ہفتہ, مئی 18, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 6323

بجلی کی بندش: عدالت کا سی ای او کے الیکڑک کو ایک گھنٹے میں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

0
اسکول ٹیچرز زیادتی

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے بجلی بند ہونے کے معاملے پر سی ای او کے الیکڑک کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور وارنٹ کی ایک گھنٹے میں تعمیل کرانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ سندھ ہائی کورٹ میں بجلی بند ہونے کے معاملے کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے سی ای او کے الیکٹرک کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کو وارنٹ کی ایک گھنٹے میں تعمیل کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے کہا کہ پولیس کوکہیں سی ای اوکےالیکٹرک کوایک گھنٹے میں لے آئیں۔

وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر کے الیکٹرک حکام عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ بجلی کےالیکٹرک کی وجہ سے بندنہیں ہے، پورے ملک کا نظام بیٹھا ہوا ہے۔

جسٹس صلاح الدین پہنور نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ کے الیکٹرک کوماہانہ 60 لاکھ روپے بجلی کابل دیتا ہے، بجلی نہیں ہوگی تو عدالتیں کیسےچلائیں؟

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بجلی نہیں ہے تو موبائل جنریٹر سے بجلی فراہم کرنا کے الیکٹرک کی ذمہ داری ہے،
عدالتوں میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کیسزکی سماعت نہیں ہو پارہی، لوگ چیخ رہے ہیں۔

عدالت نے استفسار کیا ایسی صورتحال میں ججز کیسے کام کریں؟ متبادل بجلی فراہم کرنا بھی کے الیکٹرک کی ذمہ داری ہے، ہمیں کسی چیز سے لینا دینا نہیں ہے۔

جسٹس صلاح الدین پہنور کا کہنا تھا کہ بجلی فراہمی سے متعلق سندھ حکومت اور ورک اینڈ سروسز کا نظام بھی مینول ہے، ہم سندھ حکومت پر انحصار نہیں کر سکتے، سندھ ہائی کورٹ بل دے رہا ہے تو بجلی کیوں نہیں دے رہے؟کم ازکم ورکنگ ڈیزمیں تو عدالتوں کی بجلی بند نہیں ہونی چاہیے۔

عدالت نے کہا کہ لکھ کردیں عدالتوں کوبلا تعطل بجلی کی فراہمی کیسے یقینی بنائیں گے۔

پاک بحریہ کیلئے 2 جدید ترین آف شورپٹرول جنگی بحری جہازوں کی تعمیر کا آغاز

0

اسلام آباد : پاک بحریہ کیلئے 2 جدید ترین آف شورپٹرول جنگی بحری جہازوں کی تعمیر کا آغاز ہوگیا، یہ جہاز جدید ترین ہتھیاروں اورٹیکنالوجی سے لیس ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کیلئے 2 جدید ترین آف شورپٹرول جنگی بحری جہازوں کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے کہا گیا کہ تقریب کاانعقاد رومانیہ کےڈیمن شپ یارڈمیں ہوا، جس میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمدامجدخان نیازی مہمان خصوصی تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ جہازجدید ترین ہتھیاروں اورٹیکنالوجی سے لیس ہوں گے۔

جہازوں کی شمولیت سےسمندری امورکےتحفظ کیلئےپاک بحریہ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔

اس موقع پر نیول چیف نےبحری امن واستحکام کےحوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو اجاگر کیا۔

نیول چیف نے ڈیمن شپ یارڈ کی پیشہ ورانہ مہارت اور پاک بحریہ کوجدیدٹیکنالوجی کی فراہمی پرشپ یارڈانتظامیہ کی بھی تعریف کی۔

عمران خان نے خیبرپختوانخوا میں ٹیکنالوجی سے متعلق منصوبوں کا آرٹیکل شیئر کر دیا

0

اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبر پختوانخوا میں ٹیکنالوجی سے متعلق منصوبوں کا آرٹیکل شیئر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختوانخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کیجانب سے ایک عظیم قدم اٹھایا گیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خیبرپختوانخوامیں ٹیکنالوجی سے متعلق منصوبوں کا آرٹیکل شیئر کر دیا۔

عمران خان نے کےپی میں ٹیکنالوجی سے متعلق منصوبہ شروع کرنے کو سراہتے ہوئے لکھا کے پی نے ٹیکنالوجی میں ترقی کیلئے ایک اعشاریہ پانچ بلین روپے کے منصوبے کا آغازکیا۔

حکومت نےکےپی سائنس ایجنڈے کےتحت 13 نئے پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

دوسری جانب عمران خان آج چارسدہ میں ورکرز کنونشن اورمردان میں جلسےسےخطاب کریں گے، جس کی تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیں۔

قائمہ کمیٹی پاور کا کے الیکٹرک کے سی ای او کو گرفتار کرکے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کا حکم

0

اسلام آباد : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پاور نے سی ای او کے الیکٹرک کو گرفتار کرکے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پاورکا سیف اللہ ابڑوکی زیرصدارت اجلاس ہوا ، اجلاس میں سوال کیا گیا کہ جنوبی علاقوں میں بجلی کہاں اورکیوں ٹرپ ہوئی تاہم این ٹی ڈی سی حکام بتانے میں ناکام رہے۔

حکام نے کہا کہ این ٹی ڈی سی کی لائن ٹرپ کرگئی، سینیٹرسیف اللہ ابڑو کا کہنا تھا کہ بجلی کس علاقےمیں ٹرپ ہوئی کوئی خاص مقام توہوگا۔

جس پر این ٹی ڈی سی حکام نے بتایا کہ فیسکوکے دوگرڈ اسٹیشن ٹرپ کرگئے ہیں،صبح پتاچلا کہ بلیک آؤٹ ہواہے، پانچ سو کےوی کی ترسیلی لائنوں میں خرابی پیداہوئی، جس کے باعث حیسکو، سیپکواور کیسکو کو بجلی کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی نے برہمی کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو پتا ہی نہیں ایسے ہی بات کر رہے ہیں،ملک میں ٹرانسمیشن لائنوں کا جنازہ نکلا ہوا ہے۔

سی ای او کے الیکٹرک قائمہ کمیٹی میں شریک نہ ہوئے، جس پر کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ یہ غنڈہ ہے، دادا گیر ہے، یا کیا ہے، کے الیکٹرک کا وقت گزر گیا،بجلی خرید و فروخت کا معاہدہ نہیں ہوپایا۔

چیئرمین کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کے باعث کراچی میں لوگوں کا جینا حرام ہے،صورتحال یہ ہے دو ہزار پندرہ سے بجلی کی خرید و فروخت کا معاہدہ نہیں ہورہا، آخر ایسا کونسا مافیا ہے کہ یہ معاہدہ نہیں کرنے دے رہا، پاور ڈویژن کے الیکٹرک کی کرپشن میں ملوث ہے۔

وفاقی وزیر توانائی کی اجلاس میں عدم شرکت پر بھی کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا۔

پچاس سال بعد پرانی کھانسی کی نئی دوا تیار کر لی گئی

0

برطانوی طبی سائنس دانوں نے پچاس سال بعد پرانی کھانسی کی ایک نئی دوا تیار کر لی ہے، جس کے جلد ہی مارکیٹ میں متعارف ہونے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔

طبی جریدے ’دی لانسٹ‘ میں شائع تحقیق کے مطابق دمہ، پھیپھڑوں کے مسائل اور دائمی (پرانی) کھانسی کو قابو کرنے والی نئی دوا کے ابتدائی نتائج حوصلہ افزا نکلے ہیں۔

نئی دوا ’گیفاپکسنٹ‘ (gefapixant) کے ٹرائلز متعدد ممالک میں کیے گئے ہیں، ٹرائل میں شامل رضا کاروں کی عمریں 18 سال سے لے کر 59 سال تک تھیں اور تمام افراد دائمی کھانسی کا شکار تھے۔

برطانوی ماہرین کے مطابق نئی دوا کے ابتدائی ٹرائلز میں حوصلہ افزا نتائج کے بعد اسے آزمانے کے لیے وسیع تجربات شروع کیے جائیں گے، اور یوں نصف صدی بعد دنیا میں نئی دوا متعارف ہونے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

نئی دوا کو ماہرین نے ’گیم چینجر‘ قرار دیا، اور امید ظاہر کی کہ اس سے دنیا کو 50 سال بعد دائمی کھانسی کی ایک اور بہترین دوا مل جائے گی، ابتدائی ٹرائلز میں اس دوا نے بعض مریضوں کو 70 فی صد تک فائدہ پہنچایا، یعنی کھانسی کی شکایت ختم ہو گئی۔

واضح رہے کہ پرانی یا دائمی کھانسی عام طور پر اس کھانسی کو کہتے ہیں جو 3 سے 4 ماہ تک جاری رہتی ہو، یہ کھانسی عام طور پر دمے اور پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا افراد کو ہوتی ہے۔

ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ دنیا میں دائمی کھانسی سے محفوظ رکھنے کی نئی دوا جلد متعارف ہوگی۔

سپریم کورٹ کا حمزہ شہباز کی طلبی کا اشتہار اخبار میں جاری کرنے کا حکم

0

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز شریف کی طلبی کا اشتہار اخبار میں جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں نیب کی حمزہ شہباز کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی ، جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نےسماعت کی۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ فریقین کو نوٹسزکی تعمیل نہیں ہو سکی، جس پر جسٹس اعجازالاحسن کا کہنا تھا کہ رجسٹرارلاہورہائی کورٹ کوبھی فریقین کو نوٹس کی تعمیل حکم دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز شریف کی طلبی کا اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے طلبی کے نوٹس کی عدم تعمیل پر اخبار میں اشتہار دینے کا حکم دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیئے ملتوی کر دی۔

خیال رہے لاہور ہائی کورٹ نے نیب کو حمزہ شہباز کو گرفتارکرنے سے 10دن پہلےاطلاع دینےکاحکم دیا تھا ، بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ کی آبزرویشنز کو نیب نے چیلنج کیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی فورم پر بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا

0

آستانہ: وزیراعظم شہبازشریف نے بھارت کا مکروہ چہرہ بےنقاب کردیا اور کہا بھارت آج خطے اور پڑوسیوں کیلئے خطرہ بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قازقستان کے درالحکومت آستانہ میں ایشیا میں روابط اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق چھٹی سربراہی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں شرکت میرے لیے باعث اعزاز ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کےباعث پاکستان کوغیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے ، سیلاب کے وجہ سے پاکستانی معیشت کو 30ارب کا نقصان ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی فلیش اپیل پرشکرگزار ہیں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے تعاون پر شکر گزار ہیں ، ہزاروں کلو میٹرشاہراہیں،پل اورمکانات کو نقصان پہنچا۔

ان کا کہنا تھا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو خطے کی ترقی کیلئے بہت اہم ہے، دوست ممالک کو دعوت دیتے ہیں کہ اس منصوبے کا حصہ بنیں۔

افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے شہباز شریف نے کہا کہ افغانستان میں جنگ سےسب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا، پاکستان نےدہشتگردی کیخلاف نمٹنےمیں بہت سی کامیابیاں حاصل کیں، پاکستان نے4ملین سے زیادہ افغان مہاجرین کی میزبانی کی تاہم پاکستان کی پہلی ترجیحی معاشی ترقی کوفروغ دینا ہے۔

بھارت سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، 7دہائیوں سے بھارت کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہددبانےکی کوشش کررہاہے اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے محروم رکھا۔

انھوں نے کہا کہ بھارت آج اقلیتوں کےلئے خطرہ بن گیا ہے، خطے میں امن اور استحکام کیلئے بھارت کیساتھ سنجیدہ مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہوں ،لیکن بھارت کو مخلصانہ طور پر مسئلے سے متعلق بات کرنا ہوگی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سرحدوں کے دونوں اطراف تنازع کو مزید برداشت نہیں کرسکتے ، سرحد کےدونوں اطراف بھوک اور دیگر چیلنجز کا سامنا ہے، آنےوالی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے دونوں ممالک کو کام کرنا ہوگا۔

انھوں نے روز دیا کہ بھارت کی ذمہ داری ہے کہ نتیجہ خیزمذاکرات کےلئے آگے بڑھے۔

وزیراعظم نے سیکا کے ساتھ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سمیت تمام ممالک کیساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان امن و استحکام کےلئے بھارت سے اچھے تعلقات چاہتاہے ، پاکستان آئندہ نسلوں کےلئے امن کا خواہاں ہے۔

