12 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

اسٹیل مل ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاکستان اسٹیل مل ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خزانہ محصولات اور اقتصادی امور ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں ای سی سی نے مالی سال 2023-24 کے لیے پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کی منظوری کے حوالے سے وزارت صنعت و پیداوار کی سمری پر غور کیا۔

- Advertisement -

بعد ازاں اجلاس میں پاکستان اسٹیل مل ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری دیتے ہوئے، ملازمین کیلئے10ارب روپے بجٹ میں مختص کیے گئے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں وزارت توانائی کی فنڈنگ سے متعلق سمری بھی زیرغور آئی۔

اس کے علاوہ گندم اور چینی کے ذخائر اور ان کی قیمتوں سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں گندم، چینی ذخائر اور قیمتوں کی بھرپور مانیٹرنگ کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی نے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کو ہدایت کی کہ وہ گندم چینی کے اسٹاک، کھپت اور قیمتوں کے تعین کے بارے میں باقاعدہ رپورٹس تیار کرکے آّئندہ اجلاس میں پیش کرے۔

اس کے علاوہ ای سی سی نے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کی وزارت کو بھی ہدایت کی کہ وہ ناجائز منافع خوری پر کنٹرول کو یقینی بنائے اور متعلقہ چیف سیکرٹریز کے ذریعے ضروری اشیائے خوردونوش اور صارفین کی مصنوعات کی ہول سیل اور ریٹیل قیمتوں کے درمیان فرق کو برقرار رکھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں