بدھ, جون 18, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 6597

بھارت سے کشیدگی کے پیشِ نظر کینیڈا کا اپنے شہریوں کیلیے اہم پیغام

0
بھارت سے کشیدگی کے پیشِ نظر کینیڈا کا اپنے شہریوں کیلیے اہم پیغام

کینیڈا نے بھارت کا سفر کرنے والے اپنے شہریوں کیلیے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے انہیں انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کینیڈا میں خالصتان کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ہاتھوں قتل کر بعد دونوں ممالک میں تعلقات کشیدہ ہیں۔

گزشتہ روز کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پارلیمنٹ میں بیان دیا کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ’را‘ کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

کینیڈا نے بھارتی سفیر کو ملک بدر کیا جبکہ جوراً بھارت نے بھی کینیڈا کے سفیر کو ملک چھوڑنے کیلیے پانچ دن کی مہلت دے دی۔

اب کینیڈا نے اپنے شہریوں کیلیے ایڈوائزری جاری کی ہے کہ وہ بھارت سفر کرتے ہوئے انتہائی احتیاط برتیں۔ ایڈوائزری میں کہا گیا کہ سکیوڑتی خطرات کے باعث شہری بھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کا سفر نہ کریں۔

ایڈوائزری میں شہریوں کو ہدایت دی گئی کہ بھارت میں دہشتگردانہ حملوں کے خطرے کے پیشِ نظر انتہائی احتیاط برتیں، کچھ سکیورٹی خدشات ہیں یا پھر صورتحال تیزی سے بدل سکتی ہے۔

’ہر وقت بہت محتاط رہیں۔ مقامی میڈیا پر نظر رکھیں اور متعلقہ حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔ شہری اجتماعات اور مظاہروں سے گریز کریں۔‘

امریکا کا ویزے کے‌ حوالے سے پاکستانی طلباء کے لئے بڑا اعلان

0
امریکا پاکستانی طلباء

کراچی : امریکی قونصل جنرل نے پاکستانی طلبا کو ترجیح بنیادوں پر ویزے دینے کا اعلان کردیا اور کہا ساڑھے سات ہزار پاکستانی امریکا میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی طالب علموں کے لئے اعلی تعلیم کے وسیع تر مواقع فراہم کرنے کیلئے امریکی قونصل خانے اور یو ایس ای ایف پی کی جانب سے یونیورسٹی فیئر کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں مختلف امریکی جامعات نے اپنے اسٹالز لگائے، پاکستانی طالب علموں نے یونیورسٹی فیر کو ایک حوصلہ افزا قدم قرار دیا۔

امریکی قونصل جنرل نے مختلف اسٹالوں کا معائنہ کیا، اس موقع پر جو پاکستانی طالب علم اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ان کی سہولت کے لیے امریکی جامعات نے اعلیٰ تعلیم کو مزید آسان کر نے کا فیصلہ کیا۔

امریکی قونصل جنرل کرسٹین ہاکنز نے طلبا کو ترجیح بنیادوں پر ویزے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ساڑھے سات ہزار پاکستانی امریکا میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے 6 ہزار سے زائد اسکالرزشپ پاکستانی طالب علموں کودی ہیں، تعلیم کےشعبےمیں یوایس ایکسچینج پروگرام اہم کردارادا کررہاہے، نوجوان پاکستان کی ترقی کی نمائندگی کرتے ہیں۔

ماہر تعلیم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں باصلاحیت طالبعلموں کی کمی نہیں ہے اور امریکی یونیورسٹز چاہتی ہے کہ پاکستانی طالب علم ان کے کیمپس میں تعلیم حاصل کریں

مودی سرکار کا بھارت کو ہندو راشٹر بنانے کا منصوبہ کھل کر سامنے آگیا

0
بھارت آئین

نئی دہلی : مودی سرکار نے بھارت کے آئین سے ’’سیکولر‘‘اور ’’سوشلسٹ‘‘کے الفاظ غائب کردیئے گئے ، اپوزیشن اراکین نے آئین سے سیکولر اور سوشلسٹ کےالفاظ غائب ہونے کو تشویشناک قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کا بھارت کو ہندو راشٹر بنانے کا منصوبہ کھل کر سامنے آگیا اور مودی سرکار نے بھارت کے نام نہاد سیکولر ازم کا رہا سہا لبادہ بھی اتار پھینکا۔

نئی پارلیمنٹ کے افتتاحی اجلاس میں آئین کی کتاب سے سیکولر ازم اور سوشلسٹ کےالفاظ غائب کردیئے گئے ، بھارتی آئین کے دیباچے میں بھارت کو سوشلسٹ اور سیکولر ریاست قرار دیا گیا۔

اپوزیشن اراکین نے آئین کی نئی شائع کتاب سے سوشلسٹ،سیکولر کے الفاظ غائب ہونے کو تشویشناک قرار دیا ہے۔

آذربائیجان کا نگورنو کاراباخ میں بڑا آپریشن، آرمینیائی فورسز نے سرنڈر کر دیا

0

باکو: آذربائیجان کی جانب سے متنازع علاقے نگورنو کاراباخ میں دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن شروع کرنے کے ایک ہی دن بعد آرمینیائی مسلح فورسز نے سرنڈر کر لیا ہے۔

روئٹرز کے مطابق آذربائیجان کے الگ ہونے والے علاقے نگورنو کاراباخ میں آرمینیائی علیحدگی پسند فورسز نے بدھ کے روز ہتھیار ڈال دیے اور جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کر دی، باکو کی جانب سے اپنے علاقے پر مکمل کنٹرول بحال کرنے کے لیے گزشتہ روز ہی مسلح کارروائی شروع کی گئی تھی۔

آذربائیجان کے فوجی آپریشن میں 27 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے، 7 آذری فوجی بھی مارے گئے، آذربائیجان کی فوج نے 60 جنگی پوسٹوں پر کنٹرول حاصل کیا، 20 فوجی گاڑیاں، 40 توپ خانے، طیارہ شکن میزائل سسٹم اور 6 الیکٹرانک وار فیئر اسٹیشن تباہ کر دیے۔

آذری حکام نے وارننگ دی تھی کہ آرمینیائی علیحدگی پسند ہوش میں آ جائیں، ان کے پاس اب کوئی راستہ نہیں، غیر قانونی حکومت ختم کر کے ہتھیار ڈال دیں اور سفید جھنڈا لہرا دیں۔ آذربائیجان کی فوج کی طرف سے کارروائی شروع کرنے کے چوبیس گھنٹے بعد ہی نسلی آرمینیائی افواج نے جنگ بندی کے لیے روسی شرائط پر اتفاق کر لیا۔

کاراباخ افواج نے جو اہم مطالبات تسلیم کیے ہیں ان میں سے ایک مکمل طور پر غیر مسلح ہونا بھی ہے، معاہدہ بدھ کو دوپہر 1 بجے سے نافذ العمل ہو گیا ہے، خطے اور وہاں رہنے والے نسلی آرمینیائی باشندوں کے مستقبل پر بات چیت جمعرات کو شروع ہوگی۔ علیحدگی پسندوں نے سرنڈر کرنے کے باوجود دہائی دیتے ہوئے کہا ’’باکو فوج نے ہمارے دفاع حصار کو توڑ کر متعدد اہم مقامات پر قبضہ کیا اور اس طرح روسی امن دستوں نے جو شرائط پیش کیں ہمیں انھیں ماننے پر مجبور کر دیا گیا، اور دنیا نے کچھ نہیں کیا۔

کاراباخ حکام کا کہنا ہے کہ آذربائیجانی فوج کی جانب سے ’’انسداد دہشت گردی‘‘ کی کارروائیوں کے آغاز کے بعد سے کم از کم 32 افراد ہلاک اور 200 زخمی ہو چکے ہیں۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ کاراباخ آذربائیجان کا حصہ رہے گا، علاقے کی حیثیت کو تبدیل کرنے کی کسی سازش کو ترکیہ کسی صورت قبول نہیں کرے گا۔

