اشتہار

پاکستان کی مسجد اقصی پر اسرائیلی حملے کی مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے مسجد اقصی میں اسرائیلی حملےکی شدید مذمت کرتے ہوئے مسجداقصیٰ میں اسرائیلی کارروائیوں سےدنیابھرمیں مسلمانوں کوتکلیف پہنچی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان نے پریس بریفنگ میں مسجد اقصی میں اسرائیلی تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسجداقصی میں اسرائیلی کارروائیوں سے دنیا بھرمیں مسلمانوں کو تکلیف پہنچی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی وتجارتی تعلقات نہیں، اسرائیل کےحوالے سےپاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

- Advertisement -

یاد رہے ، قابض اسرائیلی فوج نے ماہ رمضان میں تقدس کو پامال کرتے ہوئے علی الصبح مسجد اقصی پر دھاوا بول دیا تھا ، اسرائیلی فوجی دندناتے ہوئے مسجد کے اندر داخل ہوئے اور عبادت میں مصروف لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

عرب میڈیا کے مطابق مسجد اقصیٰ میں گرینیڈ اور گیس بم پھینکے گئے اور نمازیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، حملے میں خواتین اور بچوں سمیت بارہ فلسطینی زخمی ہوئے۔

حماس نے فلسطینی عوام کو فوری مسجد اقصیٰ پہنچنے کی ہدایت کردی جبکہ سعودی عرب، مصر اور اردن کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر حملے اور نمازیوں پر تشدد کی شدید مذمت کی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں