ہوم بلاگ صفحہ 6298

امریکی ریاست سے صدی کا سب سے شدید طوفان آج ٹکرا جائے گا

0

فلوریڈا: کیوبا میں تباہی مچانے کے بعد طوفان ایان امریکی ریاست فلوریڈا کی جانب بڑھنے لگا ہے، آج ٹکرانے کا امکان ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق زبردست سمندری طوفان ایان آج فلوریڈا سے ٹکرا سکتا ہے، جس کے سبب امریکی ریاست میں اسکول بند اور فلائٹس معطل کر دی گئی ہیں۔

20 لاکھ سے زائد شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، ریاست میں 5 ہزار گارڈز متحرک اور ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فلوریڈا میں اس شدت کا طوفان 100 سال میں کبھی نہیں آیا، ادھر کیوبا میں 200 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے ہوا کے جھکڑوں نے 100 سے زائد عمارتوں اور مکانات کو نقصان پہنچایا۔

درخت جڑوں سے اور بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے، مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں، کیوبا میں 10 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں، جب کہ مختلف حادثات میں ایک خاتون ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

سیلاب متاثرہ علاقوں میں کتنے ہیلتھ کیمپ لگائے گئے؟

0

اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں درجنوں ہیلتھ کیمپس لگائے گئے ہیں جن میں ہزاروں افراد کو طبی امداد دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے پر عزم ہیں، خیبر پختونخواہ، سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں 47 ہیلتھ کیمپس لگائے گئے ہیں۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ سندھ کے 10 اضلاع میں 13 ہیلتھ کیمپس لگائے گئے، خیبر پختونخواہ کے 8 اضلاع میں 16، بلوچستان کے 7 اضلاع میں 14 اور پنجاب کے 2 اضلاع میں 4 ہیلتھ کیمپس لگائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کیپمس میں مجموعی طور پر 5 ہزار 574 مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ کیمپس میں 5 سال سے کم عمر 1 ہزار 84 بچوں کو طبی امداد دی گئی، 625 بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے دیے گئے اور 262 بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔

روس نے فتح کا اعلان کر دیا

0
پیوٹن نے اسرائیل فلسطین جنگ کی وجہ امریکا کو قرار دے دیا

ماسکو: روسی رہنماؤں نے روس کے مقبوضہ علاقوں میں ریاستی ریفرنڈم میں فتح کا اعلان کر دیا ہے، یوکرین اور امریکا نے نتائج کو مسترد کر کے اس عمل کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق روس کے سرکاری میڈیا نے ریفرنڈم کے ابتدائی نتائج کا اعلان کر دیا ہے، خیرسون، زپورئیژا، ڈونسک اور لوہانسک نے روس سے الحاق کی درخواست کر دی۔

96 فی صد افراد نے روس کے حق میں ووٹ کاسٹ کیا، برطانوی وزارتِ دفاع کے مطابق روسی صدر پیوٹن آئندہ چند دن میں چاروں علاقوں کا روس کے ساتھ الحاق کا اعلان کر سکتے ہیں۔

ادھر یوکرینی صدر زیلنسکی نے ریفرنڈم کے نتائج ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاروں علاقے یوکرین کا حصہ تھے اور رہیں گے۔

امریکا نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل یوکرین میں شرمناک ریفرنڈم پر روس کی مذمت کرے، ناٹو نے بھی نتائج کی مذمت کی ہے۔

جیسے ہی ووٹنگ کا اختتام ہوا، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے نیو یارک شہر میں ریفرنڈم پر ایک کھلا اجلاس منعقد کیا۔ جب یہ خبر آئی کہ زپورئیژا علاقے کے رہائشیوں نے مبینہ طور پر روس میں شامل ہونے کے لیے ووٹ دیا ہے تو یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کونسل سے ورچوئل خطاب کیا، اور کہا کہ یہ شرم ناک ریفرنڈم پوری دنیا کی نظروں کے سامنے کیا گیا، لوگوں کو سب مشین گنوں سے ڈارتے ہوئے کچھ کاغذات بھرنے پر مجبور کیا گیا۔

لوہانسک حکام کے مطابق وہاں کے 98.4 فی صد لوگوں نے روس میں شمولیت کے حق میں ووٹ دیا، زپورئیژا میں، ایک روسی مقرر کردہ اہل کار نے یہ تعداد 93.1 فی صد بتائی، خیرسن میں ووٹنگ کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ الحاق کا ووٹ 87 فی صد سے زیادہ تھا۔ ڈونیٹسک عوامی جمہوریہ کے سربراہ ڈینس پوشیلن نے کہا کہ خطے کے 99.2 فی صد عوام نے روس میں شمولیت کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

ٹی 20 ایشیا کپ جیتنے کا عزم لیے پاکستان ویمن ٹیم بنگلہ دیش روانہ

0

ٹی 20 ایشیا کپ جیتنے کا عزم لیے پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم براستہ دبئی بنگلہ دیش کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔ جہاں وہ ایشیا کپ میں حصہ لے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان ویمن ٹیم بسمہ معروف کی قیادت میں اے سی سی ویمن ٹی ٹونٹی ایشیا کپ میں حصہ لے گی جو یکم اکتوبر سے سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔

روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا کہ ایونٹ کے لئے بھرپور تیاری کی ہے، ایشیا کپ میں ویمن ٹیم اچھے نتائج دے گی اور اس سے اگلے برس ہونے والے ورلڈ کپ کے لئے اچھی تیاری کا موقع بھی ملے گا۔

واضح رہے کہ ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں پاکستان سمیت 8 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں بھارت، سری لنکا، میزبان بنگلہ دیش، یو اے ای، تھائی لینڈ اور ملائیشیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کا آغاز یکم اکتوبر کو میزبان بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ کے مابین میچ سے ہوگا۔

پاکستان اپنا پہلا میچ ملائیشیا سے 2 اکتوبر کو کھیلے گا، 3 اکتوبر کو پاکستان کے مدمقابل بنگلہ دیش کی ٹیم ہوگی، 6 اکتوبر کو قومی ٹیم تھائی لینڈ سے ٹکرائے گی، ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے مابین 7 اکتوبر کو ہوگا۔ 9 اکتوبر کو پاکستان اور یو اے ای کا مقابلہ ہوگا، پاکستان اپنا آخری راؤنڈ میچ 11 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔

ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل 13 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے اور ان میچوں کی فاتح ٹیمیں 15 اکتوبر کو ٹرافی کے حصول کے لیے فائنل میچ میں میدان میں اتریں گی۔

وفاقی پولیس نے جڑواں شہروں کے ملحقہ راستے سیل کرنا شروع کردیے

0

وفاقی پولیس نے جڑواں شہروں کے ملحقہ راستے سیل کرنا شروع کردیے راستوں کی بندش کے باعث دفاتر، کام کاج اور تعلیمی ادارون کو جانے والے افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی پولیس نے جڑواں شہروں کے ملحقہ راستے سیل کرنا شروع کردیے ہیں، ڈی چوک سے اسلام آباد جانے والی مرکزی شاہراہ بھی بند کر دی گئی، ریڈ زون، آئی جے پی روڈ، فیض آباد، بہارہ کہو میں کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد رات بھر راستوں کی بندش کیلیے انتظامات کا جائزہ اور احکامات دیتے رہے، راستوں کی بندش سے دفاتر، کام کاج اور تعلیمی اداروں کو جانے والے افراد اور طلبہ وطالبات کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس کے مطابق پاکستان کسان اتحاد کی ممکنہ احتجاجی ریلی کے پیش نظر راستے بند کیے ہیں، ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند ہیں، ایوب چوک، ایکسپریس چوک اور نادرا چوک بند ہیں۔

ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متبادل راستے کے طور پر مارگلہ روڈ کھلا ہے، ریڈزون میں داخلے کیلئے سرینا چوک سے ایک لین کھلی ہے جب کہ روات ٹی چوک پر دونوں اطراف کی ٹریفک کے لیے ایک لین کھلی ہوئی ہے، تاہم ایک لین کھلی ہونے کے باعث ٹریفک جام ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے پاکستان کسان اتحاد کی جانب سے گزشتہ ہفتے بھی وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کیا گیا تھا۔

مستقبل میں امریکا کے ساتھ تعلقات کو نئی سمت میں لے جانا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو

0

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے اور مستقبل میں ان تعلقات کو نئی سمت میں لے جانا چاہتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے واشنگٹن میں فارن پالیسی کے ایڈیٹران چیف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تمام ادارے خود مختار ہیں، جمہوری حکومت ہمیشہ انسانی حقوق کی پاسداری اور میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے، ہم جمہوری روایات پر یقین رکھتے ہیں اور کسی بھی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے، میرا تعلق ایک سیاسی خاندان سے ہے، میری والدہ نے جمہوریت کی خاطر جان کی قربانی دی۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کی بحالی کیلئے سخت فیصلے کیے، موسمیاتی تبدیلیوں کےباعث خطے کے حالات تبدیل ہو رہے ہیں، سیلاب کے باعث پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس کے مشکور ہیں، عالمی برادری مصیبت کی اس گھڑی میں ہمارا ساتھ دے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ چین نےہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے، ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، افغانستان میں جنگ سے ہمسایہ ملکوں کو نقصان ہوا، ہم پُر امن افغانستان چاہتے ہیں۔

پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک کو دہشتگردی کے خطرات ہیں، امریکی وزیر خارجہ

0

امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن نے بھارتی صحافی کے پاکستان مخالف سوالات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک کو دہشتگردی کے خطرات ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور بھارتی ہم منصب جے شنکر کی ملاقات ہوئی جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں ایک بھارتی صحافی نے پاکستان مخالف سوالات کردیے جس کو امریکی وزیر خارجہ نے مسترد کردیا۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں بھارتی صحافی نے سوال کیا کہ کیا پاکستان کے ایف 16 طیاروں کی دیکھ بھال کیلئے نیا معاہدہ امریکا اور بھارت کے تعلقات متاثر کریگا؟ ٹونی بلنکن نے یہ اعتراض مسترد کرتے ہوئے جواب میں کہا کہ پاکستان کیلئے یہ کوئی نئے طیارے، نیا نظام اور نئے ہتھیار نہیں ہیں، پاکستان کیساتھ ایف 16 طیاروں کا ایک پائیدار پروگرام بہت عرصے سے ہے، نیا معاہدہ جو پاکستان کے پاس ہے اسے برقرار رکھنے کیلئے ہے اور اسے دیے جانے والے ہتھیاروں کو برقرار رکھنا ہماری ذمے داری ہے۔

انٹونی بلنکن نے مزید کہا کہ پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک کو دہشت گردی کے خطرات ہیں، خطے میں داعش اور القاعدہ جیسے خطرات بھی موجود ہیں، دہشت گردی کے خطرات کسی کے مفاد میں نہیں، ایف16 پروگرام دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیت کو تقویت دیتا ہے اور پاکستان کا ایف 16 کا پروگرام دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم اپنے دوستوں کی تمام معاملات سفارتکاری اور بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

پی ڈی ایم نے ملکی معیشت کو بری طرح تباہ کردیا ہے، اسدعمر

0
اسد عمر اے آر وائی نیوز سوال یہ ہے عمران خان

اسلام آباد : پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے معیشت کو بہت بری طرح تباہ کردیا ہے، یہ لوگ جس مقصد کیلئے اقتدارمیں آئے تھے وہ انہوں نے پورا کرلیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہ تشویشناک بات ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کی اس قسم کی آڈیوز آرہی ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ آڈیو لیکس ہورہی ہیں تو مزید آڈیو بھی آجائیں گی دیکھنا یہ ہے کہ اس میں ہوگا کیا؟، ن لیگ کی حکومت ہے ان کو ایسی آڈیو لیکس کی تحقیقات کرانی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک مفرور شخص جو لندن میں بیٹھا ہے ملک کے فیصلے اس کی مشاورت سے ہورہے ہیں،
احتجاجی تحریک کیلئے فائنل کال کا فیصلہ عمران خان خود کریں گے، عمران خان نے ابھی تک تاریخ اور کیسی کال ہوگی نہیں بتایا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر ارسلان نے کوئی گفتگو کی یا قانون کی خلاف ورزی کی تھی تو5ماہ سے ان کی حکومت ہے تو اس کیخلاف کارروائی کریں، کس نے روکا ہے،؟

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کیا کرے گا، یہ ن لیگ والا ہی بتا سکتا ہے، الیکشن کمیشن متنازع ہوچکاہے، ممنوعہ فنڈنگ کیس میں قانون سےبالا جملے ڈالے گئے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ پتہ نہیں اسحاق ڈار کو کس نے کہہ دیا کہ معیشت کا دارو مدار ڈالرکی قدر پر ہوتا ہے، انہوں نے جب ماضی میں ڈالرکو مصنوعی کنٹرول پر رکھا تو اربوں ڈالر ضائع کیے، ہماری معیشت کوبہت بری طرح تباہ کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے اسحاق ڈار کو معیشت تباہ کرنے کیلئے ایک دو ہفتے سے زیادہ وقت نہیں ملے گا، پی ڈی ایم اور ن لیگ کی سیاست موجودہ حکومت چلا کر خود تباہ ہوگئی ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ لوگ جس مقصد کیلئے اقتدار میں آئے تھے وہ انہوں نے پورا کرلیا، روزانہ ان کے کیسزختم ہوتے جارہے ہیں جو ان کا مفاد تھا وہ انہوں نے پورا کرلیا۔

