ہوم بلاگ صفحہ 6322

عمران خان توہین عدالت کیس: ضابطہ اخلاق کا سرکلر جاری

0

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت سے متعلق ضابطہ اخلاق کا سرکلرجاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ توہین عدالت کیس میں عمران خان کی عدالت پیشی سے متعلق سرکلر جاری کردیا۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت کے دوران ضابطہ اخلاق کا سرکلرجاری کردیا۔

سرکلر میں کہا گیا کہ کمرہ عدالت نمبرایک میں انٹری رجسٹرار آفس کے جاری کردہ پاس سے مشروط ہو گی۔

سرکلر کے مطابق عمران خان کی لیگل ٹیم کے 15 وکلا، اٹارنی جنرل آفس اورایڈووکیٹ جنرل آفس سے 15 لاء افسران کو کمرہ عدالت میں جانے کی اجازت ہوگی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ تین عدالتی معاونین کو کمرہ عدالت جانے کی اجازت ہوگی، 15 کورٹ رپورٹرز اور ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ بار کے 5،5 وکلا کو کمرہ عدالت میں موجودگی کی اجازت ہو گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جرنلسٹس ایسوسی ایشن کو 15 صحافیوں کی لسٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے ، لسٹوں کی فراہمی کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کا رجسٹرار آفس پاس جاری کرےگا۔

سرکلر کے مطابق کورٹ ڈیکورم کوبرقراررکھنےکےلیےاسلام آبادانتظامیہ اورپولیس سیکورٹی انتظامات کرے، لارجر بینچ 3 اکتوبر کو دن اڑھائی بجے کیس کی سماعت کرے گا۔

سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے نے بیوی کو کیوں قتل کیا؟ بیان ریکارڈ

0

اسلام آباد : سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ گلے سے پکڑنے پر اہلیہ کو دھکا دیا، دوبارہ حملہ کرنے پر ڈمبل مارا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود چک شہزاد میں اہلیہ کو قتل کرنے میں ملوث ملزم شاہنواز امیر نے پولیس کو ابتدائی بیان ریکارڈ کرا دیا۔

ملزم شاہنواز امیر نے بیان میں کہا کہ سارہ سے کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ ہوا، 3 ماہ قبل شادی ہوئی، سارہ میری تیسری بیوی تھی۔

شاہنواز امیر نے کہا کہ پہلی اہلیہ کانام بھی سارہ تھا اور تیسری بیوہ سارہ کل ہی دبئی سے اسلام آباد پہنچی تھی۔

ملزم کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے وہ کسی کی ایجنٹ ہے، گزشتہ شب اہلیہ نے مجھے گلے سے پکڑا لیکن میں نے پیچھے دھکیل دیا۔

شاہنواز امیر نے بتایا کہ جمعہ کی صبح بھی اس نےیہی کام کیا مجھے لگا میں دم گھٹنے سے مر جاؤں گا ، میں نے سارہ کو دھکا دیا، جس سے وہ گر گئی، اٹھ کر دوبارہ مجھ پر حملہ کیا، حملہ کرنے پر میں نے ورزش والا ڈمبل اسکو مارا وہ زخمی ہو گئی۔

ملزم کا بیان میں کہنا تھا کہ خون پھیلنے پراس کو باتھ ٹب میں ڈال کر پانی کھول دیا اور والد کو آگاہ کیا تو انہوں نے پولیس حکام کو واقعے کی اطلاع دی۔

کراچی سے ٹرین سروس کب بحال ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا

0

پاکستان ریلوے نے سیلاب کے باعث معطل کراچی تا پشاور ریل سروس کو یکم اکتوبر سے بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ فیصلہ چیف انجینئر پاکستان ریلوے کے سکھر سے کراچی تک روٹ ٹریک کے معائنے کے بعد کیا گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کی درستی، مرمتی اور مٹی کی بھرائی کا کام 24 گھنٹے کی شفٹ ڈیوٹیوں میں کیا جائے گا اور 29 ستمبر تک ٹریک کی مرمت کا کام مکمل ہوجائے گا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 روز میں یکم اکتوبر کے لیے ٹرینوں کی بکنگ بھی شروع کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ملک بھر بالخصوص سندھ اور بلوچستان میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کے باعث کراچی کا گزشتہ 26 اگست سے ملک بھر سے بذریعہ ٹرین رابطہ منقطع ہے۔

وقت گزرنے کے ساتھ سیلابی پانی کم ہونے کے نتیجے میں ملک بھر میں ٹرین سروس کی بحالی کا سلسلہ بتدریج جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریلوے حکام کا ٹرین آپریشن کی بحالی کا فیصلہ

ریلوے حکام نے سکھر میں سیلابی پانی کم ہونے کے بعد 10 ستمبر سے سکھر تک ٹرین آپریشن بحال کر دیا تھا۔

بیٹے کے ہاتھوں بیوی کا قتل : سینئر صحافی ایاز امیر اوراہلیہ کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست منظور

