اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

میجر شبیرشریف شہید نشان حیدر کا یوم شہادت، مسلح افواج کا خراج عقیدت

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : مسلح افواج نے باون ویں یوم شہادت پر میجرشبیرشریف شہیدنشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا میجرشبیرشریف کایوم شہادت افواج پاکستان کی وطن کیلئےدی گئی قربانیوں کا مظہر ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان مین کہا گیا ہے کہ میجرشبیرشریف شہید نشان حیدر کے باون ویں یوم شہادت پر پاک فوج کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نےشہید کی وطن عزیز کیلئے لازوال قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا کہ میجرشبیر شریف نے انیس سو اکہترکی جنگ میں دشمن کےحملوں کوپسپاکیا،انہوں نے تینتالیس بھارتی فوجیوں کوہلاک اورچارٹینکوں کوتباہ کیا،میجرشبیرشریف اوران کے ساتھیوں نےدشمن کی دو بٹالین کےحملوں کوپسپاکیا، ان کی مزاحمت نے بھارتی فوج کومادر وطن کےایک انچ پربھی قبضہ کرنے نہیں دیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ وہ مادر وطن کا جرات سے دفاع کرتے ہوئے شہید ہوئے،ان کی جرات وبہادری مادروطن کےمحافظوں کی پہچان ہے۔

ترجمان کے مطابق میجرشبیرشریف کایوم شہادت افواج پاکستان کی وطن کیلئے دی گئی قربانیوں کامظہرہے،ملک کیلئےجان نچھاورکرنےوالےدرخشندہ ستارےعزت وتکریم کے مستحق ہیں، پوری قوم کواپنےبہادرسپوتوں پرفخر ہے۔

خیال رہے آج میجر شبیر شریف شہید کا یوم شہادت پوری عقیدت اوراحترام سےمنایاجارہاہے، میجرشبیرشریف شہید نشان حیدر کے 52 ویں یوم شہادت پر مساجدمیں قرآن خوانی اوردعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔

دن کاآغازمساجدمیں قرآن خوانی اوردعاؤں کےساتھ ہوا ، علما نے شہید کے درجات کی سربلندی کےلئےخصوصی دعاؤں کااہتمام کیا۔

علماکرام کا کہنا ہے کہ اس پاک وطن کی مٹی میں شہیدوں کاخون شامل ہے، شہداکوبھولنےوالی قوموں کاتاریخ میں نام لینےوالاکوئی نہیں ہوتا، میجرشبیرشریف شہیددھرتی کابہادربیٹاتھاجوہمیشہ ہردل میں زندہ رہےگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں