10.5 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 9464

امریکی عدالت نے قاتل کے آنسوؤں سے متاثر ہوکر اسے بری کر دیا

0

وسکونسن: امریکی عدالت نے ایک قاتل کے آنسوؤں سے متاثر ہوکر اسے بری کر دیا، عدالتی فیصلے پر امریکی صدر جو بائیڈن نے اظہار ناراضی کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست وسکونسن میں نسلی امتیاز کے خلاف مظاہرہ کرنے والے 2 افراد کے قتل کے الزام میں گرفتار سفید فام امریکی شہری کائل رِٹنہاؤس کو الزام سے بری کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم نے امریکی عدالت میں رو رو کر صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ انھیں مظاہرین سے جان کا خطرہ تھا، اس لیے اس نے گولیاں چلائیں۔

امریکی عدالت نے دلائل اور بیانات پر غور کرنے کے بعد کائل رِٹنہاوس کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔

یاد رہے کہ سفید فام امریکی شہری کائل رِٹنہاؤس نے 25 اگست 2020 کو کنوشا میں نسلی امتیاز کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر فائرنگ کر کے 2 افراد کو ہلاک اور ایک کو زخمی کیا تھا۔ اس کیس میں امریکی عدالت کی 12 رکنی جیوری نے تین دن غور کے بعد فیصلہ سنایا، جسے سیاہ فام امریکیوں نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے بعد امریکا میں نسلی امتیاز پر نئی بحث چھڑ گئی ہے، اور امریکی معاشرہ نسلی بنیاد پر واضح طور پر تقسیم ہو کر رہ گیا ہے، امریکی صدر جو بائیڈن نے اس پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ وسکونسن میں گزشتہ سال نسلی بدامنی کے دوران دو افراد کو گولی مار کر ہلاک کرنے والے نوجوان کو بری کیے جانے کے فیصلے پر وہ ‘ناراض’ ہیں۔

جو بائیڈن نے کہا کہ اس فیصلے سے مجھ سمیت کئی امریکیوں کو غصہ اور تشویش ہوگی، مگر لوگوں کو یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ اب جیوری فیصلہ سنا چکی ہے۔ دوسری طرف متعدد ڈیموکریٹ اراکین نے اس فیصلے کو عدالت کی بے ضمیری قرار دے دیا، تاہم کچھ کانگریس مین اس فیصلے کے حق میں ہیں۔

پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے پر 52 افراد کے خلاف مقدمات درج

0

لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر پسرور میں فصلوں کی باقیات جلانے پر 52 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے، اقدام اسموگ سے نمٹنے کی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں اسموگ سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات جاری ہیں۔ پسرور میں فصلوں کی باقیات جلانے پر 52 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

یاد رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں اسموگ میں کمی کے لیے اینٹی اسموگ اسکواڈ قائم کیا جاچکا ہے، اسکواڈ صنعتوں کا معائنہ کرے گا اور صنعتی یونٹس کو جرمانہ یا سیل کر سکے گا۔

کمشنر لاہور محمد عثمان کی زیر صدارت انسداد اسموگ سے متعلق اجلاس میں زگ زیگ پر منتقل بھٹوں اور فیکٹریز کی از سر نو دوبارہ چیکنگ کروانے کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف ایکشن کے لیے بھی 2 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

صوبے میں کچرا جلانے پر بھی جرمانے اور سزائیں نافذ کی گئی ہیں۔

اگلے کچھ ماہ میں مہنگائی نیچے جانا شروع ہوجائے گی، فواد چوہدری

0

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے کچھ ماہ میں مہنگائی نیچے جانا شروع ہوجائے گی،  ہمارے ملک کی انڈسٹری اٹھ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے گفتگو میں کہا کہ ملک میں عمران خان سےپہلےکسی نےماحولیات پربات نہیں کی، سردیوں میں پورالاہوردھندمیں لپٹ جاتا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ماضی کےحکمرانوں نے لاہورکو کنکریٹ کا جنگل بنادیا اور درختوں کو ختم کردیا، وزیراعظم نے10ارب درخت لگانے کے پروگرام کااعلان کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم ماحولیات پرگفتگو آیندہ نسل کےتحفظ کےلیےکرتے ہیں، انھوں نے ماحولیات کی بہتری پرزوردیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کسانوں کو پہلی بار فصلوں کی قیمت اچھی مل رہی ہے، ہمارے ملک کی انڈسٹری اٹھ رہی ہے ، اگلے کچھ ماہ میں مہنگائی نیچے جانا شروع ہوجائے گی۔

