23.4 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 7844

انگلش کاؤنٹی میں پاک بھارت جوڑی کا چرچا، تصویر سوشل میڈیا پر چھا گئی

0

لندن: انگش کاؤنٹی میں پاک بھارت جوڑی کی شراکت توجہ کا مرکز بن گئی، تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کی بھرمار ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں کرکٹرز سسیکس کی جانب سے کھیل رہے ہیں، گذشتہ روز ڈرہم کے خلاف میچ کے دوسرے روز آخری سیشن میں پاکستانی کرکٹ اسٹار محمد رضوان نے سنچری میکر بھارتی بلے باز چتیشور پجارا کو جوائن کیا تو اس دوران لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

کھیل ختم ہونے تک چتیشور پجارا 128 جبکہ محمد رضوان 5 پر ناٹ آؤٹ تھے،پاک بھارت جوڑی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پاکستان اور بھارت کے سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

سسکیس نے ٹریوس ہیڈ کی خدمات حاصل کی تھی لیکن گزشتہ ماہ ہیڈ نے انٹرنیشنل ذمے داریوں کے سبب ڈربی شائر کی نمائندگی سے معذرت کر لی تھی اور ڈربی شائر نے ان کی جگہ پجارا کی خدمات حاصل کی تھیں۔

چونتیس سالہ بھارتی بلے باز 95 ٹیسٹ میچوں میں 44 کی اوسط سے 6 ہزار 713 رنز بنا چکے ہیں جبکہ انتیس سالہ محمد رضوان ٹیسٹ کرکٹ میں 43 کی اوسط سے رنز بنانے کے ساتھ ساتھ ٹی20 اور ون ڈے میں بھی بہترین کھیل پیش کر رہے ہیں۔

سسیکس کے ہیڈ کوچ آئن سیلسبری کا کہنا ہے کہ میں رضوان اور پجارا جیسے معیار کے کھلاڑیوں کا اپنی ٹیم کا حصہ بننے پر بہت پرجوش ہوں۔

https://twitter.com/NoBeL172904/status/1520100187875782668?s=20&t=1X7hA1Ntus06NGalgpS6Fw

https://twitter.com/HamzaKhan259/status/1520077703210225665?s=20&t=1X7hA1Ntus06NGalgpS6Fw

ذیابیطس کا مرض تیزی سے کیوں پھیلتا ہے؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی

0

ذیابیطس ٹائپ ٹو ایک خطرناک مرض ہے جو دنیا بھر میں بڑی آبادی کو اپنی لپیٹ میں لیے ہوئے ہے لیکن اب اس کے تیزی سے پھیلنے کی اہم اور حیران کن وجہ سامنے آگئی ہے۔

برطانیہ امپریئل کالج بزنس اسکول نے اس حوالے سے تحقیق کی تو اس مرض کے تیزی سے پھیلنے کی ایک حیران کن لیکن اہم وجہ سامنے آئی ہے۔

اس تحقیق کے مطابق فاسٹ فوڈ ریسٹورینٹس کے قریب رہائش پذیر ہونا ذیابیطس ٹائپ 2 مرض لاحق ہونے کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ہمارے ارگرد کا غذائی ماحول خوراک کے انتخاب اور موٹاپے پر اثر انداز ہوتا ہے، مگر اس سے پہلے ترقی پذیر ممالک میں اس تعلق پر زیادہ کام نہیں ہوا۔

اس تحقیق کے حوالے سے محققین نے جنوبی ایشیا کے مختلف ممالک کے رہائشیوں کی غذا اور ذیابیطس بلڈ شوگر ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی جس سے نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ کسی فرد کے گھر کے قریب زیادہ فاسٹ فوڈ ریسٹورینٹس کا ہونا ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا امکان 16 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔

اس تحقیق کے مطابق گھر کے قریب اگر ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورینٹ بھی ہے تو اس سے بھی بلڈ گلوکوز میں اوسطاً 2.14 ایم جی / ڈی ایل اضافہ ہوجاتاہے جب کہ خواتین اور زیادہ کمانے والے افراد میں ہائی بلڈ شوگر کا امکان بھی زیادہ ہوتا ہے۔

