جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

آرمی ہیلی کاپٹر لاپتہ: ’قوم وطن کے بیٹوں کی سلامتی کیلئےدعاگو ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم میاں شہبازشریف نے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوار افسران کے لیے سلامتی کی دعا کی ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ آرمی ایوی ایشن کےہیلی کاپٹرکی گمشدگی پرتشویش ہے قوم سیلاب متاثرین کی مدد پر نکلنے والے وطن کےبیٹوں کی سلامتی کیلئےدعاگوہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ قوم دعاگو ہے وطن کےبیٹوں کی بحفاظت اوربخیریت واپسی ہو۔

پاکستان آرمی ایوی ایشن کاہیلی کاپٹر لاپتہ

- Advertisement -

وزیراعلیٰ بلوچستان قدونس بزنجو نے ہیلی کاپٹر کے لاپتہ ہونے پر اظہارتشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہےاللہ ہیلی کاپٹرمیں سوارسب کی حفاظت فرمائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہیلی کاپٹرمیں سواروطن کےبیٹوں کی سلامتی کیلئے دعاگو ہوں قوم بھی اللہ تعالٰی کےحضورسجدہ بسجودہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں