ہوم بلاگ صفحہ 9986

سلطنتِ‌ عثمانیہ کے مشہور سلطان سلیمانِ اعظم کی زندگی کے اوراق

0

آج سلطنتِ عثمانیہ کے ایک مشہور اور عظیم حکم ران سلیمان اوّل کا یومِ وفات ہے جنھیں ترکی میں سلیمان قانونی بھی کہا جاتا ہے جب کہ مغرب و یورپ کے غیر مسلم مؤرخین نے بھی ان کی عظمت کا اعتراف کیا ہے اور انھیں سلیمانِ اعظم لکھا ہے۔

سلطان کی ریاست ترکی کے بعد سَر زمین حجاز، مصر، الجزائر، عراق، کردستان، شام، بیتُ المقدس، خلیج فارس اور بحیرہ روم کے ساحلی علاقوں تک پھیلی ہوئی تھی اور یونان اور مشرقی و مغربی ہنگری بھی ان کے زیرِ نگیں‌ تھے۔

سلیمان اوّل سلطنت عثمانیہ کے دسویں اور طویل ترین عرصہ تک حکم ران رہنے والے سلطان تھے۔وہ 1464ء میں پیدا ہوئے اور 1520ء میں سلطنت سنبھالی۔ سلطان 1566ء میں اپنی وفات تک سلطنت کے حکم ران رہے۔

ان کے عہد میں سلطنت عثمانیہ کے لیے قانون سازی کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا اور اس بنا پر ترک انھیں سلیمان قانونی کے لقب سے یاد کرتے ہیں۔

وہ نہ صرف ایشیا بلکہ یورپ کے اُن اہم اور مشہور حکم رانوں میں سے ایک تھے جنھوں نے زبردست فتوحات کیں اور یورپ میں مسیحیوں کے اہم مراکز کے علاوہ جنگوں کے بعد مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا کے متعدد علاقے سلطنت میں شامل کیے۔ ان کے دور میں سلطنتِ عثمانیہ میں فن و ادب اور تعمیرات کے شعبوں میں بہت ترقی ہوئی۔

ان کے والد سلیم اوّل سلطنت عثمانیہ کے نویں سلطان تھے جن سے سلیمان قانونی نے حربی فنون سیکھے۔ سلیمان نے اپنے دورِ سلطانی میں عثمانی سلطنت کو سیاسی برتری دلوانے اور اسے قائم و برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔ وہ اپنے 46 سالہ دورِ حکومت میں جنگ یا کسی نہ کسی مہم میں مصروف رہے حتیٰ کہ دورانِ جنگ ہی داعی اجل کی آواز پر لبیک کہا۔

وہ آسٹریا میں 1565ء میں ایک جنگی مہم کے دوران اپنی فوج کی قیادت کررہے تھے جہاں فتح سے قبل انتقال کرگئے، تاہم ان کی فوج نے غلبہ پایا اور فتح کے بعد سلطان کی میّت قسطنطنیہ لائی گئی جہاں مسجدِ سلیمانیہ میں انھیں سپردِ خاک کیا گیا۔

وطن کی حرمت کی ہر صورت میں حفاظت کریں گے، آرمی چیف

0

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ وطن کی حرمت کی ہر صورت میں حفاظت کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم دفاع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ہماری امن کی پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی قوم آج بھی اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، امید رکھتے ہیں کہ عالمی برادری افغانستان کی ترقی کے لیے کردار ادا کرے گی، توقع کرتے ہیں افغانستان میں ایک مستحکم حکومت قائم ہو۔

انہوں نے کہا کہ توقع کرتے ہیں کہ افغانستان میں خواتین کے حقوق کا خیال رکھا جائے گا اور افغانستان میں تمام فریقین پر مشتمل مستحکم حکومت ہوگی، توقع کرتے ہیں کہ افغانستان کی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

آرمی چیف نے کہا کہ قیام پاکستان سے آج تک مستحکم پاکستان تک کا سفر جذبوں اور قربانیوں سے مزین ہے، پاک افواج ملک کا دفاع ہر طریقے سے کرنا بھرپور جانتی ہے، شہدا کے لواحقین اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، شہدا کے لواحقین کی قربانیاں نہ کبھی فراموں ہوں گی نہ کبھی رائیگاں جائیں گی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مادر وطن کے لیے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ہم نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، اندرونی اور بیرونی سطح پر بھرپور مقابلہ کیا، ہماری مسلح افواج تیار ہے دشمن اگر آزمانا چاہتا ہے تو ہمیں ہر لمحہ تیار پائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دشمن اب غیرروایتی ہتھکنڈوں، ڈس انفارمیشن کے ذریعے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں، ہمیں اندرونی خلفشار پھیلانے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹنا ہوگا، ہائبرڈ وار کے منفی عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

کشمیر سے متعلق آرمی چیف نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات میں مسئلہ کشمیر کلیدی حیثیت رکھتا ہے، کشمیری عوام کی جذبہ حریت کو سلام پیش کرتے ہیں، ہر سطح پر کشمیری بھائیوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے، سید علی گیلانی کی طویل جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو قائد اعظم کی سوچ کے مطابق اعتدال پسند اور فلاحی ریاست بنانا ہے، کسی بھی گروہ کو ریاست کو بلیک میل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، موجودہ حالات مسلح افواج اور عوام کے رشتے کو اور بھی مضبوط کرنے کی متقاضی ہیں۔

"شہدا ہماری قوم کا فخراور سرکا تاج ہیں”

0

راولپنڈی:صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا ہے کہ ہمارے خطےکی ترقی کا راز مسئلہ کشمیرکےمنصفانہ حل سےجڑا ہے، وقت آگیا ہےکہ تمام مسائل کامنصفانہ حل تلاش کیاجائے۔

تفصیلات کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم دفاع وشہدا کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ چھ ستمبر ہماری قومی تاریخ میں استعارہ ہے، قربانی کی یاد ہے، ہماری قومی یکجہتی کا ایک مخصوص دن ہےجویاد دلاتا ہے کہ کس طرح قوم پاک افواج کیساتھ کھڑی ہوئی۔

صدر نے کہا کہ چھ ستمبر انیس کو پینسٹھ کو ہم نے دشمن کے ناپاک عزم اور گھمنڈ کوخاک میں ملایا تھا اوردنیا پر باور کردیا کہ اس مٹی کی حفاظت کیلئےکسی بھی قربانی سےدریغ نہیں کرینگے، وطن کیلئےہماری قربانیوں کی روایت ہمیشہ برقرار رہتی ہے، ناقابل فراموش قربانیوں کو نئےعزم سےآج پھریاد کرتے ہیں، شہدا ہماری قوم کا فخراورسر کا تاج ہیں، انہین خراج تحسین پیش کرتےہیں۔

یوم دفاع وشہدا کی مرکزی تقریب سے خطاب میں صدر عارف علوی نے کہا کہ ہماراد شمن روز اول سے ہماری آزادی اور خود مختاری کےدرپےہے، پاکستان کو کبھی روایتی جارحیت، کبھی دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑا، وقت آگیا ہے کہ تمام مسائل کا منصفانہ حل تلاش کیاجائے۔

صدرعارف علوی کا کہنا تھا کہ ہمارے خطےکی ترقی کا راز مسئلہ کشمیرکےمنصفانہ حل سےجڑاہے، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزیاں کررہاہے، بھارت جان لیں کہ آزادی کےجذبے کوطاقت کےزور پر دبایا نہیں جاسکتا، پاکستان خطےمیں امن کاخواہاں ہے۔

افغانستان کی بدلتی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کا پاکستان حصہ ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نےبڑی قربانیاں دی ہیں، مغرب میں دوسرے ممالک فیل ہوئے دہشت گردی کیخلا ف پاکستان کامیاب ہوا، ہم نےباڑ لگا کرمغربی سرحد کومحفوظ اوربےبنیادالزامات کو مسترد کیا۔ امیدہےدنیاخطےمیں پاکستان کی امن کیلئےکاوشوں کوکسی تعصب کےبغیر سراہےگی۔

اپنے خطاب میں صدر مملکت نے زور دیا کہ ہمیں اتحاد، اتفاق اور یکجہتی کو برقرار رکھنا ہوگا، ہمیں ڈس انفارمیشن اورفیک نیوز کو الگ کرنا ہوگا، امن اور سلامتی ہی ہمارے شاندار مستقبل کی ضمانت ہے۔

روس کی طالبان حکومت کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے شرط عائد

0

ماسکو: روس نے طالبان حکومت کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے شرط عائد کر دی ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق پیر کو روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس افغان حکومت کی حلف برداری تقریب میں شرکت اور طالبان حکومت کی معاونت کرے گا، لیکن صرف تب ہی جب حکومت سازی تمام دھڑوں کو ملا کر کی گئی ہو۔