محققین نے ساتھ ہی اعتراف کیا ہے کہ یہ تحقیق کافی حد تک محدود ہے کیونکہ اس میں ذیابیطس کے خود رپورٹ کیے گئے ڈیٹا پر انحصار کیا گیا ہے اسی لیے محققین کہتے ہیں کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ نتائج کی تصدیق کے ساتھ یہ بھی معلوم کیا جاسکے کہ غذائی ماحول کس حد تک لوگوں کی خوراک اور صحت پر اثرانداز ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا میں ہر 11 میں سے ایک بالغ فرد ذیابیطس سے متاثر ہے اور وہاں ہر سال 7 لاکھ 47 ہزار اموات ہورہی ہیں جن کی روک تھام کی جاسکتی ہے۔

عید پر درزی کی دکان سے منفرد ڈکیتی، خواتین کیلئے بڑا دھچکا

0

اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں دو مسلح افراد درزی کو یر غمال بناکر ساڑھے سات لاکھ روپے کے دو سو کپڑے لے اڑے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی، جہاں دو مسلح افراد نے درزی کو یر غمال بنا کر دکان کا صفایا کردیا اور ڈاکو ساڑھے سات لاکھ روپے کے دو سو کپڑے لے اڑے۔

درزی کا کہنا ہے کہ میں اس علاقے میں گزشتہ 20 سالوں سے کام کر رہا ہوں . گاہک مہنگے برانڈ والے کپڑے سلانے لاتے ہیں، خواتین کو کیا جواب دوں گا؟۔

کیتی ہوئے تین دن ہوگئے لیکن ابھی تک پولیس نے کچھ نہیں کیا، میرے پاس ایسے گاہک ہیں جو اسلام آباد اور راولپنڈی کے پوش علاقوں سے برانڈڈ اور مہنگے کپڑے لے کر میرے پاس آتے ہیں، خواتین کو کیا جواب دوں گا؟

درزیوں میں سے ایک سلمان اشرف نے بتایا کہ ڈاکووں نے ہمیں مارا پیٹا، رسیوں سے باندھا اور ہمیں خاموش رہنے کو کہا، پولیس نے واقعے کی تصدیق کی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے۔

‘ ڈراما وزیراعلیٰ کی ڈرامے بازیاں جاری ‘

0

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے حمزہ شہباز کا نام لیے بغیر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈراما وزیراعلیٰ کی ڈرامے بازیاں جاری ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما وسابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے ککہ کبھی ہوٹل میں تو کبھی زبردستی گورنر ہاؤس میں حلف برداری، ڈراما وزیراعلیٰ کی ڈرامے بازیاں جاری ہیں۔

سابق گورنر عمران اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ پنجاب میں ہارس ٹریڈنگ ہوئی، کھلم کھلا بولی لگی اور اور ارکان کاتماشہ لگا ہوا ہے، یہ لوگ اقتدار کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔

 

عمران اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ میں مطالبہ کیا کہ اعلیٰ عدالتوں کو اس صورتحال پر نوٹس لینا چاہیے۔

عید سے پہلے یہ ضروری کام نمٹا لیں

0

عید کا دن خاتون خانہ کے لیے ایک مصروفیت بھرا دن ہوتا ہے جس کے کام کئی دن پہلے سے ہی شروع ہوجاتے ہیں، تاہم بعض اوقات وقت پر کام مکمل نہ ہوسکنے کے سبب عید کا روز بہت افرا تفری میں گزر سکتا ہے۔

عید کو بہترین بنانے کے لیے ضروری ہے کہ تمام کام وقت سے پہلے مکمل ہوں اور عید کے روز صرف ضروری کام انجام دینے ہوں تاکہ عید پر ملنے ملانے اور فراغت کا وقت بھی مل سکے۔

اس لیے آج ہم آپ کو ان کاموں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو عید سے پہلے نمٹا لیے جائیں تو چاند رات اور عید کا دن بہت سکون اور آرام سے گزر سکتا ہے۔