نواز شریف کو نکالنے کی وجہ سے ملک آج تک ترقی نہیں کر سکا، مریم نواز

0
نواز شریف کو نکالنے کی وجہ سے ملک آج تک ترقی نہیں کر سکا، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو اقامہ کیس پر نکالا گیا جس کی وجہ سے آج تک ملک ترقی نہیں کر سکا۔

تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ مشرف دور میں میرے والد کو جیل میں رکھا گیا تو والدہ نے باہر قدم رکھا جبکہ میرے لیے بھی یہ راستہ آسان نہیں تھا۔

مریم نواز نے کہا کہ میں پانچ پانچ ماہ ڈیتھ سیل میں گزار کر آئی ہوں، 200 کے قریب پیشیاں بھگت کر آپ کے سامنے کھڑی ہوں، میرے والد کے سامنے مجھے کوٹ لکھ پت سے گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں اور میرے والد انتقال پر یقین نہیں رکھتے لیکن جس جس نے نواز شریف کے خلاف سازش کی آج وہ عوام میں نکلنے کے قابل نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں جب مسلم لیگ (ن) کو حکومت ملی تو 20، 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تھی جسے ختم کیا گیا، نواز شریف کی 4 سال حکومت میں ڈالر 98 اور 97 روپے پر رہا۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آ رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) کا 21 اکتوبر کیلیے ایک ہی نعرہ ہوگا ’امید سے یقین تک، پاک سر زمین تک۔‘

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور جب تک پاکستان ہے ایٹمی طاقت رہے گا، مجھے خوشی ہے کہ پشاور کے لوگوں کے پاس بھی میٹرو بس ہے، پاکستان کے تمام منصوبے نواز شریف کے دیے ہوئے ہیں۔

آئندہ سال تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کب ہوں گی؟

0
تعطیلات وزیر تعلیم سندھ

کراچی : وزیر تعلیم و ترقی نسواں سندھ رعنا حسین کی زیر صدارت اجلاس میں آئندہ سال موسم گرما کی تعطیلات یکم جون 2024 سے 31 جولائی 2024 تک کرنے اور تعطیلات کے دوران 15 دن کے لیے اساتذہ کی پروفیشنل تربیت دینے کی تجاویز پیش کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم و ترقی نسواں سندھ رعنا حسین کی زیر صدارت تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کے آفیس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں تعلیمی سال کی شروعات، چھٹیوں، امتحانی شیڈول اور دیگر معاملات کے حوالے سے بات کی گئی جبکہ تجویز پیش کی گئی کہ اسکولز کی جون جولائی کی تعطیلات کے دوران 15 دن کے لیے اساتذہ کی پروفیشنل تربیت دینے کے ساتھ نیا تعلیمی سال اپریل سے شروع کرنے کی تجاویز پیش کی گئی۔

اجلاس میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ شیریں ناریجو، سیکریٹری کالج ایجوکیشن سندھ صدف انیس شیخ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر فوزیہ خان اور کمیٹی میمران نے شرکت کی۔

اجلاس میں تجویز پیش کی گئی کہ آئندہ تعلیمی سال 25-2024 اپریل سے شروع ہونا چاہیے اس پر مزید وضاحت دیتے ہوئے بتایا گیا کہ تعلیمی سیشن دیر سے شروع ہونے کے سبب انٹرمیڈیٹ کے امتحانی نتائج میں بھی تاخیر ہوتی ہے اور نتائج میں تاخیر کی وجہ سے طلبہ کو یونیورسٹیز میں داخلہ میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم سندھ نے اس ضمن میں حتمی فیصلہ کے لیے اسٹیرنگ کمیٹی کی ذیلی ورکنگ کمیٹی کو تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیرنگ کمیٹی کی ورکنگ کمیٹی تمام میمران اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد حتمی تجاویز پیش کرے تاکہ ایک جامع فیصلہ کیا جا سکے۔

اجلاس میں رواں تعلیمی سال 24-2023 کو اگست سے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ جون جولائی کی چھٹیوں کے دوران 15 دن کے لیے اساتذہ کو اسکولز میں حاضر رکھ کر ان کے پروفیشنل اسکلز پر کام کیا جائے اور جون جولائی کی تعطیلات کے دوران اساتذہ کو مختلف کورسز اور تربیتی سیشنز کروائے جائیں گے۔

