جمعرات, مئی 8, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 6

اسرائیل نے بھارت کے پاکستان پر حملے کی حمایت کردی

0
اسرائیلی سفیر  رووین آزار

نئی دہلی : اسرائیلی سفیر  رووین آزار نے بھارت کے پاکستان پر حملے کی حمایت کردی اور کہا بھارت کے آپریشن سندور کے حامی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل بھارت گٹھ جوڑ ایک بار پھر سامنے آگیا، بھارتی میڈیا کی جانب سے کہا گیا کہ ہندوستان میں اسرائیل کے سفیر رووین آزار سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بھارت کے پاکستان پر حملے کی حمایت کردی اور کہا بھارت کےآپریشن سندور کے حامی ہے۔

اسرائیلی سفیر کا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنے دفاع کے لیے ہندوستان کے حق کی حمایت کرتا ہے، دہشت گردوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ بے گناہوں کے خلاف ان کے گھناﺅنے جرائم سے بچنے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔“

دوسری جانب بھارت کے بزدلانہ حملوں پر دنیا بھر کی جانب سے مذمت کی جارہی ہے اور دوست ملک بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوگئے۔

امریکی صدر نے حملےکو شرمناک قرار دیا جبکہ ترکیہ اور آزربائیجان نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا پاکستانی شہریوں اورانفراسٹرکچرپر حملوں سے جنگ کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

ایران اور بنگلہ دیش نے صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا، دونوں ملکوں سے پرسکون رہنےکامطالبہ کیا۔

انڈونیشین وزارت خارجہ نے کہا فریقین بحران کے حل کے لیے بات چیت کو ترجیح دیں جبکہ روس کا کہنا تھا کہ پاک بھارت فوجی تصادم پر گہری تشویش ہے، اختلافات پرامن طریقے سے حل کریں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس نےبھارتی جارحیت پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا بھارت اور پاکستان کے درمیان فوجی تصادم کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

’بھارت کو جواب آئے گا اور ضرور آئے گا‘

0
بھارت کو جواب آئے گا اور ضرور آئے گا، عطا تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ بھارت کو پاکستان کی جانب سے اس کے بزدلانہ حملے کا جواب آئے گا اور ضرور آئے گا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں عطا تارڑ نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے مسلح افواج کو مکمل اختیار دے دیا ہے جو بھارت کو بھرپور اور مؤثر جواب دے گی، کب کہاں اور کس وقت جواب دینا ہے یہ فیصلہ ہم کریں گے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا لیکن ایسا نہیں چلے گا بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، جب اور جیسے بھی رسپانس دیا گیا لیکن بھرپور طریقے سے دیا جائے گا، ہمارا بزدل دشمن اپنی خفت مٹانے کیلیے پاکستان میں ڈرونز بھیج رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم نے بھارت کے 40 سے 50 فوجی ہلاک کر دیے، عطا تارڑ

انہوں نے کہا کہ بھارت 5 طیارے گرنے کے بعد ڈر گیا، ہم نے بھارت کے 25 ڈرونز بھی گرائے ہیں، بھارتی میڈیا دنیا کو رافیل جیٹ کا ملبہ دکھا رہا ہے، یہ رافیل کا ملبہ چھپانا چاہتے تھے لیکن وہ کیسے چھپ سکتا ہے؟ بھارتی میڈیا نے پوری دنیا کو دکھایا پاکستان نے ہمارے جہاز گرائے ہیں۔

 

امریکہ اور حوثیوں کے درمیان جنگ بندی، سعودی عرب کا اہم بیان سامنے آگیا

0
، یمن سعودی عرب

سعودی عرب کی جانب سے یمن میں جنگ بندی معاہدے سے متعلق عمان کے اس بیان کا خیرمقدم کیا گیا ہے جس کا مقصد بین الاقوامی جہاز رانی اور تجارت کا تحفظ ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں سعودی عرب کی جانب سے یمن کے بحران کے جامع سیاسی حل تک پہنچنے کی تمام کوششوں کی سپورٹ کا اعادہ کیا جس سے یمن اور خطے میں سکیورٹی اور استحکام حاصل ہو سکے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹرمپ نے کہا تھا کہ حوثیوں نے ان کی انتظامیہ کو بتا دیا ہے کہ وہ اب ’لڑنا‘ نہیں چاہتے اور وہ بحیرہ احمر کی جہاز رانی کے راستوں پر حملے روک دیں گے۔