واضح رہے کہ کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد اب ماسکو محتاط انداز میں یہ جائزہ لے رہا ہے کہ مستقبل میں اپنے پڑوسی ملک افغانستان سے کیسے تعلقات رکھے اور صورتِ حال سے کیسے فائدہ اٹھائے؟

خیال رہے کہ طالبان کی جانب سے پاکستان، چین، روس اور دیگر ممالک کو حکومت سازی کی تقریب میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دی گئی ہے، یہ دعوت ایک ایسے دن دی گئی ہے جب طالبان نے افغانستان کے آخری جنگی محاذ پنجشیر کو بھی فتح کرنے کا اعلان کیا۔

طالبان نے وادی پنجشیر پر قبضہ کرلیا، ذبیح اللہ مجاہد

طالبان کی جانب سے ٹوئٹر پر کہا گیا کہ اسلامی امارات نے پاکستان، ترکی، قطر، روس، چین اور ایران کو نئی حکومت کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

آج طالبان نے کابل کے شمال میں وادی پنجشیر پر قبضہ کر نے کا دعویٰ کیا ہے، ترجمان نے دعویٰ کیا کہ کچھ باغی ہلاک اور باقی تمام فرار ہوگئے، ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغان طالبان نے پنجشیر وادی کو فتح کر لیا ہے، علاقے پر قبضے کے بعد جنگ اب ختم ہوگئی ہے۔

بجلی کے صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے وزیر اعظم کا بڑا فیصلہ

0
وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے بجلی کے صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے باقاعدگی سے بل ادا کرنے والے صارفین کو لوڈ شیڈنگ سے بچانے کی ہدایت کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کی صدارت کی، جس میں وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ایسےگرڈ اسٹیشنز جہاں وصولیوں کا تناسب کم ہے، وہاں توانائی ڈویژن جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لائے، تاکہ بل ادا کرنے والے صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

اجلاس میں آئی جی سی ای پی منصوبہ بندی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئی جی سیپ کی منصوبہ بندی 10 سال کے لیے کی جاتی ہے، جس میں ہر سال طلب و رسد کے مطابق تخمینوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا آئی جی سیپ کا مقصد توانائی کے شعبے کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنا ہے، تاکہ بجلی کی پیداوار اور کم قیمت بجلی کی فراہمی ممکن ہو۔

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس، بجلی پیداوار کا طویل مدتی پلان منظور

عمران خان نے کہا حکومت بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کے طریقے میں اصلاحات لا رہی ہے، خواہش ہے بجلی کی ترسیل کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اس اجلاس میں بجلی پیداوار کا طویل مدتی پلان منظور کیا گیا ہے، نئے پلان کی منظوری کے بعد مہنگی بجلی کی پیداوار کا خاتمہ ہوگا۔ کونسل نے پن بجلی کو قابل تجدید توانائی کے اہداف میں شامل کرنے کی بھی منظوری دی۔

جیل سے فلسطینی فرار، اسرائیلیوں کے ہوش اڑ گئے

0

اسرائیل کے انتہائی محفوظ سمجھے جانے والے جیل سے 6 فلسطینی قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی جیل میں قید 6 فلسطینی پیر کی علی الصبح سرنگ کے ذریعے فرار ‏ہوئے۔

شمالی اسرائیل میں واقع جلبوع جیل کو محفوظ تصور کیا جاتا ہے جہاں سیکورٹی انتہائی سخت ہوتی ہے اور جیل ‏توڑ کر فرار ہونا کسی کے لیے ناممکن ہوتا ہے۔

Israel: Six Palestinians escape high security prison | News | DW |  06.09.2021

حیران کن طور پر فرار ہونے والے قیدیوں نے کمرے سے ایک سرنگ کھودی اور اس کے ذریعے جیل سے باہر نکل ‏گئے۔

قیدیوں میں 5 کا تعلق اسلامی مزاحمتی تحریک سے اور ایک کا حکومتی پارٹی الفتح سے ہے جو جیل کے ایک ہی ‏کمرے میں تھے۔

Six security prisoners escape from Gilboa Prison in northern Israel | The  Times of Israel

