ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پاکستان کابل میں دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کابل کے علاقے دشت باربی میں دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کابل میں حملے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ پاکستان دشت باربی میں دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ افغانستان کی عبوری حکومت اور عوام کے ساتھ اظہارتعزیت کرتے ہیں۔ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجتی کرتے ہیں۔

- Advertisement -

دفترخارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں