24 C
Dublin
بدھ, مئی 22, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 9987

سی ای او پی سی بی وسیم خان عہدے سے مستعفی ہوگئے

0
وسیم خان

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے استعفیٰ دے دیا ہے، انہوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی سی بی کو دیا جسے منظور کرلیا گیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیم خان نے گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو اپنا استعفیٰ پیش کیا، وسیم خان نے کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ اجلاس میں اپنا استعفی چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو پیش کیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وسیم خان نےذاتی وجوہات کے باعث استعفی دیا ہے، تاہم دوسری جانب اطلاعات یہ بھی ہیں کہ وسیم خان اختیارات میں کمی کے معاملے پر ناخوش تھے۔

واضح رہے کہ وسیم خان کے پی سی بی سے معاہدے کی مدت اگلے برس کے اوائل میں ختم ہونی تھی۔

سابق کرکٹر رمیز راجہ نے پی سی بی چیئرمین منتخب ہوجانے کے بعد وسیم خان سے ملاقات کی تھی جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت ہوئی تھی۔

ذرائع کا ملاقات کے بارے مہں کہنا تھا کہ رمیز راجہ نے وسیم خان کے مستقبل سے متعلق فیصلے کے لیے2 ماہ کا وقت لیا تھا۔

لاہور میں ڈکیتی مزاحمت پر لیڈی ڈاکٹر قتل

0

لاہور : صوبائی دارلحکومت لاہور میں تھانہ ڈیفنس اے کی حدود میں ڈکیتی مزاحمت پر لیڈی ڈاکٹر قتل کردیا گیا ، قتل کا مقدمہ مقتولہ کےوالدکی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ڈکیتی مزاحمت پر لیڈی ڈاکٹر کو قتل کردیا گیا، واقعے کا مقدمہ مقتولہ کےوالدکی مدعیت میں 2 نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر خولہ اپنی سہیلی سےملاقات کیلئےفیز 3 میں واقع اسکےگھرپہنچی تھیں کہ سہیلی کے گھر کے باہر2نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے لوٹ مار کی۔

مقدمے میں کہا ہے کہ ملزمان نے موبائل اور پرس چھیننا اور اس دوران مزاحمت پرگولیاں چلا دیں۔

لیڈی ڈاکٹر کی لاش کوپوسٹ مارٹم کےبعدورثاکےحوالےکردیاگیا ہے ، پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ کوایک گولی گردن میں لگی جوجان لیوا ثابت ہوئی، مقتولہ کوگزشتہ روز2 ڈاکوؤں نے مزاحمت پرگولی مارکرقتل کردیاتھا۔

ڈاکومقتولہ سےپرس اورموبائل فون چھین کرفرارہو گئے تھے ، جس کے بعد قتل کامقدمہ والدبشارت علی کی مدعیت میں درج کیاگیاتھا۔

کراچی : مسافر بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 5 افراد جاں بحق، 10 کی حالت تشویشناک

0

کراچی : شہر قائد میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہوگئے ، جن میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں نوری آباد کے قریب میں مسافر بس اورٹریلرمیں خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 5افرادجاں بحق اور 20زخمی ہوگئے۔

ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ حادثےکاشکاربس کراچی سےخیرپورجارہی تھی،حادثےمیں جاں بحق اورزخمیوں کوکوٹری اسپتال منتقل کردیاگیاہے ، زخمیوں میں سے 10افرادکی حالت تشویشناک ہے۔

یاد رہے رواں سال مارچ میں کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 7 میٹرک بورڈ آفس کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا ، جس میں باپ بیٹی جاں بحق جبکہ دو سالہ بچہ زخمی ہوا تھا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ واٹرٹینکر کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ڈرائیور نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں باپ، بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں 4 دن تک شدید بارشوں کی پیش گوئی

0

کراچی : محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر سندھ بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کردی، آج بروز بدھ سے 2اکتوبر تک موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان گلاب کے اثرات سندھ پر بھی پڑنے لگے صوبے میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے 2 اکتوبر تک شدید بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مکران کے ساحلی علاقوں میں بھی طوفانی بارشوں کاامکان ہے، بارشوں کا سسٹم بھارتی گجرات کی جانب گامزن ہے۔

سسٹم بحیرہ عرب میں آکر دوبارہ تقویت حاصل کرے گا، بحیرہ عرب میں سسٹم کی موجودگی کی وجہ سے سندھ میں بارشیں متوقع ہیں، کراچی میں ماہی گیروں کو بھی ریڈ الرٹ کردیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ادارے اپنے وسائل تیار رکھیں اور سڑکوں پر مشینری اور عملے کے ساتھ موجود رہیں ، جن علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے وہاں پیشگی انتظامات کیے جائیں ،انسانی جان اور املاک کی حفاظت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

عمرکوٹ، سانگھڑ، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، شہید بینظیر آباد، ضلع دادو اور کراچی ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش جبکہ سکھر لاڑکانہ، اور جیکب آباد میں بھی 30 ستمبر تک کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

کراچی کو تباہی سے بچانے کیلئے الرٹ جاری

دوسری جانب محکمہ فشری نےماہی گیروں کو سمندری طوفان کا الرٹ جاری کرتے ہوئے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ فشریز کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندرمیں طوفان بن رہا ہے، سمندر میں 2 اکتوبر تک تیز ہوائیں چلنے کے قوی امکانات ہیں، ماہی گیری 2 اکتوبر تک ماہی گیر گہرے سمندرمیں نہیں جائیں۔

‘ورلڈکپ اسکواڈ تبدیل نہیں ہوگا’

0

اسلام آباد: ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی خفیہ میٹنگ طوفانی رفتار سے ختم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر محمد وسیم کی جانب اسلام آباد کے ہوٹل میں طلب کی گئی ورلڈکپ اسکواڈ کی خفیہ میٹنگ صرف دس منٹ جاری رہی، میٹنگ میں محمد وسیم نے کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ ورلڈکپ اسکواڈ تبدیل نہیں ہوگا، لہذا ڈریں نہیں۔

رپورٹ کے مطابق محمد وسیم نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ دباؤ میں نہ آئیں اور کھل کر کھیلیں، میڈیا میں جو تبدیلی کی خبریں ہیں ان پر کان نہ دھریں۔

میٹنگ میں کپتان بابراعظم نے بھی کھلاڑیوں کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں اپنی بہترین کارکردگی دیں، آپ کرسکتے ہیں اس لیے کرکے دکھائیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر نے ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی خفیہ میٹنگ طلب کی تھی، میٹنگ کا مقام اور وقت کھلاڑیوں کوآخری لمحات میں بتایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ کیلیے قومی اسکواڈ کب روانہ ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

ذرائع کا کہنا تھا کہ محمدوسیم کھلاڑیوں کو بریفنگ دے کراعتماد میں لینا چاہتے تھے، میٹنگ سے متعلق کھلاڑیوں کو گروپ میں ذکر نہ کرنےکی ہدایت دی گئیں تھیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل پاور ہٹرزاعظم خان، صہیب مقصود اورخوشدل شاہ کی ناکامیوں کا سلسلہ طویل ہوگیا ہے، جس کے باعث میگا ایونٹ کیلئےاعلان کردہ ٹیم میں تبدیلیوں کا مطالبہ زور پکڑنے لگا تھا۔

ورلڈکپ اسکواڈ میں نظرانداز چیمپئنز ٹرافی وننگ کیپٹن سرفرازاحمدایک میچ وننگ اننگ کھیل چکےہیں جبکہ حیدرعلی بھی دومیچوں میں اپنے بلے کی دھار دکھاچکے ہیں۔

ایرانی حدود سے پاکستانی علاقے میں فائرنگ، ایف سی کا جوان شہید

0

راولپنڈی: ایرانی حدود سے ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ہے جس کے نتیجے میں سپاہی نے جام شہادت نوش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان چوکب کے علاقے میں ایران کی حدود سے ایف سی پوسٹ پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی مقبول شہید اور ایک زخمی بھی ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے فائرنگ کے دوران چھوٹے ہتھیار استعمال کئے، واقعے پر پاکستان نے متعلقہ ایرانی حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں آپریشن؛ 10 دہشتگرد ہلاک