سرکاری ایجنسی کے اہل کار بن کر ویگو میں بہنوئی کو اغوا کر کے قتل کر دیا

0

کراچی: شہر قائد میں ملزمان نے سرکاری ایجنسی کے جعلی اہل کار بن کر ویگو میں حمیداللہ نامی شہری کو اغوا کر کے قتل کر دیا، سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے ایک کارروائی میں اغوا کے بعد قتل میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، ملزمان نے 3 اکتوبر کو سہراب گوٹھ مچھر کالونی میں گھر سے حمید اللہ نامی شخص کو اغوا کیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان نے اغوا کے کچھ دیر بعد مغوی کو نادرن بائی پاس پر گولیاں مار کر لاش پل کے نیچے پھینک دی تھی۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ جب مقدمے کی تفتیش انھیں ملی تو انھوں نے شواہد کی مدد سے ملزمان تک رسائی حاصل کر لی، گرفتار ملزمان محمد نسیم اور نور آغا کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی کار بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی سندھ کا کہنا ہے کہ حمید اللہ کے سالے ولی خان نے داؤد، قیوم، ماما فوجی اور دیگر ملزمان کے ہمراہ مقتول کو سفید رنگ کے ویگو اور ایک ٹیوٹا کرولا میں گھر سے خود کو سرکاری ایجنسی کے اہل کار ظاہر کر کے اٹھا لیا تھا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ولی خان نے اس کام کے لیے ساتھیوں کو بھاری رقم بھی دی تھی۔

انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشہوانی کے مطابق گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں کوئٹہ اور حیدر آباد روانہ کر دی گئی ہیں۔

متنازع ٹوئٹ پر اعظم سواتی کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں مقدمہ درج

0
Azam swati

اسلام آباد: متنارع ٹوئٹ پر سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اعظم سواتی کے خلاف مقدمہ 13 اکتوبر کی رات ایک بجے ٹیکنیکل اسسٹنٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقدمہ انسدادالیکٹرنک کرائم ایکٹ 216کی دفعات ، پیکا کی دفعات 20، 131، 500، 505 اور تعزیت پاکستان کی دفعہ 109کے تحت درج کیا۔

مقدمے کے متن میں کہا ہے کہ اعظم سواتی نے بدنیتی پر مبنی اور غلط مقاصد کے لیے انتہائی تضحیک آمیز ٹوئٹ کیا، جس میں ریاست پاکستان، اداروں کو براہ راست نشانہ بنایا۔

ایف آئی اے کے مقدمےمیں اعظم سواتی کے متنازع ٹوئٹ کا متن بھی شامل کیا گیا اور کہا ہے کہ اعظم سواتی نے ملکی عدالتوں کو نشانہ بنایا اور غلط معلومات پھیلا کر ریاستی اداروں کے خلاف اکسانے کی کوشش کی۔

وزیرخزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے مذاکرات کے لئے امریکا پہنچ گئے

0

واشنگٹن : وزیرخزانہ سینیٹراسحاق ڈار ایم ایف کی سالانہ میٹنگ میں شرکت کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار4 روزہ دورے پر امریکا پہنچ گئے ، جہاں وہ آئی ایم ایف اور ورلڈبینک کی سالانہ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ دورے کے دوران اسحاق ڈار مختلف مالیاتی اداروں اور ان کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں پاکستان معیشت کے نقصانات سے عالمی امدادی اداروں کو آگاہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ سیلاب کے بعد تعمیر نو کی ضروریات سے آگاہ کریں گے اور سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں مختلف پراجیکٹس کی فنڈنگ کی ضروریات اجاگر کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں اسحاق ڈار معاشی اصلاحات پرعمل درآمدسے آگاہ کریں گے۔

یاد رہے اس سے قبل اسحاق ڈار نے وزارت خزانہ کا چارج سنبھالنے کے بعد انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن چیف نیتھن پورٹر سے ورچوئل میٹنگ کی تھی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کو ملک میں تباہ کن سیلاب سے پیدا ہونے والی معاشی صورتحال سے آگاہ کیا جس سے انفراسٹرکچر، فصلیں اور لوگوں کا ذریعہ معاش متاثر ہوا۔