واقعے کے بعد اسرائیلی خفیہ ادارے، پولیس اور کھوجی کتوں کو قیدیوں کی تلاش میں بھیج کر سرچ آپریشن کیا ‏جارہا ہے۔ جگہ جگہ ناکے لگائے گئے ہیں اور چیک پوائنٹس پر تلاشی کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

 

قیدیوں کی انتہائی محفوظ جیل سے فرار نے اسرائیلی پولیس اور سیکورٹی اداروں کے ہوش اڑا دیے ہیں اور اس ‏ناقابل یقین واقعے پر وہ ششدر رہ گئے ہیں۔

پاکستانی فلمی صنعت کے ایک معمار اور مشہور ایورنیو اسٹوڈیو کے مالک آغا جی اے گل کا تذکرہ

0

آغا جی اے گل پاکستان کے مشہور فلم ساز اور مشہور ایور نیو اسٹوڈیو کے مالک تھے جن کا آج یومِ‌ وفات ہے۔ وہ قیامِ پاکستان کے بعد ملک میں فلمی صنعت کی بنیاد رکھنے اور یہاں فلم سازی اور اس شعبے کی ترقّی و ترویج میں نمایاں کردار ادا کرنے والوں میں سے ایک تھے۔

آغا جی اے گل نے لاہور میں ایور نیو اسٹوڈیو قائم کر کے فلم سازی کے شعبے کی ترقی اور سنیما کو مقبول بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ایک دور تھا جب ایورنیو اسٹوڈیوز کی رونق دیدنی تھی اور اس بینر تلے سنیما کے لیے شان دار اور قابلِ ذکر کام کیا گیا۔

پاکستان کی فلم انڈسٹری کے معمار اور سرپرست آغا جی اے گل 6 ستمبر 1983ء کو لندن میں وفات پاگئے۔

ان کا تعلق پشاور سے تھا جہاں وہ 19 فروری 1913ء کو پیدا ہوئے۔ انھوں نے فلم مندری سے خود کو انڈسٹری میں فلم ساز کے طور پر متعارف کروایا۔ یہ 1949ء میں نمائش کے لیے پیش کی گئی فلم تھی۔ اس کے بعد سنیما کو ایور نیو پروڈکشنز کے تحت یادگار فلمیں‌ دیں جن میں دلا بھٹی، لختِ جگر، نغمۂ دل، اک تیرا سہارا، قیدی، رانی خان، راوی پار، ڈاچی، عذرا، شباب، نجمہ اور نائلہ سرِفہرست ہیں۔

انھوں نے ایور نیو اسٹوڈیو کو اس زمانے میں فلم سازی کے جدید آلات اور ساز و سامان سے آراستہ کیا اور اس پلیٹ فارم سے کئی لوگوں کو متعارف کروایا اور سیکھنے کا موقع دیا۔

آغا جی اے گل لاہور کے قبرستان میں ابدی نیند سورہے ہیں۔

بھارت میں کرونا کے بعد ایک اور قہر نازل، سینکڑوں بچے متاثر

0

بہار: بھارتی ریاست بہار سمیت کئی اضلاع میں تیزی سے پھیلتے وائرل بخار نے بڑے پیمانے پر بچوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرونا کے بعد پٹنہ سمیت دیگر اضلاع میں تیزی سے وائرل بخار کا پھیلاؤ دیکھا جارہا ہے، جو بڑی تعداد میں بچوں کو متاثر کررہا ہے۔

پٹنہ کے سب سے بڑے اسپتال تصور کیے جانے والے پٹنہ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپیٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ دس دنوں کے دوران وائرل بخار کے سنگین مریضوں کی تعداد میں یکدم اضافہ ہوا، اسپتال او پی ڈی میں ساٹھ فیصد مریض ایسے ہیں جو وائرل بخار سے متاثر ہیں، کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ایمرجنسی وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پٹنہ اور مظفرپور ضلع میں صرف ہفتے کے روز پچاسی بچوں کو شدید بخار کے باعث داخل کیا گیا جبکہ ایک ہفتے کے دوران کم از کم دو سو بچے اسی وائرل بخار میں مبتلا ہوکر اسپتال پہنچے۔

ایس کے ایم سی ایچ کے چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر گوپال سہنی کا کہنا ہے کہ وائرل بخار تقریباً ایک ہفتے میں بہت تیزی سے پھیلا، خاص طور پر بچے زیادہ متاثر ہوئے، انہیں کافی تیز بخار کے ساتھ ساتھ سانس پھولنے کی تکلیف بھی دیکھی گئی، انہوں نے کہا کہ یہ وائرل بخار موسم بدلنے کی وجہ سے ہورہا ہے، اسے عام طور پر کولڈ وائرل فیور کہتے ہیں۔