معمر شخص ’حادثاتی‘ طور پر کروڑ پتی بن گیا

0

لاٹری میں قسمت چلتی ہے اور ٹکٹ خریدنے والا شخص اگر جیت جائے تو اس کے پاؤں خوشی سے زمین پر نہیں ٹکتے ہیں ایسا ہی کچھ امریکی شہری کے ساتھ ہوا جس نے ایک دو نہیں بلکہ لاٹری کے تین ٹکٹ جیت لیے۔

امریکی ریاست نیو جرسی میں رابرٹ اسٹیورٹ نامی شخص نے ایک ساتھ لاٹری کے تین ٹکٹس جیت لیے جس کی مالیت پانچ ملین (36 کروڑ روپے سے زائد) بنتی ہے۔

مذکورہ شخص نے لاٹری کے تین ٹکٹ خریدے اور حیران کن طور پر اس کی ہی کا نمبر تیسری بار بھی نکلا۔

رپورٹ کے مطابق یہ حیران کن واقعہ 4 سال قبل سن 2018 میں ہوا جسے سوشل میڈیا پر دوبارہ شیئر کیا گیا تو صارفین کی انتہا نہیں رہی۔

گزشتہ سال ایک اور امریکی شہری جس کا تعلق ورجینیا سے بتایا گیا ہے انہوں نے 20 لاٹری ٹکٹ خریدے اور وہ تمام جیتے۔

ولیم نیویل نامی شخص نے بتایا کہ ’میں نے 20  ٹکٹ خریدے تھے اور ان میں سے تمام 20 جیت کر مجموعی طور پر ایک لاکھ ڈالر (74 لاکھ روپے) کا انعام حاصل کیا۔

اسی طرح حال ہی میں ایک 67 سالہ شخص نے اتفاقی طور پر ایک ہی لاٹری کے تین ٹکٹ خریدے اور ان سب کو جیت کر ایک لاکھ پانچ ہزار ڈالر (ساڑھے تین کروڑ سے زائد) کا جیک پاٹ حاصل کیا۔

روس اور طالبان کے درمیان پٹرول، گندم اور گیس کی خریداری کا معاہدہ طے

0

افغانستان کی طالبان حکومت اور روس کے درمیان پٹرول، گندم اور گیس کی خریداری کے لیے معاہدہ طے پاگیا، یہ طالبان کا پہلا بین الاقوامی تجارتی معاہدہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق طالبان حکومت نے روس سے تیل، گیس اور گندم خریدنے کے معاہدے پر باقاعدہ دستخط کردیے ہیں جس کے بعد افغانستان کی معیشت میں بہتری کے قوی امکانات پیدا ہوں گے۔

Cans containing gasoline are kept for sale on a road in Kabul

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان قائم مقام وزیر تجارت حاجی نورالدین عزیزی نے میڈیا سے گفتگو میں مذکورہ معاہدے کی تصدیق کی اور بتایا کہ روس افغانستان کو سالانہ 10 لاکھ ٹن پیٹرول، 10 لاکھ ٹن ڈیزل فراہم کرے گا۔

افغان قائم مقام وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ روس افغانستان کو سالانہ 5 لاکھ ٹن ایل پی جی اور 20 لاکھ ٹن گندم دے گا۔

Russland Afghanische Delegation in Moskau

حاجی نورالدین عزیزی کا کہنا تھا کہ معاہدہ غیرمتعین مدت تک ٹھیک چلنے کے بعد طویل مدتی معاہدے میں بدلا جائے گا، افغان وزارت صنعت و تجارت اپنے تجارتی شراکت داروں میں اضافے کیلئے کام کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں : طالبان حکومت کا بھی روس سے سستا تیل خریدنے کا فیصلہ

طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان کا یہ پہلا بین الاقوامی تجارتی معاہدہ ہے، واضح رہے کہ روسی حکام کی جانب سے افغان معاہدے پر ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