تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 733 تک پہنچ گئی، تین اموات، پانچ صحت یاب

کراچی / اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 264 نئے کیسز  سامنے آئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 733 تک پہنچ گئی۔

وزارتِ صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق کرونا وائرس کے باعث تین اموات ہوئیں جبکہ 5 مریض صحت یاب بھی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق کل دوپہر3بجےسےاب تک کوروناکے264نئےمریض ریکارڈکیےگئے، کروناوائرس کے مریضوں کی سب سےزیادہ تعداد396سندھ میں ہے۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس: سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن کا فیصلہ: ذرائع

اسی طرح بلوچستان میں مریضوں کی تعداد 103، پنجاب 137، خیبرپختونخواہ میں 31 مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وفاقی دارالحکومت میں 10، گلگت بلتستان میں 55 اور ایک کیس آزاد کشمیر میں رپورٹ ہوا۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق کراچی میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 105 جبکہ سکھر (زائرین) کی تعداد 291 ہے۔

کراچی میں ایک اور خیبرپختونخواہ میں کرونا کے دو مریضوں کی اموات ہوئیں جن میں سے دو بڑی عمر اور ایک نوجوان مریض تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس،ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 588 ملین ڈالر دے گا

حکومتی شخصیات اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ خود کو محفوظ رکھنے کے لیے گھروں میں ہی قیام کریں۔

Comments

- Advertisement -