عدالت نے اداکارہ وینا ملک پر جرمانہ عائد کردیا

0
وینا ملک

راولپنڈی : فیملی کورٹ نے اداکارہ وینا ملک کو پیش نہ ہونے کی پاداش میں ان پر جرمانہ عائد کردیا اور بچوں کی عدم حاضری پر بھی مزید جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

راولپنڈی کی فیملی کورٹ میں اداکارہ وینا ملک اور اسد خٹک کے بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

اس موقع پر وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کے وکیل نے عدالت میں اپنے موکل کا جواب جمع کرا دیا عدالت نے آئندہ سماعت پر وینا ملک کے وکیل کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ وینا ملک اور بچے کہاں ہیں؟ کس پر وکیل نے کہا کہ وینا ملک کے بچے بیمار ہیں جس کی وجہ سے وہ عدالت کے روبرو پیش نہیں ہو سکیں گی۔

عدالت نے وینا ملک کو عدم حاضری اور بچوں کو پیش نہ کرنے پر 5،5ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر وینا ملک کو لازمی پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت4دسمبرتک ملتوی کردی۔

اگلے سال امتحانات اور سلیبس، طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی

0

اسلام آباد: وفاقی وزیر وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اب حالات ایسےنہیں ہیں کہ اسکول بند کرنے پڑے ، فیصلہ کیاہےتمام امتحانات بروقت اور مکمل سلیبس کے ساتھ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رہےگا، پنجاب میں صحت کارڈدسمبرمیں ملنا شروع ہوجائیں گے، ہر فیملی کو10 لاکھ روپےکی انشورنس کی سہولت ملےگی۔

وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کی ضروریات کو پورا کریں گے، ہائرایجوکیشن کمیشن کوریکارڈبجٹ دیاگیاہے، نئےاسٹیٹس کے بعد نیشنل کالج آف آرٹس مزیدترقی کرے گا ، مزیدآرٹس کالج کھولنے کے بھی ضرورت محسوس کی گئی ہے۔

شفقت محمود نے کہا کہ بل پاس ہوئےاس کےخلاف واویلاہورہاہے ، حکومت توبل لائےگی اورپراسس کےتحت سلسلہ جاری رہےگا اور حکومت اپنےترقی کا سفر جاری رکھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیوں کو اپنا فنانشل ڈسپلن بہتر کرنا ہوگا ، اسکول بند کرنےسےتعلیم کا نقصان ہوا، اب حالات ایسےنہیں ہیں کہ اسکول بند کرنے پڑے ، فیصلہ کیاہےتمام امتحانات بروقت اورمکمل سلیبس کےساتھ ہوں گے تاہم اسموگ کےباعث اسکول بندنہیں کرنے جارہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ شدت پسندی جہاں سےبھی جنم لےاسکی جمہوریت میں جگہ نہیں ، ریاست ہرقسم کی شدت پسندی کےخلاف ایکشن لے گی۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں گزشتہ روز بل پاس ہوئےجن پربڑاواویلاکیاجارہاہے، اپوزیشن نمبرپورےنہیں کرتی اوربل پاس ہوتے ہیں تو قوم ویلکم کہے گی، عمران خان کا ایجنڈہ آگے بڑھے گا، ترقی کا جو سفرشروع کیا ہے وہ آگے چلے گا۔

روس اور چین کے درمیان کون سا ملک دراڑ‌ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے؟

0

ماسکو: روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے انکشاف کیا ہے کہ روس کے چند مغربی شراکت دار چین کے ساتھ ان کے تعلقات میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کے بورڈ سے خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ ہمارے کچھ مغربی شراکت دار کھلے عام روس اور چین کے درمیان دراڑ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ان کوششوں سے بہ خوبی واقف ہیں، اور ہم اپنے چینی دوستوں کے ساتھ مل کر سیاسی، اقتصادی اور دیگر تعاون کو وسعت دے کر ان کوششوں کا جواب دیتے رہیں گے، اس سلسلے میں ہم عالمی میدان میں ہم آہنگی کے لیے بھی اقدامات کرتے رہیں گے۔