ٹرمپ نے کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کو بتایا کہ حوثیوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ مزید لڑنا نہیں چاہتے۔

وہ لڑنا نہیں چاہتے اور ہم اس بات کا احترام کریں گے، اور ہم واقعی کریں گے، ہم بم دھماکے بند کر دیں گے، اور انہوں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں لیکن اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ وہ اب جہازوں کو نہیں اڑائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ابھی اس کے بارے میں پتہ چلا ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ یہ بہت مثبت ہے میں ان کی بات کو قبول کروں گا، اور ہم مال غنیمت کی بمباری کو فوری طور پر روکنے والے ہیں۔

غزہ کے اسکول پر اسرائیل کی بمباری، 48 فلسطینی شہید

یمن کے حوثیوں نے اسرائیلی حملوں کو دیوالیہ پن کا ثبوت قرار دیا ہے اور سیاسی بیورو نے واضح کیا ہے کہ یمن پر اسرائیلی اور امریکی حملوں کاجواب نہیں دیا جائیگا، اسرائیلی حملوں کا مقصد یمنی عوام کی ناکہ بندی کرنا ہے لیکن یمن کو غزہ کی حمایت جاری رکھنے سے نہیں روکا جا سکتا۔

ہم نے بھارت کے 40 سے 50 فوجی ہلاک کر دیے، عطا تارڑ

0
بھارت کے جہاز، ملٹری انسٹالیشن اور 40 سے 50 فوجی مارے ہیں، عطا تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ہم نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کے 40 سے 50 فوجی ہلاک کیے ہیں جبکہ جہاز اور ملٹری انسٹالیشن کو بھی نقصان پہنچایا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عطا تارڑ نے بتایا کہ بھارت ایل او سی پر ابھی بھی اپنے فوجیوں کی لاشیں اٹھا رہا ہے، اب بھارت سے معافی مانگی جا رہی ہے کہ بس کر دو ہمارا بریگیڈ ہیڈکوارٹر اڑا دیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ رافیل طیارے دنیا کے بہترین فائٹر جیٹ اور بہترین ٹیکنالوجی مانے جاتے ہیں، بھارت کو ناز تھا کہ ہمارے پاس رافیل طیارے ہیں ہم پتا نہیں کیا کر دیں گے لیکن اس کو ہزیمت اٹھانا پڑی اور شرمندگی بھی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایسا سبق سکھائیں گے کہ مائیں بچوں سے کہیں گی پاکستان سے پنگا مت لینا، عطا تارڑ

’جس نیت سے بھارت پاکستان کو نقصان پہچانا چاہتا تھا اسے ہزیمت اٹھانا پڑی، اب شرمندگی کے باعث بھارت نے اپنی اسٹریٹجی تبدیل کی ہے، دوسری طرف پاکستان میں جذبہ، جوش اور اتحاد اتفاق پایا جاتا ہے، بھارت کے صرف طیارے نہیں گرے بلکہ پورے بھارت کا غرور گرا ہے۔‘

وزیر اطلاعات نے کہا کہ رافیل طیارے بنانے والی کمپنی بھی کہہ رہی ہے کہ بھارت نے ہماری اہمیت بھی گرا دی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کے اسرائیلی ساختہ ڈرونز کو ایئر ڈیفنس سسٹم سے ہٹ کر کے گرایا ہے، بھارت بیک فٹ پر جا کر شرمندگی کو مٹانے کیلیے ڈرونز بھیجنا شروع کر دیے، بھارتی پائلٹ کہہ رہے ہوں گے کہ ہم مار کھانے کیوں جائیں ڈرونز بھیج دو۔