واضح رہے کہ دو روز قبل بلوچستان کے علاقے مچھ میں بھی امن دشمنوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا گیا تھا، ایف سی جوانوں کی جانب سے حملے کا بھرپور جواب دیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عرفان شہید اور دو جوان زخمی ہو ئے تھے۔

اس سے قبل چوبیس ستمبر کو خاران میں خفیہ اطلاع پر ایف سی نے دہشتگردوں کے ٹھکانے پر خفیہ آپریشن کیا تھا جس کے نتیجے میں چھ دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں ان کے دو کمانڈر گل میر عرف پلن اور کلیم اللہ بولانی بھی شامل تھے۔

کراچی، پانچ سے زائد سرکاری دفاتر میں واردات، اہم ریکارڈ غائب

0

کراچی کے علاقے لانڈھی داؤد چورنگی میں واقع سرکاری دفاتر سے نامعلوم ملزمان اہم دستاویزات لے کر فرار ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی داؤد چورنگی میں نامعلوم ملزمان سرکاری دفاتر میں داخل ہوکر قیمتی ریکارڈ اپنے ساتھ لے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان نے اسٹنٹ کمشنر ابراہیم حیدری،  مختیار کار گڈاپ آفس، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ملیر، زکوۃ کونسل آفس ملیر کے تالے توڑے اور سرکاری دفاتر میں  موجود قیمتی ریکارڈ چرا لیا۔

انتظامیہ نے بتایا کہ ملزمان کا اصل ہدف مختیار کار گڈاپ آفس، مختیار کار آفس ابراہیم حیدری تھا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ کو عام چوری کا رنگ دینے کے لئے مختلف غیر اہم دفاتر کے بھی تالے توڑ کر فائلوں کو ادھر ادھر پھینکا گیا تاکہ تفتیش کے دوران الجھایا جائے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان گڈاپ اور ابراہیم حیدری کی اراضی سے متعلق اہم دستاویزات اور ریکارڈ ساتھ لے گئے۔ انتظامیہ نے پولیس کو واقعے سے متعلق آگاہ کردیا ہے، جس کے بعد پرچہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ستر برس کی طویل جدائی کے بعد ماں اور بیٹے کی ملاقات، رقت آمیز مناظر

0

سوشل میڈیا کی بدولت ستر سال سے جدائی کا غم سہنے والے ماں بیٹے ایک دوسرے سے جا ملے ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عبدالقدوس منسی نامی شخص کو دس برس کی عمر میں اپنے چچا کے ساتھ رہنے بھیج دیا گیا تھا لیکن وہاں سے بھاگ جانے کے بعد ان کا اپنے خاندان سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

اس وقت عبدالقدوس کی پرورش کی ذمہ داری ان کی دو بہنوں نے لے لی تھی۔

رواں سال اپریل میں ایک تاجر نے عبدالقدوس کی ایک ویڈیو فیس بک پر پوسٹ کی تھی جس میں وہ اپنے خاندان کی تلاش میں مدد کی اپیل کر رہے ہیں، عبدالقدوس کو اپنی عمر کے ابتدائی دس برسوں کے بارے میں اپنے، والدین اور گاؤں کے نام کے علاوہ کچھ بھی یاد نہیں۔

اب عبدالقدوس خود تین جوان بیٹوں اور پانچ بیٹیوں کے والد ہیں، انہوں نے اپنے خاندان سے ملنے اور عشروں پر محیط جدائی کو ختم کرنے کے لیے مغربی شہر راج شاہی سے لگ بھگ تین سو پچاس کلومیٹر سفر طے کیا۔

گذشتہ ہفتے عبدالقدوس کی محنت رنگ لائی اور ان کی اپنی والدہ سے ملاقات ہوگئی، انیس سو انتالیس میں پیدا ہونے والے عبدالقدوس نے اس جذباتی لمحات پر کہا کہ ’یہ میری زندگی میں سب سے زیادہ خوشی کا دن ہے کیونکہ والدہ اور بہن نے ہاتھ پر موجود نشان کے باعث پہنچان لیا ہے۔