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے بھارت کے حوالے سے کہا کہ ان کا ملک بھارت کو دنیا کے ایک آزاد اور مضبوط مرکز کے طور پر دیکھتا ہے اور اس کے ساتھ کثیر جہتی دو طرفہ تعاون کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔

پیوٹن نے کہا کہ روس بھارت کے ساتھ تعلقات میں یکساں رویہ رکھتا ہے اور دونوں ممالک خاص طور پر مراعات یافتہ اسٹریٹجک شراکت دار ہیں۔ واضح رہے کہ روسی صدر کا یہ تبصرہ دسمبر کے اوائل میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ سالانہ دو طرفہ سربراہی اجلاس سے پہلے آیا ہے۔

افغانستان کی صورت حال پر مسٹر پیوٹن نے کہا کہ افغانستان کو خاص طور پر امریکی انخلا کے بعد سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان کی موجودہ صورت حال روس کی جنوبی سرحدوں پر سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اضافی اقدامات کی ضرورت ہے۔

ڈریپ نے دوا ساز اداروں کو ڈاکٹروں کو نقد رقوم دینے سے روک دیا

0

اسلام آباد : ڈریپ نے دوا ساز اداروں کو ڈاکٹروں کو نقد رقوم دینے سے روک دیا اور کہا ادارے ڈاکٹروں کے اہل خانہ اور دیگر افراد کے سفری اخراجات برداشت نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے دوا ساز اداروں اور ڈاکٹروں کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ، سربراہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان ڈاکٹر عاصم روف نے ضابطہ اخلاق کے اجراء کی تصدیق کردی ہے۔

سربراہ ڈریپ ڈاکٹر عاصم روف نے کہا کہ فارما کمپنیز، ڈاکٹرز کیلئے جاری کردہ ضابطہ اخلاق فوری طور پر نافذ العمل ہو گا اور فارما کمپنیز، ڈاکٹرز ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔

سربراہ ڈریپ کا کہنا تھا کہ فارما کمپنیز ڈاکٹروں کے تعلقات پر مبنی ظابطہ اخلاق وفاقی کابینہ کی منظوری سے جاری کیا ہے ، فارما کمپنیز کو ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنانا ہو گا۔

ڈریپ نے دوا ساز اداروں کو ڈاکٹروں کو نقد رقوم دینے سے روک دیا، ضابطہ اخلاق کےنوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ دوا ساز ادارے ڈاکٹروں کے اہل خانہ اور دیگر افراد کے سفری اخراجات برداشت نہیں کریں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹروں کو ان کی اداروں کی جانب سے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ کے بغیر غیر ملکی سفر کے اخراجات نہ دیے جائیں جبکہ ڈاکٹروں کی تعلیمی اور سائنٹیفک کانفرنسوں کے لیے غیر ضروری رقوم نہ فراہم کی جائیں۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق دوا ساز اداروں کو ڈاکٹروں کو تفریحی دوروں کے اخراجات، مہنگی رہائش کے لیے رقوم فراہم کرنے کی ممانعت ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سائنٹیفک اور تعلیمی کانفرنسوں کے لیے فراہم کی گئی رقوم کا حساب رکھا جائے، تمام طبی تعلیمی کانفرنسیں ملک کے اندر منعقد کی جائیں جبکہ طبی کانفرنسوں کے دوران تفریحی پروگرام، بے تحاشا مہنگے کھانے نہ مہیا کئے جائیں۔

ڈریپ کا کہنا ہے کہ دوا ساز اداروں کو ڈاکٹروں کے ذاتی تفریحی اور سفری اخراجات برداشت کرنے، ڈاکٹروں کو ہر طرح کے تحائف دینے اور ڈاکٹروں کے اہل خانہ لئے ہر طرح کی تفریحی سرگرمیاں منعقد کرنے کی ممانعت ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دوا ساز کمپنیوں کو نئے رولز پر عمل کے لیے سینئر افسران مقرر کرنے سمیت اداروں کو ڈاکٹروں اور طبی تنظیموں پر اخراجات کی تفصیل ڈریپ کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