آخری عشرے پر کام نہ چھوڑیں

عید کے کام آخری عشرے کے لیے نہ رکھیں بلکہ رمضان شروع ہوتے ہی کام نمٹانا شروع کردیں۔ کپڑوں کی خریداری، درزی، گھر کی اشیا، برتن وغیرہ یا جو جو خریدنا ہے، کوشش کریں دوسرے عشرے تک بازار کے تمام کام مکمل کرلیں۔

تمام کاموں کی فہرست بنائیں

عید سے ایک ہفتہ قبل تمام کاموں کی فہرست بنائیں، فہرست کے مطابق کام نمٹاتی جائیں۔ جو کام ہوجائے اسے فہرست میں سے کاٹ دیں۔

مینیو ترتیب دیں

عید کے تینوں دن کا مینیو ترتیب دیں۔ اسی حساب سے تمام لوازمات بھی پہلے سے منگوا کر رکھ لیں تاکہ عید پر افراتفری سے بچا جاسکے۔

برتن پہلے سے نکال لیں

عید پر اگر آپ کے گھر میں دعوت ہے تو برتن پہلے سے نکال کر انہیں دھو کر رکھ دیں۔ کھانے کے وقت صاف ستھرے برتنوں میں جلدی کھانا سرو ہوسکے گا۔

گھر کی سیٹنگ

دعوت کے پیش نظر اگر آپ کو گھر میں کچھ سیٹنگ کرنی ہے، جیسے بیٹھنے کی جگہ بنانی ہے، قالین بچھانے ہیں، فرنیچر آگے پیچھے کرنا ہے تو یہ سب کام عید سے ایک دو دن پہلے کرلیں۔

صوفوں اور بستروں کے غلاف، چادر، اور پردے بھی ایک دو دن پہلے تبدیل کرلیں۔

ٹھنڈے مشروبات کا انتظات

گرمی کے موسم میں گھر آئے مہمانوں کو سب سے پہلے ٹھنڈے مشروبات کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے لیے بڑی مقدار میں برف جما کر رکھیں تاکہ عین موقع پر شرمندگی سے بچا جاسکے۔

کھانے کی تیاری کریں

ایک رات پہلے سے ہی کھانے کی تیاری کرلیں۔ مصالحہ بنا کر رکھ لیں، پیاز پیس لیں، کباب ایک دن پہلے بنا لیں۔ رائتہ، سلاد بھی رات میں بنا کر رکھا جا سکتا ہے۔

بچوں کے کام نمٹالیں

بچوں کے کام نمٹا کر رکھ لیں، ان کے کپڑے، جوتے سب تیار کر کے رکھ دیں۔ اسی طرح صبح ہی بچوں کو تیار کردیں تاکہ وہ آرام سے کھیلتے رہیں۔

مہمانوں کے آنے سے پہلے تمام کام نمٹالیں

یہ سب سے زیادہ ضروری ہے کیونکہ عید مل بیٹھنے اور باتیں کرنے کا بہترین موقعہ ہے۔ مہمانوں کی آمد سے پہلے تمام کام نمٹا کر تیار ہوجائیں تاکہ آپ بھی عید کا صحیح لطف اٹھا سکیں۔

عید الفطر : پی آئی اے نے اس بار مسافروں کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان کیوں نہیں کیا؟

0
کینیڈ امیں سلپ

کراچی: قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے اس بار عید کے موقع پر مسافروں کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان نہیں کیا، ماضی میں عید کے موقع پرہر سال 25فیصد کرایوں میں کمی کا اعلان کرتی تھی۔

تفصیلات کے مطابق نئی حکومت آنے کے بعد پی آئی اے نے عید کے موقع پر مسافروں کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا، اس بارپی آئی اے کی جانب سے عید کے موقع پر مسافروں کیلئے کرایوں میں کمی نہیں کی گئی۔