اجلاس میں آئندہ تعلیمی سال کی موسم گرما تعطیلات یکم جون 2024 سے 31 جولائی 2024 کرنے کی تجویز پیش ہوئی جبکہ موسم سرما کی تعطیلات کے لئے 20 دسمبر 2023 سے 31 دسمبر 2023 تک کرنے کی تجویز دی گئی۔

اجلاس تعلیمی اداروں کی دیگر چھٹیوں میں یوم کشمیر، شب میراج، شب براءت، یوم پاکستان، یوم علی، شب قدر، لیبر ڈے، عیدالفطر اور عید الضحی، عاشورہ، یوم آزادی، چہلم، عید میلاد نبی، یوم شاہ عبدالطیف، اور یوم قائد اعظم کی چھٹیوں کو برقرار رکھنے کو کہا گیا۔

اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ ضلعی سطح پر ہونے والی چھٹیوں کے پیشگی نوٹیفکیشن کے لیے انتظامیہ کو پابند بنایا جائے گا۔

مریم ثاقب کی موت : سیکیورٹی کمپنی کی پولیس کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش

0
کراچی مریم ثاقب

کراچی: بفرزون میں گارڈ کی فائرنگ سے 7 سالہ بچی مریم ثاقب کی موت کے واقعے پر سیکیورٹی کمپنی گارڈ سے برآمد اسلحہ کا لائسنس پیش نہ کرسکی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے تیموریہ میں سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 7 سالہ مریم ثاقب کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر ایس ایس سیکیورٹی کمپنی کی جانب سے پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

سیکیورٹی کمپنی گارڈ سے برآمد رائفل کا لائسنس پیش نا کرسکی، جس پر تیموریہ تھانے میں گرفتار ملزم کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل فیصل عبداللہ چاچڑ نے بتایا کہ مقدمہ غیرقانونی ہتھیار رکھنے پر درج کیا گیا ہے، ایف ایس ایل کے دوران پتہ چلا کے ہتھیار کا نمبر کچھ اور ہے جبکہ سیکیورٹی گارڈ کی رائفل اور پیش کردہ لائنس کے نمبر مختلف ہیں۔

فیصل عبداللہ چاچڑ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کمپنی سے متعلق ڈی آئی جی کو بھی خط لکھ دیا ہے، جس میں کہا ہے کہ سیکیورٹی کمپنی کے تمام ہتھیار ریگولر چیک کروائے جائیں اور سیکورٹی گارڈز کو ریفریشر کورس کروایا جائے ساتھ ہی سیکیورٹی گارڈ کوتعینات کرتے وقت مکمل بریفنگ دی جائے۔

ایس ایس پی سینٹرل نے کہا کہ ڈیوٹی کے وقت سیکورٹی گارڈ کے پاس اسلحہ کا لائسنس موجود ہنا چاہیئے۔

کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل، 5 اہم ممالک کی انٹیلی جنس ایجنسیاں بھارت کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر آگئیں

0
سکھ رہنما قتل بھارت

کینیڈا کی سرزمین پرسکھ رہنما کے قتل پر پانچ اہم ممالک کی انٹیلی جنس ایجنسیاں بھارت کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر آگئیں اور ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزامات کو انتہائی سنجیدہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا کی سرزمین پرسکھ رہنما کے قتل میں بھارت کےملوث ہونے پر دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور بین الاقوامی سطح پر بھارت کے خلاف گھیرا تنگ ہونے لگا۔

پانچ اہم ممالک کی انٹیلی جنس ایجنسیاں بھارت کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر آگئیں اور سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجرکے قتل کے الزامات کو انتہائی سنجیدہ قرار دے دیا۔

امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے تحقیقات کا مطالبہ کردیا، کینیڈین حکام کا کہنا ہے امریکا کے ساتھ مل کرمعاملےکی تحیقات کر رہے ہیں، مناسب وقت پر شواہد سامنے لائیں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ تحقیقات میں تعاون کرے جبکہ آسٹریلوی وزیراعظم نے صورتحال کوتشویشناک قراردیا۔

برطانوی وزیرخارجہ جیمزکلیورلی نے کہا ہردیپ سنگھ کے قاتلوں کو انصاف کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ہردیپ سنگھ کے بیٹے نے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وقت کیساتھ سچ سامنے آہی جاتا ہے۔

کینیڈا اور بھارت کے درمیان سفارتی تناؤ بڑھ گیا ہے، جس کے بعد کینیڈا نے شہریوں کو بھارت سفر کرنے پر احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ کینیڈا کی جانب سے ہند تجارتی مذاکرات پہلے ہی غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیے گئے ہیں۔

سعودی عرب: پانی کے بڑے منصوبے کا اعلان

0

مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے لئے پانی کے بڑے منصوبے کا اعلان کردیا گیا ہے، الخوریف واٹر اینڈ پاور ٹیکنالوجیز کمپنی مدینہ اور مکہ کے لیے پائپ لائنوں کی تعمیر کریگی اور انہیں چلانے کے امور انجام دے گی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ معاملات اس وقت سامنے آئے، جب الخواریف واٹر اینڈ پاور کمپنی نے Rais-Rabigh آزاد پانی کی ترسیل پائپ لائن منصوبے کے لیے سعودی واٹر پارٹنرشپ کمپنی کے ساتھ تعمیراتی کام کی منتقلی کے معاہدے پر دستخط کیے۔

اس منصوبے کو 30 کے اندر اندر مکمل کرلیا جائے گا، جس کے تجارتی آپریشنز 2026 کی دوسری سہ ماہی میں شروع ہونے کی توقع ہے۔

پانی کے اس بڑے منصوبے کی ترسیل کی گنجائش 500,000 کیوبک میٹر یومیہ اور 150 کلومیٹر کی لمبائی ہوگی جس کا مقصد پینے کے قابل پانی کو دونوں مقدس شہروں میں منتقل کرنا ہے۔

اس بڑے معاہدے کی قیمت 7.7 بلین سعودی ریال ($2 بلین) رکھی گئی ہے، جس کے مالیاتی اثرات اس سال کی چوتھی سہ ماہی میں مرتب ہوں گے۔

پانی کے منصوبوں کو چلانے اور دیکھ بھال کرنے کے لیے جولائی میں، AWPT نے حفر الباطن کے مضافات میں 28.97 بلین سعودی ریال کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

دوسری جانب اس نے نیشنل واٹر کمپنی سے SR1.62 بلین مالیت کا کافی آپریشن اور دیکھ بھال کا معاہدہ حاصل کیا۔

منصوبے کا بنیادی مقصد ریاض میں سیوریج ٹریٹمنٹ کے تین مراکز کو چلانا اور ان کی دیکھ بھال کے امور کو انجام دینا ہے، جن میں منفوحہ ناردرن، منفوعہ ایسٹرن، اور المنفوعہ میں پلانٹس شامل ہیں۔

’’میں بے اختیار ہوں‘‘ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا اعتراف

0

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 78 واں اجلاس جاری ہے ایسے میں سیکریٹری جنرل انتونیو گوترس نے کا یہ اعتراف سامنے آیا ہے کہ وہ بے اختیار ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے یو این جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر امریکی نیوز چینل سی این این کو انٹرویو دیا جس میں یہ اعتراف کیا کہ وہ بے اختیار ہیں ان کے پاس کوئی طاقت، ایگزیکٹو پاور اور پیسہ نہیں ہے۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہمارے پاس جو طاقت ہے وہ صرف ایک آواز ہے جو ہم بلند کر سکتے ہیں اور میں اسی آواز کو بلند کرنے کا پابند ہوں۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ جنرل اسمبلی بعض اوقات ملکوں سے بالاتر ہوکر اجلاس منعقد کرنے کرنے کی توانائی رکھتی ہے اور یہ ادارہ نجی شعبے، سول سوسائٹی، خواتین اور نوجوانوں کی تنظیموں، سائنسی ماہرین اور یونیورسٹیوں کے مختلف افراد کو اکٹھا کر سکتا ہے لیکن فورم کی اصل طاقت رکن ممالک میں ہے۔