ڈاکٹر سہنی کا کہنا تھا کہ یہ وائرل بخار بچوں کے ساتھ ساتھ بالغوں میں بھی دیکھا جا رہا ہے، لیکن بالغوں کے مقابلے بچے اس کی لپیٹ میں تیزی سے آرہے ہیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ لوگ اپنی صحت کا خیال رکھیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ چار سے پانچ دن کی دوا لینے کے بعد ان کی صحت میں بہتری ہو رہی ہے۔

عمران اشرف کی انسٹاگرام پوسٹ کے چرچے

0
عمران اشرف

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکار عمران اشرف نے انسٹاگرام پر معنی خیز پوسٹ شیئر کردی۔

شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عمران اشرف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ ساحل کے کنارے کھڑے قدرت کے حسین مناظر سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

اداکار نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں اللہ تعالیٰ سے سودے بازی نہیں کرتا، مجھے اُس سے صلہ نہیں بلکہ اُس کی خوشنودی چاہیے۔‘

عمران اشرف نے لکھا کہ ’اللہ تعالیٰ نے مجھے جو دیا ہے اگر میں ساری زندگی بھی اُس کا شکر ادا کروں تو کم ہے۔‘

اداکار کی معنی خیز پوسٹ کو صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اب تک لاکھوں صارفین ان کی پوسٹ کو لائیک کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عمران اشرف کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر اپنا لکھا ہوا ایک قول شیئر کیا گیا تھا جسے پڑھ کر اُن کے مداح سمیت شوبز انڈسٹری بھی اُن کے لکھنے کی صلاحیتوں کی تعریف کی تھی۔

عمران اشرف نے اپنی انسٹا پوسٹ میں لکھا تھا کہ “ایک نیکی کم سے کم 70 بن کر واپس آتی ہے، احسان وہیں کا وہیں رہتا ہے، پیروں کی مٹی نہیں چھوڑتا، وزنی ہوتا ہے نا، نیکی کرنی چاہیے، احسان نہیں۔”

یواےای: ٹیلی کام کمپنی کا اعلان، صارفین خوشی سے نہال

0

دبئی : متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کام کمپنی اتصالات نے اپنے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اتصالات کی جانب اعلان کیا گیا ہے کہ اس پوسٹ پیڈ اور پری پیڈ صارفین ڈیٹا پلان خریدے بغیر عوامی مقامات پر الہسن ایپ کا استعمال کرسکیں گے کیونکہ الہسن ایپ کو وائٹ لسٹ کردیا گیا ہے لہذا الہسن ایپ استعمال کرتے ہوئے سبسکرائبر کے الاؤئنس سے ڈیٹا استعمال نہیں کیا جائے گا۔

اتصالات کے چیف کنزیومر آفیسر خالد الخولی کا کہنا تھا کہ ہمیں الہسن ایپ تک زیرو ریٹڈ رسائی کا اعلان کرکے خوشی ہوئی ہے، یہ اتصالات کے صارفین کے تجربے کو بہتر کرنے کے عزم کا ثبوت ہے، جس کا مقصد جدید موبائل ٹیکنالوجیز کو کووڈ نائنٹین وائرس پر قابو پانے اور ملک کے تمام شہریوں،رہائشیوں اور سیاحوں کی صحت اور حفاظت کو برقرار رکھنے میں حکومت کی کوششوں کی حمایت کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ابوظبی: صحۃ سہولیات پر آنے والے مریض اور تیماردار یہ کام ضرور کریں

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ کی بیس تاریخ سے ابوظبی کے عوامی مقامات پر صرف گرین پاس کے حامل افراد ہی داخل ہوسکتے ہیں، گرین پاس الہسن ایپ سے حاصل کیا جاسکتا ہے، مکمل ویکسین کرانے والے افراد کے پی سی آر کروانے پر گرین پاس تیس دنوں کے لئے ایکٹیویٹ ہوجاتا ہے۔

یہی نہیں الہسن ایپ پی سی آر ٹیسٹوں کی مکمل ہسٹری مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ ویکسین اسٹیٹس کے بارے میں بھی معلومات فراہم کرتی ہے۔