے بجائے رضاکارانہ پنشن کی اسکیم دی جائے گی، ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے یکم جولائی سے نئی رضاکارانہ پنشن اسکیم لانے کی تیاری کی جارہی ہے، نئی پنشن اسکیم سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے تیار کی ہے۔

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ مجوزہ اسکیم کے تحت ملازمت کی تبدیلی کی صورت میں بھی ملازمین کو پنشن کی سہولت جاری رہے گی، اس اسکیم کے سرکاری اور نجی دونوں شعبوں پراطلاق کی تجویزبھی دی گئی ہے۔

خیال رہے آئی ایم ایف نے پاکستان سے پنشن اخراجات کو محدود کرنے کیلئے رضاکارانہ پنشن اسکیم شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے، رضاکارانہ پنشن اسکیم کی ضروری قانون سازی فنانس بل میں ہوگی۔

آئی ایم ایف نے تجویز دی تھی کہ قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی حوصلہ شکنی کی جائے اور پنشنرزکو صرف ایک پنشن دی جائے، مختلف اداروں میں کام کرنیوالے ریٹائرڈ افسران کوالگ الگ پنشن نہ دی جائے، ایک پنشنر کو 3،3پنشن دینے کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔

ایکس کی بندش :عدالت کا چیئرمین پی ٹی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ

0
پاکستان میں ایکس قابل رسائی ہے یا نہیں؟ پی ٹی اے نے وضاحت جاری کر دی

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ایپ ایکس کی بندش کے کیس میں چیئرمین پی ٹی اے کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے اگر ایکس کی بندش سے متعلق کوئی معقول جواز عدالت کے سامنے پیش نہ کیا تو توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا ایپ ایکس کی بندش کے کیس کی سماعت ہوئی، سندھ ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پرتحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کردئیے اور کہا کہ ایکس کی بندش پر معقول جواز پیش نہ کیا تو توہین عدالت کی کارروائی ہوگی، ایسا کرکےچیئرمین پی ٹی اےتوہین عدالت کی کارروائی کیلئے خود کو پیش کررہے ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ نےایکس کی بحالی سےمتعلق جاری حکم امتناع میں توسیع کردی اور عدالتی احکامات وفاقی حکومت ،پی ٹی اے سمیت دیگر کو ارسال کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے کہا کہ وفاقی حکومت اور پی ٹی اے کی جانب سےجواب جمع کرانے کیلئےمہلت طلب کی ہے ، جس پر آئندہ سماعت سےقبل وزارت داخلہ اور پی ٹی اے سے جواب طلب کرلیا گیا۔

زرداری کو صدارت کا ووٹ دیں یا نہیں؟ ایم کیو ایم حتمی فیصلہ آج کرے گی

0

9 مارچ کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں پی پی امیدوار آصف علی زرداری کو ووٹ دینے یا نہ دینے کا حتمی فیصلہ ایم کیو ایم پاکستان آج کرے گی۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات  کے مطابق صدارتی انتخابات میں ووٹ دینے کے معاملے پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج شام 4 بجے پاکستان ہاؤس طلب کر لیا ہ ے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں آصف زرداری کو عہدہ صدارت کے لیے ووٹ دینے یا نہ دینے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا جب کہ اراکین رابطہ کمیٹی کو اس حوالے سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے ہونے والے رابطوں پر بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

رابطہ کمیٹی اراکین کو ایم کیو ایم کی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے صدارتی انتخاب میں ووٹ کے لیے آصف زرداری کے رابطے اور پی پی وفد سے ملاقات میں ہونے والی گفتگو سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ رابطہ کمیٹی اجلاس میں ایم کیو ایم کے وفاقی کابینہ میں شمولیت اور وزارتوں کے معاملے پر غور بھی کیا  جائے گا۔

واضح رہے کہ ملک کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے پی پی کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری امیدوار ہیں جنہیں مسلم لیگ ن، ق لیگ، آئی پی پی اور باپ پارٹی کی حمایت حاصل ہے۔

دوسری جانب سنی اتحاد کونسل کی جانب سے محمود خان اچکزئی کو عہدہ صدارت کے لیے امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