بڑی خبر، شرح سود کم ہونے کی وجہ سے قرض کی ادائیگی کا حجم 1500 ارب روپے کم ہو گیا

0
قرض کی ادائیگی آئی ایم ایف

اسلام آباد: ذرائع وزارت خزانہ نے انکشاف کیا ہے کہ شرح سود کم ہونے کی وجہ سے قرض کی ادائیگی کا حجم کم ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں جاری ہیں، بجٹ کے لیے مشاورتی اجلاس میں آئی ایم ایف کے قرض کی ادائیگی کا حجم تیار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ بجٹ میں سود کی ادائیگیوں کے لیے 8 ہزار 2 سو ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، رواں مالی سال کی نسبت آئندہ مالی سال 15 سو ارب روپے کم مختص کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق شرح سود میں کمی کا فائدہ نظر آنے لگا ہے، شرح سود میں کمی کے باعث آئندہ بجٹ کے لیے قرض کی ادائیگی کا حجم کم ہو گیا ہے، آئندہ بجٹ میں 8200 ارب روپے ملکی و غیر ملکی قرضوں پر سود کے لیے استعمال ہوں گے۔


پاک فوج نے بھارت کی جانب سے بھیجے گئے 25 اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز مار گرائے


شرح سود میں کمی کے باعث آئندہ مالی سال کے لیے سود ادائیگیوں میں 1500 ارب روپے کمی ہوئی، قرضوں پر سود ادائیگیوں کی مد میں آئندہ مالی سال تقریبا 16 فی صد کم اخراجات ہوں گے۔

سرکاری دستاویز کے مطابق جاری بجٹ 295 روپے فی ڈالر ریٹ اور پالیسی ریٹ 20.5 فی صد کی سطح پر تھا، اور قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کے لیے 9 ہزار 7 سو ارب روپے مختص کیے گئے تھے، جب کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ تقریبا 290 ارب روپے فی ڈالر ریٹ پر بنایا جائے گا۔

شمالی کوریا نے مشرقی ساحل سے میزائل فائر کیے، جنوطی کوریا کا الزام

0
شمالی کوریا نے مشرقی ساحل سے میزائل فائر کیے، جنوطی کوریا کا الزام

جنوبی کوریا نے الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے سمندر میں مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے بتایا کہ شمالی کوریا کی افواج نے مشرقی بندرگاہ شہر وونسن کے قریب صبح 8:10 اور 9:20 کے درمیان میزائل داغے۔

ان کے مطابق میزائلوں نے جاپان کے سمندر میں گرنے سے پہلے 800 کلو میٹر تک پرواز کیا۔

یہ بھی پڑھیں: روس یوکرین جنگ میں شمالی کوریا کے سیکڑوں فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف

جنوری اور مارچ میں کئی مختلف قسم کے میزائل داغے جانے کے بعد یہ مبینہ تجربہ شمالی کوریا کی جانب سے اس سال کیے گئے بیلسٹک میزائل تجربات کا چوتھا دور ہے۔

جے ایس سی نے ایک بیان میں کہا کہ ہماری فوج شمالی کوریا کی مختلف سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے تاکہ کسی غلط فہمی کو روکا جا سکے۔

ترجمان لی سانگ جون نے ایک بریفنگ میں بتایا کہ مبینہ تجربے کا مقصد میزائل برآمدات کی کارکردگی یا پرواز کے استحکام کو جانچنا ہے۔

لی سانگ جون نے یہ واضح نہیں کیا کہ کس ملک کو میزائل فراہم کیے جا سکتے ہیں، لیکن شمالی کوریا یوکرین میں اپنی جنگ میں روس کا کلیدی حمایتی رہا ہے۔

جنوبی کوریا کی نیشنل انٹیلی جنس سروس کے مطابق شمالی کوریا نے اپنی جنگی کوششوں کی حمایت کیلیے میزائل، توپ خانہ اور تقریباً 15,000 فوجی روس بھیجے ہیں۔

پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کراچی منتقل کئے جانے کا امکان

0
پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کراچی منتقل کئے جانے کا امکان

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی لیگ پی ایس ایل 10کے بقیہ میچز کراچی منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے پی سی بی حکام نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں پی ایس ایل کے میچز جاری رہیں گے یا نہیں اس سے متعلق اجلاس ہوگا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہونیوالا کراچی اور پشاور کے درمیان میچ ری شیڈول ہونے کا امکان ہے جبکہ پی ایس ایل ٹین کے بقیہ میچز کراچی منتقل کرنے کا امکان ہے۔

پاک بھارت کشیدگی  سے متعلق تمام خبریں

دوسری جانب پی ایس ایل میں شامل انگلش کھلاڑی پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں۔

برطانوی اخبار کا کہنا ہے انگلش کھلاڑی پی ایس ایل کھیلتے رہیں گے، جیمز ونس، ٹام کَرن، سیم بلنگز، کرس جارڈن، ڈیوڈ ولی، لوک ووڈ اور ٹام کوہلر کیڈمور بھی پاکستان سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

پی ایس ایل کا جاری دسواں ایڈیشن اپنے آخری مرحلے کے قریب ہے، صرف چار ناک آؤٹ میچز اور چار پلے آف میچز باقی ہیں۔

غزہ کے اسکول پر اسرائیل کی بمباری، 48 فلسطینی شہید

0
غزہ کے اسکول پر اسرائیل کی بمباری، 48 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، اسکول پر اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں 48 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے فلسطینی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی کے مضافات تفاح میں واقع کراما اسکول کو نشانہ بنایا جہاں 15 فلسطینی شہید ہوئے۔

حکام کے مطابق اسرائیل کی جانب سے دوسرا حملہ قریب ہی واقع ایک ریسٹورنٹ اور مارکیٹ کے قریب کیا جہاں مزید 33 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی بمباری میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو عام گاڑیوں میں اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ علاقہ خون کی ندی کا منظر پیش کر رہا تھا۔

عینی شاہدد احمد السعودی کے مطابق لوگ مارکیٹ میں اپنی ضرورت کی اشیا لینے آتے ہیں لیکن یہاں بھی وہ محفوظ نہیں ہیں، انسان تو کیا جانور بھی محفوظ نہیں ہیں، نہ تو بچے اور نہ ہی بزرگ محفوظ ہیں۔

اسرائیل فوج نے جس اسکول کو نشانہ بنایا وہاں بے گھر فلسطینی پناہ لئے ہوئے تھے، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کیا ہے حالانکہ وہاں خواتین اور بچے بھی جام شہادت نوش کرگئے۔

دوسری جانب امریکا کی نامور یونیورسٹی کولمبیا، جارج ٹاؤن اور ٹفٹس میں غزہ کی حمایت میں گرفتار کئے گئے طلبہ اور اساتذہ کے حق میں منظم احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

مظاہرین نے جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے محقق بدار خان سوری، کولمبیا یونیورسٹی کے گریجویٹ طالب علم اور فلسطینی کارکن محمود خلیل اور ترکی سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹریٹ کی طالبہ رمیساء اوزتورک کی فوری رہائی پر زور دیا، جنہیں صرف فلسطین کی حمایت کرنے کی وجہ سے حراست میں لیا گیا۔

بھارت کے بند ایئرپورٹس کی تعداد 27 تک پہنچ گئی

ترک میڈیا کے مطابق مڈل ایسٹ پالیسی کے ماہر اور جارج ٹاو?ن یونیورسٹی سے وابستہ ڈاکٹر نادر ہاشمی نے مظاہرے میں شرکت کی اور کہا کہ ان افراد کو بغیر کسی الزام کے حراست میں لیا گیا ہے جو فلسطین کی حمایت میں اظہارِ رائے کو خاموش کرنے کی ایک سوچی سمجھی پالیسی کا حصہ ہے۔

پاک فوج نے بھارت کی جانب سے بھیجے گئے 25 اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز مار گرائے

0
بھارت کی جانب سے بھیجے گئے 25 اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز

راولپنڈی : افواج پاکستان نے بھارت کی جانب سے بھیجے گئے 25 اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز مار گرائے، یہ بزدلانہ حملہ بھارت کی پریشانی اور بوکھلاہٹ کی نشانی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ افواج پاکستان نے اب تک 25اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز مارگرائے، افواج پاکستان نےسافٹ اور ہارڈ کل کی بدولت ڈرونز مارگرائے.