فرانس کی سب سے بڑی ڈکیتی کے ملزمان کا ٹرائل شروع

0

امریکی ماڈل کم کارڈیشین کے گھر ہونے والی لاکھوں یورو مالیت کی چوری کے ملزمان کا ٹرائل شروع کردیا گیا، یہ فرانس میں گزشتہ 20 برسوں میں کسی انفرادی شخص کے گھر پر ہونے والی ڈکیتی کی سب سے بڑی واردات ہے۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق فرانس کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات کی سماعت شروع ہوگئی، ذرائع نے بتایا کہ کارڈیشین پیرس میں ہونے والی اس ڈکیتی میں ملوث 12 ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت کا حکم دو تفتیشی مجسٹریٹس نے دیا ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ اکتوبر 2016 میں مشہور ماڈل اور امریکن میڈیا پرسنالٹی کم کارڈیشین کے اپارٹمنٹ سے زیورات اور ہیرے لوٹنے کی واردات میں فرانس میں 12 افراد پر مقدمہ چلایا جائے گا۔

یاد رہے کہ یہ فرانس میں گزشتہ 20 برسوں میں کسی انفرادی شخص کے گھر پر ہونے والی ڈکیتی کی سب سے بڑی واردات تھی جس میں تقریباً 60 لاکھ یورو (7 ملین ڈالر) کے زیورات ان کے گھر سے لوٹے گئے تھے۔

یہ واردات اس وقت ہوئی تھی جب کم کارڈیشین پیرس فیشن ویک کے دوران ایک پرتعیش رہائش گاہ پر مقیم تھیں۔

مشتبہ افراد کو پیرس اور جنوبی فرانس سے 4 ماہ بعد گرفتار کیا گیا، ان میں عمر ایٹ کھڈاشے نامی شخص بھی شامل ہے جسے اولڈ عمر کے نام سے جانا جاتا ہے، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اس گروہ کا سرغنہ ہے۔

حکومت کا الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہیک کرنے والے کیلئے انعامی رقم بڑھانے کا عندیہ

0

اسلام آباد : حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہیک کرنے والے کیلئے انعامی رقم بڑھانے کا عندیہ دیتے ہوئے ہیکرز کو ایک شرط کے ساتھ دلچسپ پیشکش کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہیک کرنے والے کیلئے انعامی رقم بڑھانے کا عندیہ دے دیا، وفاقی وزیر شبلی فراز نے ہیکرز کو ایک شرط کے ساتھ دلچسپ پیشکش کردی ہے۔

شبلی فراز نے کہا ہے کہ مشین ہیک کرنے والے کیلئے انعامی رقم 15 لاکھ کرنےکوتیارہوں، شرط یہ ہے کہ ہیک نہ کرسکاتو 1لاکھ روپیہ جرمانہ دینا ہوگا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ لوگوں کومشین سےمتعلق آگاہی دینےکی پوری کوشش کررہےہیں، بارباربتایاگیامشین میں انٹرنیٹ، بجلی، وائی فائی یابلیوٹوتھ کنکشن نہیں۔

باہر کی کمپنیوں نے کہا کہ وہ 700سے900ڈالر میں مشین تیار کرسکتےہیں، ہماری سرپرستی میں مشین صرف 70 ہزار روپے میں بن سکتی ہے۔

انتخابات میں مشینوں کی تیاری کیلئے 300سے400ملین ڈالرزکاخرچ ہوگا، جب یہ مہم شروع کی توکسی کویقین نہیں تھا کہ یہ قانون پاس ہوگا، حکومت یقینی بنائے گی کہ آئینی ادارےقانون پرمکمل عمل درآمدکریں۔

ملک کےزمینی حقائق کاتقاضاہےکہ ہمیں ٹیکنالوجی کوراستہ دیناہوگا، اپوزیشن کےپاس اس سےبہترراستہ ہےتووہ پیش کرے۔

نمرہ خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

0

معروف اداکارہ نمرہ خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ نمرہ خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں۔

شئیر کی گئی تصاویر میں نمرہ خان مغربی لباس زیب تن کی ہوئی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nimra Khan 🧿 (@nimrakhan_official)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nimra Khan 🧿 (@nimrakhan_official)

اداکارہ کی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nimra Khan 🧿 (@nimrakhan_official)

یاد رہے کہ پاکستانی اداکارہ نمرہ خان بولڈ انداز میں اپنے مختلف انداز کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

اداکارہ نمرہ خان پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایک ابھرتا ہوا نام ہیں، اداکارہ نے چھوٹی سی عمر میں ہی اپنا بہت نام بنالیا ہے۔