منگل, جون 10, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 8180

کوے نے اسرائیل کا جھنڈا اتار کر نیچے پھینک دیا، ویڈیو وائرل

0

جانور یا پرندے کبھی کچھ ایسا کردیتے ہیں کہ ان کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن جاتی ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوے نے اسرائیل کا جھنڈا اتار کر نیچے پھینک دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوا اسرائیل کے جھنڈے پر آکر بیٹھتا ہے اور اسے چونچ سے نوچ کر اسے نیچے پھینک دیتا ہے۔

کوے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور لوگ اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں اسرائیل نے عوامی مقامات پرفلسطینی پرچم لہرانے پرپابندی لگادی تھی اور انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے پولیس کو فلسطینی پرچم اتارنے کی ہدایت کی تھی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیم اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئی

0

کراچی: ون ڈے سیریز کے بقیہ میچز کھیلنے کے لیے پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کراچی پہنچ گئی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاک نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کل سے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کا آغاز کریں گی، ون ڈے سیریز کا تیسرا مقابلہ تین مئی کو کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا اور پانچواں ون ڈے میچ 5 اور 7 مئی کو شیڈول ہے۔

واضح رہے پاکستان کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے جبکہ کچھ ماہ قبل نیوزی لینڈ نے کراچی میں ون ڈے سیریز 2-1 سے جیتی تھی۔

پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کیویز کے 337 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس نے 49 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا اور یوں سیریز میں مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔

فخر زمان کو شاندار 180 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

ویڈیو: فخرزمان کے لیے خصوصی تحفہ

0

ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 3 ہزار رنز بنانے اور سنچریوں کی ہیٹ ٹرک کرنے پر قومی کپتان بابراعظم نے فخرزمان کو خصوصی تحفہ پیش کیا ہے۔

فخرزمان نے ون ڈے میچز میں سینچریوں کی ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے چوتھے پاکستانی کرکٹر بن گئے انہوں نے یہ اعزاز نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں بنایا۔

فخر زمان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں 83 گیندوں پر سینچری اسکور کی، اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم، لیجنڈ جاوید میانداد اور سعید انور بھی یہ ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے کے اختتام پر قومی ٹیم نے فخرزمان کو 3 ہزار رنز والی خصوصی جرسی پیش کی۔

کپتان بابراعظم نے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کی موجودگی میں فخر کو خصوصی جرسی کا تحفہ پیش کیا۔ اس موقع پر شرکأ نے تالیاں بجا کر داد دی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔

بھتیجوں نے پھوپھی کا گلہ دبا کر ابدی نیند سلا دیا

0
باپ نے 3 بیٹیوں اور بیوی کا گلا کاٹنے کے بعد خودکشی کرلی

پنجاب کے علاقے پھالیہ میں سگے بھتیجوں نے 60 سالہ پھوپھی کا گلہ دبا کر ابدی نیند سلا دیا۔ مبینہ طور پر ملزمان نے دو ماہ سے مقتولہ کی بیٹی کو بھی اغواء کر رکھا ہے۔

تھانہ قادرآباد کے علاقہ بھیرووال میں سگے بھتیجوں نے بیوہ پھوپھی ارشاد بی بی کا گلہ دبا کر قتل کر ڈالا۔ ورثا کے مطابق ملزم قاسم نے اپنے دیگر چار بھائیوں کے ساتھ مل کر دو ایکڑ زمین کے لالچ میں خاتون کا گلہ دبا کر قتل کر دیا۔

ورثا کا کہنا ہے کہ دو ماہ قبل ملزم قاسم نے اپنی 30 سالہ بیوی شہناز بی بی کو طلاق دینے کے بعد دیگر بھائیوں کے ساتھ مل کر اغوا کر رکھا ہے۔

تھانہ قادرآباد پولیس نے شواہد جمع کرنے کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کیلیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دی ہے۔

مہنگائی کی ستائی پانچ بچوں کی ماں بجلی کے پول پر چڑھ گئی

0
پاکپتن

پاکپتن میں مہنگائی کی ستائی پانچ بچوں کی ماں بجلی کے پول پر چڑھ گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکپتن میں مہنگائی کی ستائی پانچ بچوں کی ماں بجلی کے پول پر چڑھ گئی، پولیس کی منت سماجت کے بعد خاتون بجلی کے پول سے نیچے اتری۔

خاتون کا کہنا تھا کہ بچے گھر میں کئی روز سے بھوکے ہیں کھانے کو کچھ نہیں ہے۔

خاتون نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے بچے بھوک سے بلک رہے ہیں گھر میں فاقہ کشی کی نوبت آن پہنچی ہے۔

پیٹرولنگ پولیس نے خاتون کی منت سماجت کی جس کے بعد خاتون نیچے اتری تو انہیں پولیس پیٹرولنگ چوکی پر ساتھ لے گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال سکھر میں نوجوان خودکشی کے ارادے سے لینس ڈاؤن پل پر چڑھ گیا تھا۔ اہل خانہ کا کہنا تھا کہ سراج اعوان کا دماغی توازن درست نہیں۔

نوجوان کے پل پر چڑھنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور شہریوں کی بھیڑ لگ گئی تھی۔ پولیس اسے بحفاظت نیچے اتارنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔

سلمان خان نے خواتین کے لباس سے متعلق بیان کی وضاحت کردی

0

ممبئی : بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے آخرکار اپنی فلم کے سیٹ پر مختصر لباس پہننے والی خواتین کے بارے میں دیے گئے بیان کے بعد خود پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا۔

مشہور بھارتی ٹی وی شو آپ کی عدالت میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے سلمان خان نے اپنے مؤقف کا دفاع کیا اور کہا کہ خواتین جتنی ڈھکی ہوئی ہوں گی ان کیلئے اتنا ہی اچھا ہے۔

یہ تنازعہ اس وقت پیدا ہوا تھا جب فلم ’’کسی کا بھائی کسی کی جان‘‘ میں ان کی ساتھی اداکارہ پلک تیواری نے فلم کے سیٹ پر سلمان خان کا خواتین کے لباس سے متعلق مقررہ اصول بیان کیا جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے مثبت اور منفی ردعمل سامنے آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دبنگ خان نے مزید کہا کہ یہ مسئلہ خواتین کے ساتھ نہیں بلکہ مردوں کے ساتھ ہے کہ وہ جن نظروں سے خواتین کو دیکھتے ہیں، ان میں آپ کی بہنیں، بیوی اور ماں بھی شامل ہے اور یہ بات مجھے اچھا نہیں لگتی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب ہم کوئی اچھی فلم بناتے ہیں تو لوگ بڑی تعداد میں اپنے گھر والوں کے ساتھ دیکھنے آتےہیں، لہٰذا ایسی فلمیں نہ بنائیں کہ لوگ ہماری ہیروئنز اور عورتوں کو بری نگاہوں سے دیکھیں۔

بیوی سے ناراض نوجوان پل پر چڑھ گیا

0
بیوی سے ناراض نوجوان پل پر چڑھ گیا

سندھ کے ضلع سکھر کے علاقے روہڑی میں نوجوان بیوی سے ناراض ہو کر خطرناک پل پر چڑھ گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نوجوان کے پل پر چڑھنے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اسے نیچے اتارنے کی کوششیں شروع کیں۔

بھرپور کوششوں کے بعد پولیس نوجوان کو پل سے اتارنے میں کامیاب ہوگئی اور اسے حراست میں لے لیا۔ نوجوان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

گزشتہ سال سکھر میں نوجوان خودکشی کے ارادے سے لینس ڈاؤن پل پر چڑھ گیا تھا۔ اہل خانہ کا کہنا تھا کہ سراج اعوان کا دماغی توازن درست نہیں۔

نوجوان کے پل پر چڑھنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور شہریوں کی بھیڑ لگ گئی تھی۔ پولیس اسے بحفاظت نیچے اتارنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔

سوڈان سے غیرملکیوں کے انخلا میں سعودی عرب پیش پیش

0

جنگ زدہ ملک سوڈان سے غیرملکیوں اور سفارتی عملے کو بحفاظت نکالنے کے لیے فوج کی کوشش جاری ہیں۔

کئی روز سے جاری خونریز لڑائی کے دوران غیرملکیوں کے انخلا کا عمل جاری ہے اور سلسلے میں سعودی عرب نے بھی اپنے شہریوں کی بحفاظت واپسی کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق سوڈان سے انخلا کیلئے سعودی عرب کا آپریشن جاری ہے اور 20سعودی اور 1866 غیرملکیوں کو جدہ پہنچایا گیا ہے۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سوڈان سے نکالے جانے والے افراد کی تعداد4ہزار 879 ہو گئی ہے۔

قبل ازیں سعودی سرکاری ٹیلی ویژن نے اطلاع دی کہ سوڈان سے نکالے گئے سعودی شہری اور دیگر جنگ کے شروع ہونے کے بعد پہلی بار اعلان کردہ انخلاء میں سمندری راستے سے بندرگاہی شہر جدہ پہنچے ہیں۔

سرکاری الاخباریہ ٹیلی ویژن نے بتایا کہ "سوڈان سے انخلاء کا پہلا جہاز پہنچ گیا ہے جس میں 50 سعودی شہریوں اور دوست ممالک کے متعدد شہری سوار تھے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے سوڈان میں موجود پاکستانیوں کے تحفظ و سلامتی سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ سوڈان کی صورتحال پر گہری نظر ہے سوڈان میں 1500 کے قریب پاکستانی موجود ہیں سوڈان میں موجود پاکستانیوں کا تحفظ اور سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ایئر انڈیا کا نئے جہازوں کے لیے سینکڑوں پائلٹس بھرتی کرنے کا فیصلہ

0

نئی دہلی: انڈین ایئر لائن ’ایئر انڈیا‘ نے 470 نئے جہازوں کا آرڈر دینے کے بعد ایک ہزار پائلٹس اور ٹرینرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کے مطابق ایئر انڈیا کے پاس ابھی 1800 سے زائد پائلٹس ہیں لیکن کمپنی نے بوئنگ اور ایئر بس کو 470 سے زائد نئے جہازوں کا آرڈر دیا ہے جس کے لیے انہیں نئے پائلٹس کی ضرورت ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق اشتہار میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال جنوری میں ایئر انڈیا کو ٹاٹا گروپ نے خریدا تھا،  ایئر انڈیا کی جانب سے دیے گئے اشتہار میں کہا گیا ہے کہ ہم اپنے اے 320، بی 777، بی 787 اور بی 737 کے بیڑے میں کپتانوں،  فرسٹ آفیسرز اور ٹرینرز کے لیے  زیادہ مواقع فراہم کریں گے اور ترقی کی رفتار بھی بڑھائیں گے۔

خیال رہے ٹاٹا گروپ کی چار ایئر لائنز ہیں جس میں ایئر انڈیا، ایئر انڈیا ایکسپریس، آے آئی ایکس کنیکٹ اور وستارا شامل ہیں۔

چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر رینجرز تعینات

0
چوہدری شجاعت

لاہور: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر رینجرز تعینات کردی گئی ہے.

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ کے داخلی دروازے پر رینجرز اہلکار تعینات  کیے گئے ہیں۔

چوہدری  شجاعت کے گھر کے پچھلے دروازے پر بھی رینجرز کے جوان تعینات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پولیس نے چوہدری پرویز الٰہی کی رہائشگاہ پر آپریشن کیا تھا، شجاعت حسین کے گھر کا دروازہ توڑنے کے بعد  رینجرز کی تعیناتی  کا فیصلہ کیا گیا۔

یاد رہے کہ پولیس  نے گزشتہ دنوں پرویز الٰہی کے گھر چھاپہ مارا  تھا اور پولیس دروازہ توڑ  کر ان کے گھر میں داخل ہوگئی تھی۔

پی ٹی  آئی رہنماؤں کی جانب سے ان کے گھر پر چھاپے کی مذمت کی گئی تھی۔