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت کے 7،6مئی کےبزدلانہ حملےمیں 5 جدید طیاروں، ڈرونز اور متعددپوسٹوں کو تباہ کیاگیا، بھارت بوکھلاہٹ میں اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز سے پاکستان پر حملہ کر رہا ہے، یہ بزدلانہ حملہ بھارت کی پریشانی اور بوکھلاہٹ کی نشانی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پربھی بھارت کوبھرپور نقصان ہوااورمزید بھی اٹھا رہا ہے ، پاکستان کے مختلف علاقوں سے اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کا ملبہ اٹھایا جا رہا ہے اور افواج پاکستان دشمن کومنہ توڑ جواب اور اسکے تمام عزائم خاک میں ملا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں : بھارت کی ایک بار پھر جارحیت کی کوشش، 12 ڈرون حملوں کو ناکام بنادیا گیا

اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آرنے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ بھارت نے سات اور آٹھ مئی کی درمانی شب پھر دراندازی کی کوشش کی۔ جس پر بھارت کے بارہ ڈرون مار گرائے۔

انھون نے بتایا کہ لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اٹک، بہاولپوراورکراچی میں ڈرون حملے کیے،۔ سندھ کےعلاقے میانوں میں ڈرون حملے میں ایک شخص شہید اورایک زخمی ہوا جبکہ لاہورکے قریب ڈرون حملے میں پاک فوج کے چارجوان زخمی ہوئے اور فوجی تنصیبات کومعمولی نقصان پہنچا۔

کراچی میں ملیر اور گلشن حدید میں بھارتی ڈرونز گر کر تباہ

0
ڈرون کراچی بھارتی

کراچی : کراچی میں ملیر اور گلشن حدید میں بھارتی ڈرونز گر کر تباہ ہوگئے تاہم ڈرون گرنےسے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میں بھارتی ڈرونز گرانے کا سلسلہ جاری ہے، کراچی میں ملیر اور گلشن حدید میں ڈرون گر کر تباہ ہوگیا۔

کراچی کے علاقے ملیرشرافی گوٹھ میں دھماکے کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو جائے وقوع سے دھاتی ٹکڑے ملے۔

دھماکے سے گھرکی چھت پر لگے سولر پینل کو شدید نقصان ہوا، پولیس نے بتایا کہ واقعے کی جگہ سے کچھ دھاتی ٹکڑے ملے ہیں جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

علاقہ مکینوں نے مطابق سب گھروں میں موجود تھے کہ اچانک زوردارآواز آئی، جس کے بعدپتہ چلا کے دھماکہ ہوا ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے گلشن حدید لنک روڈ کے قریب میدان میں ڈرون گر کر تباہ ہوگیا ، پولیس جائے وقوع پر موجود ہے اور دھاتی ٹکڑےتحویل میں لے لئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ڈرون گرنےسے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

مزید پڑھیں : بھارت کی ایک بار پھر جارحیت کی کوشش، 12 ڈرون حملوں کو ناکام بنادیا گیا

یاد رہے ڈی جی آئی ایس پی آرنے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ بھارت نے سات اور آٹھ مئی کی درمانی شب پھر دراندازی کی کوشش کی۔ جس پر بھارت کے بارہ ڈرون مار گرائے۔

انھون نے بتایا کہ لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اٹک، بہاولپوراورکراچی میں ڈرون حملے کیے،۔ سندھ کےعلاقے میانوں میں ڈرون حملے میں ایک شخص شہید اورایک زخمی ہوا جبکہ لاہورکے قریب ڈرون حملے میں پاک فوج کے چارجوان زخمی ہوئے اور فوجی تنصیبات کومعمولی نقصان پہنچا۔