عبدالقدوس ستر سال سے ماں کی جدائی کا غم سہہ رہے تھے، ضعیف العمر والدہ سے ملاقات کے دوران چھلک پڑے، ماں اپنے بیٹے کو آغوش میں لئے کافی دیر تک روتی رہی، ’کئی عشروں کے بعد ہونے والی اس ملاقات کے مناظر دیکھنے کے لئے گاؤں نے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھے جو یہ مناظر دیکھ کرآبدیدہ ہوگئے۔

عبدالقدوس نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ میری ماں بہت ضعیف ہیں، وہ ٹھیک طرح سے بول نہیں پاتیں، وہ مجھے دیکھنے اور اپنی آغوش میں لینے کے بعد دیر تک روتی رہیں، میں نے انہیں کہا کہ آپ کا بیٹا اب واپس آگیا ہے، اب آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

ایف بی آر نے دفتری اوقات کار بڑھانے کا اعلان کردیا

0
ایف بی آر

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے دفاتر کے اوقاتِ کار بڑھانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ کے پیش نظر عوام کی سہولت کے لیے تمام دفاتر کے اوقات کار بڑھانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ ایف بی آر کے تمام دفاتر 29 ستمبر کو رات 9 بجے جبکہ تیس ستمبر کی رات 12 بجے تک کام کرتے رہیں گے۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق ٹیکس گزاروں کی سہولت کیلئےدفاتر کے اوقات کاربڑھائے گئے ہین، تمام دفاتر بینکس کی متعلقہ برانچز سے بھی رابطےمیں رہیں گے۔

ایف بی آر کے مطابق ٹیکس اور ڈیوٹیز وصولی کے بعد مجاز برانچوں میں داخل کرائے جاسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ ایف بی آر کی جانب سے معاشی سال گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی ہے، جس میں تاحال کسی توسیع کا اشارہ نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب تاجروں، تنخواہ دار طبقے نے انکم ٹیکس جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔

بحالی کا مشن، معروف ایئرلائن کو سرکاری امداد موصول

0

دوحہ: کرونا وائرس کے باعث پیش آنے والی سفری بد حالی سے نمٹنے کے لیے معروف ایئر لائن کو سرکاری امداد موصول ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قطرایئر ویز کو عالمی وبا کرونا کے دنوں میں پروازیں ملتوی اور جہازوں کو گراونڈ کرنے کے باعث ہونے والے زبردست نقصانات کا ازالے کے طور پر تین ارب ڈالر فراہم کئے گئے ہیں۔

قطر ایئرویز کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ ک رونا وائرس کے باعث پیش آنے والی سفری بدحالی سے نمٹنے کےلیے اسے تین ارب ڈالر کی ریاستی امداد موصول ہوئی ہے۔

بیان کے مطابق ایئرلائنز نے اکتیس مارچ کے دوران 4.1 ارب ڈالر کے مجموعی نقصان کی اطلاع دی جو کہ گذشتہ سال کی اسی مدت کی نسبت دوگنی رقم ہے، ائیرلائنز نے مجموعی طور پر آمدنی میں معمولی اضافے اور پچھلے12 ماہ کی مدت میں سامان کی نقل و حمل کی مقدار میں 4.6 فیصد اضافے کی اطلاع دی ہے۔

قطرایئر ویز نے کہا کہ ستمبر دو ہزار بیس میں اسے سالانہ نقصان کا سامنا کرنے کے بعد دو ارب ڈالر کی ریاستی امداد ملی۔

یہ بھی پڑھیں: کوروناوائرس: ایئرلائنز کے حوالے سے بڑی پیش گوئی

قطرایئرویز کے چیف ایگزیکٹو اکبر الباقر نے آخری بارہ ماہ کے دورانیے کو سخت ترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے سفری پابندیوں سے نمٹنے کے لیے اپنے پورے آپریشن کو ڈھال بنایا، ہمیں تنخواہوں کی مد میں یا عطیے کی صورت میں کوئی سبسڈی نہیں ملی بلکہ کاروبار کے تسلسل کی معاونت کے لیے تین ارب ڈالر فراہم کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کرونا کی دوسری لہر کے باعث قطر ایئرویز نے اپنے طیارے گراؤنڈ کردیئے تھے اور آئندہ دو برس تک ان طیاروں کو استعمال نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