0

اسلام آباد : عدالت نے خاتون کے قتل کے واقعے پر سینئر صحافی ایاز امیر اور ان کی اہلیہ کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود چک شہزاد میں بیٹے کے ہاتھوں بیوی کے قتل  کے واقعے پر پولیس نے مرکزی ملزم کے والدین کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست دائر کر دی۔

عدالت نے سینئر صحافی ایاز امیر اور ان کی اہلیہ کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔

پولیس نے کہا کہ ایاز امیر، انکی اہلیہ، ملزم کے چچا اورچچی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیےجائیں، جج نے تفتیشی سے استفسار کیا آپ کو کس لیے ان کے وارنٹ گرفتاری چاہییں۔

عدالت نے چچا چچی کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کو مسترد کردیا۔

یاد رہے اسلام آباد کی مقامی عدالت نے صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز امیر کو اپنی اہلیہ کے قتل کیس میں دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

تفتیشی آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے اپنی غیر ملکی اہلیہ کو بیرون ملک سے بلاکر بے دردی سے قتل کیا ہے۔

پولیس نے ملزم سے مزید تفیش کیلئے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ، جس پر ملزم کے وکیل نے کہا کہ یہ قتل صرف الزام کی حد تک ہے تاہم یہ اندھا قتل ہے، پہلا ریمانڈ ہونے کے باعث کوئی اعتراض نہیں۔

عدالت نے اسحاق ڈار کو 7 اکتوبر تک سرنڈر کرنے کا موقع دے دیا

0

اسلام آباد : احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گرفتاری روکتے ہوئے 7 اکتوبر تک رضاکارانہ پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ قابل ذکر ہے کہ نیب نے اسحاق ڈار کی درخواست پر کوئی اعتراض نہیں کیا،

عدالت کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کی درخواست کے مطابق وہ بیماری اور پاسپورٹ منسوخی کے باعث پاکستان نہیں آسکے، وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا مقصد ملزم کی عدالت حاضری یقینی بنانا تھا۔

حکم نامے کے مطابق اگر ملزم خود عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہے تو ایک موقع دیا جانا ضروری ہے، اسحاق ڈار کو 7 اکتوبر تک موقع دیتے ہیں کہ وطن واپس آکر عدالت میں پیش ہوں۔

عدالت نے کہا کہ 7 اکتوبر تک اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری معطل رہیں گے۔

احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کی گرفتاری روکتے ہوئے 7 اکتوبر تک رضاکارانہ پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

قومی اسمبلی میں واپسی : تحریک انصاف کا حکومت کے سامنے شرط رکھنے کا فیصلہ

0

اسلام آباد : تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں واپسی کے لیے حکومت کے سامنے قبل ازوقت انتخابات کی شرط رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں واپسی کےلیے اپنی پالیسی واضح کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی اکثریت نے قومی اسمبلی میں واپسی کو انتخابات پر بات چیت سے مشروط کرنے کی رائے دے دی۔

اکثریت نے رائے میں کہا کہ اگر حکومت قبل ازوقت انتخابات پربات چیت شروع کریں تو پھر اسمبلی میں واپسی پر غور ہوسکتا ہے۔

تحریک انصاف کے اہم رہنما نے اے ار وائی نیوز کو بتایا کہ عدالت ہو یا کوئی اور فورم پارٹی کا موقف ہرجگہ یہی ہے کہ قبل ازوقت انتخابات پر بات کرنی ہے تو اسمبلیوں میں واپسی ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی اورمعاشی بدحالی کا حل صرف قبل ازوقت انتخابات ہی ہیں۔

یاد رہے گذشتہ ماہ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے اسمبلی میں واپسی کے آپشن کو مسترد کر دیا تھا۔

عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ اسمبلی میں کسی صورت واپس نہیں جائیں گے نئےانتخابات کےعلاوہ کوئی آپشن قبول نہیں۔

اٹلی میں رہنے کی خواہش رکھنے والوں کے لیے خوشخبری

0

روم: یورپی ممالک میں بسنا ہر کسی کا خواب ہوتا ہے، اگر آپ بھی ایسی ہی خواہش رکھتے ہیں تو یہ پیشکش آپ ہی کے لیے ہے۔

اٹلی کے جزیرے سارڈینیا کی جانب سے وہاں آ کر بسنے والے افراد کو 15 ہزار یورو (35 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) فی کس دینے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

اس منصوبے کا مقصد آبادی کی کمی کے مسئلے پر قابو پانا ہے، اس مقصد کے لیے سارڈینیا کی حکومت نے کروڑوں یورو کی رقم مختص کی ہے جو ہزاروں افراد کو دینے کے لیے کافی ہے۔

اٹلی کے مختلف خطوں میں اسی طرح لوگوں کو آ کر بسنے کی ترغیب دی جارہی ہے، سارڈینیا کو اٹلی نے علاقائی خود مختاری دی ہوئی ہے اور وہاں کے رہائشی اپنا صدر خود منتخب کرتے ہیں۔

سارڈینیا کے صدر کا کہنا ہے کہ آبادی میں اضافے کے بغیر معاشی ترقی کا خواب ممکن نہیں اور اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی پالیسیوں پر کام کیا جارہا ہے۔

اس پروگرام میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو سارڈینیا کے کسی ایسے قصبے میں قیام کرنا ہوگا جہاں کی آبادی 3 ہزار سے کم ہوگی۔

انہیں جو رقم دی جائے گی وہ گھر کی تزئین نو پر خرچ کی جائے گی اور انہیں اس قصبے میں وہاں کل وقتی قیام کرنا ہوگا، اسی طرح 18 ماہ کے اندر اس فرد کو سارڈینیا کو اپنے مستقل پتے کے طور پر رجسٹر کروانا ہوگا۔

بحیرہ روم کا دوسرا بڑا جزیرہ سارڈینیا خوبصورتی کے لیے جانا جاتا ہے، حکام کو توقع ہے کہ لوگ وہاں آسانی سے رہائش اختیار کرنے کے لیے تیار ہوجائیں گے۔

بیوی کا قتل: سینئر صحافی ایاز میر کے بیٹے کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

0

اسلام آباد : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے بیوی کے قتل میں سینئر صحافی ایاز میر کے بیٹے شاہ نواز امیر کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں گزشتہ روز اپنی اہلیہ کو چک شہزاد میں قتل کرنے والا ملزم لایا گیا۔

ملزم شاہنواز امیرکوسول جج مبشرحسن چشتی کی عدالت میں پیش کیا گیا، جج نے استفسار کیا شاہنواز کون ہے؟ آپ کو کب گرفتار کیاگیا؟

ملزم شاہنواز نے بتایا کہ مجھے جمعہ کی صبح گرفتار کیاگیا، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ شاہنوازنےاپنی اہلیہ کوبے دردی سے قتل کیا ہے۔

جج نے شاہنواز کے وکیل سے استفسار کیا کچھ بولنا چاہتیں ہیں؟ جس پروکیل شاہنواز نے کہا بلائنڈ مرڈر ہے، پہلا ریمانڈ ہے، کوئی اعتراض نہیں۔

جج نے ملزم سے مکالمے میں کہا آپکو علم ہے آپ پر دفعہ 302 لگی ہے، پولیس تفتیشی افسر بتایا کہ ملزم نامزد ہے برآمدگی کرنی ہے، ملزم نےاہلیہ کوبیرون ملک سےبلاکرقتل کیا۔

وکیل ملزم کا کہنا تھا کہ یہ قتل صرف الزام کی حد تک ہے، پولیس کیجانب سےعدالت سے10دن کےجسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے پولیس کی شاہنواز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا، بعد ازاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے سینئر صحافی ایاز میر کے بیٹے شاہ نواز امیر کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈمنظور کرلیا۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ ہمیں ملزم شاہنواز امیر کے فنگر پرنٹس کے نمونے چاہیے، جس پر جج نے ریمارکس دیئے کہ فنگرپرنٹس تو نادرا سے بھی لیے جاسکتے ہیں۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی جانب سے فنگر پرنٹس لینے کی درخواست مسترد کر دی۔

پی آئی اے میں نئے طیاروں کی آمد کا سلسلہ جاری

0

پی آئی اے میں نئے طیاروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور مزید ایک ایئر بیس 320 طیارے کو قومی فضائی کمپنی کے بیڑے میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق رواں سال پی آئی اے نے 4 اے 320 طیارے حاصل کیے ہیں، تیسرا طیارہ شارجہ سے اسلام آباد پہنچ گیا ہے، جب کہ چوتھا اور آخری طیارہ آئندہ چند روز میں پاکستان پہنچے گا۔

ترجمان کے مطابق جدید طیارہ مسافروں کو بہتر سفر ی سہولیات فراہم کرے گا، نئے طیارے شمولیت سے پی آئی اے کے بیڑے میں اے 320 ساختہ طیاروں کی تعداد 14 ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا 5 نئے جدید طیارے خریدنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قومی ایئرلائن (پی آئی اے ) نے 5 جدید طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا تھا اور یہ جدید طیارے 6 سال کی ڈرائی لیز پر لیے جائیں گے۔

سعودی یوم وطنی: ایئرپورٹس پر مسافروں کے پاسپورٹس پر خصوصی مہر

0

ریاض: سعودی عرب میں متحدہ ریاست کے قیام کی 92 ویں سالگرہ کے موقع پر سعودی ایئر پورٹس پر مسافروں کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر لگائی گئی۔

اردو نیوز کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ نے مملکت کے 92 ویں یوم وطنی کے موقع پر سعودی ایئر پورٹس سے سفر کرنے اور بری راستے سے مملکت پہنچنے والے مسافروں کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر لگانے کا اہتمام کیا ہے۔

محکمہ پاسپورٹ کے افسران نے جمعہ 23 ستمبر کو مملکت کے ایئرپورٹس، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں سے آمد ورفت کرنے والوں کے پاسپورٹس پر یوم وطنی کی خصوصی مہر لگائی۔

اس موقع پر مسافروں کو یادگاری تحائف اور پھول بھی پیش کیے گئے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب ہر سال 23 ستمبر کو یوم وطنی مناتا ہے، یوم وطنی متحدہ ریاست کے قیام کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