اندرون ملک جانیوالی پرواز پر اضافی کرائے وصول کئے جارہے ہیں ، اس حوالے سے پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے فیول پر 70ڈالر کی بجٹنگ کی ہوئی تھی لیکن فیول120ڈالر جا پہنچا ہے، اس سال پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں کمی نہیں کی۔

ایدھن کی قیمتوں کی وجہ سے پی آئی اے نے اپنی پروازوں کے شیڈول میں بھی کمی کی ہوئی ہے ۔

دوسری جانب نجی ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے عید کے موقع پر مسافروں کی سہولت کیلئے 17 سے 20 فیصد کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔

نجی ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرایوں میں کمی کا مقصد مسافروں کو عید پر اپنے اہل خانہ کے ساتھ خوشیوں میں شریک کرنا ہے۔

خیال رہے ماضی میں پی آئی اے عید کے موقع پر ہر سال 25 فیصد کرایوں میں کمی کا اعلان کرتی تھی۔

‘گورنر کی موجودگی میں کسی نوٹیفکیشن کی کوئی حیثیت نہیں’

0

پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما راجا بشارت نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب آئینی لحاظ سے صوبے میں وفاق کےنمائندے ہیں اور ان کی موجودگی میں کسی نوٹیفکیشن کی کوئی حیثیت نہیں۔

مسلم لیگ ق کے رہنما راجا بشارت نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز کے حلف کے حوالے سے انٹرا کورٹ اپیل میں ہماری لارجر بینچ کی استدعا منظور ہوگئی ہے، جوکام انہوں نےکیاعدالت کی نظرمیں وہ متنازع ضرور ہے اسی لیے لارجر بینچ بنانے کیلیے کیس آگے بھیجا گیا ہے۔

راجا بشارت نے کہا کہ حمزہ شہباز کے حلف کوئی حیثیت نہیں ہے، آئین میں کوئی اسپیکر کسی وزیراعلیٰ سے حلف نہیں لےسکتا، عثمان بزدار کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے نوٹیفکیشن کی کوئی حیثیت نہیں ہے، پوری کابینہ کو بحال کردیا گیا ہے، گورنرہاؤس سے رات کونوٹیفکیشن جاری ہوتا ہے، ایک ہی نوٹیفکیشن میں دونوں چیزیں شامل ہیں، جب تک نئی کابینہ نہیں آتی موجودہ کابینہ موجودرہےگی۔

رہنما ق لیگ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ن لیگ ایک فاشست جماعت ہے جس کا جمہوریت سے کوئی تعلق نہیں ہے، اس کا ووٹ کوعزت دینےوالا بیانیہ غلط ثابت ہوچکا ہے، کیا حمزہ شہباز پی ٹی آئی کے ووٹ لیکر وزیراعلیٰ منتخب ہوئے ہیں؟ جب کہ تحریک انصاف پنجاب اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت ہے اور اسی ایوان میں ہمارے 172 ووٹ موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے پہلے چیئرمین سینیٹ کو پارٹی بنایا تھا اور ان کی کوشش تھی کہ چیئرمین سینیٹ سے حلف لیں۔

رہنما پاکستان مسلم لیگ ق راجا بشارت نے کہا کہ ہماری انٹرا کورٹ اپیل چل رہی ہے، ہم کسی طور پر عدالتوں پر عدم اعتماد نہیں کرسکتے، ہماری امید ہے کہ عدلیہ ہمارے اعتماد پر پورا اترے گی اور غیرجانبدارانہ فیصلے کرے گی۔

سندھ: قیدیوں کی 180 دن کی سزا معاف

0

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے عیدالفطر کے موقع پر صوبے کے مختلف جیلوں میں سزا یافتہ قیدیوں کے لیے معافی کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے قیدیوں کی 180 دن / 6 مہینے کی سزا معاف کر دی، معافی سے صوبے بھر کی جیلوں میں قید 1202 قیدیوں کو فائدہ ہوگا۔

معافی کا اطلاق ایسے قیدیوں پر نہیں ہوگا جو سزائے موت، اغوا برائے تاوان، قتل، ریاست کے خلاف مہم جوئی اور دہشت گردی کے کیسز میں ملوث ہیں۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق جن قیدیوں کو فائدہ ہوگا، اُن میں سینٹرل جیل کے 371، حیدر آباد جیل کے 264، سکھر جیل کے 233، لاڑکانہ جیل کے 101، خیرپور جیل کے 63، میرپورخاص جیل کے 47، وومن جیل کراچی کے 8، ملیر جیل کے 88 قیدی شامل ہیں۔

دیگر قیدیوں میں شہید بے نظیر آباد جیل کے 2، دادو، گھوٹکی، اور لاڑکانہ جیل کے ایک ایک، نارا جیل کے 13، انڈسٹریل اسکول کراچی جیل کے 1، انڈسٹریل اسکول سکھر جیل کے 1، اسپیشل وومن جیل حیدر آباد کے 3 اور اسپیشل وومن پریزن سکھر کے 4 قیدی شامل ہیں۔

یو پی کے بعد ایک اور بھارتی ریاست میں ہنگامے پھوٹ پڑے، کرفیو نافذ

0

نئی دہلی: اترپردیش میں کشیدگی کے بعد ایک اور بھارتی ریاست میں فسادات پھوٹ پڑے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی پنجاب کے شہر پٹیالا میں سکھوں کی جانب سے خالصتان تحریک کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں پر ہندو انتہاپسندوں نے حملہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں، حملوں اور جھڑپوں کے بعد علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

یہ فسادات اس وقت شروع ہوئے جب پٹیالہ میں خالصتان کے حامیوں نے ہاتھوں میں تلوار لئے” خالصتان زندہ باد” اور راج کرے گا خالصہ کے نعرے لگائے، اسی وقت ہندو انتہاپسند تنظیم نے خالصتان کے حق میں مظاہرے کرنے والے افراد کو جان سے مارنے اور ان کے گھر جلانے کی دھمکی دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسی دوران دونوں گروہ آپس میں گھتم گتھا ہوئے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے، واقعے کو مزید ہوا دینے سے بچانے کے لئے پٹیالا میں کرفیو نافذ کرکے انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کردی گئی۔

ہندوانتہاپسند تنظیم کی جانب سے پٹیالہ میں ہڑتال کی کال دی گئی ہے اورپولیس سے خالصتان کے حامیوں کوگرفتارکرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پٹیالہ کی ڈپٹی کمشنر نے واقعے سے متعلق بتایا کہ معاملے میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، پولیس نے اپنی کارروائی کا آغاز کردیا ہے، آج 6 بجے تک موبائل انٹرنیٹ خدمات بند رہیں گی تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، میں سب سے گزارش کروں گی کہ امن کو برقرار رکھیں۔

یاد رہے کہ بھارتی صوبے پنجاب کو سکھوں کی خالصتان کے نام سے ایک علیحدہ اور آزاد ریاست بنانے کی مہم کافی عرصے سے جاری ہے اور اس تحریک سے وابستہ بیشتر رہنما امریکا، کینیڈا اور برطانیہ جیسے ممالک میں رہ کر اپنی مہم چلاتے ہیں۔

عمران خان کا بغیر سیکیورٹی پروٹوکول جی نائن مرکز کا دورہ

0

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے بغیر سیکیورٹی پروٹوکول جی نائن مرکز کا دورہ کیا، شہری سابق وزیراعظم کو اپنے درمیان پاکر انتہائی خوش ہوئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے بغیر سیکیورٹی پروٹوکول وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے جی نائن مرکز کا دورہ کیا اس موقع پر مارکیٹ میں موجود شہریوں نے عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا۔

شہری سابق وزیراعظم عمران خان کو اپنے درمیان پاکر نہایت خوش ہوئے، انہوں نے عمران خان کی حمایت میں نعرے لگائے اور کئی افراد نے ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

اس موقع پر عمران خان نے جی نائن مرکز میں دکانداروں سے بھی ملاقات کی اور ان سے مارکیٹ کے احوالے معلوم کیے۔