منگل, جون 17, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 6591

امریکہ کا مجموعی قرضہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

0
امریکا

واشنگٹن : امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکہ کا قومی قرضہ 33 ٹریلین ڈالر سے زائد ہوگیا، وہاں کا ہر شہری 97 ہزار ڈالر کا مقروض ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق امریکی تاریخ میں پہلی بار امریکہ کا قومی قرض 33 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کرگیا جس کا مطلب یہ ہے کہ ہر شہری 97 ہزار ڈالر کا مقروض ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں سال جون میں یہ قرض 32 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا تھا لیکن تین ماہ کی مدت میں اس میں 1 ٹریلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خزانہ نے کہا کہ امریکہ کا قومی قرض تقریباً 33.04 ٹریلین ڈالر ہے۔ یہ سنگ میل اس وقت آیا ہے جب کانگریس (امریکی پارلیمنٹ) مہینے کے اختتام سے پہلے حکومت کو فنڈ دینے کا کام کرتی ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ جون میں یہ قرض 32 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا تھا لیکن تین ماہ کی مدت میں اس میں 1 ٹریلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ اگر ایسا ہی رجحانات جاری رہا تو سال کے آخر تک یہ قرض 34 ٹریلین ڈالر تک پہنچ جائے گا۔

کئی امریکی ایوان کے متعدد ریپبلکنز نے ضرورت سے زیادہ سرکاری اخراجات کے بارے میں خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے چیمبر کی قیادت کے تجویز کردہ قلیل مدتی فنڈنگ بل کی مخالفت کی ہے۔ امریکی کانگریس کے رکن ڈین بشپ نے کہا کہ امریکہ نے جون سے موجودہ قومی قرضوں میں ایک ٹریلین ڈالر کا اضافہ کرکے 33 ارب سے زیادہ کر دیا ہے۔

بشپ نے کہا کہ قرض کے ریکارڈ سطح پر کانگریس کا جواب حکومت کی فنڈ دینا جاری رکھنے کے لیے ایک اور مسلسل قرارداد منظور کرنا ہے۔

ہربھجن نے ورلڈ کپ سے قبل بھارت کی بڑی غلطی کی نشاندہی کردی

0

سابق بھارتی آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے ورلڈکپ سے قبل ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی بڑی غلطی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف تین اسپنرز شامل کرنا صحیح فیصلہ نہیں ہے۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی تیاریوں کے سلسلے میں بھارت ایونٹ سے قبل آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلے گا۔ سیریز کے لیے ٹیم میں آف اسپنر روی چندرن ایشون اور واشنگٹن سندر کو بھی شامل کیا گیا ہے جو کہ ایشیا کپ اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے۔

2011 ورلڈکپ وننگ ٹیم کا حصہ رہنے والے ہربھجن سنگھ نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے بھارتی ٹیم میں تین آف اسپنرز کی قطعاً ضرورت نہیں تھی۔

انھوں نے کہا کہ پہلی بات تو یہ کہ واشنگٹن سندر ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کا حصہ نہیں تھے انھیں بعد میں بلایا گیا تھا۔

ایشون کو بھی آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے بھارتی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہےجس سے واضح ہے کہ ٹیم ورلڈ کپ کے لیے کسی آف اسپنر کی تلاش میں ہے۔

ہربھجن سنگھ نے کہا کہ شاید مینجمنٹ کو احساس ہوگیا ہے کہ پہلے آف اسپنر کو ٹیم میں شامل نہ کر کے غلطی کی ہے۔ تاہم ٹیم میں ایک ساتھ تین اسپنرز کو بھی شامل نہیں کیا جاسکتا۔

سابق اسپنر نے کہا کہ بہتر تو یہی ہے کہ ٹیم میں صرف دو اسپنرز ہوں۔ رویندر جڈیجہ ٹیم میں ضرور ہوں گے جب کہ ایشون بھی کھیلیں گے۔ دوسرے اسپنر کلدیپ یادو بھی ہوں گے اور ان کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔

صدر پی ٹی آئی پرویزالہٰی کےخلاف اینٹی کرپشن میں ایک اور مقدمہ درج

0

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویزالٰہی کے خلاف اینٹی کرپشن میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا، سابق وزیراعلیٰ پنجاب پر مقدمات کی تعداد 6 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ مونس الٰہی اور اہلیہ تحریم الٰہی بھی ملزمان میں شامل ہیں۔ اینٹی کرپشن میں پرویزالٰہی کےخلاف مقدمات کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

اینٹی کرپشن نے بتایا کہ نیا مقدمہ شوگر ملز کا کرشنگ کوٹہ بڑھانے کے الزام میں درج کیا گیا ہے۔ سابق سیکریٹری ڈاکٹرخرم شہزاد سمیت 3 ملزمان شوگر ملز کے مقدمے میں گرفتار ہیں۔

سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار کا بھائی مخدوم عمر شہریار مقدمے میں نامزد ہیں۔ سابق ڈی جی انڈسٹریز راؤ پرویز اختر، نوازچیمہ، منیرحسین اور عماد الدین بھی نامزد ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سابق ڈی سی رحیم یار خان اور اے سی لیاقت پور سمیت 5 افسران کا تعین تفتیش کے بعد ہوگا۔

’اس کو کوئی کیا روکے گا‘ ٹائیگر شیروف کی ’گناپاتھ‘ کا پوسٹر جاری

0
ٹائیگر شیروف

ممبئی: بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ٹائیگر شیروف کی نئی فلم ’گنا پاتھ، اے ہیرو از بورن‘ کے پوسٹر نے دھوم مچادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ٹائیگر شیروف کی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم ’گناپاتھ اے ہیرو از بورن‘ میں امیتابھ بچن، کریتی سینن ودیگر شامل ہیں۔

گناپاتھ کے ساتھ ٹائیگر شیروف اور کریتی سینن کی نو برس بعد بڑے پردے پر واپسی ہوئی ہے اس سے قبل دونوں اداکار فلم ’ہیرو پنتی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

انسٹاگرام پر ٹائیگر شیروف نے فلم کا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس کو کوئی کیا روکے گا، جب باپ کا ہے اس پہ ہاتھ، آرہا ہے گناپاتھ کرنے اک نیا دنیا کی شروعات۔‘

گناپاتھ کی ہدایت کاری کے فرائض وکاس بہل نے انجام دیے ہیں جن کے کریڈٹ پر فلم کوئن اور سپر 30 شامل ہیں، جبکہ فلم کو واشو بھگنانی، جیکی بھگنانی اور دپیشکھا دیش مکھ نے پروڈیوس کیا ہے۔

مداح نئی فلم میں اداکار کے ایکشن دیکھنے کے منتظر ہیں اور نئے پوسٹر سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں مایوسی نہیں ہوگی۔

فلم رواں برس 20 اکتوبر کو پانچ زبانوں ہندی، تامل، تیلگو، ملیالم اور کناذا میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان

0
ٹیکس گوشواروں

اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس ریٹرن فارم اپ لوڈ کردیے اور ساتھ ہی گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان بھی کردیا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق تنخواہ دار اور کاروباری افراد 30ستمبر تک انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کراسکتے ہیں۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرنز آئرس سسٹم اور ٹیکس آسان ایپ کے ذریعے فائل کیے جاسکتے ہیں۔

اس حوالے سے ایف بی آر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔

انہوں نے اس ویڈیو پیغام میں شہریوں اور ایسوسی ایشنز آف پرسنز کو یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ  30ستمبر2023 تک اپنے ٹیکس گوشوارے لازمی جمع کرائیں۔

بجلی صارفین پر 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

0
بجلی بلوں

مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے بریُ خبر ہے کہ بجلی صارفین پر 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 1 روپے 83 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کر دی ہے۔

نیپرا اتھارٹی 27 ستمبر کو درخواست کی سماعت کے بعد فیصلہ کرے گی۔ اگست میں 15 ارب 47کروڑ 20 لاکھ یونٹس بجلی کمپنیوں کو فراہم کئےگئے۔

سی پی پی اے کے مطابق اگست میں مہنگے فرنس آئل سے 4.07 فیصد بجلی پیدا کی گئی فرنس آئل سے بجلی کی لاگت33 روپے 32پیسےفی یونٹ رہی۔

گیس سے 7.60 فیصد درآمدی ایل این جی سے17.17فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ اگست میں کوئلے سے 10.26 درآمدی کوئلے سے 4.51 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

اگست میں جوہری ایندھن سے12.79 فیصدبجلی پیدا ہوئی۔ اسی ماہ میں بجلی کی پیداواری لاگت 8 روپے47 پیسے فی یونٹ رہی۔ اگست کےلئے بجلی کی ریفرنس لاگت 6 روپے 64 پیسے مقرر تھی۔

نگران وزیرخزانہ شمشاد اختر ایک اور اہم کابینہ کمیٹی کی سربراہی سے فارغ

0
گیس کی قیمتوں

نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کو ایک اور اہم کابینہ کمیٹی کی سربراہی سے ہٹا دیا گیا، وزیرنجکاری کو کابینہ کمیٹی نجکاری کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم کی جانب سے وزیرخزانہ کو کابینہ نجکاری کمیٹی کی سربراہی سے ہٹا دیا گیا ہے، وزیراعظم نے وزیرنجکاری کو کابینہ کمیٹی نجکاری کا چیئرمین مقرر کیا ہے۔

اس سے قبل وزیرخزانہ کو کابینہ کمیٹی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کی سربراہی سے بھی ہٹایا جا چکا ہے جب کہ نگران وزیراعظم نے ڈاکٹر شمشاد سے نجکاری کا قلمدان بھی واپس لے لیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ کابینہ نجکاری کمیٹی کے ارکان میں وزیرخزانہ، وزیرتجارت و صنعت پیداوار شامل ہیں۔

حکومتی ذرائع نے کہا کہ پاوراینڈ پٹرولیم، قانون و انصاف، آئی ٹی اور مواصلات کے وزرا بھی رکن ہوں گے۔ فواد حسن فواد کی بطور وزیرنجکاری تعیناتی کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسٹیل مل ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری

0
اسٹیل مل

اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاکستان اسٹیل مل ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خزانہ محصولات اور اقتصادی امور ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں ای سی سی نے مالی سال 2023-24 کے لیے پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کی منظوری کے حوالے سے وزارت صنعت و پیداوار کی سمری پر غور کیا۔

بعد ازاں اجلاس میں پاکستان اسٹیل مل ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری دیتے ہوئے، ملازمین کیلئے10ارب روپے بجٹ میں مختص کیے گئے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں وزارت توانائی کی فنڈنگ سے متعلق سمری بھی زیرغور آئی۔

اس کے علاوہ گندم اور چینی کے ذخائر اور ان کی قیمتوں سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں گندم، چینی ذخائر اور قیمتوں کی بھرپور مانیٹرنگ کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی نے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کو ہدایت کی کہ وہ گندم چینی کے اسٹاک، کھپت اور قیمتوں کے تعین کے بارے میں باقاعدہ رپورٹس تیار کرکے آّئندہ اجلاس میں پیش کرے۔

اس کے علاوہ ای سی سی نے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کی وزارت کو بھی ہدایت کی کہ وہ ناجائز منافع خوری پر کنٹرول کو یقینی بنائے اور متعلقہ چیف سیکرٹریز کے ذریعے ضروری اشیائے خوردونوش اور صارفین کی مصنوعات کی ہول سیل اور ریٹیل قیمتوں کے درمیان فرق کو برقرار رکھے۔

’پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت و قیادت کسی بھی فوج سے بہترین ہے‘

0

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت و قیادت دنیا کی کسی فوج کے مقابلے میں بہترین ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کثیرالملکی اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق کی افتتاحی تقریب بروتھا میں منعقد ہوئی۔ 2 ہفتے پر مشتمل مشق میں پاکستان، قازقستان، قطر، ترکیہ اور ازبکستان کی اسپیشل فورسز نے شرکت کی۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری) نے بروتھا گیریژن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کو جنرل آفیسر کمانڈنگ اسپیشل سروسزگروپ کی مشق سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد دوست ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید بڑھانا ہے۔ مشق کا مقصد فوجی تعاون اور تجربات سے مستفید ہو کر دہشت گردی کیخلاف نبردآزما ہونا ہے۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے جونیئر لیڈرشپ اکیڈمی شنکیاری کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ جونیئر لیڈرز پاکستان آرمی کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، جونیئر لیڈرز روایتی اور غیرروایتی جنگ میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، پاک فوج کےجونیئرلیڈرز نے دنیا بھر میں تربیت، آپریشنز میں اپنا لوہا منوایا ہے۔

شنکیاری اور بروتھا آمد پر انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن نے آرمی چیف کااستقبال کیا۔

شاہین اور انشا آفریدی کی شادی کی ویڈیو، تصاویر وائرل

0
شاہین آفریدی

کراچی: قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی دلہن لینے بارات لے کر مقامی ہال پہنچ گئے ہیں تقریب میں سابق کرکٹر سعید انور، مصباح الحق، سہیل خان، تنویر احمد، کپتان بابر اعظم ودیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد موجود ہیں۔

اس پرمسرت موقع پر کپتان بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

کچھ دیر بعد شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی رخصت ہوکر شاہین آفریدی کے گھر چلی جائیں گی۔

شاہین آفریدی کو ساتھی کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے شادی کی مبارکباددی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کا رواں برس فروری کے آغاز میں کراچی میں نکاح ہوا تھا جس میں معروف کرکٹرز سمیت قریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی اور انشا کا ولیمہ 21 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